12:53 pm
خدمت خلق بہت بڑی عبادت ہے

خدمت خلق بہت بڑی عبادت ہے

12:53 pm

پاکستان کا دارالخلافہ اسلام آبادوہ خوش قسمت شہر ہے جس کے متعلق ولی ٔ کامل حضرت شاہ عبدالطیف کاظمی قادری نے آج سے تین سو سال پہلے پیشن گوئی فرما دی تھی کہ میرے مزار کے قریب ایک ایسا شہر آباد ہو گا جو اسلام کا قلعہ ہوگا۔ان کی پیشن گوئی جس کتاب میں شائع ہوئی وہ کتاب لندن کی ایک لائبریر ی میں آج بھی موجود ہے۔ حضرت بری امام سرکار پر کسی وقت پھر تحریر کروں گا۔آج میں بری امام کے مکینوں پر تحریر کرنا چاہتا ہوں ۔ اس سے پہلے میں ایک خاص فرمان کا ذکر کرنا چاہتا ہوں ۔ مدینہ پاک کے دکانداروں سے سامان خریدنا بہت ہی اچھا کام ہے کیونکہ یہ لوگ صرف اس آس پر وہاںدکانیں بناتے ہیں کہ حضور سرورِ کائنات ﷺ کی محبت میں لوگ دوردور سے آئیں گے ۔ واپسی پر اپنے بچوں کے لئے کچھ خرید و فروخت کریں گے۔اسی طرح تمام بڑے بڑے مزارات کے قریب بھی دکانیں بننے کے ساتھ اپنے چھوٹے چھوٹے گھر بھی تعمیر کر لیتے ہیں ۔حضرت بری امام حضور کے دربار کے ساتھ بھی بہت پرانی آبادی آباد ہے لیکن وہ لوگ ہمیشہ سے بنیادی سہولتوں سے محروم رہے۔بلکہ ہر الیکشن میں ان غریبوں سے وعدے کئے گئے اور بدقسمتی سے کبھی بھی وہ وعدے وفا نہ ہوئے اور لوگ جانوروں کی سی زندگی گزارتے رہے۔ہر دور میں بڑے بڑے عہدے اسلام آباد کے قومی رہنماؤں کے پاس رہے۔لیکن اس طرف کبھی کسی نے توجہ نہ دی۔ آخر اس نیک اور اہم مقصد کے لئے  اللہ نے سچے انسان علی نواز اعوان ایم این اے اسلام آباد کا چناؤ کر کے اس ولی کامل کی دھرتی کے مکینوں کا کام سپرد کر دیا۔ اس مردِ مجاہد نے اس بھاری کا م کا ایسا بیڑا اٹھایا کہ دن رات ایک کر کے ناقابلِ یقین کاموں کو عملی جامہ پہنایا۔
بری امام صاحب کی برکت سے ایک پہاڑی پر سے گزشتہ تین سو سال سے انتہائی صاف شفاف اور پاکیزہ پانی کا چشمہ ابل رہا تھا جس کا پانی ضائع ہو کر ندی نالوں میں بہہ رہا تھا۔  اس اونچی پہاڑی کے پاس آبادی جس کا نام ’’سرہا ‘‘ ہے اور جہاں سے چشمہ پھوٹتا ہے اس جگہ کا نام ’’بروٹی‘‘ ہے۔ وہاں سے پانی پائپوں کے ذریعے آبادی تک پہنچانے کو ممکن بنایا ورنہ اس آبادی کی خواتین دور دور سے سر پر پانی اٹھا کر گھر تک لاتی تھیں ۔پاکستان میں اور بھی علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں لیکن اس کالم کو پڑھ کر یہ بات ذہن نشین رہے کہ بری امام صاحب کا مزار صدر ہاؤس ،  وزیراعظم ہاؤس،  سینیٹ،  قومی اسمبلی،  سپریم کورٹ آف پاکستان،  میڈیا کے دونوں بڑے ادارے پاکستان ٹیلی ویژن سنٹراور ریڈیو پاکستان ،  پوری دنیا کے سفارت خانوں ،  وفاقی سیکرٹریٹ   وفاقی وزارتوں ،  پارلیمنٹ لاجز،  پارلیمنٹ ہاؤس اور خاص کر وزارت خارجہ سے صرف 3سے 8منٹ کی مسافت پر ہیں ۔
وزیرخارجہ خود ایک بہت بڑی گدی کے گدی نشین ہیں لیکن کسی نے بھی اس طرف توجہ نہ دی حقیقت یہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت برصغیر کے بہت ہی معروف ولی کامل کا کام صرف وہی شخص کرا سکتا تھا جو کرپشن سے پاک ہو۔جس کا دامن پاک اور صاف ہو۔ یہ علی نواز اعوان سے پہلے لوگوں کے نصیب میں نہیں تھا۔اس تاریک آبادی میں سٹریٹ لائٹس کا کام بھی شروع ہو رہا ہے ۔ بری امام صاحب کا مزار پاکستان کی صفِ اول کی قائداعظم یونیورسٹی سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے لیکن درمیان میں ایک پرانے پل کی چوڑائی صرف15فٹ تھی اور وہ بڑی بسوں کے لئے انتہائی خطرناک تھا۔جناب علی نواز اعوان کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے اس سڑک کی چوڑائی بھی زیادہ کی جا رہی ہے اور خاص کر اس پندرہ فٹ چوڑے پل کی چوڑائی بڑھا کر 40فٹ کر دی گئی ہے۔اس سڑک اور پل کا کام تقریباً 80فیصد مکمل ہو چکا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایک جامع مسجد او ر بری امام دربار کے حوالے سے محفل سماع کے لئے بہت ہی وسیع و عریض ہال تعمیر کرنے کا پلان تیار ہو چکا ہے۔  اس تمام آبادی کے لئے گیس کی منظوری بھی بہت جلدی ہوئی ہے۔  میں ممبرانِ اسمبلی کے ترقیاتی کاموں پر کالم تحریر نہیں کرتا لیکن اس آبادی کا ان سہولتوں سے محروم رہنا جہاں ان مقامی لوگوں کے لئے دشواری کا سبب تھا وہاں پاکستان کے لئے بدنامی کابھی سبب تھا۔کیونکہ غیر ملکی سفراء بھی دربار شریف پر اکثر حاضری دیتے ہیں ان کے ذہنوں میں وفاقی دارالحکومت کا کیا تاثر جا تا ہو گا ۔ 
بری امام صاحب کے دربار کی دیکھ بھال کے لئے ایک بہت ہی منظم کمیٹی کئی سالوں سے کام کر رہی ہے۔جس میں بہت ہی نیک نام ارو دیندار لوگ شامل ہوتے ہیں ۔پرانے لوگوں کی وفات کے بعد نیک نام اور دین دار لوگوں کا چناؤ کر کے کمیٹی کو فعال رکھا جاتا ہے۔اس کمیٹی کے زیرانتظام جس احسن طریقے سے بین الاقوامی معیار کے مطابق صرف مزار شریف کی تعمیر کی گئی ہے بلاشبہ وہ بھی ایک تاریخی کارنامہ ہے۔کمیٹی ممبران ہر میٹنگ میں بہت سی تجاویز دیتے ہیں جس سے دن بدن مزید بہتری آ رہی ہے۔بری امام مزار کے سامنے بری امام ہاؤس ہے اس میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل  اور  تینوں وقت کا لنگر کا انتظام ہوتا ہے ۔اس لنگر کا آغاز خادم دربار بری امام سرکار اور خادم حضرت کلو بابا مونسِ خلق جناب حضرت راجہ صاحب نے کیا تھا۔آج کل حضرت راجہ صاحب کے پیارے اور چہیتے بھتیجے صاحبزادہ راجہ سرفراز اکرم تمام انتظامات کی دیکھ بھال کر رہے ہیں ۔ میں ذاتی طور پر حضرت بری امام صاحب کے منگتوں اور مداحوں میں شامل ہوں اس لئے علی نواز اعوان کے لئے خصوصی دعا گو ہوں ۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے