01:12 pm
دنیا اور آخرت کی تباہی سے بچیں

دنیا اور آخرت کی تباہی سے بچیں

01:12 pm

 اللہ رب العزت نے نبی کریمﷺ پر جو وحی نازل فرمائی اس میں مادی و روحانی اشیاء کی حقیقتوں کو بیان کیا‘ ان کے احکام کو بیان کیا
 اللہ رب العزت نے نبی کریمﷺ پر جو وحی نازل فرمائی اس میں مادی و روحانی اشیاء کی حقیقتوں کو بیان کیا‘ ان کے احکام کو بیان کیا اور  ساتھ ہی ساتھ انجام کو بھی بیان کر دیا اور یہ اللہ کے علاوہ کسی کے بس میں نہیں کہ مادی و روحانی حقائق  قطعیہ کو بیان کرے اور اس کے نتیجہ میں دنیا و آخرت میں پیش آنے والے اچھے یا برے انجام کو بھی بیان کرے، اس لئے کہ ان امور  کے لئے علم محیط‘بصارت و بصیرت کاملہ‘حکمت بالغہ‘ قدرت نامہ جیسے عظیم اوصاف کا ہونا ضروری ہے اور یہ اوصاف صرف اور صرف ایک ذات یعنی اللہ تبارک و تعالیٰ میں بیک وقت یا اس جیسے بے شمار اوصاف اپنی کاملیت کے ساتھ پائے جاتے ہیں۔
 حکیم الامت حضرت تھانوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ آج کل لوگ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ دنیا دارالعمل اور آخرت دارالجزاء ہےحالانکہ یہ سوچ بالکل بے بنیاداور حقیقت واقعہ سے عار ی ہے کیوں کہ برائی کا انجام بہرحال دنیا میں بھی برا ہوا۔
 قرآن کریم اور احادیث مبارک میں گناہ کے لئے متعدد الفاظ استعمال کئے گئے ہیں مثلاًالسیئتہ‘الخطیتہ‘الذنب‘الاثم‘ امعصیتہ‘ الفسق‘ الحوب‘الغشاء وغیرہ۔ الخطیتہ یہ خطا سے ہے‘ اس کے معنی ہے ’’صحیح کام نہ کرے،اس میں ’’عہد‘‘ کو دخل ہوتا ہے البتہ غیر عمد کے لئے  بھی اسی کا استعمال ہوتا ہے۔
امام بیضاویؓ فرماتے ہیں کہ جو کام بالذات مقصود ہوا اس میں کوتاہی کو ’’سبئتہ‘‘ کہتے ہیں اور جو بالذات مقصود نہ ہو بلکہ عرض اور واسطے کے قبیل سے ہوا‘اس میں کوتاہی کو  ’’خطبتہ‘‘ کہتے ہیں۔ الذنب کہتے ہیں  دم کو ‘گناہ کا انجام بھی اچھا نہیں ہوتا‘ لہٰذا گناہ کو بھی ذنب کہا جاتا ہے۔ ’’ اثم‘‘ کے معنی ہے کار ثواب کرنے میں سستی سے کام لینا اور انسان گناہ کرتا ہے تو کارثواب سے غافل ہو جاتا ہے اس لئے گناہ کو ’’اثم‘‘ کہتے ہیں۔’’معصبتہ‘‘کے معنی‘نافرمانی اور مخالفت کرنا،گناہ میں بھی بندہ اپنے رب کی مخالفت کرتا ہے‘اس لئے اسے مصیبت کہا جاتا ہے، گناہ کی عام تعریف اللہ اور رسول نے جن کاموں کے کرنے کا حکم دیا ہے‘ انہیں نہ کرنے اور جن کے کرنے سے روکا ہے انہیں کرنا یہ  ہے گناہ۔
 اس تعریف سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہر وہ قول‘ فعل یا عمل جس کے کرنے کا اللہ  یا رسول اللہﷺ نے حکم دیا ہوا  سے نہ کرنا اور جس کے کرنے سے روکا ہو اسے کرنا یہ تعریف عام ہے۔ کبیرہ وصغیرہ دونوں کو شامل ہے۔ہر وہ کام یا نافرمانی جس کے بارے میں شریعت کی جانب سے قباحت یا لعنت اور وعید شدید وارد ہوئی ہو  وہ کبیرہ ہے مثلاً  اللہ کے ساتھ کسی کو شریک  کرنا ‘جادو کا عمل کرنا کرانا‘ناحق قتل کرنا ‘سود کھانا کھلانا اس پر گواہ بننا ‘یتیم کا مال کھانا ‘والدین کی نافرمانی کرنا‘زکوٰۃ نہ دینا‘عمداً  رمضان کا روزہ نہ رکھنا ‘قدرت کے باوجود حج نہ کرنا‘زنا کرنا یا غلام بازی کرنا‘ رشتہ داروں کے ساتھ براسلوک کرنا ‘ تکبر کرنا ‘ شراب پینا‘جوا کھیلنا ‘چوری کرنا ‘جھوٹی قسم کھانا،  رشوت کھانا‘جھوٹ بولنا‘ناحق کسی کو ستانا‘مردوں  کا عورت  کی مشابہت اور عورتوں کا  مردوں کی مشابہت اختیار کرنا ‘پیشاب کے قطرے سے اجتناب نہ کرنا‘ فرض و واجب نماز کو ترک کرنا‘چغل خوری کرنا ‘تقدیر کا انکار کرنا ‘بدفالی لینا‘ ذی روح کی تصاویر لینا‘سرکشی کرنا‘ کمزوروں کو ناحق مارنا مثلاً بیوی  بچے اور جانوروں کو ‘ پڑوسی کو ستانا ‘ ٹخنوں سے نیچے ازار لٹکانا‘ مسلمانوں کو تکلیف  پہنچانا‘سونے چاندی کے برتن میں کھانا پینا‘ مرد کا سونا یا ریشم زیب تن کرنا ‘ لڑائی جھگڑا کرنا‘دھوکہ بازی کرنا ‘صحابہ کو برا کہنا‘خیانت کرنا‘ ناحق کسی پر لعن طعن کرنا‘ بے وفائی اور وعدہ خلاف کرنا ‘ناپ تول میں کمی زیادتی کرنا‘عورتوں کا بال کٹوانا ‘مصیبت پر واویلا مچانا‘مختصر اور تنگ لباس زیب تن کرنا‘اجنبی عورت کے ساتھ خلوت کرنا‘ اجنبی عورت کے ساتھ مصافحہ کرنا ‘عورت کا بغیر محرم کے سفر کرنا ‘میوزک اور گانے سننا‘ اپنے مال کو فضول ضائع کرنا ‘حائضہ بیوی کے ساتھ مباشرت کرنا ‘عورت کا بن سنور کر خوشبو لگا کر‘ بے پردہ اجنبی مردوں کے سامنے نکلنا ‘مزدور کو اس کی مزدوری نہ دینا‘  بلاضرورت لوگوں  کے سامنے ہاتھ پھیلانا‘ بدعت کا ارتکاب کرنا ‘اجنبی عورت کو عمداً دیکھنا‘نماز کو اس کے وقت سے موخر کر کے پڑھنا‘جلدی جلدی نماز پڑھنا‘کسی کو برے نام  سے پکارنا‘اولیاء سے عداوت کرنا‘ کھلے عام گناہ کرنا‘اپنے گناہ کو لوگوں کے سامنے بیان کرنا‘ مسجد میں باتیں کرنا وغیرہ وغیرہ۔
اگر ہم گناہ کبیرہ کی فہرست پر ایک نظر دوڑائیں تو معلوم ہو گا  ہماری اکثریت ان گناہوں میں ملوث ہے…بعض تو ان میں سے بہت سے گناہوں کو گناہ ہی نہیں سمجھتے اور بعض کبیرہ کو صغیرہ گناہ تصور کرتے ہیں‘ یہ ہمارے سوچنے کا مقام ہے‘ اللہ ہم کو صحیح سمجھ عطا فرمائے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ صغیرہ ہر اس گناہ کو کہا جاتا ہے جس کو کرنے سے شریعت نے روکا ہو‘ البتہ اس پر کوئی شدید  وعید نہ بیان کی ہو‘ مثلاً بغیر عذر کے بائیں ہاتھ سے کھانا‘ بڑوں کی بے ادبی کرنا‘ بعض علماء  کی رائے یہ ہے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے… کیوں کہ خالق و مالک کی نافرمانی بہر حال بہت بری شے ہے‘ یہ نہ دیکھا جائے کہ کبیرہ ہے یا صغیرہ بلکہ یہ دیکھو کہ نافرمانی کس کی کر رہے ہو۔
انسان اس دنیا میں آزمائش اور امتحان کی غرض سے پیدا کیا گیا‘یہ دنیا عارضی ٹھکانہ ہے‘ اصلی ٹھکانہ آخرت ہے‘اس لئے اللہ نے خیر اور شر کو پیدا کیا‘انسان کو چاہیے کہ وہ خیر کو اختیار کرے اور شر سے اجتناب برتے۔ سب سے پہلے سبب مقصد تخلیق اور انجام سے غفلت ہے‘ اللہ نے انسان کو محض اپنی عبادت کی غرض سے  پیدا کیا لہٰذا اصل مقصد عبادت ہے اور دیگر تمام چیزیں ضرورت کے قبیل سے ہیں مثلاً کھانا پینا‘سونا وغیرہ اور کچھ چیزیں اللہ تعالیٰ نے ابتلا اور آزمائش کے لئے بنائی ہیں‘ جیسے مال  اولادعورت وغیرہ اور انسان  کو قوت شہوانیہ اور علیہ دونوں دیں تاکہ معلوم ہو کہ وہ شہوانیت سے اجتناب کرتا ہے یا نہیں، وحی کی روشنی میں زندگی گزارتا ہے یا نہیں… لہٰذا ہمیں خواہشات پر قابو پا کر زندگی گزارنی چاہیے اور یہ بات بھی یاد رہے کہ انسان  یہ سمجھتا ہے کہ مرنے کے بعد کچھ نہ ہو گا‘ اس لئے بھی وہ گناہ کرنے سے باز نہیں رہتا حالانکہ زندگی کے ایک ایک لمحے کا حساب یقینی ہے اور اس پر جزا و سزا بھی قطعی ہے اور برائی کا انجام برا ہے اور بھلائی کا انجام بھلا ہے‘جب انسان انجام سے غافل ہوتا ہے تو گناہ پر آمادہ ہو جاتا ہے‘اللہ انجام بد سے دارین میں ہماری حفاظت فرمائے۔گناہ کرنے کا دوسرا سبب ضعف ایمانی ہے ،جب اللہ کے قادر ہونے پر ‘ قیامت کے دن پر ‘ حساب  پر ‘ میزان پر ‘  جنت اور جنہم کے برحق ہونے پر ‘ عذاب قبر کے حق ہونے پر ‘ ایمان میں ضعف اور کمزوری آتی ہے تو انسان گناہ پر آمادہ ہو جاتا ہے اس کے لئے عقائد کی کتابوں کا پڑھنا اور عقائدکو مضبوط کرنا ضروری ہے۔(جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

یوسف رضا گیلانی کے نااہل قرار دیے جانے کے امکانات

یوسف رضا گیلانی کے نااہل قرار دیے جانے کے امکانات

سستا پلاٹ سکیم ، الرحمٰن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی کا  پاکستان کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

سستا پلاٹ سکیم ، الرحمٰن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی کا پاکستان کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

پیپلز پارٹی ووٹ مانگ نہیں رہی ۔۔ خرید رہی ہے ۔۔۔ پی ٹی آئی کے چار ارکان سے بات چیت کی آڈیو بھی لیک

پیپلز پارٹی ووٹ مانگ نہیں رہی ۔۔ خرید رہی ہے ۔۔۔ پی ٹی آئی کے چار ارکان سے بات چیت کی آڈیو بھی لیک

نیشنل انرجی ایفیینسسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کا انڈسٹریل بوائلرز اور توانائی کی بچت اور تحفظ سے متعلق ویبنار کا انعقاد

نیشنل انرجی ایفیینسسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کا انڈسٹریل بوائلرز اور توانائی کی بچت اور تحفظ سے متعلق ویبنار کا انعقاد

سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت۔۔۔  الیکشن کمیشن نےعلی حیدرگیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا

سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت۔۔۔ الیکشن کمیشن نےعلی حیدرگیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا

پی این سی اے میں بلوچ کلچر ڈے پر محفل موسیقی۔۔۔۔بلوچستان شاندار  روایات اور تاریخی ورثہ کا امین ہے، شفقت محمود-

پی این سی اے میں بلوچ کلچر ڈے پر محفل موسیقی۔۔۔۔بلوچستان شاندار  روایات اور تاریخی ورثہ کا امین ہے، شفقت محمود-

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کا دورہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کا دورہ

الیکشن میں خرید و فروخت ۔۔۔۔ ویڈیو کے بعد وٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی 

الیکشن میں خرید و فروخت ۔۔۔۔ ویڈیو کے بعد وٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی 

علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کو تسلیم کیا ہے۔اس اقبال جرم کےبعد یوسف رضا گیلانی کوالیکشن لڑنےسےنااہل قراردیاجائے۔فواد چوہدری

علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کو تسلیم کیا ہے۔اس اقبال جرم کےبعد یوسف رضا گیلانی کوالیکشن لڑنےسےنااہل قراردیاجائے۔فواد چوہدری

 یوسف رضا گیلانی کے بیٹےکی ویڈیو کی تصدیق ۔۔۔۔ ویڈیو میری ہی ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے۔ علی حیدر گیلانی

یوسف رضا گیلانی کے بیٹےکی ویڈیو کی تصدیق ۔۔۔۔ ویڈیو میری ہی ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے۔ علی حیدر گیلانی

مریم نواز پنجاب میں سینیٹ الیکشن کا مقابلہ  چاہتی تھیں

مریم نواز پنجاب میں سینیٹ الیکشن کا مقابلہ چاہتی تھیں

پی ڈی ایم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوگئی ہےتحریک انصاف اپنےممبران کوقابومیں رکھے۔ بلاول بھٹو

پی ڈی ایم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوگئی ہےتحریک انصاف اپنےممبران کوقابومیں رکھے۔ بلاول بھٹو

 سینیٹ الیکشن کا معاملہ ۔۔ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی۔

 سینیٹ الیکشن کا معاملہ ۔۔ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی۔

 نالائق کپتان اور ٹیم بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں حکومت کی بدحواسیاں سینٹ انتخابات میں شکست کی گواہی دی رہی ہے۔ نیئر بخاری

نالائق کپتان اور ٹیم بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں حکومت کی بدحواسیاں سینٹ انتخابات میں شکست کی گواہی دی رہی ہے۔ نیئر بخاری