12:42 pm
قرآن حکیم، منبع رشد و ہدایت

قرآن حکیم، منبع رشد و ہدایت

12:42 pm

رمضان المبارک اور قرآن کا ایک باہمی تعلق ہے کیونکہ رمضان ہی نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں قرآن سب سے زیادہ پڑھا اور سنا جاتا ہے۔ اسلامی نکتہ نظر سے چار بڑی آسمانی و الہامی کتابیں اور تین سو تیرہ صحیفے ہیں۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ قرآن کریم سے پہلے نازل ہونے والی تمام آسمانی کتب و صحائف اپنی اصلیت اور حقیقی تعارف سے محروم ہو چکے تھے۔ کچھ تو وہ ہیں جو حوادثات زمانہ کی نذر ہوکر قصہ پارینہ کی شکل اختیار کر گئے۔ مثلا ً نوح، ابراہیم اور موسیٰ علیہم السلام پر نازل ہونے والے جملہ صحائف کا آج دھرتی پر وجود ہی نہیں ملتا۔ کچھ وہ الہامی کتب ہیں کہ جن کی زبانیں ہی دنیا سے ختم ہو گئیں اور آج کوئی فرد بشر ایسا نہیں ملتا جو ان زبانوں کو بولتا ، سمجھتا یاجانتا ہو۔ اگر کہیں نوادرات زمانہ میں ان کتب کی کوئی نہ کوئی تحریر دریافت بھی ہو جائے تو تحقیق و تدوین کے جملہ مراحل طے کرنے کے بعد بھی ان الفاظ کے معانی ظن و تخمین کا ہی شکار رہتے ہیں کیونکہ ان زبانوں کے بولنے،سمجھنے اور تصدیق کرنے والا ہی کوئی نہیں ملتا۔کچھ آسمانی کتابوں کو ان کے پیروکاروں نے مقدور بھر کوشش اور کاوش کر کے سنبھال کے رکھا جو کہ قابل تحسین ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ صدیوں تک ان کتب کے مختلف زبانوں میں تراجم ہوتے رہے۔آج ان کتابوں کا ماسٹر ٹیکسٹ جن زبانوں میں ہے یقیناً وہ ان کی زبانِ نزول نہیں ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ترجمہ خواہ کتنا ہی دیانتدارانہ اور محتاط انداز میں ہو پھر بھی مفہوم تو آگے منتقل ہوجاتا ہے لیکن اصل زبان کی چاشنی، لذت،برکت اور فصاحت و بلاغت باقی نہیں رہتی۔علاوہ ازیں مختلف ادوار میں یہ کتابیں مذہبی جاگیرداری کی بھینٹ بھی چڑھیں۔ 
مذہبی رہنمائوں نے ان کتب کو اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے آلہ کار کے طور پر استعمال کیا۔ حلال و حرام کے خدائی اختیارات خود ساختہ طور پر اپنے ہاتھوں میں لے کر اپنے لئے مراعاتی قوانیں بنا لئے۔ خود تو آزاد ہو گئے اور عوام الناس پر جائز و ناجائزمذہبی پابندیاں عائد کردیں۔ اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے انہوں نے جنت کے پروانے اور بہشت کی ٹکٹیں فروخت کرنا شروع کر دیں۔ ان جملہ تحریفات اور مکروہات کو اللہ کی کتاب کا حصہ بنا کر لوگوں کو فریب دیا کہ یہ وحی الہٰی ہے۔ اس طرح ان کتابوں کی اصلیت اور حقیقت خود ان کو ماننے والے مذہبی رہنمائوں کے ہاتھوں شکوک و شبہات کا شکار ہو گئی۔ مذاہب عالم کی تاریخ بتاتی ہے کہ جس دور میں بھی مذہبی راہنما خوف خدا سے عاری اور دنیوی دولتوں کے پجاری بن گئے،انہوں نے قوم کو بیوقوف بنا کر مذہب کا یہی حشر کیا۔ بدقسمتی سے مذہب اسلام بھی ایسے واقعات سے خالی نہیں اور آج بھی ہمارا معاشرہ مذہب کے نام پر شعبدہ بازوں سے بھرا پڑا ہے۔ بقول اقبالؒ
قرآن     کو      بازیچہ    تاویل    بنا   کر
چاہے تو خود اک تازہ شریعت کرے ایجاد
بہر کیف ہمارا ایمان ہے کہ جملہ سابقہ الہامی کتب و صحائف جو للہ تعالیٰ کے برگزیدہ نبیوں اور رسولوں پر نازل ہوئیں وہ سچی ہیں۔ ہر مسلمان کو پابند کیا گیا ہے کہ دائرہ اسلام میں قدم رکھنے سے پہلے ان کتب پر ایمان کا اقرار اور تصدیق کرے، البتہ بحیثیت مسلمان عمل قرآن اور صاحب قرآنﷺ کی پاکیزہ تعلیمات کے مطابق ہی کریں گے۔ جب صدیوں تک انسانیت سابقہ کتب کی اصلیت کھو چکی تھی۔ پوری کرہ ارضی گمراہی کی لپیٹ میں آچکی تھی، تو ان حالات میں نزول قرآن ہوا۔ سابقہ کتب کے ساتھ روا رکھے جانے والے انسانوں کے رویوں کے پیش نظر اس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری خود مالک حقیقی نے اپنے ذمہ لی۔ ہزار ہا حوادثات زمانہ کے باوجود قرآن آج بھی من و عن اسی طرح محفوظ ہے جس طرح پندرہ صدیاں پہلے نازل ہوا تھا۔ حفاظت قرآن کے انتظامات کا جائزہ لے کریہ واضح یقین ہوجاتا ہے کہ یہ فقط خدائی اہتمام سے ہی ممکن ہے ورنہ کسی فرد،ادارہ یا حکومت کے بس میں نہیں کہ ایسے فقید المثال انتظامات کر سکے۔ اس حوالے سے چند نکات یقیناًایمان کی تازگی اور اس موقف کی تقویت کا سبب بنیں گے۔ نزول قرآن سے لے کر آج تک امت مسلمہ پر دور عروج ہو یا زوال۔ شہنشاہیت ہو یا جمہوریت۔ کوئی بھی خطہ زمین ہو یا کوئی بھی دور، آج تک حفظ ِقرآن مسلسل جاری و ساری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے ایسی زبان میں نازل کیا جو قیامت تک زندہ رہے گی۔
ماہرین کہتے ہیں کہ کسی بھی زبان کی اصل عمر ساٹھ سال ہوتی ہے۔ اس کے بعد اس کے تلفظ،قواعداور اصول بدل جاتے ہیں۔پندرہ صدیاں گزرنے کے باوجود اس کتاب کی زبان عرب کے ریگستانوں سے لیکر کوچہ بازار تک بولی، سمجھی اور لکھی جاتی ہے۔ اس کتاب کے محاورے اور اسلوب بیان آج بھی زندہ و پائندہ ہیں۔ حفاظت قرآن کا ایک انداز یہ بھی ہے کہ صدیوں سے سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ Muhammad Marmeduke Pickthall جیسے شخص نے جرمنی کی ٹھنڈی فضائوں کو چھوڑ کر بیس سال تک عرب کی گرم ہوائوں میں رہ کر قرآن سیکھا اور پھر  انگریزی زبان میں ترجمہ قرآن کیا۔ یقیناً یہ بات حیران کن ہے کہ یہ کتاب صدیوں سے دانشوروں کے سامنے نئے رازوں سے پردہ کشائی کرتی آرہی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ سنی جانے والی کتاب بھی قرآن ہے۔ صرف رمضان شریف میں نماز تراویح میں قرآن سننے والوں کی تعداد کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے۔ دیگر کتب چند دفعہ پڑھنے یا سننے کے بعد بوریت کا سبب بن جاتی ہیں لیکن اس کو ہردفعہ پڑھنے اور سننے میں نیا لطف و سرور اورتسکین محسوس ہوتی ہے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا ذاتی کلام ہے۔ قرآن صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ جملہ نوع انسانی کے لئے منبع رشد و ہدایت ہے۔ اس کتاب ہدایت کا عنوان نامکمل رہے گا جب تک کہ اس عظیم المرتبت ہستی کا تذکرہ نہ کر لیا جائے جن کے قلب اطہر پہ نزول قرآن ہوا ۔ آپ کی ذات اقدس اور اسوہ حسنہ حفاظت قرآن کا بڑا سبب ہے۔ اس کتاب مبین کی کرنیں چار سو پھیلانے کے لئے آپﷺ سراج منیر بن کر تشریف لائے۔اگر اس سراج منیر کی معرفت نصیب نہ ہو تو مادری زبان عربی ہونے کے باوجود قرآن سمجھ نہیں آتا اور ابولحکم ابوجہل ہی رہتا ہے۔ عشق نبی سے سرشار ہو تو حبش سے آئے ہوئے بلال، روم سے آئے ہوئے صھیب اور ایران سے آئے ہوئے سلمان فارسی عربی سے ناواقف ہونے کے باوجود قرآن فہمی کے فن سے آشنا ہو جاتے ہیں-

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا