03:26 pm
کفر و اسلام کا پہلا معرکہ غزوۂ بدر

کفر و اسلام کا پہلا معرکہ غزوۂ بدر

03:26 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
 ، صحابہؓ نے غلاموں سے دریافت کیا کہ تم کس کے غلام ہو غلاموں نے جواب دیا کہ ہم قریش کے ساتھ پانی بھرنے پر مقرر ہیں… صحابہؓ تو دل سے چاہتے تھے کہ ابوسفیان کا قافلہ ملے اس لئے انہیں غلاموں کا یہ جواب پسند نہ آیا ان کو زدوکوب کیا تو انہوں نے کہہ دیا کہ ہم ابو سفیان کے ساتھ ہیں تب صحابہؓ نے ان کو چھوڑا اتنے حضورﷺ نماز سے فارغ ہو گئے تو آپﷺ نے فرمایا جب انہوں نے سچ کہا تو تم نے ان کو مارا اور جب جھوٹ کہا تو چھوڑ دیا بخدا دونوں سچ بولے دونوں قریش کے ساتھ ہیں، پھر آپؐ بنفس نفیس ان کو مخاطب ہوئے اور فرمایا کہ مجھے قریش کے متعلق بتاؤ کہ کہاں ہیں؟انہوں نے کہا کہ اس ٹیلے کے پیچھے جو دور نظر آ رہا ہے اشارہ ان کا اس ٹیلے کی طرف تھا جس کا نام عقنقل ہے اور اس طرف کے ناکے العدوۃ القصوی کہتے ہیں۔
پھر آپؐ نے پوچھا کہ وہ کتنے لوگ ہیں غلاموں نے کہا بہت ہیں صحیح تعداد ہمیں معلوم نہیں آپؐ نے فرمایا روزانہ کتنے اونٹ ذبح کئے جاتے ہیں، غلاموں نے کہا کبھی نو اورکبھی دس حضور ﷺ نے فرمایا کہ ان کی تعداد 900 سے ہزار کے درمیان ہے اور آپﷺ کا یہ اندازہ بالکل درست تھا کیونکہ قریش مکہ کی تعداد 950 بیان کی گئی ہے پھر آپؐ نے پوچھا کہ قریش کے شرفاء اور سربر آوردہ لوگوں میں سے کون کون ہیں، غلاموں نے کہا عتبہ بن ربیعہ، شیبہ بن ربیعہ، ابوالجنتری بن ہشام، حکیم بن خرام، نوفل بن خویلد، حارث بن عامر بن نوفل، نغر بن حارث، زمعہ بن الاسود، ابوجہل بن ہشام، امیہ بن خلف، بنیہ بن الحجاج، سہیل بن عمرو، عمرو بن عبدود، تمام بڑے بڑے  سرداران قریش شریک لشکر ہیں یہ سن کر آپؐ صحابہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ مکہ نے اپنے جگر گوشے اور منتخب لوگ تمہاری طرف ڈال دیئے ہیں۔
حضور ﷺ بدر پہنچ کر پہلے چشمہ پر جلوہ افروز ہوئے صباب بن منذر جو وہاں کے حالات سے بخوبی واقف تھے عرض کرنے لگے کہ یا رسول اﷲ کیا اﷲ نے آپؐ کو یہاں پڑاؤ کاحکم دیا ہے؟: آپؐ نے فرمایا نہیں یہ میری رائے ہے حبابؓ نے عرض کی کہ حضرت پھر یہ قیام اچھا نہیں۔ آگے تشریف لے چلئے ہم اس چشمے کے پاس اتریں گے جو قریش کے قریب ہے، اسکے پیچھے جتنے چشمے ہیں انہیں ناکارہ بنا دیں گے اور چشمے کے پاس حوض بنا کر اس میں پانی بھر لیں گے آنحضرت ﷺ نے حباب بن منذرؓ کی رائے کو پسندفرمایا اور آگے بڑھ کر قریش کے قریب جو چشمہ تھا اس کے پاس نزول فرمایا۔
بروز جمعہ ۲ ہجری سترہ رمضان المبارک کو حق و باطل  کا یہ میدان کار زار گرم ہوا۔ حضرت سعد بن معاذؓ نے ایک ٹیلے پر سائبان سا بنا دیا، حضرت ابوبکرؓ آپؐ کے ساتھ حضرت سعد دروازے پر پہرہ دے رہے تھے جنگ سے پہلی رات آپؐ نے پوری دعاؤں میں گزاری مولانا شبلی لکھتے ہیں:’’یہ عجیب منظر تھا اتنی بڑی وسیع دنیا میں توحید کی قیمت صرف چند جانوں پر منحصر تھی۔ آنحضرت ﷺ پر سخت خضوع کی حالت طاری تھی دونوں ہاتھ پھیلا کر فرماتے تھے خدایا تونے مجھ سے جو وعدہ کیا ہے اسے آج پورا کر محویت اور بے خودی کے عالم میں چادر کندھے سے گر پڑتی تھی اور آپؐ کو خبر تک نہ ہوتی تھی کبھی سجدے میں گرتے تھے اور فرماتے تھے کہ خدایا اگر یہ چند نفوس آج مٹ گئے تو پھر تو قیامت تک نہ پوجا جائیگا‘‘
صبح ہی صبح صف بندی فرمانا شروع کی آپؐ کے دست مبارک میں تیر تھا اس سے صفیں سیدھی کرتے ہوئے ایک سرے سے دوسر سرے تک چلے گئے جو آگے تھا اسے پیچھے کرتے اور جو پیچھے تھا اسے آگے کرتے اس موقع پر سواد بن غزیہؓ صف میں آگے بڑھے ہوئے تھے حضورﷺ نے تیر سے ا ن کے پیٹ کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا سوادؓ برابر ہو جاؤ، سوادؓ نے عرض کیا یا رسول اﷲ آپﷺ نے مجھے تکلیف دی آپؐ کو اﷲ نے حق و عدل کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے مجھے بدلہ لینے دیجئے قربان جائیں امام عدل و انصافؐ پر آپؐ نے اپنے پیٹ مبارک سے کپڑا اٹھا دیا اور فرمایا سواد بدلہ لے لو، سوادؓ عاشقِ بے قرار کی طرح آگے بڑھے اور آپؐ کے بطن مبارک کو چوم لیا آپؐ نے پوچھا یہ کیا عرض کرنے لگے جنگ کا معاملہ ہے شاید یہ آخری ملاقات ہو جی چاہا کہ آپ کی جلد مبارک سے میری جلد مس ہو جائے آنحضرت ﷺ نے دعائے خیر دی صف بندی کرنے کے بعد آپؐ سائبان میں تشریف لے گئے اور دعا میں مصروف ہو گئے۔
قریش نے جب صف بندی کر لی تو عمیر بن وہب کو مسلمانوں کی تعداد معلوم کرنے کیلئے بھیجا اس نے گھوڑے پر چاروں طرف چکر لگایا یہ بھی دیکھا کہ مسلمانوں کا کوئی حصہ چھپا ہوا تو نہیں پھر بتایا کہ کم و بیش تین سو آدمی ہیں مگر ایسے ہیں کہ ان میں سے کوئی اس وقت تک نہ مرے گا جب تک تم میں سے کسی کو مار نہ ڈالے پھر بتاؤ اسکے بعد تمہارے لئے زندگی میں کیا لطف رہے گا؟
اب جنگ کا معرکہ شروع ہوا ، دستور کے مواقف پہلے شیبہ پھر اسکا بھائی عتبہ اور اسکا بیٹا ولید میدان میں نکلے مسلمانوں کی طرف سے عوف، معوذ معاذ اور عبداﷲ بن رواحہ  مقابلے کیلئے اٹھے۔ مگر آنحضرت ﷺ نے انہیں روک دیا اور اپنے خاندان میں سے حمزہؓ، علیؓ اور عبیدہ بن حارث کو بھیجا، عتبہ شیبہ ولید تینوں مارے گئے لیکن ادھر سے عبیدہ شدید زخمی ہوئے۔
حضرت علیؓ انہیں کندھے پر اٹھا کر لائے، مدینہ منورہ واپسی پر راستے ہی میں مقام صفراء میں وفات پائی، قریش میں سے عبیدہ بن سعید بن العاص لوہے میں ڈوباہ ہوا نکلا، صرف آنکھیں نظر آ رہی تھیں، ادھر سے زبیر بن العوامؓ نے تاک کر برچھا ٹھیک آنکھوں پر مارا عبید گرا اور ختم ہو گیا، پھر عام لڑائی شروع ہوگئی ، قریش مکہ کے کئی بڑے بڑے ستون گر گئے، معوذؓ اور معاذؓ ننھے منے بچوں نے حضرت عبدالرحمن بن عوف سے پوچھا کہ ابو جہل کون ہے اور کہاں ہے،  ہم نے سنا ہے کہ وہ ہمارے محبوب کو گالیاں دیتا ہے، آج اس کو ٹھکانے لگا کر دم لیں گے، ابو جہل اپنی صفیں درست کر رہا تھا انہوں نے اشارہ سے بتایا کہ وہ ابو جہل ہے یہ دونوں بچے بازوں کی طرح جھپٹے اور صفوں کو چیرتے ہوئے ابو جہل کے پاس پہنچ گئے، جاتے ہی ابو جہل پر ایسا سخت وار کیا کہ ابو جہل گر گیا اس کے بیٹے عکرمہ نے پیچھے سے معاذ کے بازو پر تلوار ماری جس سے ہاتھ کٹ گیا، لیکن تسمہ لٹکا رہا حضرت معاذؓ نے کٹا ہوا ہاتھ پاؤں تلے دبا کر تسمہ بھی الگ کر دیا کیونکہ وہ جنگ میں رکاوٹ بن رہا تھا پھر عبداﷲ بن مسعودؓ آگے بڑھے اور ابوجہل کا سر کاٹ دیا۔
غزوہ بدر کا پورا معرکہ کفر اور اسلام کا شاندار اور عظیم الشان معرکہ تھا جو ایک طرف اسلام کی شان کا باعث بنا غزوہ بدر کے موقع پر مسلمانوں کی قلیل تعداد کے باوجود ایسی شاندر فتح کا حاصل ہونا مسلمانوں کو  یہ درس دیتا ہے کہ فتح و شکست کا دارومدار قلت وکثرت پر نہیں ہوتا بلکہ نصرت ایزدی پر ہے اور نصرت ایزدی اہل حق کے ساتھ رہے گی۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر