01:13 pm
کراچی، ضمنی الیکشن! پانسہ بدل گیا!

کراچی، ضمنی الیکشن! پانسہ بدل گیا!

01:13 pm

٭کراچی ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی کامیاب، ن لیگ دوسرے تحریک انصاف پانچویں نمبر پر (تفصیل اخبارات میں)O پٹرولیم 6 روپے لٹر اضافہ کی سفارشO عید 6 چھٹیاں، ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں، پارک بندO وفاقی کابینہ تین تقرریاںO گورنر بلوچستان فارغO کرونا مزید 131 ہلاک، 5230 نئے مریض O بھارت، کرونا، ہولناک تباہی، مزید تین لاکھ 86 ہزار مریض، 3501 ہلاک O بشیر میمن کے الزامات کی سخت تردید، وزیراعظم برہم O سعودی عرب: پاکستانی سفیر علی اعجاز واپسO کراچی: سٹیل ملز میں ٹھیکوںکا سکینڈل، 11 سال بعد تمام ملزم بری!!
٭کراچی کی دلچسپ صورت حال! رات بھر ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی کامیابی کے اعداد و شمار سامنے آتے رہے، پیپلزپارٹی کے امیدوار پر تقریباً چار ہزار ووٹوں کی سبقت دکھائی جاتی رہی، صبح اعلان ہوا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خاں مندوخیل، ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کے مقابلہ میں تقریباً 600 ووٹوں کی برتری سے جیت گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ کہ 2018ء میں اس نشست پر ن لیگ کے شہباز شریف بھی تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے مقابلہ میں 600 ووٹ سے ہی ہارے تھے۔ اب تحریک انصاف پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے (عِبرت!) ن لیگ کے ارکان رات بھر اپنی کامیابی کا جشن مناتے رہے۔ ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کی رات تالیاں بجاتے گزری۔ اچانک انہیں اطلاع ملی کہ انتخابی نتائج دو گھنٹے سے رکے ہوئے ہیں (سحری و فجر کی نماز) اور صبح ہوئی تو ن لیگ کلیجہ تھام کر رہ گئی کہ پانسہ الٹ گیا تھا، شہباز شریف والا ’المیہ‘پھر رونما ہو گیا تھا! وہی 600 ووٹوں کا فرق! اب پیپلزپارٹی جشن منا رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے راتوں رات حلقہ 249 میں نئی سڑکیں بچھا دیں اور بڑے بڑے جھاڑوئوں سے علاقے کو صاف کر دیا تھا! اس حربے نے رنگ دکھایا، قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی ایک نشست بڑھ کر تعداد 56 ہو گئی اور تحریک انصاف کا ایک اور چراغ بجھ گیا! نشستوں کی تعداد 78 سے کم ہو کر 77 رہ گئی۔ نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے ہاتھوں ایک نشست پہلے ہی کم ہو گئی تھی اب کراچی کی ایک نشست بھی گئی! مگر ایک اور دلچسپ بات کہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال اپنی پارٹی کے امیدوار تھے۔ نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار کے 16156 ووٹوں کے مقابلہ میں مصطفی کمال کو 9227 ووٹ ملے (تقریباً 7000 کا خسارہ)، مگر مصطفی کمال نے الیکشن کی ابتدا میں ہی اعلان کر دیا کہ وہ جیت گئے ہیں۔ اس پر ان کی پارٹی بھی جشن منانے لگی، مگر صبح اٹھ کر دیکھا تو مصطفی کمال کی چوتھی پوزیشن تھی، رات اپنا کام دکھا چکی تھی! 2018ء میں سرفہرست اور اب پانچویں نمبر آنے والی تحریک انصاف (8922 ووٹ) چوٹیں سہلا رہی ہے کہ دو ضمنی انتخابات میں اپنی ’بھاری‘ اکثریت والی نشستوں کے حشر کے بعد آئندہ انتخابات کا کیا نقشہ سامنے آ رہا ہے!! اب یہ سوال کہ واوڈا نے یہ نشست کیوں خالی کی، آئندہ ڈھائی برس اس پر چل سکتے تھے؟ جواب یہ کہ موصوف کی دُہری شہریت کی بنا پر یہ نشست ہاتھ سے جاتی دکھائی دے رہی تھی۔ انہوں نے ڈھائی سال کی بجائے چھ سال کی سینٹ کی رکنیت حاصل کر کے یہ نشست خالی کر دی۔ قانونی حلقوں کے مطابق وہ اب قانون کی دسترس سے محفوظ ہیں، مگر بڑا سوال سامنے ہے کہ جو قانون اسمبلی کے لئے موثر ہے، سینٹ کے لئے کیوں غیر موثر ہے!! آئین میں ایسی کوئی تفریق نہیں اور وزیراعظم کا ہر روز صبح اٹھتے ہی نعرہ کہ قانون سب کے لئے برابر ہے۔!! کیا سینٹ ارجنٹائن یا پولینڈ میں واقع ہے کہ اس پر پاکستانی ضابطے لاگو نہیں ہو سکتے؟؟؟
٭گزشتہ کالم میں ڈی جی خاں کے علاقے میں ایک شہری عابد علی کے گھر میں 29 ویں بچے کی پیدائش کی خبر چھپتی۔ وہ اور اس کی بیوہ ستارہ خاںبہت خوش ہیں۔ ایک عزیز نے پوچھا ہے کہ عابد علی کا مکان کتنا بڑا ہے، 29 بچے کہاں سوتے ہیں؟ کیسے رہتے ہیں؟ میں کچھ نہیں کہہ سکتا، یہ عابد علی بہتر جانتا ہو گا! البتہ مجھے 20 سال قبل ناروے میں مقیم پختونخوا کے ایک خاں صاحب رنگین خان کا انٹرویو یاد آ گیا۔ انہوں نے 14 ویں بچے کی پیدائش کا جشن منایا۔ ایک انٹرویو میں اتنے بچے پیدا کرنے پر حیرت کا اظہارکیا گیا۔ موصوف نے کہا کہ دیکھو! ہم بچے پیدا کرتا ہے، ان کی روزی آسمان سے آتی ہے۔ دراصل ہم ایک مشین پر ہیں کہ ناروے میں مسلمانوں کی آبادی میں اتنا اضافہ کیا جائے کہ ہماری اکثریت ہو جائے!! ظاہر ہے حکومت بنانے کے لئے اکثریت ضروری ہوتی ہے!!!
٭ ایک تماشا!! وزیراعظم عمران خاں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے کیس میں تفتیش کرنے والے ڈاکٹر رضوان کو فارغ نہیں کیا گیا بلکہ ابوبکر شیخ کو ان کا معاون بنا دیا گیا ہے…اور قارئین کرام دل تھام کر سُنئے کہ ابوبکر شیخ کرونا میں مبتلاہیں، میوہسپتال لاہور میو نیورو ایمرجنسی میں وینٹی لیٹر پر ہیں، حالت بہت خراب بتائی جا رہی ہے، لواحقین دعائوں کی اپیلیں کر رہے ہیں اور وزیراعظم اور ان کے سرکاری ڈھنڈورچی وزیراطلاعات بار بار وضاحت کر رہے ہیں کہ ابوبکر شیخ کو ڈاکٹر رضوان کے معاون کے طور پر کام کر رہے ہیں!!!
٭وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کی گئی ہیں۔ خبروں کے مطابق کل تعداد 50 ہو گئی ہے (میرے حساب سے 53) پتہ نہیں وزیراعظم صاحب کو ان سب کے نام اور شکلیں بھی یاد ہیں یا نہیں؟ چلیں چھوڑیں۔ کرونا کی طرح یہ تعداد بھی بڑھتی چلی جا رہی ہے، پتہ نہیں کہاں تک پہنچے گی؟ ہر وزیر یا مشیر اپنے دفتر و عملہ وغیرہ کے ساتھ کم از کم سات لاکھ روپے ماہوار میں پڑتا ہے۔ ملک بدحال، کابینہ خوش حال! وزیراعظم نے یہ اخراجات کون سے اپنی جیب سے دینے میں قومی خزانہ قرضوں سے بھرا ہوا ہے۔ حلوائی کی دکان نانا جی کی فاتحہ!!
٭وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب گئے، وہاں پاکستان کے سفیر رانا علی اعجاز کو معطل کر دیا۔ وزیراعظم عمران خاںکوئٹہ گئے، گورنر امان اللہ یاسین زئی  سے استعفا طلب کر لیا۔ نئے گورنر کے لئے ظہور آغا، ڈاکٹر فیض کاکڑ، سعید مندوخیل اور نصیب اللہ بازئی کے نام زیر غور ہیں۔ شائد اب تک کسی کے سر پر تاج رکھا جا چکا ہو! اور سعودی عرب میں سفیر راجا علی اعجاز کا معاملہ یہ ہے کہ ان پر سعودی عرب میںکام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے بدسلوکی کی شکائتیں کی تھیں! ممکن ہے ایک شکائت یہ بھی ہو کہ ان کے نام کے ساتھ ’راجا‘ کیوں لکھا جاتا ہے؟ اہم بات یہ کہ راجا علی اعجاز نے سعودی عرب میں 4 اکتوبر2018ء میں یہ عہدہ سنبھالاتھا، وہ صرف 18 دنوں کے بعد 18 مئی کو ملازمت سے ریٹائر ہونے والے ہیں، شائستگی اور معقولیت کا تقاضا تھا کہ انہیںیہ 18 دن بھی اس عہدہ پر رہنے دیا جاتا، اس کے بعد وہ خود ہی چلے جاتے۔ مگر طاقت اور اختیارات کی نمائش بھی بہت اہم تھی!!
٭عیدالفطر پر 10 مئی سے 16 مئی تک چھ چھٹیاں دی گئی ہیں۔ کرونا کی پابندیوں میں مزید اضافہ ناگزیر تھا مگر یہ کہ ان چھ دنوں میں ملک بھر میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بند رہے گی! اس صورت میں لاکھوں سرکاری وغیر سرکاری ملازمین، طلبا اور دوسرے لوگ اپنے گھروں کو کیسے جائیں گے؟
٭بلاول زرداری نے اے این پی کے سربراہ اسفندیار خاں کی عیادت کی۔ وہ بہت بیمار ہیں۔ ان کا ایک پرانا واقعہ یاد آگیا۔ لاہور کا پی سی ہوٹل، اپوزیشن کی ایک تقریب، اسفند یار ولی خاں کی تقریر: کہنے لگے کہ ہمیں ’غدار‘ کہا جاتا ہے، لاہور والو سُنو! میں ایک سہ پہرکے وقت گھر گیا۔ بیٹی سے کہا چائے بنا دو۔وہ کہنے لگی کہ ابو! پاکستان اور انڈیا کا کرکٹ میچ ہو رہا ہے۔ آخری لمحات ہیں۔ پاکستان جیتنے والا ہے، میں دیکھ کر چائے بناتی ہوں۔ میں نے کہا کہ اچھا ماں سے کہو وہ بنا دے۔ بیٹی کہنے لگی کہ ابو امی سجدے میں ہیں، پاکستان کی جیت کی دعائیں مانگ رہی ہیں! میںڈرائنگ روم میں جا کر بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر کے بعد بیٹی والہانہ خوشی سے اچھلتی آئی، کہنے لگی ابو! ابو! پاکستان جیت گیا! میں نے کہا کہ اچھا اب ماں سے کہو چائے بنا دے، بیٹی کہنے لگی ابو! امی اب شکرانے کے نفل پڑھ رہی ہیں!‘‘
٭روزنامہ اوصاف لاہور کے جائنٹ ایڈیٹرمبشر الماس کے والد کرونا کے باعث شدید علیل ہیں، انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ محترم قارئین سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل ہے۔
 

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل

الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل