01:49 pm
دیار غیرمیں قید پاکستانی

دیار غیرمیں قید پاکستانی

01:49 pm

شیر گڑھ، مانسہرہ کا طارق عزیز طائف سعودی عرب کی جیل میں تین سال سے قید کاٹ رہا ہے۔ اسے ایک سڑک حادثے کے بعد حراست میں لیا گیا۔ 4کروڑ روپے کے بدلے رہائی ملے گی۔ قرض اتارنے گھر سے ہزاروں میل دور مزدوری کے لئے گیا از خود قرض دار بن گیا۔ یہی داستان گھر سے ہزاروں میل دور قید کاٹنے والے 11ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کی ہے۔ اس وقت تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روزگار، تعلیم یا سیر و سیاحت کے لئے بیرون ملک موجود ہیں۔ یہ پاکستانی سالانہ 20ارب ڈالر سے زیادہ زر مبادلہ کما کر دیتے ہیں۔ سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،برطانیہ، امریکہ، اومان، کینیڈا، قطر، فرانس، اٹلی، بحرین، کویت، جنوبی افریقہ ، سپین، جرمنی، آسٹریلیا، ملیشیا، ناروے میں ہیں۔ ان ممالک میں تارکین وطن کی تعداد 50ہزار سے 30لاکھ تک فی ملک ہے۔ تقریباً 30 لاکھ پاکستانیوں کے ساتھ سعودی عرب سر فہرست ہے۔  یہی وجہ ہے کہ بیرون ممالک پاکستانی سفیروں کی کانفرنس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں بعض حقائق کی نشاندہی کی اور تارکین وطن کے ساتھ ان کے رویہ پر تشویش ظاہر کی۔ اس کے بعد ہی سعودی عرب سفارتخانے کے نصف درجن اہلکاروں کو شکایات پر واپس بلا لیا گیا۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ 
خلیجی صحرا ء  میںپاکستانی محنت کش افراد کی بڑی تعداد مزدور، ٹیکسی ڈرائیور اور تعمیراتی کام کرنے والوںکی ہے۔وہاںوہ سوچتے ہوں گے کہ اگر وہ’’ اوور ٹائم‘‘ رات دن کام کریں یا ایک وقت کا کھانا نہیں کھائیں گے تو گھر والوں کو مزید رقم بھیج سکیں گے۔ شائد ان میں سے کچھ تو صرف ایک وقت کا ہی کھانا کھاتے ہوں۔ یہ لوگ رہنے کے لیے بھی تھوڑی جگہ پر گزارہ کرتے ہیں۔ بعض اوقات درجن بھر کے قریب لوگ ایک چھوٹے سے کمرہ میں رہائش پذیر ہوتے ہیں۔ وہاں انہیں بس اتنی جگہ میسر ہوتی ہے کہ وہ کمر توڑ مشقت سے بھرا دن گزارنے کے بعدذرا دیر آرام کر سکیں۔ورنہ آرام کی گزر بسر ان پر حرام ہوتی ہے۔تارکینِ وطن مزدوروں کے لیے زندگی جسمانی اور ذہنی اعتبار سے بہت کٹھن ہوتی ہے، وہ کئی کئی مہینوں یا سالوں تک اپنے پیاروں سے نہیں ملتے۔ لیکن اس کا مناسب صلہ بھی ملتا ہے۔ پاکستان میں آنے والی ترسیلاتِ زر ملکی ریونیو کا ایک بڑا ذریعہ ہیں اور وزیراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کااس پر انحصار بھی بڑھتا جارہا ہے۔ 2019-20ء  کے دوران پاکستان میں ترسیلاتِ زر کی صورت میں ریکارڈ 23 ارب ڈالر آئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی2020ء تا مارچ2021ء کے دوران  21.5 ارب ڈالر زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان آیا۔ جو کہ گزشتہ برس اسی عرصہ میں آنے والے ترسیلات زر سے 26فیصد زیادہ ہے۔ 
پاکستانی امیگرنٹس، محنت کش اور دوہری شہریت رکھنے والے ملک کے اثاثہ ہیں مگر مقامی قوانین اور زبان سے ناواقفیت کے باعث بھی قانون کے شکنجے میں آ جاتے ہیں۔ 11ہزار سے زیادہ قیدیوں میں سے ان کی بھی بڑی تعداد ہے۔ اگر چہ اب سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔ وہ 2023ئکے انتخابات میں الیکٹرانکس ووٹنگ کے ذریعہ ووٹ ڈال سکیں گے۔ مگر جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لئے بھی اقدامات ضروری ہیں۔ وزیراعظم کے حالیہ دورہ سری لنکا کے بعد وہاں قید 41پاکستانیوں کو باقی ماندہ سزا کاٹنے کے لئے وطن واپس لا یا گیا ہے۔اسی طرح دیگر ممالک سے بھی پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کے لئے سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔پاکستانیوں کو بیرون ملک جاتے وقت رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے کہ اگر وہ خلیجی ممالک میں منشیات مافیا کے ہاتھ چڑھ گئے تو ان کا انجام سزائے موت ہو گا۔ معصوم پاکستانی بیرون ملک جرائم کے لئے نہیں بلکہ حلال کی کمائی کے لئے جاتے ہیں۔ بچوں کے روشن مستقبل کے خواب سجائے یہ لوگ دنیا بھر میں وہاں کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ جس سے ملک کا نام روشن ہوتا ہے۔ اگرجرائم کی دنیا میںقدم رکھیں تو ملکی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔          (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

میرجعفر اورمیرصادق ،وہ آپ کولوگوں کوسپون فیڈ کرناہے ،عمران خان کی ایک اورمبینہ آڈیو سامنے آگئی

میرجعفر اورمیرصادق ،وہ آپ کولوگوں کوسپون فیڈ کرناہے ،عمران خان کی ایک اورمبینہ آڈیو سامنے آگئی

والد مسجد میں جھاڑو خود دیتے اور ۔۔ مشہور بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کے والد مسجد میں کیوں رہتے ہیں؟

والد مسجد میں جھاڑو خود دیتے اور ۔۔ مشہور بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کے والد مسجد میں کیوں رہتے ہیں؟

پاکستان میں بنی دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم جہاں پہنچنے کے لیے بادلوں سے گزرنا پڑتا ہے٬ کارڈ پھنس جائے تو کیا ہوگا؟

پاکستان میں بنی دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم جہاں پہنچنے کے لیے بادلوں سے گزرنا پڑتا ہے٬ کارڈ پھنس جائے تو کیا ہوگا؟

بڑے یورپی ملک نےپاکستان کے لیے خزانے کامنہ کھول دیا،کتنی امداددینے کااعلان کردیا،بڑی خبرآگئی

بڑے یورپی ملک نےپاکستان کے لیے خزانے کامنہ کھول دیا،کتنی امداددینے کااعلان کردیا،بڑی خبرآگئی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

عمران خان کی ’مرغی پال سکیم‘دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں لیکن فی سیٹ  قیمت میں کتنا اضافہ کیاگیا؟ جانیں

عمران خان کی ’مرغی پال سکیم‘دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں لیکن فی سیٹ قیمت میں کتنا اضافہ کیاگیا؟ جانیں

علیحدگی کی خبروں کے بعد دپیکا اور رنویر نے بڑااقدام اٹھالیا

علیحدگی کی خبروں کے بعد دپیکا اور رنویر نے بڑااقدام اٹھالیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کیخلاف کیس کے اندراج کی اجازت دیدی گئی،نجی ٹی وی کادعویٰ

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کیخلاف کیس کے اندراج کی اجازت دیدی گئی،نجی ٹی وی کادعویٰ

78 سالہ بوڑھے کسان نے 18 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔۔ چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کی؟

78 سالہ بوڑھے کسان نے 18 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔۔ چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کی؟

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھ گئی،فی تولہ قیمت کہاں تک جاپہنچی ،جانیں گےتوپریشان ہوجائیں گے

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھ گئی،فی تولہ قیمت کہاں تک جاپہنچی ،جانیں گےتوپریشان ہوجائیں گے

میرا قد اتنا لمبا ہے کہ میں گاڑی میں بیٹھ بھی نہیں سکتا ۔۔ بڑے قد والے آدمی نے اپنی زندگی کی حیرت انگیز کہانی سنا دی

میرا قد اتنا لمبا ہے کہ میں گاڑی میں بیٹھ بھی نہیں سکتا ۔۔ بڑے قد والے آدمی نے اپنی زندگی کی حیرت انگیز کہانی سنا دی

آوازیں جوڑ کر آڈیوز بنائی جا رہی ہیں مگر ایسے کبھی بھی آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت نہیں کر سکتے ۔۔۔فواد چوہدری نے بڑا چیلنج کر دیا

آوازیں جوڑ کر آڈیوز بنائی جا رہی ہیں مگر ایسے کبھی بھی آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت نہیں کر سکتے ۔۔۔فواد چوہدری نے بڑا چیلنج کر دیا

میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ اس لیے کام کیا کیونکہ ۔۔ پاکستانی اداکار سہیل احمد نے بھارتی فلم میں کیوں کام کیا اور فلم کی کیا خاص بات ہے؟

میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ اس لیے کام کیا کیونکہ ۔۔ پاکستانی اداکار سہیل احمد نے بھارتی فلم میں کیوں کام کیا اور فلم کی کیا خاص بات ہے؟

بیٹا پڑھنے گیا لیکن پھر کبھی نہ لوٹا ۔۔ والدین کی دنیا اجڑ جانے کی افسوسناک کہانی جس میں وہ اپنے بیٹے سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے

بیٹا پڑھنے گیا لیکن پھر کبھی نہ لوٹا ۔۔ والدین کی دنیا اجڑ جانے کی افسوسناک کہانی جس میں وہ اپنے بیٹے سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے