12:49 pm
دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت

دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت

12:49 pm

اسرائیل جارحیت ابھی تک نہیں رکی ہے۔ اب تک اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کی وجہ سے 280 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔ اسلامی ممالک کی تنظیم نے اپنے اجلاس میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ اس جارحیت کو فی الفور روکاجائے۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر حملوں کے خلاف پوری دنیا میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کررہے ہیں۔ ان میں امریکہ‘ یورپ‘ آسٹریلیا ‘ نیوزی لینڈ ‘ اسپین کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک کے عوام بھی شامل ہیں۔ شاید دنیا کاکوئی ملک ایسا نہیں ہے جس نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی نہ  ہو۔ تاہم امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ’’ اسرائیل کو اپنے دفاع کاحق حاصل ہے۔‘‘ امریکی صدر کے اس بیان سے ظاہرہوتاہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کی حمایت کررہے ہیں۔ ان کی اسرائیل نواز پالیسی اور سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں میں کوئی واضح فرق نہیں نظرآرہا ہے۔ بھارت بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں اسرائیل کی حمایت کررہا ہے۔
 لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ کیا اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی قرارداد سے اسرائیل غزہ پر اسرائیل جارحیت رک جائے گی ؟ اور کیااسرائیل شیخ ہجرہ میں فلسطینیوں کی آبادیوں کو تلاج کرکے یہودیوں کی بستیاں نہیں بنائے گا؟ اقوام متحدہ کارول بھی سب کے سامنے ہے۔ محض اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرکے کیا اس کی جارحیت کو روکا جاسکتاہے اور نہ ہی اسرائیل اقوام متحدہ یا پھر او آئی سی کی قراردادوں کو کوئی اہمیت دے رہاہے۔ دراصل اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتاہے جواسلامی ملکوں میں فوجی طاقت ہونے کے باوجود ان میں ہمت نہیں ہے۔ یہی وہ المیہ ہے جس سے مسلمان ملکوں کی کمزوری عیاں ہوتی ہے ترکی اپنے تئیں بہت کوشش کررہاہے کہ اسرائیلی جارحیت کو لگام دی جائے لیکن و ہ اکیلا اس جارحیت کو نہیں روک سکتاہے۔ پاکستان نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور چین سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کو رکوانے میں ان تمام تنظیموں کی مدد کرنی چاہیے جو اس جارحیت کو فی الفور رکوانا چاہتے ہیں۔
اسرائیلی جارحیت کے سلسلے میں بعض باخبر تجزیہ نگاروں کاخیال ہے کہ اسرائیل نے یہ عہد کرلیاہے کہ وہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو ختم کرکے دم لے گا۔ اگر اسرائیل کی یہ سوچ ہے جو فی الوقت ظاہر ہورہی ہے تو فی الحال اسرائیلی جارحیت نہیں رکے گی۔ امریکی صدر کے اس جملے کے بعد کہ اس کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ اسرائیلی جارحیت کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے۔
 دوسری طرف مسجد اقصیٰ اور شیخ ہجرہ کے اطراف میں یہودیوں اور عربوں کے درمیان باقاعدہ لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ ہرچند کہ یہودی وہاں سے بھاگ رہے ہیں‘لیکن انہیں اسرائیل کی پولیس اور پیراملٹری فورس کی حمایت حاصل ہے ‘ یہ صورتحال بھی مقامی عربوں کے لئے خاصی پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔یہودی کسی نہ کسی طرح مسجد اقصیٰ کواپنی تحویل میں لینے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ اس کی جگہ ہیکل سلیمانی تعمیر کیاجاسکے۔ لیکن ابھی تک وہ اس مذموم کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں ۔ اسرائیل کی غزہ اور مسجد اقصیٰ میں فوجی کارروائی سے یہ نتیجہ اخذ کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے کہ اسرائیل عالمی اداروں کی جانب سے مذمت کی جانے کے باوجود غزہ پرحملے نہیں روکناچاہتاہے۔
 مصر کی سرحد بھی غزہ سے ملتی ہیں‘ وہ بھی اسرائیلی جارحیت کوروکنے کے سلسلے میں سفارتی کوششیں کررہاہے‘ لیکن صورتحال میں فی الحال کس قسم کی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے۔ سعودی عرب اور یو ای اے بھی ان سفارتی کوششوں میں شامل ہیں۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ وہ چالیس ممالک کی اسلامی فوج کہاں ہے جوغیر ملکی جارحیت کو روکنے کے لئے تشکیل دی گئی تھی؟میراخیال ہے کہ اس اسلامی فوج کو متحرک ہوناچاہیے اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف سینہ سپر ہوکر اس کا مقابلہ کرناچاہیے۔ ورنہ اگر اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو تباہ وبرباد کرنے میں کامیاب ہوجاتاہے تو پھر وہ عرب ممالک بھی اس کی جارحیت سے نہیں بچ سکیں گے جس سے اسرائیل نے بظاہر دوستی اور سفارتی تعلقات قائم کررکھے ہیں۔ اسرائیل نے ایک ایسے موقع پر فلسطینیوں کے خلاف یہ جنگ شروع کی ہے جب دنیا کے دو بڑے اہم مسئلے یعنی افغانستان اور مقبوضہ کشمیرحل طلب ہیں اور ان دونوں جگہ پر سیاسی حالات انتہائی ناگفتہ بہ بھی بلکہ بھارت اس موقع سے فائدہ اٹھاکر آزاد کشمیر پر حملہ کرسکتاہے ۔ جیسا کہ اس کے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں سے ظاہر ہوتاہے۔ 
 اسرائیلی جارحیت کے ضمن میں سیکورٹی کونسل کااجلاس ناکام ہوچکاہے‘ سیکورٹی کونسل کے اس رویے سے یہ بات ظاہر ہورہی ہے کہ بعض طاقتیں اسرائیل کی پشت پناہی کررہی ہیں‘ یہی وجہ ہے کہ اجلاس کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔ اگر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت اسی طرح جاری رہی تو یہ ایک بہت بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔
تاہم بعض عرب اخبارات کے مطالعے سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ اسرائیل اس جارحیت کے ذریعہ مسلم امہ کا ردعمل دیکھنا چاہتا ہے۔ اگر مسلمہ امہ نے اس جارحیت کے خلاف منظم حکمت عملی اختیار نہیں کی تو پھر آئندہ گریٹر اسرائیل کابننے والا نقشہ کون روک سکے گا؟ذرا سوچیئے۔

تازہ ترین خبریں

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘  عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘ عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر