01:52 pm
فلسطین لہولہان…اسلامی کانفرنس جا گ گئی!

فلسطین لہولہان…اسلامی کانفرنس جا گ گئی!

01:52 pm

٭فلسطین میں اسرائیل کی بھڑکائی ہوئی آگ، فلسطینی عوام پر بے تحاشا بمباری، ٹینکوں کی بم باری سے تادم تحریر 200 سے زیادہ فلسطینی شہری شہید، سینکڑوں زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔ بم باری اور شہدا کی تعداد اب تک مزید بڑھ چکی ہو گی۔ تفصیل اخبارات میں موجود ہے۔ اسرائیل کی اس وحشیانہ درندگی پر بالآخر نام نہاد اسلامی سربراہی تنظیم بھی جاگ پڑی۔ اسلام آباد میں (سعود عرب میں نہیں) پاکستان کی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام اسلامی کانفرنس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس ایک اجتماعی قرارداد میں اسرائیل کی درندگی کی سخت مذمت کی گئی۔ غیر معمولی بات یہ کہ سعودی وزیرخارجہ نے شدید مذمت کی اور اسرائیل کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا! (سعودی فضا میں سے اسرائیلی طیارے گزر رہے ہیں، ولی عہد کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات ہو چکی ہے)۔ وزرائے خارجہ کی یہ کانفرنس وِرچوئل یعنی مختلف کمپیوٹروں کی سکرینوں پر آن لائن تھی۔ اس کے میزبان پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تھے۔ انہوں نے بڑی محنت سے اسے کامیاب بنایا۔ ممکن ہے عرب امارات کے وزیرخارجہ کا کوئی بیان بھی آیا ہو مگر میری نظر سے نہیں گزرا، ویسے بیان آنا مشکل ہو سکتا تھا کہ امارات میں اسرائیل کا سفارت خانہ پرزور انداز میں کام کر رہا ہے۔ بے شمار اسرائیلی سرمایہ کاروں نے دبئی اور ابوظبی میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے، دبئی کے بعض ہوٹل مکمل طور پر اسرائیلی سرمایہ کاروں کے لئے مختص ہیں۔ یہی حال کچھ دوسرے عرب ملکوں کا بھی ہے۔ باقی تفصیلات تو اخبارات میں تاہم یہ کہ امریکہ نے فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کی سلامتی کونسل میں بات روک دی، الٹا اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو مِٹانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔امریکہ اسرائیل کی مکمل حفاظت کرے گا۔ دوسری بات یہ کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل پر عربوں کے جارحانہ حملوں کے الزام کے ساتھ دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں 25 ممالک نے اسرائیل پر عربوںکے جارحانہ حملوں کی مذمت اور اسرائیل کی فلسطین پر بم باری کی حمائت کی ہے۔ ان ممالک میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، بھارت اور بوسنیا وغیرہ کے نام دیئے گئے ہیں۔ بوسنیا نے اس بیان کی واضح تردید کی ہے۔ کچھ دوسری بے ترتیب باتیں:
٭شہباز شریف ن لیگ کے صدر ہیں، جیل سے ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔ مریم نواز ن لیگ کے 16 نائب صدور میں شامل ہیں مگر ن لیگ کی امارت و صدارت نہیں چھوڑی۔ شہباز شریف کی رہائی کے بعد کچھ عرصہ خاموش رہیں۔ اب اچانک پھر نمودار ہو گئیں۔ ن لیگ کے شیخوپورہ کے ایک رکن اسمبلی جاوید لطیف نے بی بی کی وفاداری کے جوش میں اعلان کیا کہ مریم نواز کو کچھ ہوا تو پھر پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگے گا اور اسے دوسرا بنگلہ دیش بننے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ اس اعلان کی ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی اور اب ملک احد نے مذمت کی ہے۔ مگر ایک طرف شہباز شریف نے جاوید لطیف کو پارٹی (ن لیگ) کا سچا مخلص وفادار (پاکستان کا وفادار نہیں) قرار دیا، دوسری طرف مریم نواز نے اپنے جاں نثار وفادار جاوید لطیف کے پاکستان کے خلاف بیان کو ’’حقیقت افروز سچ‘‘ قرار دیا اب شہباز شریف کے مختصر بیان کو ناکافی سمجھ کر لشکر سمیت شیخوپورہ میں جاوید لطیف کے گھر جا پہنچیں اور اس کی ’غداری‘ کے جرم میں گرفتاری پر شدید غصے کا اظہار کرتی ہوئی پھر بلند اعلان کیا کہ جاوید لطیف نے سچ بولا ہے، اگر سچ بولنا غداری ہے تو ہم یہ غداری بار بار کریں گے!! اس پر کیا کہا جائے، یہی بات شیخ مجیب الرحمان، الطاف حسین، حسین حقانی وغیرہ نے کہی اور اب جاوید لطیف اور ن لیگ کی خود بخود پردھان مریم نواز ببانگ دہل کہہ رہی ہے!! استغفراللہ! جس مسلم لیگ نے پاکستان بنایا، وُہی اب جعلی نام پر اس کی جڑوں پر وار کر رہی ہے!!
٭وزیرداخلہ کے سات روز پہلے اعلان کے مطابق بالآخر شہباز شریف کا نام ای سی ایل (باہر جانے پر پابندی) میں ڈال دیا گیا اور ان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان بھی آ گیا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے جوابی عدالتی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ قارئین کرام! شہباز شریف دوبارہ گرفتار ہو جائیں تو ان کی اپنی پارٹی میں کون بہت خوش ہو گا؟
٭پتہ نہیں انسانیت کہاں چلی گئی!؟ لودھراں کے ایک دکاندار نے اپنے ہی چھ سالہ بھانجے حمزہ اور سات سالہ کزن عدنان کو دکان میں چوری کے الزام میں ہاتھ باندھ کر سخت گرم دھوپ میں بٹھا دیا، بچے روتے رہے مگر ظالم شخص نے ان کی اس حالت میں تصویریں بنا کر ویب سائٹ پر وائرل بھی کر دیں۔ انہیں دیکھ کر پولیس حرکت میں آ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ یہ بچے اسے بہت تنگ کرتے تھے، اس لئے انہیں سزا دی ہے!؟ خدایا! تیری دنیا میں کیا ہو رہا ہے!!
٭سندھ کے ولی عہد بلاول نے پنجاب پر الزام لگایا کہ اس نے سندھ کے حصے کا دریائی پانی چوری کیا ہے اور پانی کی تقسیم کے ادارے ’اِرسا‘ نے سندھ کے حصے کا 20 فیصد پانی پنجاب کو دے دیا ہے! ’اِرسا‘ کے ترجمان نے بلاول کے اس بیان کو سراسرغلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ دریائوں میں پانی کم ہونے کی بنا پر چاروں صوبوں کے پانی میں کمی ناگزیر ہو گئی تھی مگر سندھ کی صرف چار فیصد اور پنجاب کی 16 فیصد کمی کی گئی ہے (بلاول 20 فیصد کہہ رہا ہے!!) قارئین کی اطلاع کے لئے ارسا کا ادارہ 1991ء میں وزیراعظم نوازشریف کے دور میں ترتیب پایا،اس کا مکمل نوٹیفکیشن 1992ء میں ایکٹ نمبر xxII (22) کے ذریعے ہوا۔ اس ادارے کا ایک چیئرمین اور چاروں صوبوں سے ایک ایک رکن لیا جاتا ہے۔ قانون کے مطابق اس ادارے کا ہر صوبے کا رکن باری باری چیئرمین بنتا ہے۔ اس وقت پنجاب کے رائو ارشاد علی خاں چیئرمین ہیں جب کہ سندھ کے زاہد حسین جونیجو، بلوچستان سے عبدالحمید مینگل، پختونخوا سے انجینئر زاہد عباس اور وفاق سے اسد امتیاز علی اِرسا کے ارکان میں شامل ہیں! یہ بات بھی کہ قانون کے مطابق ارسا کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔ اس طرح سندھ کے پانی کی 4 فیصد کمی کا فیصلہ ارسا میں سندھ کے رکن کی رضا مندی اور اتفاق رائے سے ہی کیا گیا، مگر پنجاب کے خلاف نفرت پھیلانا ہی مقصود ہو تو کیا کہا جا سکتا ہے؟ اور پھر پنجاب میں حکومت بنانے کے دعوے بھی!!
 


تازہ ترین خبریں

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

کہاں بارش  اور کہاں موسم  خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے  خوشخبری دیدی

کہاں بارش اور کہاں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری دیدی

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

نگران  وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے  ، اہم ملاقاتیں متوقع

نگران وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں متوقع

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا