01:49 pm
غزہ لہو لہو

غزہ لہو لہو

01:49 pm

عید سے پہلے قابض اور سنگین جنگی جرائم میں مصروف اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر قیامت ڈھانے کا سلسلہ شروع کیا جو اب تک  جاری ہے ۔اتوار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت میںمشترکہ اعلامیہ پر بھی اتفاق نہ ہو سکا۔ فلسطینی وزارت صحت بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 197بتارہی ہے ،جن میں60 بچے اور 34 خواتین بھی شامل ہیں۔ 366بچوں سمیت1300 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ 2014کی اسرائیلی جارحیت کے بعدگزشتہ سات سال میں پہلی بار یہ اسرائیل کے بدترین جارحانہ فضائی حملے ہیں۔غزہ کی شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری اور حملوں میں مزید کئی رہائشی عمارتیںزمین بوس کر دی گئی ہیں۔خوف سے سہمے مسلمان بچے اور خواتین جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے دکھائی دیتے ہیں۔کم سن بچے خوف سے چلارہے ہیں۔حماس اور اسلامی جہاد نے بھی جوابی کارروائی کی۔ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغے گئے جس سے لود، ایشکیلون، ریشون لیزوئن علاقوں میں 10 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔
اس سے پہلے دھماکوں کے باعث سائرن بجنے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت خالی کروائی گئی۔گزشتہ سات روز سے اسرائیلی افواج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں نمازیوں پر مسلسل کریک ڈائون کیا جارہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہودھمکی دے رہے ہیں کہ حماس نے ریڈ لائن پار کی ہے اور حالیہ تنازع کئی روز تک جاری رہ سکتاہے۔ اسرائیل اس حملے کے بہانہ سے بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دینے کی دھمکی دے رہا ہے اورفلسطینیوں کو بھاری قیمت چکانے کا انتباہ ہو رہا ہے۔قابض اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی مسلمانوں کو ان کی اپنے علاقوں سے بے دخل کرنے کا آپریشن شروع کر رکھا ہے جو تیز ہو سکتا ہے۔غزہ کی صورتحال پر اوآئی سی کے مستقل مندوبین کا اجلاس ہوا جس میں فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے معاملے پرغور کیا گیا۔مگر مسلم دنیا نے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ دوستی اور تجارت کے لئے مہم چلائی ہے۔ او آئی سی اجلاس صرف مذمتی قرارداد اوربیان بازی تک ہی محدود رہتے ہیں۔ 
او آئی سی اگر چاہے تو دنیا بھر میں اسرائیل کے بائیکاٹ اور اس کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لئے شدید دبائو ڈال سکتی ہے۔ مگر وہ ایسا اپنے مفادات کے لئے نہیں کر رہی ہے۔ وہ صرف عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔قبل اول اور مقدس ترین مسجد القدس اور الاقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے اور غزہ، مغربی کنارہ پر وحشیانہ فضائی بمباری کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادت پر اسلامی ممالک کی تنظیم اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت تک محدود ہے۔وہ اسرائیلی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقیات کے خلاف اقدام قرار دے رہی ہے۔  اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں کئی دہائیوں سے فلسطینی باشندوں کی جبری بے دخلی کر رہا ہے۔او آئی سی اجلاس میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے کی پاکستانی تجویز سمیت ترکی اورسعودی عرب کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب ہوا۔مگر سلامتی کونسل کسی نتیجہ پر نہ پہنچ سکی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیل نے آگ لگا دی ہے۔پیر کی رات مسجد اقصیٰ کے احاطے کے مغربی جانب آگ لگ گئی جس کے بعد مسجد سے بلند ہوتے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔ اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد قابض اسرائیلیوں نے آگ لگائی۔اس دوران مغربی دیوار(دیوار گریہ) پر موجود اسرائیلی قوم پرستوں کی بڑی تعداد’’ یروشلم ڈے فلیگ مارچ‘ ‘کے موقع پر اسرائیلی پرچم اٹھائے موجود تھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں لگی آگ کا دھواں دیکھ کر وہاں موجود اسرائیلی جشن منا رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خانہ پری کے لئے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر اجلاس طلب کیا۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل یوسف العثیمین نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کو سلام پیش کیا۔  قطر اور مصر نے سیز فائر کی کوشش کی ۔ پاکستان نے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا ۔ مگر اسرائیل کی فوجی اور معاشی طاقت کے آگے دنیا اپنی بے بسی اور تشویش کا رونا رونے کے سوا کچھ نہیں کر سکی ہے۔ اسرائیل نے مسلم دنیا کی بے حسی کے بعد بھارت کو بھی کشمیریوں پر مظالم ڈھانے اور انہیں ان کی اراضی سے بے دخل کرنے کی ترغیب دی ہے۔اسرائیل ، بھارت کو جنگی اسلحہ دے رہا ہے۔ اسرائیلی کمانڈوز مقبوضہ کشمیر میں جارحانہ بھارتی آپریشنز کا حصہ رہے ہیں۔ اس طرح بھارت اور اسرائیل مل کر مسلم دشمنوںکی سر پرستی میں معصوم اور نہتے عوام کا قتل عام کر رہے ہیں۔وہ سنگین جنگی جرائم میں مصروف ہیں۔ مسلم دنیا کو معاشی مفادات کے لئے اس جارحانہ گھٹ جوڑ کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔ مسلم ممالک اگر اسرائیل اور بھارت پر سفارتی اور معاشی دبائو ڈالنے کے اقدامات کریں تو دونوں قابض ملک نسل کشی اور قتل عام پالیسی پر عمل بھی نہ کر سکیں گے بلکہ فلسطین اور کشمیر پر اپنا ناجائز جارحانہ تسلط قائم رکھنے میں بھی مشکلات سے دوچار ہوں گے۔ مسلمانوں کی بیداری اور اتفاق سے ہی ایسا ممکن بن سکتا ہے۔

 

تازہ ترین خبریں

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘  عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘ عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر