01:10 pm
کشمیر اور فلسطین خون آلود بستیاں

کشمیر اور فلسطین خون آلود بستیاں

01:10 pm

یہ بھی تاریخ کا ایک دلچسپ مذاق ہے کہ پوری تین صدیوں تک سلاطین دہلی چنگیز خان ،  امیر تیموراوران کے جانشین جن خونخوار لشکروں کی تباہ کن یلغاروں کو روکتے رہے، آخر برصغیر میں مسلمانوں کی عظیم ترین حکومت کا قیام انہی کی قسمت میں تھا۔عہد مغلیہ کا باب صرف برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں ہی نہیں بلکہ تاریخ عالم میں بھی سنہری حروف میں لکھا ہوا ہے۔مغلیہ خاندان کے بادشاہوں کو اہلِ یورپ ’’دی گریٹ مغل‘‘ اور ’’ دی گرینڈ مغل‘‘ یعنی عظیم مغل کہا کرتے تھے
 
۔برصغیر میں مغلیہ سلطنت کا بانی ظہیر الدین بابر(1526ء سے1530ء)  باپ کی طرف سے تیمور اور ماں کی طرف سے چنگیز خان کی نسل سے تھا۔چھ واسطوں سے اس کا شجرہ ٔ نسب امیر تیمور سے جا ملتا ہے۔وہ اپنے آپ کو چنگیز خان کی بجائے تیمور کی اولاد ہونے کے ناطے تیموری کہتا تھا۔عہد مغلیہ کے سارے بادشاہ اپنے آپ کو تیموری کہتے تھے مگر تاریخ نے انہیں مغلوں کے نام سے یاد رکھا۔ایک مورخ لکھتا ہے کہ اگر بابر کو اب بھی اس بات کا پتہ چل جائے کہ اس کے خاندان کوخاندانی مغلیہ کہا جاتا ہے تو وہ قبر میں بھی بڑ بڑا اٹھے۔ بابر نے 21اپریل 1526ء کو پانی پت کے تاریخی میدان میں سلطان ابراہیم لودھی کو شکست دے کر دہلی پر قبضہ کر لیا۔ابراہیم لودھی کا جو خزانہ اس کے ہاتھ لگا اس نے وہ اپنے لشکریوں اور شہر کے نادار لوگوں میں تقسیم کر دیا۔اسے قدم جماتے دیکھ کر ہندوستان کے سارے راجپوت راجے اور مہاراجے اس کا مقابلہ کرنے اور اسے برصغیر سے باہر نکالنے کے لئے مشہور جنگجو راجپوت سردار رانا سانگا کے جھنڈے تلے جمع ہو گئے۔انہوں نے بابر کے خلاف ابراہیم لودھی کا ساتھ نہیں دیا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ بابر بھی اپنے جد امجد کی طرح لوٹ مار کر کے واپس کا بل چلا جائے گا اور ابراہیم لودھی کے خاتمے کے بعد وہ ہندوستان میں ہندوراج قائم کر لیں گے مگر بابر کے عزائم دیکھ کر ان کا خواب پریشان ہو گیا۔بابر نے مارچ 1527ء میں کنواہہ کے مقام پر راجپوتوں کی 80 ہزار  سے زائد اسلحہ سے لیس،  چاق وچوبندگھڑ سواروں اور پانچ سو جنگی ہاتھیوں پر مشتمل فوج کو اپنی مختصر سی فوج کے ساتھ شکست فاش دی۔ اس فتح کے بعد سارا برصغیر بابر کے قدموں میں تھا۔بابر کو زیادہ دیر ہندوستان میں حکومت کرنے کا موقع نہ ملا۔ابھی وہ اپنے قبضے کو مستحکم ہی کر رہا تھاکہ 1530ء میں انتقال کر گیا۔اس نے اپنے سب سے بڑے بیٹے ہمایوں کو جو وصیت کی،  اس سے بابر کی شخصیت اور اس کے کردار کا پتہ چلتا ہے۔اس نے اپنی وصیت میں لکھا:’’فرزندمن! ہندوستان میں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کی بڑی عنایت ہے کہ اس نے تمہیں اس ملک کا بادشاہ بنایا ہے۔اپنی بادشاہی میں تمہیںدرج ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے۔تم مذہبی تعصب کو اپنے دل میں ہر گز جگہ نہ دینا ،  لوگوں کے مذہبی جذبات اور رسوم کا خیال رکھتے ہوئے رو رعایت کے بغیر سب لوگوں کے ساتھ پورا انصاف کرنا،  گاؤکشی سے بالخصوص پرہیز کرنا تاکہ اس سے تمہیں لوگوں کے دل میں جگہ مل جائے اس طرح وہ احسان اور شکریے کی زنجیر سے تمہارے مطیع ہو جائیں گے،  تمہیں کسی قوم کی عبادت گاہ مسمار نہیں کرنی چاہیئے اور ہمیشہ سب سے پورا انصاف کرنا چاہئیے تاکہ بادشاہ اور رعیت کے تعلقات دوستانہ ہوں اور ملک میں امن و امان رہے،  اسلام کی اشاعت ظلم و ستم کی تلوار کے مقابلے میں لطف و احسان سے بہتر ہو سکے گی،  شیعہ ،  سنی اختلافات کو ہمیشہ نظر انداز کرتے رہو کیونکہ ان سے اسلام کمزور ہو جائے گا،  اپنی رعیت کی مختلف خصوصیات کو یہاں کے مختلف موسم سمجھو۔ بابر  بڑی مسحور کن شخصیت کا مالک تھا۔اس کی تلوار جتنی تیز تھی ،  اس کا قلم اتنا ہی رواں تھا۔اسے خود نوشت ’’سوانح نگاروں کا شہزادہ ‘‘کہا گیا ہے۔وہ فارسی اور ترک زبانوں کا عمدہ شاعر بھی تھا۔ اس نے ایک نیا رسم الخط بھی اختراع کیا جسے خط بابری کہا جاتا تھا۔اس رسم الخط میں بابر نے قرآن حکیم کے دو نسخے اپنے ہاتھ سے لکھ کر مکہ اور مدینہ بھیجے۔مغل شہنشاہیت کا دور مسلمانوں کا دور تھاان کا دور زیادہ تر جنگوں میں گزرااس کے باوجود وہ بلاوجہ قتل و غارت یا تشدد کے خلاف تھے ۔ اسلام روز اول سے ہی بلاوجہ ظلم کی سختی سے ممانعت کرتا رہا ہے۔کشمیر اور فلسطین وہ خون آلود بستیاں ہیں جن میں بسنے والے مسلمان خواتین ،  مرد،  بچے،  بوڑھے گزشتہ کئی دہائیوں سے گاجر مولی کی طرح کاٹے جا رہے ہیں۔ آج تو ایسا وقت تھا کہ مسلمان ممالک ایک ہو کرعالمی قوتوں کو یہ ظلم و ستم رکوانے کیلئے مجبور کرتے۔اقوامِ متحدہ وہ بہری اور اندھی بھینس ہے جس کو مسلمانوں پر ہونے والے ظلم نظر نہیں آتے اور ان کی چیخیں سنائی نہیں دیتیں۔ گزشتہ چند دنوں سے فلسطین میں ظلم کے پہاڑ گرائے جانے کے باوجود انسانی حقوق کے چیمپئین ممالک کی تنظیموں نے یہ آگ بجھانے کی بھی کوشش نہیں کی۔اب وہ وقت آ گیا ہے کہ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ پوری کوششوں سے عالمی طاقتو ں پر دباؤ بڑھائیں تاکہ کشمیر کو ہندوستان اور فلسطین کو اسرائیل سے نجات مل سکے۔


 

تازہ ترین خبریں

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 2000روپے تک پہنچ گیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 2000روپے تک پہنچ گیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا  بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بائولر نہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرنے حیران کن بات کہہ دی

وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بائولر نہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرنے حیران کن بات کہہ دی

فارن فنڈنگ کیس،قاسم سوری ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

فارن فنڈنگ کیس،قاسم سوری ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

این اے 245 ، جے یو آئی کا امیدوار کس کے حق میں دستبردارہوگیا،شہرقائد سے بڑی خبرآگئی

این اے 245 ، جے یو آئی کا امیدوار کس کے حق میں دستبردارہوگیا،شہرقائد سے بڑی خبرآگئی

کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟

کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی