01:10 pm
معاشرتی خرابیاں اور اسلام

معاشرتی خرابیاں اور اسلام

01:10 pm

انسان کی جبلت بدگمانی کی ہے، بہت کم لوگ ایسے ہیں خوش گمانی جن کا شیوہ ہے اور وہ ہر معاملے میں اچھا پہلو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انسان کی جبلت بدگمانی کی ہے، بہت کم لوگ ایسے ہیں خوش گمانی جن کا شیوہ ہے اور وہ ہر معاملے میں اچھا پہلو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم لوگ بدگمان بھی ہیں اور اس رسم بد میں مبتلا ہو کر مزید کھوج لگانے کی سعی بھی کرتے رہتے ہیں حالانکہ یہ ہمارے حق میں قطعی طور پر بہتر نہیں ہے۔ نبی کریمﷺ نے اس بری عادت سے بچنے کی ہدایت فرمائی ہے۔ حدیث مبارکہ ہے: ''واذا ظننتم فلا تحققو'' مطلب جو شے تمہیں بدگمانی میں مبتلا کر دے تم اس کی تحقیق نہ کرو، عام انسانی عمل کے برعکس یہ کتنی مختلف بات ہے۔ لوگ تحقیق ہی اس بات کی کرتے ہیں جہاں انہیںکسی حوالے سے بدگمانی ہو جاتی ہے اور ہمار ے پیارے نبیﷺ ہمیں ہدایت فرما رہے ہیں کہ یہ کام قطعا نہ کرو۔ قرآن کریم میں ایمان والوں کو مخاطب کرتے ہوئے یہی عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ سور الحجرات کی آیت مبارکہ اس بابت کتنی اچھی ہدایت ہے، فرمایا گیا ہے، ترجمہ: اے ایمان والو بہت بدگمانیوں سے بچو' اس لئے کہ بعض بدگمانیاں گناہ ہیں۔ دیکھا یہ گیا ہے کہ جو لوگ اپنے آپ کو بدگمانیوں میں مبتلا کئے رکھتے ہیں وہ اپنے سکون کے سب سے بڑے دشمن ہوتے ہیں۔ معاشرے میں انتشار اور بداعتمادی کی فضا بھی اسی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اسلام نے کرہ ارض پر ایک پرسکون معاشرے کی بنیاد رکھی تو اس کی وجہ وہ تعلیمات تھیں جن پر عمل پیرا ہو کر مسلمان ایک دوسرے کے بھائی بھائی بن گئے۔ ایک دوسرے پر اعتماد کرنے والے' ایک دوسرے کا خیال رکھنے والے' ایک دوسرے کا بھلا چاہتے والے' ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے والے' ایک دوسرے کی غیبت سے بچنے والے کہ یہ عادت اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف قرار دی گئی ہے۔ پوچھا گیا یا رسول اللہ اگر وہ بری عادت واقعتا اس شخص میں ہو تو کیا اس کو بیان کرنا بھی غیبت ہے۔ آپﷺ نے فرمایا یہی تو غیبت ہے' ورنہ گر وہ عادت اس شخص میں نہ ہو تب تو یہ اس کے اوپر بہتان ہے اور بہتان بہت بڑا ظلم ہے۔ اسلام یونہی دنیا پر چھا نہیں گیا' اسلامی تعلیمات نے وہ انسان پیدا کئے جو اپنے کردار اور رویوں میں بے مثال تھے۔ آج کا مسلمان صرف نام کا مسلمان ہے' اسے ان اعلی کردار لوگوں سے کیا نسبت ہو سکتی ہے۔ آج کا مسلمان تو فقط راکھ کا ڈھیر ہے، ایک ایسا انسان جو بدعہدی' چالاکی اور جھوٹ جیسی عادات کا اسیر ہو وہ مسلمان ہونے کا دعوی بھی کیونکر کر سکتا ہے۔ آقائے دوجہاں کا ارشاد ہے کہ مسلمان جھوٹا نہیںہو سکتا۔ مسلمان بزدل ہو سکتا ہے لیکن مسلمان جھوٹا نہیں ہو سکتا۔ آج ہر طرف جھوٹ ہی جھوٹ ہے اس لئے بربادی ہے۔ اسلام چند عادات کی پابندی سمجھ لیا گیا ہے باقی فریب ہی فریب ہے۔ واصف علی واصف نے کہا تھا کہ جس محلے کی مسجد میں پانچ وقت کی نماز ادا کی جاتی ہو اس عبادت کا محلہ والوں کی صحت پر کوئی اثر نہ پڑے تو وہ عبادت قابلِ غور ہے۔ نماز' روزہ' حج وعمرہ یہ اس اصلی عبادت کے لئے  مشق ہیں جس کے لئے انسان تخلیق کیا گیا ہے۔ بحیثیت قوم ہمارا المیہ ہے کہ منبر ومحراب نان ایشوز میں الجھ گئے ہیں جبکہ سیاسی قیادت کا ایجنڈا قوم کی تعمیر کا نہیں ہے۔ ٹینگیئر سے لے کر فلپائن تک تمام اطراف ایک جیسا حال ہے۔ ہر مسلمان ملک کا نوحہ ایک ہی طرح کا ہے۔ کون سا مسلمان معاشرہ ہے جسے ماڈل معاشرہ قرار دیا جا سکے۔ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی ہمارے طور اطوار نہیں بدلے۔ یہ اللہ تعالیٰ سے لو لگانے کے دن ہیں لیکن دنیاداری ہماری ترجیح ہے اور محض بھوک پیاس برداشت کرنے کے سوا ہم نے ان مقدس لمحوں میںکچھ حاصل نہیں کیا۔ ہم پندرہ گھنٹے بھوکے پیاسے ضرور رہتے ہیں لیکن ہمارے دل کی دنیا تبدیل نہیں ہوئی۔ اندر کی غلاظت صاف ہوگی تو پاکیزگی آئے گی لیکن یہ ہمارا ٹارگٹ نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں دنیا تبدیل ہو جائے لیکن اپنے آپ کو بدلنے کے لئے  تیار نہیں ہیں۔ خود کو بدلنے سے تبدیلی کا آغاز ہوتا ہے اور ایسے انسانوں پر خدا بھی مائل بہ کرم ہو جاتا ہے لیکن جو خود کو بدلنے پر آمادہ نہ ہوں ان کی حالت زار پر انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ یہ قرآن کا فیصلہ ہے۔ بات بدگمانی سے شروع ہوئی تھی۔ معاشرتی برائیوں میں بدگمانی اس لحاظ سے بہت بڑی خرابی ہے کہ یہ باہمی اعتماد کے رشتے کو کمزور کرتی ہے اور معاشرتی بے چینی کا باعث بنتی ہے۔اس کے برعکس جس معاشرے میں لوگ ایک دوسرے کے بارے میں خوش گمان ہوں کہ جو دوسرے نے کہا ہے وہ درست ہوگا اور جو کچھ وہ کہہ رہا ہے وہ اس پر ویسے ہی عمل بھی کرے گا تو باہمی اعتماد اور خوشگوار تعلقات کی کیسی مضبوط بنیاد استوار ہوگی۔ دنیا کی مہذب اور ترقی یافتہ اقوام کے معاشرتی اوصاف پر ایک نگاہ ڈالنے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے وہ ان تمام صفات سے مزین ہے جن کی اسلام تعلیمات دیتا ہے' خوش گمانی ان میں سے ایک ہے۔ خوش گمانی کا وصف اس لئے بھی اہم ہے کہ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ میں تمہارے گمان جیسا ہوں۔ جب ہم اچھا گمان رکھیں گے تو وہ کام اور معاملہ بفضل تعالی خوش اسلوبی سے طے پائے گا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی رمضان کے مقدس مہینے میں ہمیں اسلامی تعلیمات کو صحیح طور پر سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

 

تازہ ترین خبریں

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 2000روپے تک پہنچ گیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 2000روپے تک پہنچ گیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا  بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بائولر نہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرنے حیران کن بات کہہ دی

وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بائولر نہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرنے حیران کن بات کہہ دی

فارن فنڈنگ کیس،قاسم سوری ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

فارن فنڈنگ کیس،قاسم سوری ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

این اے 245 ، جے یو آئی کا امیدوار کس کے حق میں دستبردارہوگیا،شہرقائد سے بڑی خبرآگئی

این اے 245 ، جے یو آئی کا امیدوار کس کے حق میں دستبردارہوگیا،شہرقائد سے بڑی خبرآگئی

کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟

کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی