12:52 pm
ایک ساعت ہی سہی

ایک ساعت ہی سہی

12:52 pm

عیدپھرآئی اورچلی گئی۔یہ توخوشی کاموقع،اللہ کے انعام پرشکراداکرنے کادن،لیکن جب میں اپنے وطن کے ان بے شمار لوگوں کودیکھتاہوں جن کے پاس عیدکے دن بھی پیٹ بھر کرکھانے کوتھااورنہ ان کے بچوں کیلئے،نئے توکیاصاف ستھرے کپڑے بھی نہیں تھے اورایسے لوگ بھی توبے شمارہیں جواللہ کی عطاکردہ بے شمارنعمتوں سے اگرکچھ حصہ ان کودے دیتے جوبے وسیلہ ہیں توان کے چہروں پربھی مسکراہٹ آجاتی،ان کی آنکھوں سے اداسی ایک دن کے لئے ہی سہی، مفقود ہوجاتی اورخوشیاں رقص کرنے لگتی۔ مجھے مدینہ منورہ کاوہ یتیم بچہ یادآرہاہے جس کے سرپررحمت العالمین رسول اکرمﷺ نے ہاتھ رکھاتوگویااسے دنیاکی سب سے بڑی نعمت مل گئی تھی۔کیااس کے امتیوں کورحمت العالمین رسول اکرمﷺ کی یہ سنت یادنہیں رہی؟کیا قرآن کریم میں یہ نہیں کہا گیاک’’تم نیکی کو نہیں پہنچ سکتے جب تک کہ اپنی وہ چیزیں (اللہ کی راہ)میں خرچ نہ کروجنہیں تم عزیزرکھتے ہو۔ اورپھرفرمایا :تم نے دیکھااس شخص کوجوآخرت جزاوسزاکوجھٹلاتا ہے؟ وہی تو ہے جویتیم کودھکے دیتاہے اورمسکین کوکھانا دینے پرنہیں اکساتا۔یعنی نہ اپنے نفس کواس کام پرآمادہ کرتاہے اورنہ اپنے گھروالوں سے کہتاہے کہ مسکین کوکھانادیاکریں اورنہ لوگوں کومسکین کی مددپراکساتاہے۔سبحان اللہ!رب العزت نے یتیموں اورمسکینوں سے بدسلوکی کرنے اورکھانانہ دینے یا دوسروں کواس کے لئے آمادہ نہ کرنے کا تعلق’’یوم دین‘‘کوجھٹلانے سے جوڑاہے۔ یعنی یتیموں اورمسکینوں کی مدد نہ کرنے والے وہ ہیں جویوم آخرت اورجزاوسزاپرایمان نہیں رکھتے اور ظاہرہے انہیں مسلمان نہیں کہاجاسکتاتوگویامسلمان ہونے اوریوم آخرت پرایمان رکھنے کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ یتیموں کوگلے لگایاجائے،ان سے شفقت سے پیش آیاجائے اوریتیموں،ناداروں اورمسکینوں کوخودبھی کھاناکھلایاجائے اوردوسروں کواس پر آمادہ کرنے کے لئے باقاعدہ مہم بھی چلائی جائے۔
ان آیات مبارکہ کی روشنی میں آج اپنے اپنے کرداراورعمل کاجائزہ لیجئے۔بیشک بنیادی ذمہ داری توحکمرانوں کی ہے جو عوام سے ٹیکس اسی لئے وصول کرتے ہیں کہ عوام کی فلاح و بہبودپرخرچ کیاجائے۔ بینکوں کے ذریعے سال پورانہ ہو نے اورنصاب کونہ پہنچنے والی رقم پربھی زکوکا ٹ لی جا تی ہے تاکہ ناداروں پرصرف کی جائے لیکن پھربھی ناداروں غریبوں اورمسکینوں کی تعدادبڑھتی جارہی ہے۔ایساکیوں ہے؟کیامسلمانوں کے حکمران یوم آخرت پریقین نہیں رکھتے یانظام زکو صحیح طور پرنافذ نہیں کرسکے۔
اپنے طراف میں نظرڈالئے آپ کوکتنے ہی نادار،مسکین اوریتیم بچے کوڑے پررزق تلاش کرتے نظرآجائیں گے۔معصوم بچے جوکچرے میں پھینکے گئے گلے سڑے اناروں سے اپنی بھوک مٹانے کی کوشش کرتے ہیں،ایسے بچے ہرجگہ اورہرشہر میں آپ کوملیں گے۔’’کیاتم نے دیکھاان لوگوں کوجوجزاوسزاکو جھٹلارہے ہیں‘‘۔کیاہم بھی توان میں شامل نہیں؟ورنہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک مسلم معاشرے میں،ایک اسلامی ملک میں جگہ جگہ ننگے بھوکے لوگوں کی بھیڑنظرآئے اورمعاشرہ ان سے آنکھیں چرالے؟فرمان الہی تو یہ ہے کہ مسلمان اس وقت تک نیکی کو نہیں پہنچ سکتے جب تک وہ اپنی ایسی چیزیں اللہ کی راہ میں خرچ نہ کردیں جوان کوبہت عزیزومحبوب ہیں۔ہم روزے رکھ کر،نمازپڑھ کر،حج اورعمرے کی ہرسال سعادت حاصل کرکے خودکونیکوکاروں میں شمارتوکرتے ہیں، پڑوسی بھوکاہو، محلے میں یتیم،مسکین اورنادار بیوائیں بے سہاراہوں اورہم عمرے کے لئے دوڑے چلے جائیں جوفرض نہیں ہے،حج بھی زندگی میں صرف ایک بارمخصوص شرائط کے ساتھ فرض کیاگیاہے پھربھی کتنے ہی لوگ فخریہ گنواتے ہیں کہ انہوں نے کتنے حج کرلئے۔گھرکے باہرنام کی تختی پرجلی حروف مین’’الحاج‘‘ لکھوارکھا ہے، ہرکسی سے’’حاجی صاحب‘‘سننے میں سرشاری محسوس کرتے ہیں۔لیکن یہ توبتائیں کہ اللہ کی راہ میں کتناخرچ کیا،کتنے یتیموں، ناداروں اور مسکینوں کوسہارادیا،اپنی کتنی محبوب اشیا اللہ کی راہ میں خرچ کردیں، ایساہوتاتو آج کوڑے کے ڈھیرپریہ بچے نظرنہ آتے جنہیں دیکھ کریہ تمیزکرنامشکل ہوگیاہے کہ یہ انسان کے بچے ہیں یاپھر اسی کوڑے کرکٹ اورکچرے کاحصہ!
اللہ کا شکر ہے کہ کئی تنظیمیں ان حالات میں بھی یتیم،مسکین اورنادار بیواں کی نہ صرف خودمددکررہی ہیں بلکہ دوسروں کوبھی اکسارہی ہیں۔شایداسی لئے زلزلے آآکرپلٹ جاتے ہیں اورآسمان سے بارش بھی برس جاتی ہے کہ کھیتیاں سوکھنے نہ پا ئیں لیکن ہرکوشش ناکافی ہے کہ غربت میں اضافے اوریتیموں مسکینوں ناداروں کی تعدابڑھانے کی منظم مہم اس سے کہیں زیادہ شدید ہے۔ آگے بڑھئے آپ کواپنے عزیزوں رشتہ داروں میں ایسے سفیدپوش،نادارغریب مل جائیں گے جوآپ کی توجہ اورمددکے طالب ہیں۔ان کی مددکرتے ہوئے ان کی عزت نفس کاخیال رکھنابہت ضروری ہے۔جب میں نے بالآخران سے عزت نفس کے خیال رکھنے کابہترین طریقہ دریافت کیاتوحسب عادت مسکرائے کہ پگلے دنیا میں سب سے آسان کام بھی یہی ہے اورسب سے مشکل بھی۔’’آپ آسان زباں میں کیوں نہیں بتاتے، ایسے جواب سے توالجھن بڑھتی ہے؟’’فرمانے لگے’’مشکل اس لئے ہے کہ اپنے کسی عزیزیارشتہ دارکودیتے ہوئے دل کے کسی گوشے میں برتری کااحساس ہرنیکی بربادکردینے کا احتمال رہتاہے لیکن اگریہی کام اس طرح کیاجائے کہ اس عزیزیارشتہ دارکوپتہ نہ چلے کہ یہ مددآپ کررہے ہیں،یہی کام اپنے کسی ایسے دوست کے ذریعے کریں جوان کے لئے اجنبی ہوتوپھردونوں اطراف میں خیرباقی رہتی ہے۔
ہم اپنی زیست کے پیہم مسرت خیزلمحوں سے ایک ساعت ہی سہی،انہیں صرف یادہی کر لیں جوہماری سلامتی کے لئے اپنی جان ہتھیلی پررکھ کراپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔کیاعیدکے موقع پردشمنوں کے ہا تھوں یتیم بنائے جانے والوں بچوں اور خاندانوں کے لئے بھی ہمارے پاس کچھ ہے؟ اگر آپ نے عیدسے قبل اپنے ان غریب ونادار عزیزوں کی عزت نفس کاخیال رکھتے ہوئے یہ عمل دہرایاہے توآپ خوداس عیدمیں اپنے رب کالطف واکرام محسوس کریں گے اوراگراس عمل میں سستی ہوگئی ہے توآج ہی اس پرعمل کرلیں۔میری طرف سے سب کوعیدکی بے تحاشہ مبارک باداورسلامتی کی دعائیں!

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا