01:48 pm
بھارت ،اسرائیل اورعالمی برادری!

بھارت ،اسرائیل اورعالمی برادری!

01:48 pm

 دنیا میں بدی کی دو بڑی طاقتیں بھارت اور اسرائیل عالمی دہشت گردی کی علامت بن چکی ہیں ۔ دونوں  ناجائز اور غیرقانونی طورپر مسلم ریاستوں ،جموں وکشمیر اور فلسطین پر قابض ہیں ۔انہیں ان عالمی طاقتوں کی مدد حاصل ہے جو اپنے تجارتی اور سٹریٹجک مفادات کی خاطر غیر اعلانیہ طورپر ان کی حمایت کرتی  ہیں ۔ دونوں شیطانی فطرت کے ملک اپنی فوجی قوت ،عددی برتری کی وجہ سے اپنے نسل پرست توسیع  پسندانہ عزائم کی تکمیل کے لئے  مقبوضہ جموں وکشمیراور فلسطین میں نہتے اور معصوم عوام کابے دریغ قتل عام کررہی ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر  کے لوگ،5اگست 2019ء سے بھارتی فوجی محاصرے میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے تشدد اور کالے قوانین کی طاقت کا نشانہ ہیں  ،ریاست کا را بطہ دنیا کے دوسرے ممالک ،یہاں تک کہ ریاست کے اندرونی علاقوں سے بھی منقطع ہے ،طویل عرصے سے عالمی اور کشمیری میڈیا سخت پابندیوں کی زد میںبھارتی فوجیوں کی مارپیٹ برداشت کررہا ہے ۔ 
9`10مئی 2021ء کی رات سے اسرائیل نے اپنے پڑوسیوں ،لبنان ،شام اور غزہ کے علاقے میں فضائی حملے او ر گولہ باری شروع کردی ،شام اور لبنان سے بھرپور جواب آیا لیکن غزہ کی پٹی جو کئی دہائیوں سے اسرائیلی فوجی محاصرے میں ہے ،وہاں ضروریات زندگی کی ہرچیز اسرائیل اور مصر کی اجازت کے بغیر نہیں آسکتی، فضائی حملوں کے خلاف نہ صرف اس کا بلکہ پورے فلسطین کا کوئی ، دفاعی نظام نہیں ،اس لئے اسرائیل بغیر کسی خوف کے جب چاہتا ہے ،جہاںچاہتا ہے سویلین اہداف کو فوجی قرار دے کر حملے شروع کردیتا ہے ۔بھارت کی طرح اسرائیل کو بھی باضمیر عالمی میڈیا کا خوف ہے اس لئے اس نے 14مئی کو ،  برج الجلا پر جہاں الجزیرہ سمیت عالمی میڈیا کے ٹرانسمیشن کے دفاتر تھے پر حملہ کرکے تباہ کردیا ۔عالمی میڈیا کی رپورٹ اسرائیل کا بھیانک چہرہ بے نقاب کرتی ہے۔
  ترجمہ ؛’’  انہیں ایک گھنٹے کی وارننگ دی گئی کہ میڈیا ٹاور تباہ کردیاجائے گا۔یہ ایسوسی ایٹڈ پریس امریکہ کا دفتر ہے اس کے سٹاف نے فوری فیصلہ کیا کہ انہیںکام جاری رکھنے کے لئے جس ضروری سامان کی ضرورت ہے اسے بچالیں ،اسی طرح اس کے سامنے الجزیرہ بیورو کے کارکنوں نے بھی کیا ۔جبکہ سڑک پر عمارت کا مالک جواد مہد ی اسرائیلیوں سے فون پر بات کرتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ ،وہ ایسانہ کریں ،دیکھ لیںاس عمارت کے اندر سے صرف میڈیا کے لوگ نکل رہے ہیںیہاں کوئی ہتھیار بند نہیںلیکن اس کی کوئی بات نہیں سنی گئی اور عمارت کو تباہ کردیا گیا ۔‘‘
 بھارت کی طرح اسرائیلیوںکا جھوٹ بھی فوری طور پر دنیا کے سامنے آجاتاہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ عمارت میں حماس کا دفتر ہے لیکن امریکی میڈیا نے اسے فوراً جھوٹا ثابت کیا ؛ 
    ’’ ہم نے اسرائیلیوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ،  ہم اس عمارت میں 15سال سے اپنے بیورو کے ساتھ  ہیں  ہم نے کوئی ایسا ثبوت نہیں دیکھا کہ حماس وہاں ہے ، ہم ثبوت دیکھنا چاہتے ہیں ہمیں یقین نہیں کہ  کہ وہاں حماس کا کوئی وجود ہے ۔ہم نہیں جانتے  میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں  اس کا اثر یہ ہوگا کہ دنیایہ  جان جائے گی کہ غزہ میں کیا ہورہا ہے  کیونکہ وہ عمارت تو تباہ ہوچکی ہے ‘‘
حماس کے رہنما نے اسرائیلی دہشت گردی پر عالمی برادری کو اپنے پیغام میں بتایا کہ’’غزہ محاصرے میں ہےیہ محاصرہ پندرہ سال سے ہے محاصرے کو پندرہ سال ہوگئے ہیں ہم چاروں طرف سے محاصرے میں ہیں ‘‘
اسرائیل بمباری سے غزہ میں 50بچوں اورخواتین سمیت 170سے زائد سویلین شہید ہوچکے ہیں  امریکہ  جیسا ملک اسرائیل کی پشت پر یہ کہتے ہوئے دکھائی دیتا ہے کہ اسرائیل اپنا دفاع کررہا ہے لیکن ان کی زبان سے یہ لفظ نہیں نکلتا کہ،محاصرے میں موجود فلسطینیوں کواپنے دفاع کا حق کیوں نہیں ۔
قائد اعظم ؒ نے فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ہم اسے کبھی تسلیم نہیں کرسکتے ۔  دنیا بھر کے باضمیر عوام اور ممالک کے ساتھ پاکستان ان ممالک میں سرفہرست ہے جو دنیا بھر کے مظلوم عوام کے ساتھ ساتھ اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر کھڑا ہے ۔اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ ظلم کی تاریک رات ختم ہونے والی ہے،بھارت اور اسرائیل کا خاتمہ  اور مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی کا وقت ہونے کو ہے ۔ان شااللہ 

 

تازہ ترین خبریں

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘  عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘ عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر