12:51 pm
فلسطین اور مذمت کی ڈھولکی

فلسطین اور مذمت کی ڈھولکی

12:51 pm

واہ مسجد اقصیٰ، واہ فلسطینی بچو، بوڑھو اور جوانو! واہ فلسطینی مائوں، بہنوں اور بیٹیو! آہ امت مسلمہ ’’آہ‘‘ مسلمان ملکوں کے حکمرانوں ’’آہ‘‘ او آئی سی ’’آہ‘‘ عالمی برادری کہلانے والو! آہ انسانیت کے دعویدارو، مسلمان ملکوں کے حکمران ہوں یا عالمی برادری کے گدھ یہ سب کے سب مردار ہیں، مردار، ’’مرداروں‘‘ کی اس دنیا پر مریم عفیفی بہنا کا ہتھکڑیوں میں جکڑے ہاتھوں کے ساتھ طنزیہ مسکرانا ہی بنتا تھا، معصوم بچوں کی تڑپتی لاشیں اور پھر معصوم بچوں کا پتھروں کے ساتھ ٹینک بردار اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ لڑنا، واہ فلسطینی بچو واہ، تمہارے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے پتھروں پہ مہذب دنیا کے ایٹم بم قربان...تم نے ثابت کر دیا کہ ہانپتی ہوئی آوازوں اور کانپتی ٹانگوں والے مسلم حکمرانوں کی اس دنیا میں تم ہی اقصیٰ کے سچے وارث ہو۔
مسلمان ممالک کے غلام حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے مرے جاتے ہیں، جبکہ فلسطینی معصوم بچے اپنے لہو کا خراج دے کر اقصیٰ کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں کوئی ان غلام حکمرانوں سے کہے تم مر کیوں نہیں جاتے؟ تمہاری غلامانہ ذہنیت، تمہاری غلامانہ پالیسیوں، تمہاری بزدلانہ مصلحتوں نے آج مسلمانوں کو یہ دن دکھایا کہ کائنات کی سب سے زیادہ ذلیل، خبیث اور خسیس یہودی قوم مسلمان بچوں کے جسموں کے ساتھ فٹ بال کھیل رہی ہے، اسرائیلی یہودی غزہ کے نہتے مسلمانوں پر فاسفورس بم گرا رہے ہیں، اسرائیل غزہ پر خوفناک بمباری کرکے معصوم بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کا قتل عام کر رہا ہے اور مسلمان ملکوں کے حکمران کوئی جاندار قرارداد پاس کرنے کی بھی ہمت نہیں رکھتے۔
او آئی سی نے ’’منمناتے‘‘ ہوئے فرمایا ہے کہ ’’اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملے بند کرے،  حالات بگاڑنے سے باز رہے اور عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے‘‘ ’’ ہائے او آئی سی تیرا یوں منمنانا بھول جانے کے قابل نہیں ہے‘‘ اور بڑی طاقتوں کی ’’داشتہ‘‘ یعنی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی شہریوں کی ہلاکت اور میڈیا دفاتر کی تباہی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے  درفنطنی چھوڑی ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی فوری جنگ بندی کریں۔
یہ خاکسار گزشتہ ایک ہفتے سے اس سوچ میں ڈوبا رہا کہ آخر فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے کیا لکھا جائے؟ احباب کا مطالبہ تھا کہ کچھ بھی لکھو، مگر لکھو، سوچا کہ اب بھلا یہ بھی کوئی خبر ہے کہ عمران خان نے محمود عباس کو ٹیلی فون کیا؟ فلاں مسلمان ملک کے سربراہ نے فلاں مسلمان ملک کے سربراہ کو فون کرکے  اسرائیلی مظالم کی مذمت کی، ترکی کے صدر طیب اردگان نے اسرائیل کے خلاف سخت بیان دے دیا ، ارے! کوئی طیب اردگان سے کہے کہ جس ترکی نے اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کر رکھا ہے، جس ترکی نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کر رکھے ہیں جس ترکی  کے اسرائیل کے ساتھ عسکری تعلقات، تجارتی تعلقات اور مواصلاتی تعلقات موجود ہیں اس ترکی کے صدر کے صرف سخت بیان کا اسرائیل پر کیا اثر پڑے گا؟ 
بدمعاش اسرائیل قرارداد مذمت سے نہیں بلکہ یہودیوں کی مرمت سے قابو میں آئے گا، میری وزیراعظم عمران خان سمیت 57دیگر مسلمان ملکوں کے حکمرانوں سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد ایک دوسرے کو فون کرکے طویل باتیں اور مذاکرات کرکے فارغ ہو جائیں اور پھر سوچیں کہ آخر فلسطینی بچوں، مائوں، بہنوںاور بیٹیوں کو اسرائیل خونخواروں سے کیسے بچایا جاسکتا ہے؟
ان مسلم حکمرانوں کو کوئی بتائے کہ ’’اسرائیل‘‘ تمہارے ایک دوسرے کو کئے جانے والے ٹیلی فونوں سے نہیں ڈرتا، انہیں کوئی بتائے کہ ’’اسرائیل‘‘ تمہارے مذمتی بیانات اور تقریروں سے خوفزدہ نہیں ہوتا، تیل کی دولت مسلمانوں کے پاس، مسلمان حکمرانوں کے اللوں، تللوں اور عیاشیوں پر درجنوں کتابیں لکھی جاسکتی ہیں ...ایٹم بم سے لے کر جنگی طیاروں سمیت ہر قسم کا خطرناک اسلحہ مسلم ممالک کے پاس، طاقتور ترین فوجیں مسلمان ملکوں کے پاس، لیکن اگر اس کے باوجود یہودی مسلمان بچوں کا قتل عام کر رہے ہیں مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں کے لہو سے رنگیں کر رہے ہیں تو پھر اس میں قصور کس کا ہے؟
مسلمان ممالک کے حکمران امریکہ کی بڑھکائی ہوئی جنگ لڑنے کے لئے تو بڑے بہادر اور شیر بنتے ہیں گوانتاناموبے کے جہنم کدے کو مسلمان نوجوانوں سے بھرنے کے لئے تو بڑی پھرتیاں دکھاتے ہیں، آج فلسطین کے بچے پوچھتے ہیں کہ مسلم حکمرانوں بتائو کیا تم نے اپنے اپنے ملکوں کی فوجیں صرف مسلمانوں کو مارنے کے لئے ہی بنا رکھی ہیں؟
اگر ایران کے پاسداران شام اور یمن تک انسانوں کا خون بہا سکتے ہیں تو شام سے متصل اسرائیل کے خلاف وہ ایک بھی میزائل فائر کرنے سے قاصر ہیں تو کیوں؟ افسوس کہ اسرائیل کے قومی ترانے میں بھی مسلمانوں کے خلاف  ماردھاڑ اور دہشت گردی کی ترغیب موجود ہے، افسوس کہ  پونے دو ارب سے زائد بے بس، عام مسلمان بھی  فلسطینیوں پر یہودی مظالم کی مذمت کر رہے ہیں اور وزیراعظم عمران خان سے لے کر صدر طیب اردگان، مہاتیر محمد سے لے کر محمد بن سلمان تک، سارے مسلمان حکمران بھی یہودی مظالم کے خلاف صرف ’’مذمت‘‘ کی ہی ’’ڈھولکی‘‘ بجا رہے ہیں، یہ سارے اپنوں کے خلاف ’’شیر‘‘ اور اسرائیل کے مقابلے میں گیڈر بنے ہوئے ہیں...او آئی سی نے ’’مسلم اُمہ‘‘ کے نام کو شرمندہ کرکے رکھ دیا ہے، اسرائیل یومیہ بنیادوں پر  فلسطینی مسلمانوں کا لہو بہا رہا، مسجد اقصیٰ کی توہین کر رہا ہے، اور مسلم ممالک کے حکمران محض قرارداد، قرارداد کھیلنے میں مصروف ہیں۔ مرداروں کی اس دنیا میں فلسطینی بچوں کی بہادری پر رشک آتا ہے، مرداروں کی اس دنیا میں بہنا مریم عفیفی کی جرات کو سیلوٹ۔

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا