12:50 pm
عالمی دہشت گرد اور انسانیت!

عالمی دہشت گرد اور انسانیت!

12:50 pm

    مقبوضہ جموں وکشمیر ،برما اور فلسطینی مسلمانوں کے خلاف بھارت ،اسرائیل ،فرانس اور امریکہ یک جان ہیں ۔ ان کا مقصد صرف اور صرف مسلمانوں کا خاتمہ ،انہیں غلاموں سے بدتر زندگی گذارنے پر  مجبور کرناہے ۔ خود ساختہ دانشوروں ، سیاسی کاروباریوں ، بے ضمیر اعلیٰ عہدیداروں کو خرید کر ،جس طرح   مسلم سپین کے وزیر ابو دائود ، میر جعفر، میر صادق، بدکردار،کرپٹ حکمرانوں  اور ان کے پیروکاروںکو استعمال کرتے ہوئے یہ طاقتیںمسلم ریاستوں کو بے اثراور غلام بنارہی ہیں ۔ 
مسلمانوں کی بدقسمتی کہ ان کے حکمران ، عہدیدار اورمراعات یافتہ طبقہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے امت مسلمہ سے غدار کررہے ہیں ۔جبکہ ان کی خواتین مغربی تعلیم او ر فحش معاشرے کے زیر اثر ،اسلامی معاشرے ،اخلاقیات،اور قدروں کے خلاف ،  میرا جسم میری مرضی جیسی ، اخلاقی بے راہ روی کی تعلیم دے رہی ہیں ۔ 
 یورپ کے کچھ انتہا پسند ممالک ، فرانس،امریکہ ،اسرائیل ،اور بھارت جیسے ممالک اپنے نسل پرست اور توسیع پسندانہ عزائم کی راہ میں مسلم حکمرانوں نہیںماسوائے چند ایک کے ،عوام اور تنظیموں سے خوفزدہ  ہیں۔ کیونکہ بین الاقوامی طور پر جتنی بھی تحقیق ہورہی ہے اس کے مطابق 2050ء تک یورپ کے کئی ممالک اور برطانیہ میں مسلمانوں کی تعدادنہ صرف  بہت زیادہ بڑھ جائے گی ،جبکہ برطانیہ جیسے ممالک  کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں مسلمانوں کی اکثریت ہوگی ۔ ان شااللہ مغربی ممالک ،امریکہ اور اس کے حواری جس تحقیق سے خوفزدہ ہیں وہ یہ ہے کہ وہاں کا تعلیم یافتہ اور باشعور طبقہ تیزی سے اسلام قبول کررہا ہے ۔جب مسلمانوں کو دہشت گرداور انتہا پسند ثابت کرکے نسل پرست لوگ ان سے سوالات کرتے ہیں کہ ، ’’ تم لوگ مسلمانوں کا کون ساکردار دیکھ کر اسلام قبول کررہے جبکہ وہ دہشت گردی کررہے ہیں ،؟  تو انہیں جواب دیا جاتا ہے کہ ،ہم نے مسلمانوں کو نہیں  دین اسلام کو سمجھ کر قبو ل کیا ہے جو ایک آفاقی اور عالمگیر بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔
  یہ خوف مادر پدر آزاد معاشرے کے حامی لوگوں کے لئے سوھان روح بناہوا ہے ۔ وہ امت میں موجود فرقہ پرستی اور ایکدوسرے پر کفر اور قتل کے فتوئوں کا ذکر کرتے ہیں ،  جسے مسلم امہ میں موجود فرقہ پرست ،ابن الوقت مولویوں کی وجہ سے تقویت ملتی ہے ۔جو مساجد اور مدارس میں بیٹھ کر اپنی تحریروںا ور تقریروں میں  کفر اور قتل کے فتوے بانٹ رہے ہیں ۔
 اس پس منظر میں اشرافیہ اور مغرب نواز حلقوں جن کی اولادیں مزدوری کے لئے نہیں ،بلکہ اپنے والدین کے ذریعے پاکستانی قوم کا لوٹا ہوا سرمایہ ہضم کرنے کے لئے ملکہ برطانیہ اور دیگر ایسے ممالک سے وفاداری کا حلف اٹھائے ہوئے ہیں ،جو ان کے محافظ اور پتھاریدار کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ جو واضح طور پر دنیا بھر کے کرپٹ ترین افراد ، لٹیروں الطاف حسین اور حسین حقانی جیسے غداروں کو ان کی دولت اور وقت پر اپنے مفادات کے لئے استعمال کے لئے اثاثہ سمجھ کر پناہ دیتے ہیں ۔
اس افسوس ناک پس منظر میں برما،کشمیر اور فلسطین کے عوام کے خلاف عالمی دہشت گردوں کی جارحیت جاری ہے اور رہے گی ۔ او آئی سی منتشراور غیر موثر تنظیم ہے جس میں اسرائیل کو اعلانیہ اور غیر اعلانیہ تسلیم کرنے والے اقتصادی طور پر مضبوط ممالک سعودی عریبیہ ،متحدہ عرب امارات، قطر ،بحرین ،مصر وغیر ہ  کس طرح اور کس منہ سے بھارت ،اسرائیل اور امریکہ کے خلاف بول سکتے ہیں وہ توان کے بڑ ے تجارتی پارٹنرہیں۔ سعودی عرب میں رامائن اور گیتا پڑھائی جارہی ہے ، جبکہ UAEبھارتیوں کو بابری مسجد شہید کرنے کے بدلے میں دنیا کا سب سے بڑا مندر بناکردے رہے ہیں۔
 بھارت میںتاریخی بابری مسجد ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں حضرت بل پر حملے اور درگاہوں کو جلانے پر ان ممالک نے احتجاج کا ایک لفظ بھی نہیں ادا کیا ، بلکہ وہ بھارت کو مضبوط کرنے کے لئے (100) ارب ڈالر کی امداد پیش کررہے ہیں۔ جو قبول کرلی گئی ۔
عالمی دہشت گردوں کے محافظ امریکہ نے12-13مئی سے شروع ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین ،تیونس اور دیگر ممالک کی مشترکہ قرارداد پر مشترکہ اعلامیہ، آج 18مئی 2021ء تک  تیسری مرتبہ رکوادیا ۔ وہ اس عمل کو اس وقت تک رکوانا چاہتا ہے جب تک اسرائیل اپنی بحری ،زمینی اور فضائی حملوں کے ذریعے فلسطینیوں کو مکمل طورپر تباہ نہیں کردیتا ۔
اس وقت تک مسلم عوام کی چند تنظیموں ،اور ایران کے سوال کوئی ملک کھل کر فلسطینی عوام کے خلاف مظالم پرعملی طورپر سامنے نہیں آیا ۔سلامتی کونسل میں مکمل ناکامی کے بعد 20مئی 2021کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی جذباتی تقریروں کے سوا کچھ نہیں ہوگا ،امریکہ ،فرانس انہیں مسترد کردیںگے ۔برما ،بھارت اور اسرائیل مسلمانوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی جاری رکھیں گے ۔
 بدقسمت مسلمان ممالک مجرمانہ خاموشی سے خود کو محفوظ سمجھتے ہوئے غلامانہ پالیسیوں کے باوجود اپنی باری آنے پر تباہی کا شکار ہوں گے ،جس طرح کویت ،عراق، لیبیا،کے ساتھ ہوا ۔جن کے مقابلے میں،سپرپاور امریکہ کو افغانستان کے مجاہدوں نے فتح عظیم پائی ۔اورامریکہ کو بدترین شکست کے بعد خاک چاٹنے پر مجبورکردیا ۔ 
  اسرائیل ہر قیمت پر مسلمانوں کے قبلہ اول کو شہید کردینا چاہتا ہے ۔وہ جانتا ہے کہ جو ملک بھارت میںبابری مسجد ،حضرت بل ،اور دیگر مساجدکی شہادت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے رہے ۔وہ قبل اول کی شہادت پربھی خاموش ہی رہیںگے ۔جہاںتک احتجاج کا معاملہ ہے تو وہ ان ممالک کے لوگ بامقصد  مظاہروں اور پراثر حتجاج کی بجائے اپنے ہی ملکی اور عوامی اثاثوں کو توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو سے تباہ کریں گے ۔ ، احتجاج کا موثر ترین طریقہ پرامن مظاہرے اور ان ممالک کی اشیاٗ کا بائیکاٹ ہے ۔ 
اگر مسلم ممالک کے عوام اپنے برمی ،کشمیری اور فلسطینی عوام کے خلاف عالمی دہشت گردوں کی جارحیت رکوانا  چاہتے ہیں تو وہ اجتماعی طورپر ان ممالک کے سامان اور اشیائے ضرورت کی مکمل طورپر بائیکاٹ کریں  ان کے خلاف اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں کبھی بھی کاروائی کا نہیں سوچ سکتی ماسوائے زبانی جمع خرچ کے   لیکن امت مسلمہ نام کی اگر کوئی چیز ہے تو اسے اپنے غلام اور لٹیرے حکمرانوں کی بجائے خود کو متحد کرنا ہوگا تاکہ وہ تجارتی بائیکاٹ کے ذریعے انہیں خاک چاٹنے پر مجبور کریں ۔ اللہ کرے یہ بیچاری قوم بیدار ہو اور اسے باعزت ، باوقار ،باکردار قیادت نصیب فرماوے ،جو صرف اور صرف اللہ سے ڈریں اور اس کے دین کی سربلندی اورامت کی بقاء کے لئے مفاہمت اور خوف سے بالاتر ہوکر جدوجہد کریں ۔ ورنہ اللہ کرے وہ وقت نہ آئے اسرائیلی بیت المقدس ،قبلہ اول کو شہید کردیں گے چند ہزار فلسطینی مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کردیں گے ۔ اور یہ روتے پیٹتے دیکھتے رہ جائیں گے ۔ 


تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا