01:51 pm
حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اختر    ؒ اور شاہ حکیم محمد مظہر

حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اختر    ؒ اور شاہ حکیم محمد مظہر

01:51 pm

 (گزشتہ سے پیوستہ)
 حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اختر نوراللہ مرقدہ، اپنی کتاب ’’بدنظری و عشق مجازی کی تباہ کاریاں اور ان کا علاج‘‘ میں رقمطر از ہیں کہ ’’عشق مجازی عذاب الٰہی ہے، جس طرح دوزخ میں موت اور زندگی کے درمیان انسان پریشان ہوگا۔ اسی طرح بدنظری کے بعد انسان عشق مجازی میں مبتلا ہو کر تڑپتا رہتا ہے، سکون کی نیند سے بھی محروم ہو جاتا ہے، دنیا اور دین دونوں تباہ کر بیٹھتا ہے، اور ایسے شخص کا آخری ٹھکانہ پاگل خانہ بن جاتا ہے، بدنظری کے بعد عشق مجازی میں مبتلا ہو کر اگر گناہ کی نوبت آئی تو فاعل اور مفعول دونوں ہمیشہ کے لئے ذلیل ہو جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی رحمت غیر محدود چاہتی ہے کہ میرے بندے کسی ذلیل فعل سے حقیر اور رسوا نہ ہوں اور تقویٰ کے ساتھ رہ کر باعزت زندگی گزاریں اور حلال پر اکتفا کریں اور حرام سے بچیں، جب اہل دنیا، دنیا کی لذتوں سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کریں تو میرے خاص بندے میری عبادت اور میرے ذکر کی لذت سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کریں۔
دشمنوں کو عیش آب و گل دیا
دوستوں کو اپنا دردِ دِل دیا
ان کو ساحل پر بھی طغیانی ملی
مجھ کو طوفان میں ہی ساحل دیا
بدنظری کے بارے میں ارشاد خداوندی ہے (ترجمہ)  ’’ اور اللہ تعالیٰ تمہاری بدنگاہیوں کی تمام مصنوعات سے باخبر ہے‘‘ حضرت اقدسؒ فرماتے ہیں کہ محبت کے قابل صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، عشق مجازی اور تعلق مع اللہ کی لذت و حلاوت قلب میں اکٹھی نہیں رہ سکتی، مثال اس کی کچھ یوں ہے کہ ایک کمرہ میں لوگ مزے مزے کے کھانے کھا رہے ہیں۔ اتنے میں ایک جنازہ آگیا اور اسی کمرہ میں رکھ دیا گیا، تو بتائیے کہ کیا اب کھانے کا مزہ آئے گا؟ اسی طرح  اللہ ایسے قلب میں نہیں آتا جس میں غیر اللہ کی بدبو اور غلاظت بھی ہو۔
ہر عشق مجازی کا آغاز برا دیکھا 
انجام کا یااللہ کیا حال ہوا ہوگا؟
نظر کی حفاظت کے ساتھ دل کی بھی حفاظت ضروری  ہے بعض لوگ نگاہ چشمی کی حفاظت تو کرلیتے ہیں لیکن دل کی نگاہ کی حفاظت نہیں کرتے اور دل میں حسیں شکلوں کا خیال لا کر حرام مزہ لیتے ہیں خوب سمجھ لیں یہ بھی حرام ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ ترجمہ: ’’اللہ تعالیٰ تمہاری آنکھوں کی چوری کو اور تمہارے دلوں کے رازوں کو خوب جانتا ہے۔‘‘ بدنظری یعنی نامحرموں کو گندی نظروں سے دیکھنا اور اس سے لذت حاصل کرنا اس قدر غلیظ اور ناپاک بیماری ہے، جو انسان کی زندگی سے پاکیزگی ختم کرکے اسے نجاست اور غلاظت کے کنویں میں پھینک دیتی ہے۔ ’’بدنظری‘‘ شہوت کے تمام گناہوں کی پہلی منزل ہے، باقی سارے گناہ اسی راستے سے ہو کر گزرتے ہیں ...بدنظری کرنے والے کے تین برے القابات ہیں -1اللہ تعالیٰ کا نافرمان-2نبی کریمﷺ کا نافرمان-3ملعون، اسی لئے اللہ تعالیٰ اور رسول اکرمﷺ نے پہلے ہی قدم پر انسان کو تنبیہ فرمائی اور نگاہوں کو نیچی رکھنے کا حکم  دیا، حضرت حکیم محمد اخترؒ اللہ والے بزرگ تھے، انہیں مدینہ طیبہ سے والہانہ عشق تھا جس کا اظہار وہ اپنی شاعری میں بھی جابجا کرتے ہیں۔
رنگ لائیں گی کب میری آہیں
پھر مدینہ کی جانب کو جائیں
جب نظر آئے وہ سبز گنبد
کہہ کے صلی علیٰ جھوم جائیں
جب حضوری کا عالم عطا ہو
ان کو افسانہ غم سنائیں
اب نہ جانا ہو گھر ہم کو واپس
چپکے چپکے یہ مانگیں دعائیں
تیرے در پر مرا سر ہو یارب
جان اس طرح تجھ پر لٹائیں
مجھ کو اپنا بنا لو کرم سے
ملتزم پر یہ مانگیں دعائیں
دونوں عالم کی کیا ہے حقیقت
جتنے عالم ہوں تجھ پر لٹائیں
سارے عالم میں پھر پھر کے یا رب
تیرا درد محبت سنائیں
تیرا درد محبت سنا کر
سارے عالم کو مجنوں بنائیں
لذت قرب پا کر تیری ہم
لذت دو جہاں بھول جائیں
در بدر ڈھونڈتا ہے یہ اختر
اہل درد محبت کو پائیں
وہ درد دل بانٹتے بانٹتے اس دنیا سے ہمیشہ کے لئے منہ موڑ گئے، جس پاک پروردگار کی محبت بانٹا کرتے تھے اسی رب کے مہماں ہوئے،وہ فرمایا کرتے تھے۔
دوستو سن لو تم کچھ مری داستاں
ایک دن پھر نہیں ہوں گے، دنیا میں ہم
بہت روئیں گے کرکے یاد اہل میکدہ مجھ کو
شراب درد دل پی کر ہمارے جام و مینا سے
بے شک انہوں نے سچ فرمایا تھا، جمعہ کے دن جب یہ خاکسار ان کی خانقاہ امداد یہ اشرف پہنچا تو وہاں سب کچھ ہی تھا مگر ’’وہ‘‘ نہیں تھے۔ آنکھیں ان کو ڈھونڈ رہی تھیں، مگر ’’وہ‘‘ تو اپنے محبوب رب کے حضور پہنچے ہوئے تھے، مسجد کی وہی شان و شوکت، منبر و محراب سے ان کے پوتے مولانا محمد ابراہیم جمعہ کا خطاب کر رہے تھے۔ خانقاہ کی وہی خوبصورتی، وہی جاہ و جلال یقینا ان کے فرزند اور جانشین مولانا شاہ حکیم محمد مظہر نے ان کے دینی کاموں کے سارے ’’چشموں‘‘ کو بڑے احسن انداز میں سنبھال رکھا تھا سربلند ’’بابا‘‘ نے اپنے بیٹے پر جو اعتماد کیا تھا۔ وقت اور حالات نے ثابت کر دیا کہ بیٹے نے بھی اپنے سربلند ’’بابا‘‘ کی نیابت کا حق ادا کرتے ہوئے نہ صرف حضرت اقدس کے شروع کردہ دینی کاموں کو آگے بڑھایا بلکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ان کے مریدین، متوسلین اور متعلقین کی اصلاحی اور خانقاہی تربیت کے فرائض کو بھی بخوبی سرانجام دیا، مولانا حکیم محمد مظہر عمر عزیز کی ستر بہاریں گزار کر بھی دین کے کاموں کے لئے ہر وقت چاک و چوبند اور تیار رہتے ہیں میں اپنے دوست مبین ایوب کے ساتھ تقریباً 3 گھنٹے  خانقاہ کے پاکیزہ ماحول اور حضرت مولانا حکیم محمد مظہر کی معیت میں موجود رہا، مولانا محمد مظہر نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے یہودی مظالم کے  حوالے سے بڑے دکھ بھرے انداز میں فرمایا کہ یہودی بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور کمزوروں کا خیال کئے بغیر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں لیکن دنیا پر سکوت مرگ طاری ہے، میرے کان تو ادھر متوجہ تھے، مگر آنکھیں جس کی تلاش میں تھیں ایسے  لگ رہا تھا کہ ان کی خوشبو خانقاہ کے در دیوار میں رچ بس چکی ہے یقین کامل تھا کہ وہ قبر کے اندر منوں مٹی تلے ہیں، لیکن محسوس یوں ہو رہا تھا کہ جیسے ابھی ’’وہ‘‘ تشریف لانے والے ہیں، بقول شاعر
وہ کب کے آئے بھی اور گئے بھی
نظر میں اب تک سما رہے ہیں
یہ چل رہے ہیں، وہ پھر رہے ہیں
یہ آرہے ہیں، وہ جا رہے ہیں

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا