01:07 pm
انسانیت کے دشمن ،شیطان !

انسانیت کے دشمن ،شیطان !

01:07 pm

  فلسطین اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں نہتے اور معصوم عوام کے خلاف شیطانی طاقتوں بھارت اور اسرائیل نے مظالم کی انتہا کردی ہے ۔
  فلسطین اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں نہتے اور معصوم عوام کے خلاف شیطانی طاقتوں بھارت اور اسرائیل نے مظالم کی انتہا کردی ہے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حقیقی زمینی حقائق کے برعکس قابض انتظامیہ کے اعداد وشمار کے مطابق صرف اپریل 2021ء میں 20کشمیری نوجوانوں کو ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید کردیا سینکڑوں گرفتار کرکے فوجی عقوبت خانوں میں غائب کردئے گئے   اور سینکڑوں لاپتہ ہیں ۔اسی مہینے ایک درجن سے زائد گھر تباہ کردیئے گئے اور مسجد پر فوجی حملہ کرکے نقصان پہنچایا گیا ۔ فائر بندی معاہدے پر عمل درآمد سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف بھرپور ریاستی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ 
یہاں تک کہ وہ لوگ جو شہید محمد اشرف صحرائی کے جنازے میں شریک ہوئے ان کی گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا گیا ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں رمضان کے مقدس مہینے میں کوئی سحری ایسی نہیں گزرتی جب بھارتی اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے چادر اور چاردیواری کا تقدس کا پامال کرتے ہوئے  عفت ماآب خواتین کی بے عزتی ،نوجوانوں کا اغوا، بزرگوں اور بچوں پرتشدداور انہیں شہید نہ کریں ۔
 مسلم آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے لئے تیزی سے غیر ریاستی باشندوںکو کشمیر کے ڈومیسائل دے کر آباد کیا جارہاہے ۔ مذکورہ اضلاع میں مسلم آبادی بہت کم تعداد میں ہے خاص طور پر گجر بکروال تعداد میں بہت ہی کم ہیں لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو ریاست کی گوشت، دودھ ، مکھن اور ڈیری کی دیگر مصنوعات کی 80فیصد ضروریات پوری کرتے ہیں ۔ یہ لوگ بھی اپنی استعداد کے مطابق بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز بلندکررہے ہیں ۔ 
 قابض فورسز اور انتظامیہ ریاستی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ پوری کوشش کررہی ہے کہ کشمیریوں میں فاروق عبداللہ اور غلام نبی آزاد جیسے کٹھ پتلی اور کشمیر کے غداروں کی ایک نئی کھیپ تیار کی جاسکے ۔وہ اس میںکسی حد تک کامیاب بھی ہوئے لیکن کوئی بڑی شخصیت ان سے تعاون کرنے پرتیار نہیں ۔ 
کل جماعتی حریت کانفرنس کی تقریبا ً تمام بڑ ی قیادت بھارتی عقوبت خانوںاورجیلوں میںقید ہے انہیںبھی شہید اشرف صحرائی کی طرح ادویات اور علاج سے محروم رکھ کر موت کی راہ پر دھکیلا جارہا ہے  -یٰسین ملک کی صحت بگڑ چکی ہے۔ جیل میں ان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیاجارہا ہے ۔ 
بنیادی انسانی حقوق کی باضمیر تنظیمیں نتائج اور بھارتی پابندیوںکے باوجود زمینی حقائق کی بنیاد پر بنیادی انسانی حقوق کے خلاف بھارتی جرائم کو بے نقاب کررہی ہیں ۔لیکن انسانیت کے نام نہاد علم بردار  اپنے تجارتی مفادات اور مسلم دشمنی میں خاموشی سے قابض بھارتی حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ 
گزشتہ چار دنوں سے اسرائیل نے قبلہ اول بیت المقدس پر قبضہ کرنے کے لئے پوری ریاستی مشینری استعمال کی سرکاری افواج کے علاوہ لاکھوں یہودیوں نے بیت المقدس پر قبضے کے 54 سال مکمل ہونے پر جشن مناتے ہوئے فلسطینیوں پر حملے کرکے درجنوں فلسطینی بچوں ،عورتوں اور نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
 شام ،لبنان ،غزہ کی پٹی سے اسرائیل جارحیت ،غزہ کی پٹی پر فضائی حملے جس میں 40سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں9بچے بھی شامل ہیں، کے خلاف جوابی کاروائی میں راکٹ اور ڈرون حملوں کے ذریعے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا ،اس کے عالمی شہرت یافتہ ،فضائی دفاعی نظام ، آئرن ڈوم ، کو مکمل طورپر ناکام بنادیا ۔ اسرائیل اورامریکہ  اس ناقابل یقین ناکامی سے آخری حدتک بدحواس ہوگئے ،اسرائیل نے جدید ترین جنگی جہاز F35 غزہ کی پٹی لبنان میں 80کی دھائی کے بعد شدید ترین بمباری کی ،جس سے ہزاروں مکانات اور کاروباری مراکز مکمل طور پر تباہ ہوگئے ۔ صرف ایک فلسطینی ماںکے 4بچے شہید ہوئے ۔لیکن انسانیت دشمن شیطانی طاقتیں زبانی بیانات کے علاوہ کچھ نہیں کررہی ۔توہین رسالت کے مرتکب ایک شیطان فرانس نے اسرائیلی حملوںکی حمائت کرتے ہوئے انہیںمزید بڑھانے کا اور اسرائیل کی مکمل حمائت کا  ٖفیصلہ کیا ۔ اگر اتنے مظالم کسی مسلمان ملک میں ہوتے تو ابھی تک سکیورٹی کونسل اور اقوام متحدہ کئی قراردادیں پاس کرکے اس ملک پر متعدد پابندیوں کی منظوری دے چکے ہوتے جس طرح عراق اور ایران کے خلاف نافذ کی گئیں ۔ 
اسلامی ممالک کی تنظیم سے اس لئے توقع رکھنا فضول ہے کہ اس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام پر اپنے تجارتی مفادات کو ترجیح دینے ،بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے اجلاس میں دعوت دینے والے  بابری مسجد کو شہید کرنے والوںکو مندر بناکردینے اپنے ملکوں میںرامائن پڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز دینے والے بھی شامل ہیں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے مقابلے میں ہمیںاسرائیل کی مدد لینا پڑی تو ہم اسرائیل کو ترجیع دیںگے بھارت کے وہ دوست بھی جنہوںنے حال ہی میںاسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کئے ۔ وہ کس منہ سے اسرائیلی  مظالم کی مذمت کریں گے۔  جب تک اندرون خانہ امریکہ اور اسرائیل سے اس کی اجازت نہ لے لیں  عالمی شیطانی طاقتوں کے مسلم مخالف ، باالخصوس مظلوم کشمیریوں ، اور فلسطینیوں کے مخالفین نے تو اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اس مسئلے کو دبانے کی کوششیں شروع کردیںہیں ۔کیونکہ لبنان ، شام اور غزہ کی پٹی سے ہونے والے نئے جوابی حملوں نے انہیںخوفزدہ کردیا ہے ۔ ان شااللہ اب وہ دن دور نہیںجب  یہ عالمی مافیا ویت نام ، افغانستان کی ذلت آمیز شکست کھا کر مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین سے نکلے گا۔ یہ وہی یہودی ہیںجن کے بارے میں ہٹلر نے کہاتھا کہ’’ جب تک ان میں ایک بھی زندہ ہے دنیا میں امن ناممکن ہے ۔‘‘
اس وقت ترکی ،ایران ،پاکستان ، انڈونیشیا ، ملائیشیا اور تیونس نے بھر پور آواز بلند کی ہے دیکھیںاور کون ان مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کی طرف جاتا ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ ان مظلوموں کا ساتھ دینے والوں کو فتح عظیم دے ۔آمین 
 

تازہ ترین خبریں

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل