12:44 pm
  اسلامی جمہوریہ پاکستان اور انصاف کا معیار! 

  اسلامی جمہوریہ پاکستان اور انصاف کا معیار! 

12:44 pm

  اس ریاست کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھا گیا ۔اس کے قیام میں جانیں قربان کرنے والوں اور ان کی راہنمائی کرنے والوں خواہ وہ سرسید احمد خان ہوںیا
  اس ریاست کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھا گیا ۔اس کے قیام میں جانیں قربان کرنے والوں اور ان کی راہنمائی کرنے والوں خواہ وہ سرسید احمد خان ہوںیا مشرقی ہندوستان کے نواب عبدالطیف جنہوں نے کہا تھا ،  ’’ ہمیں پتہ ہے کہ ہمارا علاقہ اور ہم پاکستان میں شامل نہیں ہوسکتے ،اس کے باوجود ہم  اس لئے قربانیاں دے رہے ہیں کہ ہمارے جو بھائی پاکستان میں جائیں گے وہ اپنی زندگیاں اپنے مذہب اسلام کے آفاقی اصولوں ،قوانین اور انصاف کی چھتری میں امن سے گذار سکیں گے- نواب لیاقت علی خانؒ، علامہ اقبالؒ اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے جس مقصد کے لئے  دوقومی نظریہ پیش کیا آج لگتا ہے وہ دم توڑ رہا ہے ۔
 پاکستان کے وزیر اعظم کو ،متنازعہ جج چوہدری افتخار نے،  دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ اس لئے نااہل قرار دیا گیا کہ اس نے کرپشن کے کیس کے لئے  ایک خط نہیں لکھا ۔ دوسرے وزیراعظم کو بھی کرپشن کیسوں کے علاوہ، عدالت  میں بیرون ملک اپنے اثاثے بنانے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا ،، کا جواب لینے کی بجائے بیٹے کی فرم سے تنخواہ نہ لینے اور ظاہر نہ کرنے پر نااہل کردیا گیا ،یہ وہی سزایافتہ شخص ہے ،جسے مدت گزرنے کے باوجود ایک جج نے نہ صرف اس کا کیس سنا بلکہ اسے نوازتے ہوئے نہ صرف اس کی ساری کی سزائیں عاجزانہ طور پر معاف کردی گئیں ،بلکہ اس کی جوضبط شدہ جائیداد یں واپس ان کے حضور پیش کردی گئیں ۔
ایک سابق وزیر کو اس لئے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی گئی کہ اس نے پنجاب ہائوس کا لاکھوں روپے کا بل ادا نہیں کیاتھا ۔وہ پیسے ادا کرنے کے لئے  کہتا رہا لیکن اسے اجازت نہ دی گئی ۔  ایک درجن سے زائد ایسے لوگ ہیں،جنہیں محض اندرون اور بیرون ملک ، اپنے پورے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دیا گیا ۔ تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اس کی زندہ مثال ہیں ۔نواز شریف کو اس بات پر اعتراض تھا کہ برطانیہ میں اس کے محلات کے بارے میں پاکستانی اداروں نے کیوں تحقیقات کیں ۔ جبکہ اس کے ننھے ننھے معصوم بچوں کے نام پر اربوں ڈالر کی حقیر رقم کے ان محلات کے مالک ،سابق وزیر اعظم کے بچوںنے ، مزدوری کے لئے نہیں پاکستانی عوام کی لوٹی ہوئی دولت چھپانے کے لئے  ملکہ برطانیہ سے وفاداری کا حلف اٹھا کر وہاں کی شہریت حاصل کی۔    ریاست پاکستان میں تہہ خانوں میں چھپے ہوئے مجرموں کو فون کیا جاتاہے کہ کوئی بندہ بھیجو تاکہ تمہاری  ضمانت لی جاسکے ۔ جب نیب مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے کسی شخص کو حساب دینے کے لئے  بلاتا ہے تو وہ کہتا ہے میںچھ لاکھ لوگ جس میں مسلح تنظیم کے لوگ بھی شامل ہیں،لے کر آجائوں گا، پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا پر مریم صفدر کا یہ بیان موجود ہے کہ  ،  ’’میری بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ‘‘ اور بعد میں اربوں ڈالر کی جائیدادوں کی مالک نکلی ۔وہ عدالت جو،  عتیقہ اوڈھو کے پاس، جہاز میں شراب کی ایک بوتل پر ،سوموٹو ، نوٹس لیتی تھی ،اس قومی وبین الاقوامی جھوٹ پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ 
 اسلامی جمہوریہ پاکستان نامی ریاست جو انصاف اور اسلام کے نام پر قائم ہوئی ،اس میں ،جسٹس منیر ،ارشاد، ڈوگر ، افتخار، قیوم ،ناصر نے جو کردار ادا کیا وہ پاکستان کی عدالتی اورقومی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ۔جس سے انکارنہ صرف ناممکن بلکہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ہے ۔پاکستانی سیاستدان اپنی کرپشن اور کمزوریوں کی وجہ سے سب سے آسان ہدف ہیں ،جو حکومت جب چاہتی ہے انہیںگرفتار کرلیتی ہے ،اپنا حصہ یا مطلوبہ مقاصد کے حصول کے بعد چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ اس کی ایک عدالت میں دی گئی یہ دلیل ہے ،  ’’ جناب والا میرے موکل کے جوان بیٹے کی لاش سڑک پر پڑی تھی، قاتل سرعام پستول لہراتے ہوئے دھمکیاں دے رہا تھا ،’’ ہے کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے کوئی گواہ جو اپنے ماں باپ اور بچوں کے سامنے قتل ہونا چاہتا ہے ، ،  جنا ب والا ،طاقتور مجرم کے خلاف نہ کوئی گواہی دینے کے لئے  تیار ہے ۔ نہ ہی ثبوت ، فرمایا گیا ،قانون تو ثبوت اور گواہ مانگتا ہے تب ہی کاروائی ہوسکتی ہے ‘‘  یہ واقعہ تقریبا ً ایک دھائی پہلے پاکستانی میڈیا پر رپورٹ ہوا ۔ پہلے پاکستان میں ججوں کی وڈیو بنانے اور جاری کرنے والا شخص ،جو دوسے زیادہ لوگوں کے قتل کا سندیافتہ مجرم ہے آج بھی لندن میں نواز شریف کے ساتھ قدم قدم پر ساتھ نظر آتاہے ۔ مدعی بے بس اور انصاف خاموش ،کیوں ؟
 سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسی ٰ کی تمام درخواستیں منظور کرتے ہوئے ،ان کے خلاف تمام کیس خارج کرنے اور بیرون ملک کئی ملین پاونڈ /ڈالر زکے خلاف تحقیقات کی FBRکی رپورٹ جو مستند ثبوت کے ساتھ موجود ہے کو بغیر بحث کے مسترد کرنے کا معاملہ اپنی جگہ لیکن محترم قاضی صاحب کے بارے میں مریم نواز اور زرداری کے سپوت جو لابنگ کررہے ہیں، سیاسی جلسوں میں انہیں ایک آزاد جج قرار دیا اور ان کے لئے افتخار چوہدری جیسی تحریک چلانے کا عندیہ دیا ۔      ( جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند