01:11 pm
حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اختر    ؒ اور شاہ حکیم محمد مظہر

حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اختر ؒ اور شاہ حکیم محمد مظہر

01:11 pm

کورونا نے انہیں بھی اپنا شکار  بنانا چاہا … ان کے فرزندان اور مریدین نے انہیں کراچی کے ایک بڑے ہسپتال میں ایڈمٹ بھی کروا دیا لیکن خاص اللہ کا فضل اور عرب و عجم میں ان کے لاکھوں چاہنے والوں کی دعائوں کا ثمر تھا کہ وہ ’’ہسپتالی ہتھکنڈوں‘‘ سے بچ کر اپنے گھر سے متصل خانقاہ میں منتقل ہوگئے … پھر گھر پر دوائوں اور دعائوں سے ان کا ایسا اچھا علاج ہوا کہ رمضان المبارک میں انہوں نے نہ صرف یہ کہ پورے روزے رکھے بلکہ نماز تراویح بھی پورے اہتمام کے ساتھ کھڑے ہوکر ادا کرتے رہے … جمعہ کے دن میں خانقاہ امدادیہ اشرفیہ گلشن اقبال میں ان کی زیارت اور ملاقات کے لئے حاضر ہوا … تو وہ خانقاہ سے متصل مسجد کے صحن میں اپنے احباب کے ساتھ کھڑے تبلیغی جماعت کے اکابرین کو رخصت کررہے تھے … شیخ العرب و العجم ولی کامل حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اخترؒ کے جانشین اور فرزند حضرت مولانا شاہ حکیم محمد مظہر نے جب مجھ ناچیز  کو دیکھا تو بڑی شفقت سے خانقاہ کے اندر لے گئے … اور پھر ’’حضرت‘‘ کے ساتھ جو مجلس   جمی اور آپ کی ناصحانہ گفتگو نے وہ سماں باندھا کہ مجھے عارف باللہ حضرت اقدس شاہ حکیم محمداختر نور اللہ مرقدہ کا زمانہ یاد آگیا، حضرت اقدس شاہ حکیم محمداخترؒ ایک ایسے ولی کامل تھے کہ جن کے مریدین صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ہندوستان، بنگلہ دیش ، یورپ اور افریقی ممالک  تک پھیلے ہوئے ہیں، آپ نے دنیا بھر کے انسانوں کو تصوف کے ذریعے دین اسلام کی طرف راغب کیا، خانقاہی سسٹم کے تحت محبت رسولﷺ کی دولت کو عام کیا۔
حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اخترؒ، عارف باللہ حضرت شاہ ابرار الحق کے حلیفہ مجاز تھے،آپ کی مختلف موضوعات پر ایک سو ساٹھ کتابیں منظر عام پر موجود ہیں کہ جن کا آج بھی چالیس زبانوں میں ترجمہ کرکے دنیا کے مختلف ممالک میں ان کتابوں کو تقسیم کیا جاتا ہے ، حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اختر نور اللہ مرقدہ سے اس خاکسار کا خصوصی تعلق آخر وقت تک قائم رہا … سن91  سے لے کر2013 ء تک اس خاکسار کو حضرت اقدس نور اللہ مرقدہ کی مجالس اور بیانات میں متعدد مرتبہ حاضری کا موقع ملا ، حضرت شاہ  حکیم محمد اخترؒ کیا تھے؟ بس علم و تصوف کے شہسوار اور سنت رسولﷺ پر مرمٹنے والے … مریدین و سالکین کے د لوں کی پاکیزگی کا فریضہ تو سرانجام دیتے ہی تھے مگر ہم جیسے خاکساروں پر بھی آپ کی خصوصی نظر رہتی۔
نگاہ ولی میں وہ تاثیر دیکھی
بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی
اس شعر کی سچائی کو ان کی خانقاہ میں اس خاکسار نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، وہ انسانوں کے دلوں کی تطہیر کرکے انہیں قرآن و سنت کی دولت سے بھرا کرتے تھے … عشق مجازی، بدنگاہی اور اس کے ذیل میں ہر طرح کی خرافات کے خلاف وہ شمشیر برہنہ تھے… آپ کا اصلاحی بیان اس قدر پراثر ہوتا کہ مجلس کے سامعین میں علماء ہوتے یا عام لوگ وہ سب تڑپ تڑپ جاتے … آپ فرمایاکرتے تھے کہ ’’حضرت سعد ابن ابی وقاصؓ رشتہ میں سرور کائنات محمد کریمﷺ کے ماموں لگتے تھے، حضرت سعدؓ فر ماتے ہیں کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’’روئو! اور اگر رونا نہ آئے تو رونے والے کی شکل بنالو ، رونا اللہ کوبہت زیادہ پسند ہے، بہت زیادہ محبوب ہے، اس لئے نبی مکرمﷺ نے دعا مانگی! (ترجمہ) اے اللہ! میں آپ سے ایسی آنکھوں کا سوال کرتا ہوں جو آپ کے خوف سے موسلادھار آنسو برسانے والی ہوں … یعنی تمام انبیاء کے سردار اللہ سے ایسی آنکھیں مانگ رہے ہیں کہ جو اللہ کی محبت  میں، اللہ کے خوف سے خوب رونے والی ہوں۔
حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اختر نور اللہ مرقدہ ساری عمر انسانوں کو اللہ سے ڈ رنے اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے کی تلقین کرتے رہے… لوگوں کے دلوں میں خشیت الٰہی پیدا کرنے کے لئے کوشاں رہے … انسانوں کو زمینی خدائوں سے بچا کر ایک رب العالمین کے در پر جھکاتے رہے ، حضرت شاہ حکیم محمد اخترؒ کو اللہ نے ایسی آنکھیں عطا فرما رکھی تھی … جو حسن کی مرقع، مگر خشیت الٰہی میں موسلادھار آنسو برسانے والی تھیں … آپ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے محبت بھرے تذکرے کرکے خود بھی روتے اور حاضرین کی بھی چیخیں نکلوا دیتے۔
نقش قدم نبیﷺ کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اختر نور اللہ مرقدہ کا یہ شعر آج بھی کانوں میں رس گھول رہا ہے ، یہ لکھنا تو میں بھول ہی گیا کہ حضرت اقدس بہت بڑے شاعر بھی تھے … ایسے باکمال شاعر کہ جن کی شاعری سے توحید و سنت کی خوشبوئیں پھوٹتی تھیں … جن کی شاعری سے صحابہ کرامؓ و اہل بیعت اطہارؓ کے در کی چوکیداری کا تاثر ابھرتا ہے، جن کی شاعری دلوں میں محبت رسولﷺ کی شمع کو روشن کرتی ہے، آئیے حضرت اقدسؒ کی شاعری کے خزانے کا ذرا سا ذائقہ بھی چکھ کر دیکھتے ہیں۔
اپنے خالق پر فدا ہو اور غیر اللہ کو چھوڑ
دامن مرشد پکڑ اور نفس کے رشتے کو توڑ
خاک ہو جائیں گے قبروں میں حسینوں کے بد ن
عارضی دلبر کی خاطر راہ پیمبر نہ چھوڑ
جانے کب آجائے رب سے تجھ کو پیغام اجل
راہ گم کردہ نفس کو اسی کی گمراہی سے موڑ
تو نے جو رب سے کیا تھا عہدو پیمان ازل
نفس دشمن کی وجہ سے اس کو اے ظالم نہ توڑ
میں نے مانا ہے بہار عارضی تجھ کو لذیذ
دائمی راحت کی خاطر عارضی راحت کو چھوڑ
جس نے سر بخشا ہے اس سے سرکشی زیبا نہیں
اس در جاناں پر سر رکھ اور در بت خانہ چھوڑ
ہمت مردانہ اے ظالم تو کر اب اختیار
راہ سر بازی میں اپنے خوئے روبا ہی کو چھوڑ
دین جس کا  ہے اسی پر آسرا اختر کرو
کام جس کا ہے اسی پر اپنی سب فکروں کو چھوڑ
افسوس کہ آج کل دجالی میڈیا کا دور دورہ ہے … وگرنہ میڈیا اگر اسلامی ہوتا تو حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اخترؒ جیسے اولیاء کی پاکیزہ شاعری کو سامنے لاتا، ان کے ملوظات کو عام کرتا، دجالی میڈیا نے ناچ فخش گانوں اور رقص و سرور کی محفلوں کو تو عام کیا … جھوٹ اور غیبت کو تو پروان چڑھایا … شرفاء کی پگڑیوں کو تو سر بازار اچھالا، مگر اولیاء، اتقیاء اور اکابرین کی تعلیمات اور ملفوظات سے ہمیشہ آنکھیں چرانے کی کوشش کی۔  (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی