03:28 pm
زندگی ہے تو سب کچھ ہے…!

زندگی ہے تو سب کچھ ہے…!

03:28 pm

موت کا پروانہ کرونا وائرس روزانہ کی بنیاد پر اقسام بدل رہا ہے اور اس کی ہر نئی قسم پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے جبکہ پاکستان کے شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے والے اداروں سے تعاون کی بجائے پھر سیاسی بیان بازی کا شکار ہو کر روزانہ کی بنیاد پر موت کے منہ میں جا رہے ہیں صورتحال کچھ یوں ہے کہ پاکستان میں افریقی اور برازیلین اقسام کے نئے کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی اقسام پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت میں کئے گئے ٹیسٹ میں نئی اقسام سامنے آئیں۔ وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ سائوتھ افریقن اور برازیلین ویریانٹ ٹیسٹ میں سامنے آئے ہیں۔ افریقن اور برازیلین وائرس کے کنٹیکٹ کی ٹریسنگ شروع کردی ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک پہننے کو یقینی بنائیں اور گھر سے بلا ضرورت باہر مت نکلیں، سماجی فیصلے کو عملی طور پر یقینی بنائیں جب کہ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بھارتی کرونا چین بھی پہنچ گیا، حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا بھارتی کرونا وائرس کی قسم اب تک دنیا کے 21 ممالک میں شناخت ہو چکی ہے، صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے جبکہ دوسری جانب اپوزیشن قائد شہباز شریف کا بیان آرہا ہے کہ لوگوں کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں کیا شہباز شریف بتانا پسند کریں گے کہ انہیں عوام کی زندگی عزیز ہے یا ان کے کاروبار کی کوشش میں موت کا پروانہ ۔کیا شہباز شریف نہیں دیکھ پا رہے کہ بھارت میں کرونا کی صورتحال خوفناک حد تک سنگین ہو گئی اور کس وجہ سے ہوئی، بھارتی خاتون نے اسپتالوں میں لاشوں کے ڈھیر کے ہیبت ناک مناظر بتا دیئے کیا ہمیں اور بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بھارت میں کرونا سے ایک ہی روز میں مزید 4 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ گئے جو یومیہ دنیا بھر کا ایک نیا ریکارڈ ہے اور بھارت کے عوام اس کا ذمہ دار مودی اور بھارتی الیکشن کمیشن کو قرار دے رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس کا حساب ان سے ہی لیا جائے کیا شہباز شریف پاکستان میں ایسی صورتحال کی صورت حساب دینے کے لئے  تیار ہیں۔ ابھی تک اپوزیشن نے جس طر ح جلسوں کی آڑ میں کرونا کی تباہی پھیلائی ہے اس کا جو ابدہ کون ہے۔کیا شہباز شریف اور مریم نواز کو کوئی نہیں بتا رہا کہ وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے کرونا کی آئندہ نسل کا خطرناک ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی آئندہ لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ہوگئی۔کرونا کے جو حالات بھارت میں ہوں وہی چار ماہ بعد پاکستان میں ہوتے ہیں۔ احتیاط نہ کی گئی تو آئندہ چار ماہ بعد حالات بھارت جیسے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اس مرتبہ عید سادگی سے منائیں۔ کرونا کی موجودہ لہر میں لوگ  پہلے سے کئی گنا زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے مزید کہا کہ کرونا کی 9 اقسام اس وقت لوگوں کو متاثر کر رہی ہیں۔کرونا کی موجودہ لہر میں بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ پہلے پہلی لہر نے بچوں کو متاثر نہیں کیا۔ خدا کرے پاکستان میں بھارتی اسٹرین نہ آئے۔ برطانیہ سے آنے والا وائرس لوگوں کو سب سے زیادہ متاثر کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔ پاکستان میں جنوبی افریقی اور برازیلی اقسام کے کرونا وائرس موجود ہیں جن کی موجودگی سے متعلق حکومت نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ این آئی ایچ کو موصول نمونوں میں افریقی، برازیلی قسم کے کورونا وائرسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک نمونے میں جنوبی افریقی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ دوسرے نمونے میں برازیلی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کی مختلف اقسام کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت اور این سی او سی کی کرونا کی مختلف اقسام پر نظر ہے، کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد پہلی دفاعی لائن ہے، اس لیے شہری کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں ۔ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے میں رینجرز، ایف سی اور جی بی اسکائوٹس بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کیخلاف خرافات شروع کر دی گئی ہیں یہ خرافات بکنے والے یہ ضرور یاد رکھیں کہ یہ جوان اس قوم کے بیٹے ہیں اور اس قوم کی حفاظت کے لئے  کھڑے ہیں۔ 
ہمیں صرف یہ دیکھنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے یورپی ممالک کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کے حوالے سے اقدامات میں نرمی سے ایک سخت طوفان آ سکتا ہے۔ پوچھا جاتا ہے بلکہ مذاق بنا یا جاتاہے کہ ایس اوپیز کیا بلا ہے یہ صرف حکو مت بچانے کے ہتھکنڈے تو نہیں ۔۔۔ارے نہیں بھائی یہ زندگی بچانے کہ ہتھکنڈے ہیں …کیسے وہ ایسے کہ پاکستان میں جب سے کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں تب سے ایس او پیز کی گردان روزانہ میڈیا اور روز مرہ زندگی میں سنائی جا رہی ہے۔ یہ ایس او پیز سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کا مخفف ہے اور عام الفاظ میں اس کا مطلب ایک معیار کے مطابق کام کرنے کا ضابطہ کار ہے۔ ان ایس او پیز کا مطلب بنیادی طور پر ایسے اقدامات یا ایسا طریقہ کار وضع کرنا ہے جس پر عمل کر کے اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔ یہ ایس او پیز قومی ادارہ صحت نے دیگر محکموں اور اداروں کی مدد سے تیار کیے ہیں اور انھیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اپنے اپنے طور پر جاری کیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک دو درجن کے قریب ایسے ایس او پیز جاری کیے جا چکے ہیں۔ان ایس او پیز یا رہنما اصولوں میں کرونا وائرس کے بارے میں نئے اور حیران کن انکشافات سامنے آنے کے بعد ترامیم کی جا رہی ہیں۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے کرونا ٹیسٹنگ، عام لوگوں کی نقل و حرکت، بازاروں میں تاجروں کی ذمہ داریوں، ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد، قرنطینہ کے نظام اور متاثرہ مریضوں کے لیے رہنما اصول، ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے لیے ایس او پیز، ان سکیورٹی اہلکاروں اور عملے کے لیے ضابطے جو اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے کے لیے میدان عمل میں موجود ہیں، ان سب کے لیے اور دیگر افراد کے لیے اصول مرتب کیے گئے تو بنیادی طور پر ایس اوپیز اور اس پر عملدرآمد کروانے والے زندگی بچانے کے لئے  کوشاں ہیں کیونکہ ہم زندہ رہیں گے تو کاروباربھی ہوگا اور سیاست بھی ہوگی اور زندہ نہ رہے تو کسی کاروبارکو کوئی فرق پڑنے والا ہے نہ ہی کسی سیاستدان کو اس لیے یاد رکھیے کہ زندگی ہے تو سب کچھ ہے…ہم نے دیکھا کہ کاروبار ایک حد تک کھولنے کی اجازت دی گئی تو اس کے بعد بازاروں میں رش بڑھ گیا رش بڑھنے سے وائرس بڑھ گیا اور اموات میں اضافہ ہوا ملک کے تقریباً ہر شہر میں انتظامیہ کو سخت کارروائیاں کرنی پڑی ہیں۔ یہ ایس او پیز بنیادی طور پر وہ بنیادی اصول ہیں جس پر عملدرآمد کر کے ہی اس خطرناک وائرس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے تمام ممالک میں حکومتوں کی جانب سے ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں اور مزید اس پر کام جاری ہے کہ تاکہ اپنے اپنے ممالک میں شہریوں کو اس وائرس سے بچایا جا سکے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند