01:50 pm
لمحوں کی خطا،صدیوں کی سزا

لمحوں کی خطا،صدیوں کی سزا

01:50 pm

پچھلے چند عشروں میں ایشیاکے طول وعرض اوربحرالکاہل کے خطے میں بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے۔ کئی ممالک مضبوط ہوکر ابھرے ہیں لیکن جنوب مشرقی اورجنوبی ایشیامیں
پچھلے چند عشروں میں ایشیاکے طول وعرض اوربحرالکاہل کے خطے میں بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے۔ کئی ممالک مضبوط ہوکر ابھرے ہیں لیکن جنوب مشرقی اورجنوبی ایشیامیں امریکہ او ر مغرب کی  مشترکہ جنگی حکمت عملی میں بھارت کواپنی ڈھال  کے طورپراستعمال کرنے کے امکانات اب مشکلات سے دوچاردکھائی دے رہے ہیں کیونکہ پاک چین اشتراک ایک بڑے حریف کی شکل میں موجودہے،جسے منہ دیئے بغیرکچھ کر دکھانا، کسی مقام تک پہنچناتقریباناممکن ہے۔ علاقائی اور عالمی  حالات بہت تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔یہ عمل پیچیدہ بھی ہے اورہرمعاملہ پوری توجہ چاہتا ہے۔کوئی ایک چھوٹی غلطی بھی خاصانقصان پہنچا سکتی ہے۔چندعشروں کے دوران ایشیاوبحرالکاہل کے  خطے میں ایک طرف جاپان تیزی سے ابھرا ہے اورعالمی سیاست میں اپنی بات منوانے کے لئے  کوشاں ہے۔جاپان معاشی اعتبارسے بہت مضبوط ہے تاہم جغرافیائی طورپرمحدودہونے اور کمزور ثقافتی  اثرات کا حامل ہونے کے باعث وہ عالمی سطح پرکوئی بڑاکرداراداکرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ دوسری طرف بھارت خود کوعلاقائی سپر پاوربننے کے لئے  امریکہ اوریورپ کاآلہ کاربننے کے لئے  خودکوپیش توکرچکاہے لیکن پاک چین اشتراک کاحقیقی خطرہ نظراندازکرنا بھی ممکن نہیں۔
چین معاشی اعتبارسے اس قدرمضبوط ہوچکا ہے کہ اب جاپان اورامریکہ اس کواپنے مستقبل کے لئے  حقیقی خطرہ سمجھ رہے ہیں۔ عالمی سیاست ومعیشت میں امریکہ کی بالادستی رفتہ رفتہ محدود ہوتی جارہی ہے۔سات آٹھ عشروں سے عالمی نظام کی قیادت امریکہ کے ہاتھ میں رہی ہے اور امریکہ یہ سمجھتاہے کہ چین عالمی نظام کی قیادت اپنے ہاتھ میں لیناچاہتاہے یا پھر اِس امرکے لئے  کوشاں ہے کہ چند ہم خیال اورطاقتورممالک کے ذریعے امریکہ کوایک طرف ہٹاکرخطوں کی تقدیر لکھنے کاامریکی حق سلب کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ  اوریورپ بھانپ چکے ہیں کہ ان کے لئے  گنجائش تیزی سے گھٹ رہی ہے۔امریکہ اب تک ہارڈپاوریعنی عسکری قوت کے ذریعے معاملات کواپنے حق میں کرنے کے درپے رہاہے۔دوسری طرف یورپ سوفٹ پاوریعنی جدیدترین علوم وفنون اور معاشی اقدامات کے ذریعے اپنی آبروبچانے کی کوشش کررہاہے۔اپنے مشترکہ مفادات کے لئے   امریکہ اوریورپ نے چین کاراستہ روکنے کے لئے  خطے میں بھارت کوقربانی کابکرابنانے کی سازشوں کاجال بچھادیاہے لیکن مکاربنیاامریکہ ویورپ کی مددسے علاقے کی سپرپاوربننے کاخواب دیکھ رہاہے۔
انہی خطرات کوبروقت بھانپتے ہوئے گزشتہ ماہ پاک فضائیہ اورچین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی باہمی کامیاب شاہین9 جنگی مشقوں میں دونوں ممالک کی فضائیہ نے اپنے تجربات اورکارکردگی کامظاہرہ کیابلکہ اہم بات یہ ہے کہ یہ جنگی مشقیں خطے کے سیاسی حالات اورپاکستان کی مغربی ٹیکنالوجی سے مشرق کی طرف منتقلی کاایک اہم پیغام بھی ہے۔ پاکستان کے آپریشنل ایئربیس پرہونے والی یہ دوہفتوں پرمبنی ہمہ جہت پہلوپر مبنی مشق محض دودوست ملکوں کی فضائیہ کا باہمی اشتراک ہی نہیں بلکہ جہاں الگ الگ ثقافتی ماحول اور آپریشنل روایات سے بڑھ کرزبان کے فرق کے باوجودخطے کی دواہم مضبوط فضائی طاقتوں کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کا موجب بنی ہیں وہاں خطے کی جیوپولیٹیکل صورتحال اور ملٹری ایوی ایشن شعبے میں پاکستان کی خود انحصاری یامغرب سے مشرق کی جانب سفرکا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔
دراصل2011ء کوپاک چین دوستی کاسال قراردیتے ہی پاکستانی ایئربیس پرشاہین مشقوں کاآغازکردیاگیاتھا۔یہ پہلی مرتبہ تھاکہ چینی فضائیہ کے اہلکاروں اورپائلٹس کوغیرملکی ایئر بیس پرتعینات کیاگیاتھا۔اس کے بعد2013ء میں پاک فضائیہ کاعملہ شاہین2کے لئے  چینی ایئربیس پرتعینات ہواجوچینی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیرملکی فضائیہ کے عملے کوچینی ایئر بیس پرتعینات کیاگیا ہو۔پاکستان اورچین کے درمیان شاہین فضائی مشقوں کامقصدفضائی جنگ میں مہارت کوبڑھانے کے علاوہ فضائی جنگ اوردفاع کے لئے  وسائل کوترتیب دینا اورپائلٹس اورزمینی تکنیکی عملے کی صلاحیتوں کوبڑھاناہے تاکہ وہ موجودہ پیچیدہ جنگی حالات میں فضائی طاقت کے اظہارکے مختلف طریقہ کاراورحکمتِ عملی کوبھی سمجھ سکیں۔ پاکستان ایئرفورس فضائی جنگ کاایک وسیع تجربہ رکھتی ہے۔پاکستانی فضائیہ کے پائلٹس نے نہ صرف اپنی فضائی حدودمیں متعددمعرکوں میں جنگی تاریخ رقم کی ہے بلکہ خلیجی ملکوں میں بھی پاکستان ایئرفورس کے پائلٹس نے اپنالوہامنوایاہے۔
پاکستانی فضائیہ متعددعالمی فضائی مشقوں کابھی حصہ ہے اوردنیاکی بہترین فضائی افواج کے ساتھ مشق کرنے کاتجربہ رکھتی ہے۔پاک فضائیہ  امریکہ،اٹلی،ترکی،مصر،یواے ای، اردن اور سعودی عرب کی فضائی افواج کے ساتھ مشترکہ مشقیں کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چینی فضائیہ کے اعلیٰ ترین افسران پاک فضائیہ کے پائلٹس اور دیگر عملے کی تعریف کرتے نظرآتے ہیں۔شاہین مشق سال 2014ء میں منعقدکی گئی، جس کی اختتامی تقریب سے پیپلزلبریشن آرمی ایئرفورس کے میجر جنرل رین ہون شن کاپاک3 فضائیہ کی اعلی درجے کی پیشہ وارانہ جنگی مہارت اورجنگی مشقوں کی شاندارکارکردگی کااعتراف کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جارحانہ جنگی اندازکی حکمت عملی کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات کابھی اقرارکیاکہ پاک فضائیہ کے پائلٹس تربیت بھی ایسے حاصل کرتے ہیں جیسے جنگ لڑرہے ہوں۔ہم نے آپ لوگوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
شاہین مشق کاابتدائی ہفتہ زیادہ ترجائزے اور منصوبہ بندی کاتھاجس میں فضائی مشق کے مقاصد اوراہداف کوطے کرکے ایک وار گیم ترتیب دیا گیا۔ اس وارگیم میں فضاسے زمین پر اہداف کی تلاش،اہداف کولاک کرنا،فضاسے فضا میں مار کرنے  کے علاوہ طیاروں کے درمیان ڈاگ فائٹ اورفضائی حملے کی صورت میں زمینی ایئرڈیفنس کو الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ جوابی کارروائی کرنے کی مشق شامل تھی۔ان تمام مشقوں میں تیاری اورردِعمل کادورانیہ منٹوں اورسیکنڈوں کا تھا جس نیان مشقوں کونہایت پیشہ ورانہ اور معیاری بنادیا۔ اس فضائی مشق کاایک مقصدیہ بھی تھاکہ کسی بھی وقت ضرورت پڑنے پر دوست فضائیہ سے ممکنہ  مددکاتعین بھی کیا جاسکے۔  ان فضائی مشقوں میں لڑائی سے زیادہ مل کر کام کرنے اور بروقت فضائی آپریشنزسرانجام دینے کی صلاحیت کاکامیاب تجربہ بھی ہوا۔فضائی جنگ زمینی حقائق کے لحاظ سے اپنے منفرداندازمیں لڑی جاتی ہے اورزمین یاسطح پرموجود حالات جنگی فیصلوں اور حکمتِ عملی پر اثراندازہوتے ہیں۔(جار ی ہے)
 
تازہ ترین خبریں

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

عمرہ زائرین کے متعلق سعودی حکومت کا اہم فیصلہ ۔۔۔۔ اب تک کی سب سے بڑی خبر ۔۔ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگا لینگے

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم دورہ ملتوی کردیا

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم دورہ ملتوی کردیا

یا اللہ خیر ۔۔ ایک مرتبہ پھر زلزلہ ۔۔۔۔ بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

یا اللہ خیر ۔۔ ایک مرتبہ پھر زلزلہ ۔۔۔۔ بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم نکلیں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے ایسا کیا کہا کہ حکومت پر دباو مزید بڑھ گیا

عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم نکلیں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے ایسا کیا کہا کہ حکومت پر دباو مزید بڑھ گیا

این اے 75 ڈسکہ الیکشن ۔۔۔۔۔ غیر ختمی نتائج ۔۔۔مسلم لیگ ن کی نوشین فتخار آگے

این اے 75 ڈسکہ الیکشن ۔۔۔۔۔ غیر ختمی نتائج ۔۔۔مسلم لیگ ن کی نوشین فتخار آگے

این اے 75 میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان :فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

این اے 75 میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان :فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،(ن)لیگ کا الزام

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،(ن)لیگ کا الزام

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،نوشین افتخار کا الزام