01:50 pm
عیدمحکوماں ہجومِ مومنیں

عیدمحکوماں ہجومِ مومنیں

01:50 pm

 (گزشتہ سے پیوستہ)
 مسیحی علاقے میں داچرچ آف دی ہولی سیپلکریعنی کنیس القیامہ ہے جودنیابھرمیں مسیحیوں کے لئے  باعث احترام ہے۔عیسائی روایات کے مطابق یہیں حضرت عیسیؑ کومصلوب کیاگیا تھا۔اسی کوکیلوری کاپہاڑکہاجاتاہے اوربعض روایت کے مطابق یہیں ان کامقبرہ ہے لیکن مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق وہ یہیں سے آسمان  پراٹھا لیے گئے تھے۔اس چرچ کا انتظام مسیحی برادری کے مختلف فرقوں بطورخاص یونانی آرتھو ڈوکس پیٹریارک،رومن کیتھولک چرچ کے فرانسسکن فرایرس اورآرمینیائی پیٹریارٹ کیعلاوہ ایتھوپیائی، قبطی اورشامی آرتھوڈوکس چرچ سے منسلک پادری بھی سنبھالتے ہیں۔ہرسال لاکھوں لوگ یہاں آتے ہیں اوردعاکے ساتھ توبہ کرتے ہیں۔
مسلمانوں کاعلاقہ چاروں علاقوں میں سب سے بڑاہے اوریہیں ڈوم آف داراک(قبہ الصخرہ) اورمسجدالاقصی واقع ہے۔ یہ ایک سطح مرتفع پر واقع ہے جسے مسلمان حرم الشریف قبلہ اول اوربیت المقدس کہتے ہیں۔مسجد الاقصی اسلام کاتیسراسب سے مقدس مقام ہے اورایک اسلامی ٹرسٹ یعنی وقف کے ذمے اس کا انتظام وانصرام ہے۔ مسلمانوں کاایمان ہے کہ خاتم النبیین نبی اکرمﷺ نے اسی مقام پرتمام انبیا کی امامت فرمائی اوربعدازاں یہی سے ان کاسفرمعراج شروع ہوا تھا۔ہرروزہزاروں مسلمان اس مقدس مقام پر آتے ہیں اورنمازاداکرتے ہیں۔رمضان کے مہینے اور جمعہ کے دن یہاں ان کی بہت زیادہ تعداد ہوتی ہے۔
یہودیوں کے علاقے میں کوٹیل یامغربی دیوارہے۔یہ وال آف دامانٹ کاباقی ماندہ حصہ ہے۔ یہ کہاجاتاہے کہ یہودیوں کامقدس مقام کبھی اس جگہ تھا۔ کہاجاتاہے کہ اسی کے اندر ’’ہولی آف دا ہولیز‘‘یعنی یہودیوں کامقدس ترین مقام تھا۔یہودیوں کایقین ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے کائنات کی تخلیق ہوئی اوریہیں ابراہیم علیہ اسلام نے اپنے بیٹے حضرت اسحاق علیہ اسلام(اللہ کی آخری الہامی کتان قرآن کے مطابق حضرت اسماعیل علیہ اسلام)کی قربانی کی تیاری کی تھی۔کئی یہودیوں کاخیال ہے کہ ڈوم آف دا راک ہی ہولی آف داہولیزہے۔(بھارتی انتہا پسندہندوئوں نے ایودھیاکی بابری مسجدکو شہید کرنے کے لئے  یہودیوں کی اس پالیسی سے استفادہ کرتے ہوئے پہلے اسے رام کی جنم بھومی قرار دیا تھاجوخودوہاں کے ہندومرخین نے غلط ثابت کردیا)۔آج مغربی دیواریہودیوں کی نزدیک متبرک ترین مقام ہے جہاں سے یہودی ہولی آف دا ہولیزکاتقرب محسوس کرتے ہیں ۔ اس کا انتظام مغربی دویارکے ربائی کے ہاتھوں میں ہے جبکہ ہرسال وہاں دنیابھرسے یہودی پہنچتے ہیں۔
فلسطینی اوراسرائیلی تنازعے کے مرکز میں قدیم یروشلم شہرہی ہے۔یہاں کے حالات میں معمولی سی تبدیلی بھی کئی بارتشدداوربڑی کشیدگی کاباعث بن جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ یروشلم میں رونماہونے والاہرواقعہ اہم ہوجاتاہے۔یہ شہرنہ صرف مذہبی طورپراہم ہے بلکہ سفارتی اورسیاسی طورپربھی بہت اہمیت کاحامل ہے۔زیادہ تراسرائیلی یروشلم کوغیرمنقسم اور بلاشرکت غیرے اپنا دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں۔1948ء میں قیام اسرائیل کے وقت اسرائیلی پارلیمنٹ کوشہرکے مغربی حصے میں قائم کیاگیاتھاجبکہ1967ء کی جنگ میں اسرائیل نے مشرقی یروشلم پربھی قبضہ کرلیا۔اس کے ساتھ قدیمی شہربھی اسرائیل کے قبضے میں آگیا لیکن سابق امریکی صدرٹرمپ کے یروشلم میں امریکی امریکی سفارتخانہ منتقل کرنے کے حکم کے باوجودبین الاقوامی سطح پراس کے قبضے کوتسلیم نہیں کیاگیا۔یروشلم پراسرائیل کی مکمل حاکمیت کوکبھی تسلیم نہیں کیاگیاہے جس پراسرائیلی رہنمااپنی مایوسی کااظہار کرتے رہتے ہیں۔
فلسطینیوں کا مؤقف آج بھی اس کے برعکس ہے۔وہ مشرقی یروشلم کومستقبل کااپنادارالحکومت کہتے ہیں اوراسرائیلی اورفلسطینی کے درمیان امن مذاکرات میں اس پررضامندی کی بات بھی شامل ہے۔اس امن پراسیس کودوقومی نظریے کے حل کے طورپربھی دیکھاجاتاہے۔اس کے تحت 1967سے قبل کی سرحد پرایک آزادفلسطینی ملک کی تعمیراقوام متحدہ کی قراردادوں میں بھی درج ہے۔آج بھی یروشلم کی نصف آبادی فلسطینیوں پرمشتمل ہے جن میں سے بہت سے خاندان صدیوں سے وہیں آباد ہیں۔ شہرکے مشرقی حصے میں یہودی بستیوں کی تعمیربھی تنازعے کابڑاسبب ہے۔بین الاقوامی قانون کے تحت یہ تعمیرات غیرقانونی ہیں لیکن اسرائیل اس سے انکارکرتا ہے۔ بین الاقوامی برادری کئی دہائیوں سے کہہ رہی ہے کہ یروشلم کی حیثیت میں کوئی تبدیلی صرف امن مذاکرات سے ہی آسکتی ہے لہٰذا تمام ممالک کے اسرائیل میں سفارتخانے تل ابیب میں واقع ہیں اوریروشلم میں صرف قونصل خانے ہیں۔
ادھریادرہے کہ ہمارے وزیراعظم نے جس طرح مودی کے5 اگست کوکشمیرکے بارے میں آرٹیکل370کوختم کرنے کے عمل پر پاکستانیوں اورکشمیریوں کویقین دلایاتھاکہ وہ خوداس کے وکیل ہیں اورہرجمعہ کوایک گھنٹہ احتجاج کرنے کااعلان کیاتھا۔وقت ان کی بیان کی صداقت پرآج تک شرمندہ ہے اوراسی طرح انہوں نے فلسطینیوں کی حمائت کا اعلان کرکے اپنے سرکاری مولوی سے جمعہ کے دن ’’یوم القدس‘‘منانے کانعرہ لگادیا ہے۔اب ایک مرتبہ پھربیت المقدس اوریروشلم میں مظلوموں پرظلم وستم کے پہاڑتوڑدئیے گئے ہیں جبکہ دوسال قبل لاکھوں فلسطینیوں کے مظاہروں میں اپنی بے بسی اوربیت المقدس کی تعظیم کاواسطہ دے کر پاکستانی افواج کوپکاراگیاتھااوراب غزہ کے بے بس مسلمان پاکستان کی قیادت سے مایوس ہوکرپہلے سے زیادہ اپنی جانوں کانذرانہ دے رہے ہیں کیونکہ وہ جان چکے ہیں کہ مظلوم فلسطینیوں کو ایٹمی صلاحیت اورطاقت کے حامل مسلم دنیا کے اہم ملک پاکستان کی قیادت سے کوئی امید وابستہ نہیں کرنی چاہئے کیونکہ پاکستان کاشماراب ان ملکوں میں ہوگیاہے جوزکوٰۃ، صدقات اورفطرانہ کے حصول پرخوشی مناتاہے اورجس کا وزیر اعظم برملااوربارباریہ بیان دے کر پاکستانی قوم کوشرم کے سمندرمیں غرقاب کردیتاہے کہ سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اورچین اگر ہماری مالی مددنہ کرتے توہم دیوالیہ ہوچکے ہوتے۔
وجہ مسلمانوں کی بے حسی، نااتفاقی، تقسیم، سائنس  اورٹیکنالوجی سے دوری، کمزوری، معاشی مفادات یامنافقت،کوئی بھی ہو،فلسطین جل رہا  ہے۔ان کے حقوق کی پامالی اورنسل کشی ہو رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اوراقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہی نہیں بلکہ قابل گرفت بھی ہے۔کیاطفل تسلیاں فلسطینیوں کی چیخ وپکار،آہوں اوردکھوں کامداوا کر سکیں گی؟یایہ کہ فلسطینی عوام وقت کے فرعونوں کا مقابلہ کرنے کے لئے  کسی موسیٰ کا انتظار کرتے رہیں گے؟

 

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی