01:50 pm
پاکستان پر بلیک لسٹ کی تلوار، سیاستدان اورعوام !

پاکستان پر بلیک لسٹ کی تلوار، سیاستدان اورعوام !

01:50 pm

 فنانشل ایکشن ٹاسک فورس یعنی (فیٹف)  کی تلوار پاکستان پر لٹک رہی ہے اور پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وہ کسی طرح دنیا کو مجبور
 فنانشل ایکشن ٹاسک فورس یعنی (فیٹف)  کی تلوار پاکستان پر لٹک رہی ہے اور پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وہ کسی طرح دنیا کو مجبور کر سکے کہ پاکستان کو دنیا سے توڑ کر اکیلا کر دے اور پھر دنیا کو ساتھ ملا کر پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کر سکے لیکن پاکستانی قومی اداروںکے بہتر اقدامات کے باعث پاکستان بلیک لسٹ میں شامل نہ ہو سکا اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ خیر  بھارت تو پاکستان کا کچھ نہ بگاڑ سکا لیکن یہ کسر خود پاکستانیوں نے پوری کر دی اور کر وناکی غیر ذمہ داری کی تلو ار کے ذریعے پاکستان کو بلیک لسٹ کر و ا دیا یعنی یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ پاکستان کی دنیا میں سبکی کے لئے خود پاکستانی ہی کافی ہیںدشمن کو کیا ضر ورت پڑی ہے کہ پاکستانی کے خلاف جدو جہد کرتا پڑے۔ فیٹف کی صورتحال کچھ یوں ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)نے پاکستان کو فی الحال گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کو جون 2021 ء تک کا وقت دیا ہے۔ ایف  اے ٹی ایف کے 22، 24  اور 25 فروری کو ہونے والے ورچوئل اجلاس میں پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا اور پاکستان کو مزید چار مہینوں کی مہلت دی گئی ہے۔ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے ایکشن پلان کے 27 میں سے 24 اہداف پر عمل درآمد کرلیا ہے اور اب اسے تین اہداف پر کام کرنا ہوگا۔جبکہ کرونا کی صورتحا ل یہ رہی کہ دنیا نے پاکستان کے اقدامات کو سر اہااور اب بلیک لسٹ میں ڈالا جارہا ہے کیوں ؟ یہاں تین سوال بہت اہم ہیں ایک جو فیٹف چیئرمین سے بھارتی صحافی نے کیا اور دوسرا جو پاکستانی صحافی نے کیا اور تیسرا  جو میں اپنے عوام سے کر نے جارہا ہو ں ۔پریس کانفرنس کے دوران ایک بھارتی صحافی کی جانب سے اس سوال پر کہ جون 2021 ء کے بعد کیا پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کا امکان ہے، ایف اے ٹی ایف چیئرمین نے جواب دیاکہ پاکستان کے لیے ایکشن پلان مکمل کرنا ضروری ہے اور پاکستان نے اعلیٰ سطح پر اس ایکشن پلان کو مکمل کرنے کا عہد کیا ہے، تو یہ وقت کسی ملک کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا نہیں ہے۔پاکستانی صحافی نے ایف اے ٹی ایف چیئرمین سے سوال کیا کہ آخر بھارت اب تک ایف اے ٹی ایف کی گرے یا بلیک لسٹ میں کیوں نہیں ہے، کیونکہ بھارت بھی افعانستان میں دہشت گرد گروپوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، ان کے بہت سے بینک اکائونٹ ہیں، جن سے وہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے داعش کے ذریعے فنڈنگ کر رہے ہیں، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ نے جن باتوں کا ذکر کیا ہے، میں ان پر اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، مگر بھارت بھی بالکل ویسے ہی ہے جیسے باقی دیگر ممالک ہیں۔ ایف اے ٹی ایف دیگر ممبران کی طرح بھارت کا بھی جائزہ لے گا، جب وقت آئے گا۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے گذشتہ برس 23 اکتوبر کو پیرس میں ہونے والے آخری اجلاس میں بھی پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ایف اے ٹی ایف کے چیئرمین ڈاکٹر مارکس پلیئر نے اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ فورم کو اس بات کا ادراک ہے کہ پاکستان نے پیش رفت کی ہے اور ایکشن پلان کے 27 میں سے 21 نکات پر عمل کر لیا ہے، مگر پھر بھی پاکستان کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم عمران خان کو حکو مت ملی تو ان کے سامنے ٹاسک تھا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا جائے جبکہ فیٹف نے سب سے مشکل اور جامع پلان پاکستان کو دیا اور فیٹف پلان مختلف ٹائم لائنز کے ساتھ پاکستان کو دیا گیااور ثابت ہو اکہ بھارت پاکستانی کو تنہا کرنے کی جنگ میں مصروف ہے اور عمران خان ایک وقت میں دو جنگیں لڑ رہا ہے ایک بھارت کے خلاف اور دوسری دنیاکے خلاف   اور اب یہ جنگیں تین حصوں میں لڑنی پڑے گی ،یعنی کرونا اور اپنے ہی عوام کے ساتھ ۔ پاکستان کے خلاف دنیا ہار رہی ہے ،بھارت ہا ر رہا ہے لیکن پاکستان  اپنے ہی عو ام سے ہا ر رہا ہے کیسے ؟  یہی ہے میر ا تیسر ا اور آخری سوال… پاکستانیوں نے دیکھا کہ صرف احتیاط ،احساس ذمہ داری ،حفظانِ صحت کے اصولوں، ویکسین کی ایجاد اور اینٹی بایوٹِکس نے توازن بدلا لیکن اچانک سیاسی ریلیاں شروع ہوئیں اور دنیا جو پاکستان کو شاباش دے رہی تھی بلیک لسٹ کرنے پر اتر آئی کیونکہ دنیا یہ سوچ رہی ہے کہ ہمیں مستقبل میں کسی ایسے ہی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگااور پاکستان کے ماسک میں ڈوبے سیاستدان اسے مذاق بنا رہے ہیں۔پاکستانیوں کوبتانے کے باوجود شو ر مچانے کے باوجود کوئی نہیں جاننا چاہتا کہ ایک وبائی جرثومے کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماری بے رحم موت پھیلا رہی ہے کیا عوام دیکھ نہیں رہے کہ جو سیاستدان ان کو سڑکوں میں دھکیل رہیں ہیں وہ خود ماسک لگا کر ان سے کوسوں دور اور الگ تھلگ بیٹھے ہیں۔ یہ لندن اور یورپ امریکہ میں ڈھیرے ڈالے ہوئے ہیں اور اپنا علاج بھی وہا ں سے کرواتے ہیں۔فیٹف میں بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، تمام سازشوں کے باوجود بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں نہ دھکیل سکالیکن ان سیاستدانوں اور ان کے حواریوں نے کرونا کی آڑ میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈلو ا دیا ۔واضح ہو گیا کہ پاکستان کو سیاسی بے رحمی اور عوامی بے حسی مار رہی ہے اور اس بے رحمی کو سپورٹ دے رہے ہمارے اپنے عوام ۔تو اب کرنا کیا ہوگا ؟ کرنا صرف یہ ہے کہ جس طرح پاکستانی قو م بھارت کیخلاف یک زبان ہے اسی طرح کرونا کی آڑ میں پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے والے سیاستدانوں اور جان لیوا وبا کر ونا کے خلاف بھی متحد ہو ۔چین جہاں سے یہ وباشر وع ہو ئی نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کرکے اپنے ملک بچا لیا ۔ جدید دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کروڑوں کی تعداد میں لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا اور عوام نے اپنی حکو مت کا ساتھ دیا یعنی اپنا ساتھ دیا  عوامی اجتماعات پر پابندی ہے تو قبول کیا اور سینما گھر بند کیے جا رہے ہیںتو تسلیم کیا اور فتح حاصل کی جب کہ دوسری طرف دنیا  نے بھی اس وائرس کا توڑ کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں شر وع کردیں صر ف پاکستان ایسا تھا جہاں اقتدار کی جنگ میں موت کے وائرس کے ساتھ عوام کو دھکیل دیا گیا اور دنیا کے سامنے حکومت کو بلیک لسٹ کر وانے کی آڑ میںپاکستان کو ہی بلیک لسٹ کر وا دیا۔  پاکستانیو!  اگر پاکستان بچانا ہے تو آخری آپشن صرف احتیاط ہے کیونکہ کرونا صرف آپ کے دفاعی نظام کا دشمن نہیں پاکستان کا دشمن ہے اور ریلیوں والے سیاستدانوں کا آپ سے کوئی تعلق نہیں…خود بچائیں پاکستان کو بچائیں بصورت دیگر بلیک لسٹ ہو نے کے لئے تیار رہیں۔
 

تازہ ترین خبریں

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

عمرہ زائرین کے متعلق سعودی حکومت کا اہم فیصلہ ۔۔۔۔ اب تک کی سب سے بڑی خبر ۔۔ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگا لینگے

عمرہ زائرین کے متعلق سعودی حکومت کا اہم فیصلہ ۔۔۔۔ اب تک کی سب سے بڑی خبر ۔۔ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگا لینگے

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم دورہ ملتوی کردیا

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم دورہ ملتوی کردیا

یا اللہ خیر ۔۔ ایک مرتبہ پھر زلزلہ ۔۔۔۔ بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

یا اللہ خیر ۔۔ ایک مرتبہ پھر زلزلہ ۔۔۔۔ بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم نکلیں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے ایسا کیا کہا کہ حکومت پر دباو مزید بڑھ گیا

عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم نکلیں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے ایسا کیا کہا کہ حکومت پر دباو مزید بڑھ گیا

این اے 75 ڈسکہ الیکشن ۔۔۔۔۔ غیر ختمی نتائج ۔۔۔مسلم لیگ ن کی نوشین فتخار آگے

این اے 75 ڈسکہ الیکشن ۔۔۔۔۔ غیر ختمی نتائج ۔۔۔مسلم لیگ ن کی نوشین فتخار آگے

این اے 75 میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان :فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

این اے 75 میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان :فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،(ن)لیگ کا الزام

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،(ن)لیگ کا الزام

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،نوشین افتخار کا الزام

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،نوشین افتخار کا الزام