12:54 pm
مومن کو جان بوجھ کر قتل کرنے کی سزا؟

مومن کو جان بوجھ کر قتل کرنے کی سزا؟

12:54 pm

آج پوری دنیا ہوبہو وہ منظر پیش کررہی ہے جس کا نقشہ اس آیتِ کریمہ میں کھینچا گیا ہے، ترجمہ: ’’کہ زمین کی خشکی وتری میں لوگوں کے کرتوتوں سے فساد پھیل گیا، تاکہ اللہ تعالیٰ ان کو ان کی بعض بدعملیوں کا مزہ چکھائیں، ہوسکتا ہے (اس سے عبرت پکڑ کر) وہ باز آجائیں اور ان ہلاکت خیزیوں کا سب سے زیادہ شکار مسلم دنیا، امتِ مسلمہ بنی ہوئی ہے، کہیں پر کفریہ طاقتیں ’’الکفر ملۃ واحدۃ‘‘ کا مصداق بن کر اپنے سارے لائو لشکروں سمیت پوری طرح ہتھیار بند ہوکر چڑھائی یلغار کئے ہوئے ہیں، ایک مسلم خطے کے بخیے ادھیڑ کر اور اس کے حصے بخرے کرکے آپس میں بندربانٹ کرکے فارغ ہوتے ہی دوسرے خطے پر چڑھ دوڑتے ہیں، اس کا بھی یہی حشر کرکے کسی اور تازہ شکار پر دھاوا بول دیتے ہیں، کفر کا یہ طوفانِ بدتمیزی اپنی طغیانی وتمرّد کے ساتھ جہاں جہاں سے گزرتا ہے، سُکھ چین، امن وسکون، نظم وضبط، تہذیب وتمدن، روایات واقدار سب کچھ خس وخاشاک کی طرح بہا لے جاتا ہے، پیچھے لوٹ مار، قتل وغارت گری، خوف ودہشت، آہیں اورسسکیاں چھوڑ جاتا ہے، جہاں زندگی سسک سسک کر جیتی ہے اور انسانیت بلک بلک کر روتی ہے۔
دوسری طرف مسلمانوں کے ہاتھوں، مسلمانوں کے قتلِ عام کا مسئلہ اتنا عام ہو گیا ہے کہ جس کو شمار وحساب میں لانا مشکل ہے…اور پھر مسلمانوں کا باہمی قتل وقتال کا یہ سلسلہ بغیر کسی معقول وجہ کے نظر آیا ہے ، خواہ وہ انفرادی سطح پر ہو یا اجتماعی سطح پر بلکہ بسا اوقات تو قتل کرنے اور کئے جانے کے اسباب بھی معلوم نہیں ہوتے۔
مسلمان کو بغیرکسی شرعی وجہ کے قتل کرنا تو درکنار، مسلمان کی طرح اسلحہ سے اشارہ کرنے کو بھی سخت گناہ قراردیا گیا ہے، چنانچہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے اپنے (دینی) بھائی کی طرف لو ہے( جیسے اسلحہ، خنجر، تیر، تلوار یا ہلاک کرنے والی کسی چیز) سے اشارہ کیا تو اس پر فرشتے لعنت کرتے ہیں…ظاہر ہے کہ جو عمل باعثِ لعنت ہوتا ہے وہ صغیرہ گناہ نہیں ہوسکتا بلکہ کبیرہ گناہ ہی ہوا کرتا ہے  اور ایک دوسری حدیث میں حضورﷺ نے مسلمان پر اسلحہ اٹھانے والے کے بارے میں سخت وعید بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا’’ جس نے ہم پر اسلحہ اٹھایا تو وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرنے کی بڑی سخت وعید بیان فرمائی ہے،چنانچہ ارشاد ہے’’ جو کسی مؤمن کو جان بوجھ کر قتل کرے گا تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس پر اللہ تعالیٰ کا غضب اور لعنت ہوگی اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے۔
اگر بغیر شرعی وجہ کے مسلمان کے قتل کو حلال سمجھے گا تو کافر ہوجائے گا اور ہمیشہ جہنم میں رہے گا ورنہ سخت گناہ گار ہونے کی وجہ سے ایک عرصئہ دراز تک تو جہنم کے عذاب میں مبتلا کیا ہی جائے گا… ایک اور حدیث شریف میں ہے کہ ’’مسلمان کو گالی دینافسق ہے اور اُس کو قتل کرنا کفر ہے‘‘۔
یحییٰ بن یحییٰ غسانی مذکورہ حدیث کی تشریح میں فرماتے ہیں’’ وہ لوگ جو فتنہ کے وقت میں قتل وقتال کریں گے پس اُن میں سے کوئی ایک قتل کرے گا اور یہ سمجھتا ہوگا کہ وہ ہدایت پر ہے(اس وجہ سے )وہ اللہ تعالیٰ سے (اپنے اس گناہ سے )بخشش نہیں مانگے گا(اس سے اس کے دوسرے اعمال بھی متاثر ہوں گے)۔
خلیفہ راشد حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ واقعہ آتا ہے کہ جب اُن کا بلوائیوں نے محاصرہ کرلیا تو انہوں نے اُن کو مخاطب ہوکر فرمایا کہ ’’میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ہے کہ آپﷺ نے فرمایا کہ کسی مسلمان کا خون کرنا حلال نہیں، سوائے تین وجوہات  میں سے کسی ایک وجہ کے پائے جانے کے، یا تو اسلام کے بعد کافر ہوجانے سے ،یاشادی شدہ ہونے کی صورت میں زنا کرنے سے، یا کسی کو بغیرحق کے قتل کرنے سے…پس اللہ کی قسم میں نے توجاہلیت اوراسلام کی حالت میں کبھی زنا نہیں کیا اور نہ میں نے اپنے دین کو بدلنے کو پسند کیا، جب سے اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت دی اور نہ میں نے کسی کو قتل کیا، پس یہ لوگ مجھے کس وجہ سے قتل کرنے کے درپے ہیں؟
مسلمانوں کا آج کل جو باہم قتل وقتال کا سلسلہ ہے اس میں ایک دوسرے کو قتل کرنے کے جوازکا کوئی سبب نظر نہیں آتا بلکہ یہ باہمی خانہ جنگی کی مختلف صورتیں ہیں اور جو لوگ اس میں مبتلا ہیں بدقسمتی سے ان میں بہت سے اسے کارِثواب سمجھ کر اپنی جان کی قیمت پر بیسیوں بے گناہ و معصوم زندگیوں سے کھیل جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں کتنی مائوں کی گودیں روز اجڑ رہی ہیں، کتنی سہاگنوں کے سہاگ لٹ رہے ہیں، کتنے بچے بے آسرا ویتیم ہو رہے ہیں اور جو سخت جان، جان کی بازی ہارتے ہارتے بچ جاتے ہیں وہ عمر بھر کیلئے معذور واپاہج ہوکر زندگی کے کاندھوں پر ایک بوجھ بن جاتے ہیں اور روزمرتے جیتے ہیں، اس کے نتیجے میں گھر گھر، قریہ قریہ، شہر شہر ایسے المیے جنم لے رہے ہیں جو ہماری اجتماعی اور معاشرتی زندگی کو جو پہلے ہی دیمک زدہ ہوچکی ہے، مزید روگ لگا کر ناسور بنادے گی۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کے خطاب کو یوٹیوب پر عمران خان کے مقابلے میں کتنے لوگوں نے دیکھا؟حیران کن تفصیلات آگئیں

وزیراعظم کے خطاب کو یوٹیوب پر عمران خان کے مقابلے میں کتنے لوگوں نے دیکھا؟حیران کن تفصیلات آگئیں

عرب ملک میں گردوغبارکا طوفان: متعدد پروازیں اتر نہ سکیں، پروازوں کا شیڈول متاثر

عرب ملک میں گردوغبارکا طوفان: متعدد پروازیں اتر نہ سکیں، پروازوں کا شیڈول متاثر

پہلے سبز ہلالی پرچم کی تیاری میں ہندو نوجوان نے کیسے مدد کی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پہلے سبز ہلالی پرچم کی تیاری میں ہندو نوجوان نے کیسے مدد کی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نئے جرمن سفیرکی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد،پاکستان پہنچتے ہی کیاپیغام جاری کردیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نئے جرمن سفیرکی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد،پاکستان پہنچتے ہی کیاپیغام جاری کردیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال، کوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا

میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال، کوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا

پرچم کشائی کی تقریب کے دوران فائرنگ،ہر طرف ہلچل مچ گئی

پرچم کشائی کی تقریب کے دوران فائرنگ،ہر طرف ہلچل مچ گئی

موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، امریکی سفیر نے اہم پیغام جاری کردیا

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، امریکی سفیر نے اہم پیغام جاری کردیا

آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کا تشدد ،ویڈیو وائرل

خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کا تشدد ،ویڈیو وائرل

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصانات،بلوچستان حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصانات،بلوچستان حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار

جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار

مسلحشخصکی ائیرپورٹ کے ٹرمینل میں داخل ہوکرفائرنگ،بھگدڑ مچ گئی ،فلائٹ آپریشن معطل

مسلحشخصکی ائیرپورٹ کے ٹرمینل میں داخل ہوکرفائرنگ،بھگدڑ مچ گئی ،فلائٹ آپریشن معطل

عرب اسلامی ملک کی مذہبی عبادت گاہ میں آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات

عرب اسلامی ملک کی مذہبی عبادت گاہ میں آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات