12:48 pm
 ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات 

 ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات 

12:48 pm

عالمی حالات کا بغور جائزہ لینے سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صلیبی جنگوں کا سلسلہ جاری ہے اور مسلمان ممالک میں وقفے وقفے سے مسلمانوں کی نسل کشی کرکے ان کے لئے عرصہ حیات تنگ کیا جارہاہے۔ ہم میں سے کون نہیں جانتا کہ بوسنیا ہرزیگووینیا میں مسلمانوں کی بے دریغ اور بد ترین نسل کشی کی گئی۔ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ افغانستان، چیچنیا اور عراق میں لاکھوں بیگناہ مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا لیکن امت مسلمہ تمام تر طاقت اور وسائل رکھنے کے باوجود ناصرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو حمایت سمجھ کراسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ کر ان کی نسل کشی بھی کر رہا ہے۔
عالم اسلام کو یہ سوچنا ہوگا کہ اگر اس طرح سے خاموش رہے تو تشدد اور جارحیت صرف فلسطینیوں اور کشمیریوں تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ دوسرے ممالک بھی اس کی زد میں آسکتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ قبلہ اول کی حفاظت تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے لیکن اس شرق سے غرب تک کہیں کسی مسلمان ملک یا تنظیم میں دم خم نظر نہیں آتا کہ مظلوموں کی مدد ہی کر سکے۔فلسطین میں عورتوں، بچوں اور رہائشی آبادی پر بمباری اسرائیل کی جانب سے جاری انسانیت سوز مظالم کھلی دہشت گردی ہے،مسلم امہ کے حکمران مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے لئے اپنے ذاتی مفادات ختم کرتے ہوئے متحد نہ ہوئے تو تباہی و بربادی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ۔ اسی طرح برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا گئی۔  اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق روہنگیا کے مسلمانوں کو روئے زمین کی مظلوم ترین اقلیت قرار دیا گیاہے۔ بینادی انسانی حقوق تو کجا انہیں تو اس ملک کا شہری کہلانے بھی حق حاصل نہیں۔ معاشی اور سماجی حوالے سے یہاں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی طویل داستان ہے۔ 1938 میں برما کو جب برطانوی تسلط سے آزادی ملی تو اسی وقت سے انتہا پسند بدھ بھگشوئوں نے مسلم کش پالیسیاں اختیار کر کے برما سے مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے شروع کر دیے۔ ایک صوبے سے دوسرے صوبے تک جانے پہ پابندی عائد کی گئی۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں مسلمانوں کے لئے دروازے بند کر دیے جبکہ نجی ادارے بنانے پر بھی پابندیاں لگا دیں ۔یہاں تک کہ شادی کرنابھی دشوارترین عمل بنا دیا گیا۔ شادی سے پہلے جوڑے کو سرکاری اہلکاروں کے سامنے پیش ہونا ہوتاہے۔ ہزاروں ایسے واقعات رونما ہوئے کہ شادی سے پہلے ہی عفت مآب مسلمان بیٹیاں ان درندہ صفت برمی اہلکاروں کے ہاتھوں اپنی عزتیں گنوا بیٹھیں۔ مسلمان ظلم سہتے رہے اور یہ خبریں میڈیا پر آتی رہیں لیکن ان سارے مظالم کے باوجود  عالمی برادری خصوصاً مسلمان ممالک اور حقوق انسانی کا واویلا کرنیوالی این۔ جی۔ اوز نے کوئی نوٹس نہیں لیا بلکہ دنیا بھر کے میڈیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔ فلسطین،برما اور کشمیر میں دماغ کو مائوف کر دینے والے مظالم کے سامنے چنگیز خان، ہلاکو خان  کے ظلم و جبر کی داستانیں بھی مات کھاتی نظر آتے ہیں۔ کہاں ہیں انسانی حقوق کے نام پہ شہرت کمانے والی این جی اوز؟ کہاں ہیں اپنی بادشاہتوں کے تحفظ کے لئے مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہانے والے شہنشاہان وقت؟ آج ان دل سوز مناظر پر اقوام متحدہ کیوں خاموش ہے؟ کیا صرف اس لئے کہ مظلومیت کی اس چکی میں پسنے والے مسلمان ہیں۔ اگر یہی کچھ عیسائیوں یا یہودیوں کے ساتھ ہو تو پھر بھی کیا یہی رویہ ہو گا!! یقینا نہیں۔ مسلمانوں کو اب بھی ہوش نہ آئے اور خواب غفلت سے بیدار نہ ہوں۔ متحد ہوکر اپنے آپ کو مضبوط نہ کریں تو پھر اللہ ہی حافظ کیونکہ بقول اقبال ؒ
تقدیر کے قاضی کا یہ فتوی ہے ازل سے 
ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات
تاریخ گواہ ہے کہ پوری دنیا میں جہاں بھی خونی تشدد، خانہ جنگی، انسانی حقوق کی پامالی یا وحشیانہ سلوک کے واقعات پیش آئے ، وہاں اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور با اثر ممالک نے اس وقت مداخلت کی جب ان کے مفاد وابستہ تھے یا مظلوم غیر مسلم تھے۔ ایسٹرن تیمور، جنوبی سوڈان یا دیگر مقامات پر ایسے واقعات کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ اور بااثر ممالک نےنہ صرف فوری مداخلت کی بلکہ ملکوں کو ہی تقسیم کردیا لیکن جہاں جہاں مظلوم مسلمان ہیں وہاں ان ساری طاقتوں کو سانپ سونگھ گیا۔ اگر کہیں کارروائی کی بھی تو وسیع قتل و غارت کے بعد۔ افسوس تو ان57 مسلمان ممالک کے سربراہان پر ہے جو خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ سب سہمے ہوئے اور خاموش۔ یہ حقیقت ہے کہ مسلمان ممالک قدرتی وسائل اور تیل سے مالا مال ہیں۔ کیا ان وسائل پر قابض مسلمان ممالک کے سربراہان کا فرض نہیں بنتا کہ اپنے ان مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ان بد ترین حالات میں ساتھ دیں اور اس معاملے کو جلد از جلد اقوام متحدہ میں اٹھائیں۔ ہم حکومت پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کو فوری طور پر اقوام متحدہ میں اٹھائیں۔ مسلم ممالک کی کانفرنس بلائیں اور انہیں ساتھ ملا کر دبائو بڑھائیں۔ فلسطینی مسلمانوں سے چھینا ہوا حق انہیں واپس لے کر دیں۔ یہ ان کا آبائی وطن ہے اور وہاں پر سکون طریقے سے رہنے کا انہیں حق دیا جائے۔ یاد رکھیں اگر آج آواز نہ اٹھائی تو کل یہی حال کسی اور ملک میں بسنے والے مسلمانوں کا بھی ہو سکتا ہے۔ 
جس دور پہ نازاں تھی دنیا ہم وہ بھی زمانہ بھول گئے
 غیروں  کی  کہانی  یاد رہی  اور  اپنا  فسانہ  بھول گئے
اغیار کا جادو چل بھی چکا ہم ایک تماشہ بن بھی چکے
 اپنوں   کا   مٹانا  یاد   رہا  غیروں  کا  مٹانا  بھول  گئے
انجام     غلامی   کیا    کہیے   بربادی   سی  بربادی  ہے
 جو  درس  شہ  بطخا نے دیا، وہ سبق پڑھانا بھول گئے
عبرت  کا  مرقع  یہ  پستی  اور  قابل حیرت یہ مستی 
اوروں  کو  جگانا  یاد  رہا خود ہوش میں آنا بھول گئے
اذان تو اب بھی ہوتی ہے مسجد کی فضا میں اے انور
 جس ضرب سے دل ہل جاتے تھے وہ ضرب لگانا بھول گئے

تازہ ترین خبریں

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے 2سے 5جولائی موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

اپنے ارکان کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کرلی

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

' خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے دانیہ کو کھری کھری سنا دیں 

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘  عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘ عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر