12:48 pm
سعودی امریکاتعلقات۔۔۔۔۔جنوبی ایشیاء

سعودی امریکاتعلقات۔۔۔۔۔جنوبی ایشیاء

12:48 pm

 اگربائیڈن انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ شہزادے کوبے توقیرکرنے سے سعودی عرب میں کوئی بغاوت زورپکڑے گی اوروائٹ ہاؤس کادباؤ شہزادے کوشاہ ایران کی طرح
(گزشتہ سے پیوستہ)
 اگربائیڈن انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ شہزادے کوبے توقیرکرنے سے سعودی عرب میں کوئی بغاوت زورپکڑے گی اوروائٹ ہاؤس کادباؤ شہزادے کوشاہ ایران کی طرح تخت چھوڑکر نکلنے پر مجبورکردے گا تو ایسابھی شایدنہ ہو،ہاں اگر ایساہوتاہے تویہ یادرکھنا چاہیے کہ شاہ ایران کے خلاف تحریک کی حمایت کرکے ایران میں نتیجہ کیانکلاتھا۔بائیڈن انتظامیہ جمی کارٹر کی غلطی کو دہرانے سے اجتناب کرے تویہی امریکہ کے حق میں بہترہوگا۔بائیڈن کاموجودہ دبائو ایسے غیرارادی نتائج کوجنم دے سکتا ہے۔بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے اب تک کے اشارے ایران کوشہہ دے رہے ہیں اوراس کا نتیجہ ایران کی کارروائیوں کی صورت میں سامنے آرہاہے۔ ایران نواز گروہوں نے عراق میں امریکی فورسزپرراکٹ برسائے،  اسرائیلی بحری جہاز پر میزائل سے حملہ کیا اور سعودی دارالحکومت ریاض پرڈرون اور میزائل کی صورت میں آگ برسائی۔
کئی عشروں کی پابندیوں کے باوجودمشرق وسطیٰ میں ایران کوپراکسی ملیشیازکی وجہ سے حریف عرب ملکوں پربالادستی حاصل ہے۔ایران نے لبنان، شام، عراق  اوریمن میں جنگجو گروہوں کی مددسے سعودی عرب کاگھیراوکررکھاہے۔بائیڈن کے یمن جنگ میں سعودی عرب کی مددختم کرنے اورحوثی باغیوں کودہشتگ ردقراردینے کے فیصلے کوواپس لے کرایران کو فائدہ پہنچایا اور حوثیوں کے حوصلے بلندہوئے یوں سعودی عرب پرحملے بڑھ گئے۔
ان حالات میں سعودی عرب کے پاس ایک ہی راستہ رہ جاتاہے کہ وہ امریکہ پرانحصارختم کرکے نئے دوست تلاش کرے اوریہ کام شروع بھی ہوچکا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل،سعودی عرب،بحرین اورمتحدہ عرب امارات پرمشتمل 4ملکی مشترکہ دفاعی اتحادپر مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔یہ مذاکرات بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے ایرانی جوہری پروگرام پر بین الاقوامی معاہدے کی طرف واپسی کے اعلانات کے بعدشروع ہوئے۔ سعودی عرب دفاع کیلئے روس اور چین کے دروازے بھی کھٹکھٹاسکتاہے اور اسرائیل کے ساتھ مزید قربت کی راہ ہموارہوسکتی ہے کیونکہ دونوں ملک ایران کے جوہری پروگرام کویکساں خطرہ تصور کرتے  ہیں۔
بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کے حوالے سے ایک حد سے آگے جانے کی متحمل نہیں ہوسکتی کیونکہ سعودی عرب ناصرف تیل کی منڈی میں استحکام کاضامن ہے بلکہ خطے کی دیگر ریاستوں کو مدد فراہم کرکے علاقائی استحکام کوبھی یقینی بنانے میں مدد دیتاہے۔حالیہ اسرائیل عرب تعلقات کی بحالی کے لئے  ’’معاہدہ ابراہیمی‘‘میں سعودی عرب نے پس پردہ رہ کراہم کرداراداکیا۔یہ بات بائیڈن انتظامیہ سے ڈھکی چھپی نہیں اسی لیے آئندہ کے اقدامات سعودی عرب یاولی عہدکوکچھ معاملات میں محدودتوکرسکتے ہیں لیکن تعلقات ٹوٹنے کی نوبت نہیں آئے گی۔بائیڈن کی شاہ سلمان کوکی گئی فون کال کے بعدوائٹ ہائوس کااعلامیہ ایک بارپھرغور سے پڑھنے کی ضرورت ہے،جس میں کہا گیاکہ بائیڈن نے تعلقات کی تاریخی نوعیت کونوٹ کیا،گرفتارسعودی سماجی کارکن کی رہائی کاخیرمقدم کیااورسعودی عرب کے دفاع میں مددکاوعدہ کیا۔
دوسری طرف اس خطے میں چین نے ایران کے ساتھ 460بلین ڈالر کاتجارتی سمجھوتہ کرکے اس کومکمل طورپربھارت کی گود سے نکال کرامریکہ  کے لئے  ایک نیاچیلنج کھڑاکردیاہے اور اب ایران بھی کھل کربھارت کے خلاف میدان میں آرہا ہے۔ اب صرف عرب ممالک کا فیصلہ باقی ہے۔ ادھرچین نے سعودی عرب اور باقی ممالک کوتیل کی تجارت ڈالرمیں کرنے کی بجائے لوکل کرنسیوں میں کرنے کی آفرکی ہے جو یقینا جہاں امریکی ڈالرکوبدترین دھچکاہوگاجبکہ کورونا کی وجہ سے امریکی معیشت پہلے ہی زبوں حالی کی شکارہے ۔  چین کی یہ پیشکش سعودی عرب اوردیگرخلیجی ممالک کو امریکی دباؤسے نکلنے کابہترین موقع بھی ہے جس سے عرب ممالک امریکہ سے پرانی تنخواہ پرکام کرنے کا عندیہ دے سکتے ہیں اس وقت امریکہ کاجوعرب ممالک پربھرپور دباؤہے، اگرسعودی عرب دباؤپرگھٹنے ٹیک کرامریکی بلاک میں رہتا ہے توچین فوری طورپرسعودی عرب کی بجائے ایران اورروس سے تیل خریدناشروع کردے گا ۔ یادرہے کہ چین صرف سعودی عرب سے 40ارب ڈالرزکاتیل خریدتاہے جبکہ ایران پہلے ہی چین کو آدھی قیمت پرتیل دینے کی آفرکرچکاہے۔ 
عرب ممالک پربہت ہی کڑاوقت ہے لیکن امریکہ  اپنے دشمنوں سے زیادہ اپنے دوستوں کوڈستا ہے اورچین ہرحال میں اپنے دوستوں کوساتھ لے کر چلتا ہے۔ اب فیصلہ محمد بن سلمان کے صوابدید پرہے کہ وہ خطے میں اپنے اقتداراورملکی سلامتی کے لئے زندگی اور موت میں کس کاچناکرتاہے جبکہ پاکستان اورچین پہلے ہی سعودی عرب اورایران میں تعلقات کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں۔
باقی اسرائیل کی کوشش ہے کہ خودجنگ میں نہ کودے بلکہ امریکہ ،بھارت اوراپنے مغربی اتحادیوں کیذریعے چین کوشکست دے،بالکل وہی پالیسی جوپہلی جنگ عظیم میں امریکہ کی تھی،جب روس،برطانیہ اور فرانس بمقابلہ جرمنی،آسٹریا، ہنگری اور سلطنتِ عثمانیہ تھے اورامریکہ پہلے3 سال تک دونوں کواسلحہ اورخوراک فروخت کر کے خوب پیسے کماتارہا اور آخری سال جب روس انقلاب کے بعدجنگ سے باہرہوااوردونوں فریقین  بہت زیادہ کمزورہوگئے تواعلانِ جنگ کردیا اوراسی طرح جنگ جیت گیا۔ اب اس خطے میں اسرائیل کی بھی وہی پالیسی ہے جس کی بنا پروہ فی الحال سی پیک کوبہانہ بناکربھارت کی پیٹھ تھتھپا کر جہا ں امریکہ کاساتھ دے رہاہے وہاں بھارت کو بھی اپنااسلحہ فروخت کرکے مال بنارہا ہے۔ اسرائیل یہ سمجھتاہے کہ چین کاراستہ روکنے کے لئے بالآخرامریکہ اورمغرب اک نیامیدان جنگ کھولنے پر مجبور ہوجائیں گے اورجب امریکا، بھارت، چائنہ روس اورپاکستان آپس میں لڑ کر بے حدکمزورہوچکے ہوں گے تواس وقت جنگ میں شامل ہوکراور بغیرزیادہ محنت کہ جنگ جیت کروہ سپرپاورکاتاج اپنے سرپرسجاکرگریٹراسرائیل کی بنیادرکھے گا۔
امریکہ بھی اسرائیل کے اس پلان کواچھی طرح جانتاہے اس لیے وہ خودجنگ میں نہیں کودناچاہتا بلکہ بھارت اوردوسرے ممالک کاکندھااستعمال کرکے جنگ جیتناچاہتاہے لیکن اسرائیل یہ ہونے نہیں دے گا۔ یہود یو ں کی خفیہ تنظیمیں پہلے ہی رپورٹ دے چکی اورکہہ چکی ہیں کہ چین اس خطے میں امریکہ کوبری طرح شکست دے گاکیونکہ ہزاروں میل دور بیٹھاامریکہ اس خطے میں موجود ممالک کے اتحادکے سامنے بری طرح بے بس ہوجائے گااور اس میں سب سے بڑاکردارپاکستان اداکرے گا ۔



 

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند