01:59 pm
سیاست کے بھوت بنگلے!

سیاست کے بھوت بنگلے!

01:59 pm

٭ایف اے ٹی ایف کا اجلاس شروع! گرے لسٹ کے بارے میں کل فیصلہ ہو گاO ڈسکہ ضمنی انتخابات، مزید پیچیدگی، کشیدگی میں اضافہ، آج حتمی فیصلہ کا امکان O نوشہرہ، ’’ن لیگ نے چھ ہزار جعلی ووٹ ڈالے‘‘ پرویز خٹک O کراچی، حلیم عادل ہسپتال میںO امریکہ و یورپی یونین، ایران سے رابطوں پر آمادہ، اسرائیل ناراضO تھرپارکر،پیپلزپارٹی کی جیت، پی ٹی آئی کے امیدوار سے 50 ہزار ووٹ زیادہO وزیراعظم آج سری لنکا جائیںگےO گورنر پنجاب کی بھرپور سیاست، ارکان اسمبلی کو عشایئےO پنجاب، وزیر صحت یاسمین راشد کی بیٹی کی براہ راست 19 سکیل میں مستقل بھرتی O سعودی عرب، مسلح افواج میں خواتین کی بھرتیO بھارت: کسانوں کا 6 مارچ کو پارلیمنٹ پر دھاوا، فصلوں کو آگ لگانے کا اعلان O سینٹ الیکشن:یوسف رضا گیلانی کی جیت سے عمران خاں کی حکومت ختم ہو جائے گی! آصف زرداریO کراچی: سینٹ کے انتخابات : پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات مسترد۔
٭پیرس میں آج سے ایف اے ٹی ایف (فنانس ایکشن ٹاسک فورس) کا اجلاس شروع ہو گیا۔ سہ روزہ اجلاس میں پاکستان کو ’گرے لسٹ‘ سے نکالنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بھارت کے سرکاری ذرائع کھلا اظہار کر رہے ہیں کہ بھارت پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی سخت مخالفت کرے گا بلکہ وہ پاکستان پر دہشت گردی کی الزامات لگا کر اسے بلیک لسٹ میںڈالنے کے لئے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔ جب کہ پاکستان کے متعلقہ حکومتی حلقے یقین کا اظہارکر رہے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کی 29 میں سے 21 شرائط مکمل اور باقی جزوی طور پر پوری کر دی گئی ہیں۔ ان میں دہشت گردی اور منی لانڈرنگ وغیرہ کے خاتمہ کی شرائط شامل ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ ن لیگ کے دور میںمنی لانڈرنگ اور بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے الزامات پر پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔ اس کے باعث جون 2018ء میں اس پر عالمی سطح پر تجارت وغیرہ کی کچھ پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ تحریک انصاف نے اگست 2018ء میں اقتدار سنبھالا تھا۔
٭وزیراعظم عمران خان آج سری لنکا کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ بڑے فخر کے ساتھ بتایا جا رہا ہے کہ اخراجات کم کرنے کے لئے وزیراعظم خصوصی طیارے کی بجائے سری لنکا کے مسافر طیارے میں عام مسافروں کی طرح سفر کریں گے! وہ اسلام آباد سے اپنے وفد کے ساتھ لاہور آئیں گے اور یہاں سے سری لنکا کے طیارے میں سوار ہوں گے، کل اسی طرح واپس آئیں گے۔ کیا ناٹک دکھایا جا رہا ہے؟ وزیراعظم طیارے کی بھاری اخراجات والی فرسٹ کلاس میں بیٹھیں گے، اس کلاس کی ساری نشستیں وزیراعظم اور ان کے سٹاف کے لئے مختص ہوں گی۔ دوسری طرف ملک پر غیر ضروری طور پر 51 وزیروں مشیروں اور خصوصی معاونین پر کروڑوں روپے ماہانہ لٹائے جا رہے ہیں۔ (فی کس تقریباً سات لاکھ روپے ماہوار)! اور خزانے کا کھلا استحصال کہ خبروں کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ محترمہ کی ایک بہن کو براہ راست ساڑھے آٹھ لاکھ روپے ماہوار پر ایک آسانی پر مقرر کر دیا گیا ہے! مرکز میں یہ اقربا نوازی ہو رہی ہے تو پنجاب کیوں پیچھے رہتا! عام خبریں چھپی ہیں کہ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کو براہ راست 19 ویں گریڈ (کمشنر کا سکیل) میں مستقل تقرری کی گئی ہے اس کے لئے فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور میں میڈیکل سائنس کا ایک ’’میٹل میڈیسن‘‘ کا نیا شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ یہ غیرنامیاتی (INorganic) کیمسٹری کا شعبہ ہے اس میں مختلف امراض کی وجوہ کا سراغ لگانے کے لئے دھاتی سطح پر تحقیق کی جاتی ہے۔ خبروں کے مطابق وزیر صحت کی بیٹی کے لئے پہلے 19 گریڈ کے ڈاکٹر کی فاطمہ جناح ہسپتال میں ایک عام اسامی پر تقرری کی گئی تھی اس پر ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں نے اعتراض کیا تو اس اسامی کا نوٹیفکیشن  روک لیا گیا اور ’’میٹل میڈیسن‘‘ کا نیا شعبہ ایجاد کر لیا گیا اور اس ہسپتال میں قائم کر دیا گیا! اور…اور…اہم بات کہ بیٹی اس اسامی پر تقرری کا حکم نامہ جاری ہوتے ہی اسی روز طویل رخصت پر لندن چلی گئی!! ملک کی انتظامات کا یہ واحد اور پہلا واقعہ ہے کہ ملازمت پر کام کئے بغیر تقرری کے پہلے ہی دن طویل رخصت بھی منظور ہو جائے ظاہر ہے والدہ صاحبہ نے خود منظوری دینی تھی! ویسے یہ نئے واقعات نہیں ہیں۔ اسی وفاقی حکومت کی ایک خاتون وزیر کے حکم پر اس کی بہن کو لاہور کالج برائے خواتین میں براہ راست پروفیسر بنا دیا گیا۔ شور مچا تو حکم نامہ واپس لینا پڑا؟ قوم کے خزانے! حلوائی کی دکانیں، نانا جی کی فاتحہ…’باپ کے مال‘ کی اصطلاح میں باپ کی بجائے اب دوسرا نام آ گیا ہے!
٭نوشہرہ میں سلطان ابن سلطان ابن سلطان کی ایک اور داستان! 2018ء میں پختونخوا اسمبلی کی نوشہرہ کی نشست پر سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر کامیاب ہوئے۔ وہ قومی اسمبلی میں چلے گئے اور وزیر دفاع بن گئے۔ نوشہرہ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار جمشید الدین کاکا خیل کامیاب ہو گئے۔ ان کے انتقال کے بعد یہ نشست تنازع کی زد میں آ گئی۔ اقتدار کی ہوس بھی کیا چیز ہے! دو سگے بھائیوں میں ٹھن گئی! پرویز  خٹک کے اپنے بھائی پختونخوا کے وزیر آبپاشی لیاقت خٹک میں سیاسی کش مکش شروع ہو گئی۔ دونوں بھائیوں کے اختلافات دشمنی کی حد تک پہنچ گئے۔ لیاقت خٹک نے نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں اپنے بیٹے احد خٹک کو امیدوار بنانے کی کوشش کی تا کہ نسل در نسل اقتدار گھر میں ہی بند رہے۔ دوسری طرف پرویز خٹک نے بھتیجے کے خلاف مرحوم جمشید الدین کے بیٹے ’عمر کاکا خیل‘ کو ٹکٹ دلایا۔ اس پر دونوں بھائیوں میں وہی دشمنی شروع ہو گئی جو اورنگزیب عالم گیر اور بھائیوں میں شروع ہوئی تھی۔ پرویز خٹک کے خلاف لیاقت خٹک کی دشمنی اس حد تک پہنچ گئی کہ نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں اس نے اور اس کے بیٹے نے اپنی ہی پارٹی ’تحریک انصاف‘ کے خلاف ن لیگ کے امیدوار اختیار ولی کی حمائت کی مہم چلا دی اور یہ کہ خود پر بڑے فخر کے ساتھ اعلان کیا کہ میرے خاندان اور دوستوں نے تحریک انصاف کے خلاف کام کیا ہے! اس پر اسے وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا۔ اس معاملہ کا دوسرا رخ یہ ہے کہ پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ نوشہرہ کے الیکشن پر وسیع پیمانہ پر یوں کھلی دھاندلی ہوئی ہے کہ الیکشن کے ریکارڈ کے مطابق کل جتنے ووٹ جاری کئے گئے تھے، بکسوں سے ان سے چھ ہزار ووٹ زیادہ نکلے ہیں، وہ اس معاملہ کو الیکشن کمیشن میں لے جا رہے ہیں!! کسی کو احساس نہیں ہو رہا کہ آخری آرام گاہ صرف سات فٹ لمبی ڈھائی فٹ چوڑی ہوتی ہے۔
٭ ڈسکہ کا ضمنی انتخاب پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ ن لیگ اور تحریک انصاف اپنی اپنی جیت کے دعوے کر رہے ہیں! آج الیکشن کمیشن کی طرف سے اہم اعلان کا امکان ہے۔ یوں لگتا ہے کہ الیکشن پربُھوتوں نے حملہ کر دیا تھا اور ایک طوفانی بگولا 23 پولنگ افسروں کو ووٹوں کے تھیلوں سمیت اڑا کر لے گیا تھا، پھر اس نے اگلے روز اس عملے کو الیکشن آفس میں پٹخ دیا!! اس معاملہ پر اتنی بات ہی کافی ہے!
٭سینٹ کے الیکشن میں اسلام آباد کی نشست پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور انہی کے سابق اور اب عمران خاں کے وزیرخزانہ حفیظ شیخ آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ ظاہر ہے ان میں سے ایک جیتے گا، ایک ہارے گا! حفیظ شیخ کا معاملہ یہ ہے کہ موصوف کو وزیرخزانہ رہنے کے لئے اس نشست پرکامیابی بہت ضروری ہے۔ ہارنے کی صورت میں پھر سے مشیر کے عہدہ پر واپس جانا پڑے گا۔ ساز باز اور جوڑ توڑ کے سپیشلسٹ آصف زرداری نے دلچسپ پیش گوئی کی ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے ساتھ ہی عمران خاں وزیراعظم کے عہدہ سے چھٹی ہو جائے گی! واضح طور پر لگتا ہے کہ موصوف نے یہ بات ذاتی طور پر نہیں بلکہ کسی ’ اہم‘ اشارے پر کہی ہے ورنہ سینٹ میں اب پیپلزپارٹی کی اکثریت ہے، پھر بھی اکثریت ہو جائے گی تو کیا فرق پڑے گا!
٭جیسا کہ ہر سیاسی رہنما کے ساتھ ہوتا ہے کہ جیل میں جاتے ہی مختلف بیماریاں شروع ہو جاتی ہیں (نوازشریف، شہباز شریف، خورشید شاہ، خواجہ آصف، منظور وٹو وغیرہ) کراچی میں پولیس کے زیرحراست تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل نے شور مچایا کہ اسے ہلاک کرنے کے لئے اس کے کمرے میں سانپ چھوڑا گیا تھا۔ یہ معاملہ دب گیا تو سینے میں تکلیف شروع ہو گئی، جو پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی!! خدا تعالیٰ ان سب ’مریضوں‘ کو جلد صحت یاب کرے!

تازہ ترین خبریں

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے  کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی