12:46 pm
فتح مکہ کا بیانیہ! عام معافی مگر گستاخ واجب القتل

فتح مکہ کا بیانیہ! عام معافی مگر گستاخ واجب القتل

12:46 pm

 20رمضان المبارک فتح مکہ اور 21رمضان المبارک  فاتح خیبر حضرت سیدنا علی المرتضیٰؓ کی شہادت کا بیانیہ تقریباً ایک جیسا ہی ہے اور وہ یہ کہ ’’جہاد‘‘ اور شہادت
 20رمضان المبارک فتح مکہ اور 21رمضان المبارک  فاتح خیبر حضرت سیدنا علی المرتضیٰؓ کی شہادت کا بیانیہ تقریباً ایک جیسا ہی ہے اور وہ یہ کہ ’’جہاد‘‘ اور شہادت کے راستے قیامت تک کھلے رہیں گے‘‘  فتح مکہ ایسی ’’فتح مبین‘‘ تھی کہ جس میں توحید و رسالتؐ اور انسانیت کا سربلند ہونے والا پرچم کرئہ ارض پر بسنے والے انسانوں کو یہ بیانیہ دے گیا کہ توحید و رسالتؐ کا پرچم تھامنے سے ہی ’’انسانیت‘‘ فلاح پاسکتی ہے۔ اللہ کی توحید اور نبی محترمﷺ کی رسالتؐ کے دائرے سے نکلنے والی ’’انسانیت‘‘ دم توڑ کر تاریکیوں کے سمندر میں غرق ہو جایا کرتی ہے، ’’فتح مکہ‘‘ تاریخ انسانیت کی عظیم الشان فتح کہ جس دن خون بہائے بغیر انسانوں کے دلوں کو تسخیر کیا گیا جس دن جان کے دشمنوں کو بھی گلے سے لگا کر ’’معاف‘‘ کرنے کی ایک نئی تاریخ رقم کی گئی۔
کہنے کی حد تک دنیا میں 56اسلامی ممالک، مسلم امہ کی مشترکہ متعدد اسلامی تنظیمیں لیکن اسلامی ممالک کا کوئی ایک بھی ایسا حکمران نہیں کہ جو ہر سال ’’فتح مکہ‘‘ کے تاریخ ساز دن کو اجتماعی طور پر عالمی سطح پر منانے کا اعلان کرے، نہ طیب اردگان، نہ عمران خان، نہ مہاتیر محمد، اور نہ ہی پرنس محمد بن سلمان، ہائے افسوس، زاغوں کے تصرف میں ہے۔ عقابوں کا نشیمن، مسلم امہ میں حکومتیں اور حکمران بہت، مگر اسلام اور انسانیت کا درد رکھنے والا قائد ایک بھی  نہیں، وگرنہ ویلٹائن ڈے اور وویمن ڈے منانے والوں کو کوئی بتاتا نہیں، ’’فتح مکہ‘‘ تو وہ عظیم  فتح تھی کہ جس کی خوشیاں صرف زمین پر نہیں، بلکہ آسمان والوں نے بھی منائی تھیں، مان لیجئے کہ مسلم امہ غلام حکمرانوں کے حوالے سے خود کفیل ہے۔
مسلم ممالک کے حکمران یہود و نصاریٰ کے اشارے پر سرتسلیم خم کرنے کے لئے  ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ کوئی بتا سکتا ہے کہ  ہر سال ’’فتح مکہ‘‘ کے عظیم دن کی یادیں منانے سے مسلم حکمرانوں اور مسلم تنظیموں کو کس نے روک رکھا ہے؟
میرا عیسائی دنیا ہو، یہودی دنیا ہو، یا سیکولر الحادی دنیا، ان سب کے حکمرانوں، ان کے دانشوروں، اسکالروں اور یہودی، صلیبی میڈیا کو یہ چیلنج ہے کہ وہ اپنی اپنی ہزاروں سالہ تاریخ میں ’’فتح مکہ‘‘ جیسا کوئی ایک دن ڈھونڈ کر دکھائیں؟ کہ جس دن کو انسانوں کے لئے عام معافی کا دن قرار دیا گیا ہو؟ یہ سارے مل کر بھی کوئی ایک دن  بھی ایسا پیش نہیں کر سکتے کہ جو ’’فتح مکہ‘‘ کے ہم پلہ ہو، یہ عظیم دن صرف مسلمانوں کی تاریخ کے سینے کے ساتھ جڑا ہوا ہے، ’’الیوم، یوم المَرحَمَہ‘‘ واہ، واہ رحمتوں کو عام کرنے کا دن، عفوو درگذر کو رواج دینے کا دن، تلواریں موجود ہونے کے باوجود بدلہ نہ لینے کا دن، خون بہانے والوں، سالہا سال تک مسلمانوں کو ہر سمت سے پریشان کرنے والوں کو معاف کرنے کا دن۔ ’’انسانیت‘‘ فاتح مکہ کی انسانیت نوازی پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ ’’انسانیت‘‘ رحمت عالمﷺ کے حسن کردار پہ ہمیشہ نازاں رہے گی۔ انسانوں کا خون پینے والے امریکہ اور مغرب نے ’’انسانیت‘‘ ’’انسانیت‘‘ کا جو شور مچا رکھا ہے۔ وہ سب ڈرامہ ہے،  دھوکا ہے، وگرنہ انسانیت کے تاجدار، محسن انسانیتﷺ کا کوئی گستاخ امریکہ یا ’’مغرب‘‘ کے کسی ملک میں کیسے پناہ لے سکتا ہے؟
محسن انسانیتﷺ کے گستاخوں کو پناہ دینے والے، محسن انسانیتﷺ کے گستاخوں کی سرپرستی کرنے والے، آقا و مولیٰﷺ کی گستاخی اور توہین آمیز خاکوں کو اظہار رائے کی آزادی کا نام دینے والے ابلیس کیا جانیں کہ ’’انسانیت‘‘ کیا ہوتی ہے؟
جو خود ’’بھونکنے‘‘ والا منہ رکھتے ہوں جن کی زبانیں گز،گز بھر لمبی ہوں، جن کی ’’تھوتھنیاں‘‘ پاکستانی جیلیوں میں قید گستاخوں کو سونگھتی پھرتی ہوں۔ انہیں کیا پتہ کہ ’’انسانیت‘‘ کیا ہوتی ہے۔ آج اگر ’’انسانیت‘‘ کو خدا وجود بخش کا بولنے کی سکت عطا فرما دیتا۔ تو انسانیت زبان حال سے پکارتی کہ فتح مکہ کا دن انسانیت کو اوج ثریا کی بلندیوں تک پہنچانے کا دن تھا۔ اس یورپی پارلیمنٹ پر خدا کی پھٹکار برسے کہ جس نے پاکستان کے خلاف ایک ایسی قرارداد منظور کی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ یہاں سے تحفظ ناموس رسالت کا قانون ختم کیا جائے، اور یہ بھی  کہ توہین رسالت کے مقدمات کی سماعت دہشت گردی کی عدالتوں میں نہ کی جائے، میرے نزدیک یورپی پارلیمنٹ کی یہ قراداد نہ صرف انسانیت کی توہین کے مترادف ہے بلکہ یورپی پارلیمنٹ کی اس قرارداد پہ اگر خدانخواستہ کوئی حکومت عمل کرنے کی کوشش کرے گی تو اس سے نہ صرف یہ کہ دنیا  میں فساد پھیلے گا بلکہ دنیا کے امن کو بھی آگ میں جھونکنے کے خدشات لاحق رہیں گے۔
اگر ایک عام انسان کی توہین کرنا جرم ہے، تو انبیاء کرام بالخصوص محسن انسانیتﷺ کی توہین کرنے والا قابل معافی کیسے ہوگیا؟ پہلے فرانس حکومت اور اب یورپی پارلیمنٹ جس طرح سے گستاخوں کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یورپی دنیا ’’انسانیت‘‘ سے تہی دست اور تہی دامن ہوچکی ہے۔ انہیں نہ انسانیت کا احترام ہے اور نہ ہی انسانیت کے وقار کا کچھ خیال؟ قانون ناموس رسالت کو ختم کرنے کا مطالبہ نہ صرف ’’انسانیت‘‘ کے ساتھ دشمنی ہے، بلکہ مجروح دل انسانوں کو یہ پیغام دینے کے بھی مترداف کہ تم گستاخ رسولؐ سے اپنے ہاتھوں سے خود انتقام لے لو...کیونکہ ’’قانون‘‘ تمہاری کوئی مدد نہیں کر سکتا۔
قانون ناموس رسالت کے خاتمے کا مطالبہ کرنا، شریف مسلمانوں کو گستاخوں کے قتل کرنے پر اکسانے کے مترادف ہے، گو کہ مجھے یقین ہے کہ ہماری جیتے جی، اس عظیم قانون کو کوئی ختم نہیں کر سکتا، لیکن اگر غیروں کے دبائو پر خدانخواستہ اس ’’قانون‘‘ کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر ایسا دما دم مست قلندر ہوگا کہ جسے دنیا قیامت تک یاد رکھے گی، ہم الحمدللہ فتح مکہ والے ہیں جو انسانیت سے پیار کرنے اور انسانوں کو عام معافی دینے کا ماضی رکھتے ہیں لیکن یہ ماضی بھی ہمارا ہی ہے کہ گستاخ رسول چاہے غلاف کعبہ میں بھی چھپا ہوا ہو ہم اسے وہاں قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

  

 

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند