01:35 pm
کفر و اسلام کا پہلا معرکہ غزوۂ بدر

کفر و اسلام کا پہلا معرکہ غزوۂ بدر

01:35 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
ادھر آنحضرتﷺ مقام صفراء سے آگے بڑھ کر ایک وادی میں پہنچے جس کا نام ذفران تھا تو آپﷺ کو خبر ملی کہ قریش پوری تیاری سے اپنا قالہ اور مال کی حفاظت کیلئے آرہے ہیں اور ان کا لشکر جرار مکہ سے روانہ ہوچکا ہے… مسلمان چونکہ کسی بڑی جنگ کی نیت سے نہیں نکلے تھے اور اچھی طرح مسلح بھی نہ تھے اس لئے آنحضرتﷺ نے صحابہ کرامؓ سے مشورہ کیا کہ کیا  کرنا چاہئے صحابہ کرام میں سے حضرت ابوبکرؓ حضرت عمرؓ سمیت تمام مہاجرین نے مستعدی کا اظہار فرمایا۔ آپﷺ نے باصرار پھر پوچھا تو انصار میں سے سب سے پہلے حضرت سعد بن معاذ  ؓ اٹھے اور کہا کہ یارسول اﷲ  ؐ شاید آپ کی غرض یہ ہے کہ ہم لوگ اپنی رائے کا اظہار کریں، میں انصار کی طرف سے عرض کرتا ہوں کہ آپ ہم میں سے جس کی رسی چاہیں کاٹ دیں اور جس کی چاہیں جوڑ دیں۔ آپ ہمارے مالوں میں سے جتنا چاہیں لے لیں اور جتنا چاہیں ہمیں دے دیں، جو آپ لیں گے وہ ہمارے لئے اس سے بہتر ہوگا جو آپ چھوڑ دیں گے، یارسول اﷲ آپ جو حکم دیں گے ہماری رائے اس کے تابع ہوگی، یارسول اﷲ آپ جہاں جائیں گے ہم آپ کے ساتھ ہوں گے…یارسول اﷲ اگر آپ حکم فرمائیں گے تو ہم اس سمندر میں داخل ہونے کو تیار ہیں۔ یارسول اﷲؐ    آپ جنگ کریں ہم میں سے کوئی بھی پیچھے نہیں رہے گا۔ 
ادھر ابوسفیان اپنے قافلے کو لے کر بدر کے راستے کو چھوڑ کر ساحل کے راستے سے ہوتا ہوا بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس نے قریش کو لکھا کہ تم لوگ اپنے مال اور آدمی بچانے نکلے تھے اب واپس آجاؤ کیونکہ تمہارا مال اور آدمی بحفاظت بچ نکلے ہیں… ابوسفیان کا خط قریش کو اس وقت ملا جب وہ مقام جحفہ میں تھے۔ چنانچہ انہوں نے واپس لوٹ جانے کا ارادہ کرلیا لیکن ابوجہل کی بدبختی کہ قسم کھالی کہ ہم اسی شان و شوکت کے ساتھ بدر تک جائیں گے، وہاں اونٹ ذبح کریں گے اور جس قدر عرب ہمارے پاس آئیں گے ہم ان کو کھلائیں گے،اس طرح عربوں پر اور تمام قبائل پر ہمارا رعب چھا جائے گا۔ اخنس بن شریق نے بھی لوٹنے کا مشورہ دیا مگر اس کے مشورہ کو رد کردیا گیا، اخنس بذات خود واپس لوٹ گیا اس کے ساتھ بنوزمرہ کے تمام لوگ بھی واپس لوٹ گئے، اسی لئے کوئی زہری بدر میں شریک نہیںتھا۔
بنوہاشم نے واپس لوٹنا چاہا لیکن ابوجہل نے ان کو واپس نہ ہونے دیا البتہ طالب بن ابی طالب اور چند ایک لوگ ان کے ساتھ مکہ واپس لوٹ آئے۔ باقی تمام قریش بدر کی طرف روانہ ہوگئے۔ 
یہ پہلے گزر چکا ہے کہ آنحضرت نے اپنے دو آدمیوں کو قافلہ کی مخبری کیلئے روانہ فرمایا تھا وہ دونوں یعنی حضرت بسبس بن عمرو الجھنیؓ اور عدی بن ابی الرغباءؓ جب بدر پہنچے اور پانی کے پاس اپنے اونٹ بٹھا کر مشکیزے بھرنے لگے تو اسی اثناء میں دو لڑکیاں پانی لینے کیلئے آ رہی تھیں اور ساتھ آپس میں جھگڑ رہی تھیں ایک قرض خواہ تھی اور دوسری مقروض، قرضخواہ اپنے قرض کا مطالبہ کر رہی تھی مقروض لڑکی نے جواب دیا کہ کل یا پرسوں یہاں ایک قافلہ آنے والا ہے میں ان کے پاس مزدوری کر کے تیرا قرض ادا کر دوں گی، مجدی بن عمرو الجھنی نام کا ایک شخص وہیں تھا یہ پہلے بھی قریش اور مسلمانوں کی کئی لڑائیاں رکوا چکا تھا اس نے قافلہ کے آنے کی تصدیق اور دونوں لڑکیوں کا جھگڑا ختم کرا دیا، بسبس اور عدی کیلئے اتنی خبر کافی تھی یہی خبر انہوں نے آنحضرتﷺ تک پہنچا دی ان کے جانے کے بعد ابوسفیان بدر میں پہنچا اور مجدی بن عمرو الجھنی سے پوچھا کہ کیا تم نے کسی کی آہٹ پائی ہے؟ مجدی نے کہا کہ دو سوار آئے تھے اور اونٹ بٹھا کر انہوں نے مشکیزے میں پانی بھرا تھا اور چلے گئے، ابوسفیان اونٹوں کی بیٹھنے کی جگہ گیا مینگنیاں اٹھا کر توڑیں ان میں کھجور کی گٹھلیوں کے ریزے تھے، یہ اہل مدینہ کے اونٹوں کا خاص نشان تھا، اسے یقین ہو گیا کہ مسلمان قافلے کی تلاش میں ہیں چنانچہ وہ تیزی سے قافلے کی طرف لوٹا اور اس کا رخ بدر سے پلٹ کر اس راستے پر چل دیا جو ساحل سمندر کے ساتھ تھا یعنی بدر کو اس نے بائیں ہاتھ چھوڑ دیا۔
قریش مکہ عسفان، قزید، حجفہ، ابواء سے ہوتے ہوئے آٹھ دن میں بدر پہنچے مکہ مکرمہ اور عسفان کے درمیان ابوجہل نے پورے لشکر کیلئے 10اونٹ ذبح کئے عسفان میں امیہ بن خلف نے 9ر قدید میں سہیل بن عمرو نے دس اونٹ ذبح کئے قدید سے قریش سمندر کی طرف پلٹے اور وہاں قیام کیا وہاں شیبہ بن ربیعہ نے نو اونٹ ذبح کئے حجفہ میں عتبہ بن ربیعہ نے دس اور ابواء میں ابناء حجاج نے دس اونٹ ذبح کئے، ابواء اور بدر کے درمیان عباس نے دس اور بدر میں ابوالجنتری نے دس اونٹ ذبح کئے۔
ادھر آنحضرت ﷺ ذمزان سے روانہ ہوئے اور الاصافر کی گھاٹیوں سے گزرتے ہوئے اقدبہ نامی بستی میں قیام فرمایا، پھر حنان سے جو کہ ایک ٹیلہ ہے سے ہوتے ہوئے آپؐ نے بدر کے قریب نزول فرمایا۔
شام ہوئی تو حضرت علیؓ ، حضرت زبیرؓ، حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کو ایک جماعت کے ساتھ بدر کے چشمے کی جانب روانہ فرمایا کہ کچھ خبر لائیں انہوں نے قلیب بدر پر قریش کے دو غلاموں کو پایا ان کو پکڑ کر لے آئے اس وقت آنحضرت ﷺ  نماز پڑھ رہے تھے۔   ( جاری ہے )

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند