01:11 pm
حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اختر    ؒ اور شاہ حکیم محمد مظہر

حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اختر    ؒ اور شاہ حکیم محمد مظہر

01:11 pm

حضرت شاہ حکیم محمد اختر نور اللہ مرقدہ کے مواعظ ، تقاریر، بیانات اور اشعار کے مرکزی خیال کے حوالے سے میر عشرت جمیلؒ نے بالکل درست لکھا
 (گزشتہ سے پیوستہ)
حضرت شاہ حکیم محمد اختر نور اللہ مرقدہ کے مواعظ ، تقاریر، بیانات اور اشعار کے مرکزی خیال کے حوالے سے میر عشرت جمیلؒ نے بالکل درست لکھا، وہ لکھتے ہیں کہ ’’حضرت اقدس حکیم محمد اخترؒ کا کلام نہ  گل و بلبل کے قصے ہیں، نہ شراب معشوقان فانی کی لچر داستانیں، بلکہ حسن فانی و عشق مجازی اور بدنظری کے خلاف اعلان جہاد ہے،  اس روحانی کینسر   کے علاج کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدسؒ کو خاص توفیق عطا فرمائی‘‘۔
’’آہ‘‘ جب زمانے کو حضرت اقدسؒ کی ضرورت تھی وہ رضائے الٰہی سے چل بسے، آج میرا معاشرہ بدنگاہی و بدنظری کا مریض بن چکا ہے ، آج معاشرے کو معشوقان فانی کے لچر بازوں نے یرغمال بنا رکھا ہے؟ آج بے حیائی و بدنظری اس حد تک معاشرے میںسرایت کرچکی ہے کہ تین تین، چار چار سال کے معصوم بچوں اور بچیوں کو بھی ریپ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، آج کے انسان کے کان بھی گناہ گار، آنکھیں بھی گناہوں میں ڈوبی ہوئی ، دل دولت و شہوت کی تباہ کاریوں کے شکار، دماغ ہر وقت کسی نئے شکار کی تلاش میں سرگرداں، ہاتھ غلط پکڑنے کے عادی ، پائوں غلط سمت چل چل کے تھک چکے، اس کا اندازہ کسی کو  دنیا میں ہو نہ ہو لیکن یوم آخرت کو جب مونہوں پر مہریں لگ جائیں گی اور ہاتھ کلام کریں گے ، پائوں گواہی دیں گے … تب حضرت انسان کو لگ پتہ جائے گا ، اس تناظر میں یہ عاجز یہ بات لکھنے پر مجبور ہے کہ … پاکستانی قوم کو ’’سائنس‘‘ سے زیادہ حضرت حکیم محمد اختر نور اللہ مرقدہ  کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے … تاکہ بے حیائی، فحاشی، بدنظری اور بدنگاہی کی وجہ سے پیدا ہونے والے فتنوں سے ملک و قوم کو بچایا جاسکے، حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اخترؒ یوپی کے ضلع پرتاب گڑھ کی بستی اٹھیہ میں1923 ء میں پیدا ہوئے … اور آپ کا انتقال  پرملال 2 جون2013 ء کو خانقاہ امدادیہ اشریفہ گلشن اقبال کراچی میں ہوا، آپ نے اپنی ساری عمر عشق حقیقی یعنی محبت الٰہیہ اور اسوہ رسولﷺ کی دولت انسانوں میں تقسیم کرنے میں گزار دی ، ایک دوست مبین ایوب کہ جو حضرت اقدسؒ کے مرید خاص بھی ہیں نے بندہ کو ’’حضرت‘‘ کے یہ چند اشعار مسیج کیے … جن میں حضرت شا ہ حکیم محمد اختر نور اللہ مرقدہ اپنی حالت زار کو  بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
نظر آتا ہے اپنے دل کا جب زخم نہاں مجھ کو
تو اپنا درد خود کرتا ہے مجبور بیاں مجھ کو
زبان عشق کی تاثیر اہل دل سے سنتا ہوں
مگر مسحور کرتی ہے محبت بے زباں مجھ کو
مری صحرانوردی اور میری چاک دامانی
بہت مجبور کرتی ہے مری آہ و فغاں مجھ کو
کہاں تک ضبط غم ہو دوستو! راہ محبت میں
سنانے دو تم اپنی بزم میں اپنا بیاں مجھ کو
ملا کرتی ہے نسبت اہل نسبت ہی سے اے اختر
زباں سے ان کی ملتا ہے بیان درفشاں مجھ کو
حضرت اقدسؒ کا روحانی فیض چہار دانگ عالم تک پھیلا … آپ کی روحانی مجالس کی یادیں آج تک میرے قلب و ذہن میں ترو تازہ ہیں … آپ کا بولنا اتنے میٹھے انداز میں ہوتا کہ سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتے ہوئے … سیدھا دل میں جااترتا، آپ کو تو دنیا کی بے ثباتی پہ یقین کامل تھا … مگر یہ یقین مسلمانوں کے دلوں میں بھی اتر جائے … مرتے دم تک آپ انہی کوششوں میں مصروف رہے، حضرت اقدسؒ کا چہرہ تقویٰ کے حسن سے مالا مال تھا …2000 ء میں آپ پر فالج حملہ آور ہوا، فالج کا حملہ تو بڑا جان لیوا تھا … مگر آپ نے2013 ء تک اپنی روحانی اور پاکیزہ محفلوں کو جاری رکھ کر دنیا کو بتا دیا کہ ’’فالج‘‘ جسم کو تو معذور کرسکتا ہے مگر علم و عرفان اور روحانیت کے بہتے دریائوں کو روک نہیں سکتا، واہ ، واہ لگتا ہے کہ یہ شعرجیسے شاعر نے حضرت اقدسؒ کے لئے ہی کہا ہو،
 ہے زباں خاموش اور آنکھوں سے ہے دریا رواں
اللہ اللہ عشق کی بے زبانی دیکھیئے
بیماری کی حالت میں بھی اس خاکسار کا جب بھی حضرت اقدسؒ کی خدمت میں جانا ہوتا … حضرت مسکراتے ہوئے استقبال فرماتے اور اپنے کمرہ خاص میں بہت دیر تک محبتوں اور د عائوں سے نوازتے، حضرت اقدسؒ انسانی دلوں پر محنت کرنے کے عادی تھے … آپ نے انسانوں کو شرف انسانیت سے روشناس کروایا، ٹوٹے دلوں کی ’’محبت کے دھاگے‘‘ سے رفوگری کی…بھٹکے ہوئے انسانوں کو شیطانی راستوں سے ہٹا کر صرا ط مستقیم پر چلانے کی کوشش کی ، آپ عشق الٰہیہ میں خود بھی تڑپے اور ، اوروں کو بھی تڑپایا، آپ نے تصوف کے چشمہ صافی سے محبت رسولﷺ کے جام بھر بھر کے انسانوں کو پلائے، آپ حقو ق اللہ کے ساتھ ساتھ  حقوق العباد کی پاسداری بھی کرتے رہے ، محبتیں بانٹ کر انسانوں کو پاک پروردگار کے دربار میں جھکانا آپ کا مشن رہا ، آپ پورے کے پورے دین پر چلنے والے تھے ، علم و تصوف، روحانیت، تعلیم و تعلم، مدارس و خانقاہی سسٹم اور ساتھ ہی جہاد کی عبادت سے وابستگی آپ کا طرہ امتیاز رہا، آپ کو مثنوی مولانا رومؒ سے عشق تھا ، یہی وجہ ہے کہ مثنوی شریف  مولانا رومؒ کی شرح ’’معارف مثنوی‘‘ کے نام سے پڑے عارفانہ اور عاشقانہ انداز میں لکھی، معارف مثنوی کی ابتداء میں حضرت شاہ حکیم محمد اخترؒ نے اپنے فارسی کے تین اشعار لکھے … جن کا ترجمہ کچھ یوں ہے ’’اے دوستو! اپنے درد دل کی یہ کتاب میں نے اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کے لئے لکھی ہے، اس کے ہر ورق پر اپنا خون  دل رویا ہوں … اور اس کا ہر ورق میرا نالہ د رد  دل لیے ہوئے ہے، میں نے اپنے درد نہاں سے پردہ اٹھا دیا ہے تاکہ اللہ کے عاشقوں کے دل میں درد محبت مزید تیز ہو جائے۔
(جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 2000روپے تک پہنچ گیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 2000روپے تک پہنچ گیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا  بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بائولر نہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرنے حیران کن بات کہہ دی

وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بائولر نہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرنے حیران کن بات کہہ دی

فارن فنڈنگ کیس،قاسم سوری ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

فارن فنڈنگ کیس،قاسم سوری ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

این اے 245 ، جے یو آئی کا امیدوار کس کے حق میں دستبردارہوگیا،شہرقائد سے بڑی خبرآگئی

این اے 245 ، جے یو آئی کا امیدوار کس کے حق میں دستبردارہوگیا،شہرقائد سے بڑی خبرآگئی

کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟

کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی