01:12 pm
عیدمحکوماں ہجومِ مومنیں

عیدمحکوماں ہجومِ مومنیں

01:12 pm

سوشل میڈیاپرعیدکی آمدے سے قبل ہی عیدکی مبارکبادکے ساتھ ڈھیروں دوسری خوشیوں کی دعاؤں کالامتناہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے لیکن اس مرتبہ میرے
سوشل میڈیاپرعیدکی آمدے سے قبل ہی عیدکی مبارکبادکے ساتھ ڈھیروں دوسری خوشیوں کی دعاؤں کالامتناہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے لیکن اس مرتبہ میرے بڑے ہی عزیزبھائی عامر غوری نے مسلمانوں بالخصوص فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی چیختی چنگھاڑتی تصاویر کے ساتھ اپنے عیدکے پیغام کی مبارکباددینے سے نہ صرف سرے  سے انکارکر دیا بلکہ بڑی تلخ سچائی کے ساتھ ان  وجوہات کاذکربھی کردیااورایسے ہی تلخ حقائق پرمبنی گورنمنٹ کالج لاہور کے تاریخ کے استاد پروفیسرمحمدحسین عالم کے دہکتے الفاظ پرمبنی صوتی تاثرات پرمبنی تجزیہ نے مجھ جیسے حساس آدمی کی عیدکوبھی مرجھاکررکھ دیااورمجھے علامہ اقبال کاشعرکچوکے لگانے کے لئے  آن پہنچاکہ:
عید آزاداں شکوہِ ملک ودیں
عید محکوماں ہجومِ مومنیں
ایک مرتبہ پھریہودیوں کی طرف سے قبلہ اوّل مسجداقصیٰ میں جمعتہ الوداع کے دن سے شروع ہونے والے اسرائیلی مظالم نے بالآخر نہتے فلسطینیوں پروحشیانہ بمباری سے ایسی قیامت برپاکردی کہ جب عالم اسلام جب بڑے سکون کے ساتھ عیدکی نمازاداکررہے تھے، اس وقت فلسطینی اپنے معصوم بچوں،عورتوں،ضعیف العمر اور نوجوانوں کے خون آلود لاشوں کے بے گورو کفن ٹکڑے جمع کرکے جہاں اپنے پیاروں کی نمازجنازہ پڑھ رہے تھے وہاں عالم اسلام کے سربراہان کی غیرت کوبھی دفن کرنے کافریضہ سرانجام دے رہے تھے ۔ عرب لیگ اوراوآئی سی جیسی مردہ اورمنافق تنظیموں اپنے وجودکی یادہانی کے طورچندالفاظ پرمبنی اعلامیہ جاری کرکے دوبارہ خوابِ عذاب میں لوٹ گئی ہیں اوراب یقین سا ہوگیاہے کہ میرے رب نے اسرائیل کے اردگرد بسنے والے تمام دنیاوی وسائل سے لطف اندوزہونے والے مسلمان حکومتوں کے سربراہوں سے نہتے فلسطین اورمظلوم کشمیریوں کی عملی مددکرنے کی توایک عرصے سے توفیق ہی سلب کرکے ان کوکسی بڑے عذاب میں مبتلاکرنے کے قریب ترکردیاہے۔  
لیکن ہزاروں میل دورامریکی ڈیمو کریٹ مسلم خاتون رکن کانگریس رشیدہ طلیب غزہ کی دکھی ماں کی تحریرسناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔جس میں ایک بہادرفلسطینی ماں نے امریکہ  سمیت تمام مغرب کومخاطب کرتے ہوئے یاد دلایا کہ ’’فلسطینی بھی وجودرکھتے ہیں،ہم بھی انسان ہیں،ہمیں بھی خواب دیکھنے کی اجازت ہے،ہم مائیں،بیٹیاں اورپوتیاں ہیں۔ہم انصاف کے طالب ہیں،ہرقسم کے ظلم کے خلاف لڑتے ہوئے معذرت خواہ نہیں، فلسطینی کہیں نہیں جارہے،آپ اسرائیل کی نسلی حکومت کوخواہ جتنے پیسے بھیجیں۔یادرکھیں کہ اب غزہ کی مائیں بچوں کواپنے بیڈروم میں سلاتی ہیں تاکہ مریں توساتھ مریں،وہ نہیں چاہتی کہ کوئی زندہ رہے اور دوسرے کی موت کاغم سہے‘‘۔
رشیدہ طلیب بلکتے اورآبدیدہ آوازمیں اس طرح فریادکناں تھی کہ اس ہال میں بیٹھے کئی ارکان پریشانی میں نظریں جھکائے یقینا اس سوچ میں مبتلاہوں گے جب رشیدہ طلیب نے یہ کہاکہ یہ بیان مجھے اوربھی توڑدیتاہے جب میں اپنے ملک کی پالیسیاں دیکھتی ہوں،اسرائیل کو فنڈنگ اس ماں کے اپنے بچوں کوزندہ دیکھنے کے حق سے انکاری ہے۔ رشیدہ طلیب نے یہ مطالبہ کیاکہ ہمیں اسرائیل کے لئے  امدادعالمی انسانی حقوق کی پاسداری سے مشروط کرناہوگی، اسرائیلی کی غیر مشروط حمایت سے فلسطینیوں کی زندگیاں مٹ رہی ہیں اور ہماری غیر مشروط حمایت لاکھوں پناہ گزینوں کے حقوق سے انکاری ہے۔
دوسری جانب الہان عمرنے کہاکہ اسرائیل فلسطین تصادم میں ہرموت ایک سانحہ ہے اورعام شہریوں کونشانہ بنانے والاہرراکٹ اور ہر بم جنگی جرم ہے۔مجھے ہراس بچے کے درد کا احساس ہے جوخوف کے مارے بسترمیں چھپ جاتا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کاش ہم بطورقوم اس درد سے مساوی طورپرنمٹیں،اس وقت ہم ایسانہیں کر رہے جوکہ سراسرظلم کی حمائت کے مترادف ہے۔انسانیت کے خلاف سنگین جرائم اورانسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرنے کی بجائے ہمارے بہت سے کانگریس اراکین سیلف ڈیفنس کے نام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی حمایت کررہے ہیں۔
مغرب اورامریکہ نے عالم اسلام بالخصوص عالم عرب پرکڑی نگاہ رکھنے،مسلمانوں کے سینے میں خنجرگھونپنے،اپنے جارحانہ مفادات کی تکمیل کے لئے  اس ناجائزریاست اسرائیل کو اردن ،لبنان،شام اورمصرکے عین درمیان ایک چھوٹے سے علاقہ میں قائم کیاجس کی روس نے بھی برملا حمائت کی اوراب اس کے بیشترحصے پرفلسطینیوں کی لاشوں پراسرائیل کی ریاست قائم ہوچکی ہے۔ 1948ء سے پہلے یہ تمام علاقہ فلسطین کہلاتا تھا جہاں اب اسرائیل نے قبضہ کیاہواہے۔اس کا دارالحکومت بیت المقدس تھاجس پر1967ء میں اسرائیل نے قبضہ کرلیا۔
یروشلم اسرائیل اورعرب ممالک کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ بھی ہے۔یہ شہرمسلمانوں، یہودیوں اورمسیحیوں تینوں کے نزدیک اہمیت کاحامل ہے۔پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ اسلام سے اپناسلسلہ جوڑنے والے تینوں مذاہب یروشلم کومقدس شہرکہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ صدیوں سے اس شہرکانام مسلمان، یہودیوں  اورمسیحیوں کے دلوں میں آبادہے۔یہ شہر عبرانی زبان میں یروشلایم اورعربی میں القدس کے نام سے معروف ہے جبکہ یہ دنیاکے قدیم ترین شہروں  میں سے ایک ہے۔اس شہرپرکئی بارقبضہ کیا  گیا،مسمارکیاگیااورپھرسے آبادکیا گیا۔یہی سبب ہے کہ اس سرزمین کی تہوں میں ایک تاریخ موجودہے۔پچھلی سات دہائیوں سے بیت المقدس مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان جہاں تقسیم اورتنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتاہے جبکہ اب ماہِ رمضان کے آخری چنددنوں سے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے غزہ کے گلی کوچے نہتے فلسطینیوں کے پاکیزہ خون سے نہلادیئے گئے ہیں تاہم دوسری طرف اس شہرکی تاریخ ان لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتی بھی ہے۔
شہرکے مرکز میں ایک قدیمی شہرہے۔ تاریخی فن تعمیرکے نمونے سے مالامال بھول بھلیاں جیسی تنگ گلیوں کے درمیان یہ چارحصوں مسیحی، اسلامی، یہودی اورارمینیائی میں منقسم ہے۔ اس کے چاروں جانب دیوارہے جس کے اندر دنیا کے بہت سے مقدس مقامات ہیں اورہر حصے کی اپنی مخصوص آبادی ہے۔عیسائیوں کے دوعلاقے ہیں کیونکہ آرمینیائی بھی عیسائی ہیں۔تمام علاقوں میں قدیم ترین آرمینیاکاعلاقہ ہے۔یہ آرمینیائی نسل کا قدیم ترین مرکزبھی ہے۔سینٹ جیمزچرچ اور موناسٹری  میں آرمینیائی باشندوں نے اپنی تاریخ اور ثقافت  کومحفوظ کر رکھاہے۔     (جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل