12:32 pm
دیار غیرمیں قید پاکستانی

دیار غیرمیں قید پاکستانی

12:32 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سفارتی مشن کے رویے پر وزیرِاعظم کی ناراضی کی وجہ سے سعودی عرب میں تعینات سفیر کو واپس بلا لیا گیا ۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو ریاض میں سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔ سفارت خانے کے 6 دیگر افسران بھی پاکستان واپس آ گئے ہیں۔ہر ایک حکومت کا دعویٰ ہوتا ہے کہ وہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو خصوصی اہمیت دیتی ہے مگر عملی طور پر ایسا نہیں ہوتا۔ سمندر پار پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ایک یکساں قونصلر پالیسی کی ضرورت ہے۔
ایک ایسی پالیسی جو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو وہ سب کچھ فراہم کرسکے جس کے وہ حق دار ہیں۔ جب تک ایسا نہیں ہوتا اس وقت تک تمام اقدامات عارضی اور غیر موثر ثابت ہوں گے۔ اس پالیسی کی سب سے زیادہ ضرورت مشرق وسطیٰ میں ہے۔ایشیائی ممالک کے شہری اور خصوصاً پاکستانی  روزگار کے لیے خلیجی ممالک کو ترجیح دیتے ہیں۔ جنوبی ایشیائی افراد کی جانب سے منتخب کیے گئے 10 ممالک میں 4 خلیجی ممالک یعنی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور عمان شامل ہیں۔ جب ایک بار پاکستانی ان ممالک میں قدم رکھتے ہیں تو ان کا مکمل انحصار صرف اپنے آپ پر ہی ہوتا ہے۔ ان ممالک کے نظامِ انصاف کے شکنجے میں پھنسنا بھی بہت آسان ہے۔ غیر ملکی جیلوں میں زیادہ تر قیدی متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں۔کسی مستقل نظام کی عدم موجودگی کے سبب دیگر ممالک میں موجود پاکستانی سفارتی مشنز کے لیے ان ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کی بڑی تعداد کے حقوق کا تحفظ کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ اس وجہ سے پاکستانیوں کو بغیر مقدمے کے طویل عرصے تک قید میں رہنے اور وہاں کے نظامِ انصاف کو سمجھنے کے لیے قانونی مدد کی عدم فراہمی جیسی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ سفارت خانوں کا عملہ نہ ہی فون کال کا جواب دیتا ہے اور نہ ہی جیلوں کا دورہ کرتا ہے جو اصولی طور پر انہیں کرنا چاہیے۔ وزیرِاعظم عمران خان نے 2019ء میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان سے پاکستانی قیدیوں کے ساتھ ہمدردی کی درخواست کی ۔ ولی عہد نے اس درخواست کا جواب بھی شاہانہ انداز میں دیا اور 2 ہزار پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان ہوا۔عیداوردیگر مواقع پر بھی قیدیوں کو معافی دی جاتی ہے۔ ہزاروں پاکستانی اب بھی قید ہیں اور وبا کے دوران ان کی مشکلات میں مزید اضافہ  ہوا ہے۔اب عیدکی بھی آمدہے اور سعودی عرب کے سفارتی مشن میں نیا عملہ تعینات ہو چکا ہے۔ وزیراعظم نے توقع ہے وہاں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لئے بات کی ہو گی۔
بھارت میں بھی سینکڑوں پاکستانی قید میں ہیں۔ پاکستان اور بھارت سال میں دو بار قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یکم جنوری2021ء کو  بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو 340پاکستانیوں کی فہرست دی جو بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ ان میں77مچھیرے بھی ہیں۔بھارت میں آج کورونا وبا نے تباہی مچا دی ہے۔ پاکستان کو عالمی ریڈ کراس اور دیگر زرائع سے بھی قیدیوں کی واپسی کی کوشش کرنا چاہیئے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے قائم وزارت اور فائونڈیشن کو بھی  مزید متحرک کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ دیگر ممالک میں مزید معصوم پاکستانی فراڈ اور جعلی کمپنیوں کے ہاتھوں یرغمال ہو کر بے موت نہ مارے جائیں۔ سمند پار جانے والوں کو وہاں کے مقامی قوانین اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دی جائے۔ جعلساز آپریٹرز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے تا کہ وہ مزید افراد کو جھانسہ دے کر سزایافتہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ 

تازہ ترین خبریں

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

 فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

کر سی بچانے کے ایسے ایسےطریقےکہ عقل دنگ رہ جائے چوہدری پرویز الٰہی کی نئی حکمت عملی عوام کے سامنے آگئی

کر سی بچانے کے ایسے ایسےطریقےکہ عقل دنگ رہ جائے چوہدری پرویز الٰہی کی نئی حکمت عملی عوام کے سامنے آگئی