12:50 pm
جہاد مسجد ’’اقصیٰ‘‘

جہاد مسجد ’’اقصیٰ‘‘

12:50 pm

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جو فون کیا ہے … اس سے یہ عمومی تاثر قائم ہوا ہے کہ جیسے امریکی صدر نے فون کرکے فلسطینیوں کے قتل عام پر نیتن یاہو کی حوصلہ افزائی کی ہو؟گو کہ بغیر کسی ڈیڈ لائن دیئے جوبائیڈن نے نیتن یاہو سے بمباری روکنے کا مطالبہ تو کیا … لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’’اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق ہے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے اسے ہر تدبیر اختیار کرنی چاہیے، جوبائیڈن کا ٹیلی فون  فلسطینیوں کے اصل ’’مجرم‘‘ کی وضاحت کرنے کے لئے کافی ہے …
اگر مسلمان ممالک کے حکمران اس امریکہ سے اسلام اور مسلمانوں کے لئے خیر کی توقع لگائے بیٹھے ہیں … تو اس سے بڑی حماقت کوئی اور ہو ہی نہیں سکتی،درحقیقت ’’اسرائیل‘‘ امریکہ ہی کا وہ ناجائز بچہ ہے کہ جو گزشتہ ستر سالوں سے مسلمانوں کا خون بہا رہاہے ، عالمی  برادری کی کس قدر سنگدلی اور بے حسی ہے کہ اس کی دیکھتی آنکھوں کے سامنے صرف حالیہ چند دنوں میں یہودی غاصب فوج نے غزہ پر بمباری کرکے اسی سے زائد بچے شہید اور 300 سے زائد زخمی کر دیئے ہیں جبکہ سو کے لگ بھگ  عزت مآب خواتین بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن کر تہہ خاک پہنچ چکی ہیں … ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ سمیت غزہ وغیرہ سے سو سے زائد کمسن بچوں کو گرفتار کرکے اسرائیل کے مختلف ٹارچر سیلوں کا رزق بنا دیا گیا ہےاور مسلمان ملکوں کے حکمرانوں کی حالت زار دیکھی جائے تو ایسے لگتا ہے کہ جیسے ہاکی کے میچ کی کمنٹری ہو رہی ہو… یعنی گیند سمیع اللہ سے حکیم اللہ کے پاس کلیم اللہ سے حسن سردار کے پاس اور حسن سردار گیند لے کر مخالف ٹیم کی ڈی کے قریب پہنچ گئے ، مگر پھر ان سے گیند چھن گئی، یہاں صورتحال بھی کچھ یونہی ہے … فلاں مسلمان ملک کے حکمران نے فلاں مسلمان ملک کے حکمران کو فون کرلیا، فلاں حکومتی شخصیت نے فلاں ملک کا دورہ کرلیا او خدا کے بندو! کیا ہوگیا ہے تمہیں؟ تم کیوں نہیں  خیال کرتے اللہ کی راہ میں ان کمزوروں کے لئے کہ جو مردوں، عورتوں اور بچوں میں سے ہیں اور پکار پکار کر کہہ رہے ہیں … اے ہمارے پروردگار!  ان ظالموں سے ہمیں نجات عطا فرما، صاف نظر آرہا ہے کہ مسلمان ملکوں کے حکمرانوں کے پاس کچھ بھی نہیں اور نہ ہی امریکہ یا اسرائیل کے سامنے سر اٹھانے کی سکت رکھتے ہیں … سوائے اس کے کہ ان کی ساری طاقت اور اسلحہ اپنے ہی مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے  رہ گیا ہے ، یہ آزاد بھی ہیں تو صرف اس حد تک کہ اپنوں پر تشدد کرواسکیں، انہیں غائب کرسکیں یا پھر قتل کرواسکیں، جب آجائے بات ظالم ہندوئوں یاشیطان صفت صہیونیوں کی تو ان کے جسموں پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے۔
کہاں ہیں وہ لال بجھکڑ کہ جو امریکی بندگی میں اس حد تک اندھے ہوئے کہ جہاد جیسی عبادت کا ہی انکار کر بیٹھے، کیا غاصب اسرائیلی صہیونیوں سے انتقام لینے کا جہاد کے علاوہ بھی کوئی راستہ ہے؟
مظلوم کشمیری مسلمان ہوں یا فلسطین کے مظلوم مسلمان، بچے اور بوڑھے ان کو ظالموں کے پنجے سے نجات دلوانے کے لئے جہاد ہی واحد راستہ ہے؟ کیا یہ عجیب بات نہیں ہے کہ مسلمان ملکوں کو ’’کورونا‘‘ کے پیچھے لگاکر … خود اسرائیلی صہیونی فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کرنے میں مصروف ہیں … مسلمانوں پر  تو ’’کورونا‘‘ کی وجہ سے حج اور عمرہ پر بھی پابندی ہے، لیکن صہیونی،بچوں کو بھی  مار رہے ہیں، بوڑھوں کو بھی مار رہے ہیں، بمباری کے ذریعے جوانوں اور عورتوں کا بھی قتل عام کررہے ہیں … لیکن انہیں نہ امریکہ منع کرتا ہے، نہ مسلمان ملکوں کے حکمران روک سکتے ہیں  اور نہ ہی ’’کورونا‘‘ سے انہیں ڈر لگتا ہے، لگتا ہے کہ صہیونی دجالیوں نے ’’کورونا‘‘ بھی صرف مسلمان ممالک کو ڈرانے کے لئے رکھا ہوا ہے؟ سوشل میڈیا پر مکتوب خادم کے عنوان سے ایک تحریر بڑی تیزی سے وائرل ہوئی ، اس تحریر کو پڑھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ جیسے کسی اللہ والے  نے دل نکال کر سامنے رکھ دیا ہو، وہ تحریر ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، تحریر کے مطابق ’’اللہ تعالیٰ’’ارض مقدس‘‘ فلسطین کے مجاہدین اور مسلمانوں کی خصوصی نصرت فرمائیں، ان کے بہادروں، جانبازوں، شہیدوں اور نمازیوں کو پوری امت مسلمہ کی طرف سے جزائے خیر عطاء فرمائیں،اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ’’جہاد مسجد اقصیٰ‘‘ کے بارے میں ہمارے دلوں کے ارمان پورے فرمائیں،بے شک وہی دلوں کے حالات بہتر جانتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کسی اسلامی ملک کے مسلمان حکمران کو’’جہاد فلسطین‘‘ کے اعلان کی توفیق عطا فرمائیں … بین الاقوامی غنڈہ گردی اورظالمانہ قوانین کی وجہ سے اگر کوئی ملک اپنی فوج نہیں بھیج سکتا تو وہ ’’رضاکار‘‘ مجاہدین بھیجنے کا اعلان کرے … ہماری جان و مال اور صلاحیت حاضر ہے … خون جوش میں ہے، الحمد للہ نیت خالص ہے،کسی بدلے ،معاوضے، منصب کی خواہش نہیں،کوئی بھی حکمران جہاد فلسطین کا راستہ کھول دے … اس کی آخرت بن جائے گی،یہودی دنیا کی بزدل ترین بخیل ترین، لعنتی ترین اور خبیث ترین قوم ہے، طاعون کے یہ چوہے میدان کی جنگ نہیں لڑ سکتے … وہ صرف سازشیوں اور دیواروں کے پیچھے سے لڑتے ہیں … ساری دنیا  نے عید منائی جبکہ فلسطینی مائیں اپنے لخت جگر دفنا رہی تھیں‘‘ مسلمان ملکوں کے حکمرانوں کو یہ بات اچھی طرح جان لینی چاہیے کہ جب ایک طرف تم نے امریکہ کے حکم پر جہاد اور مجاہدین پر کڑی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اوردوسری طرف فلسطینی بچوں،بوڑھوں،جوانوں اور عورتوں کو خوفناک انداز میں مارا جارہا ہے … ان حالات میں آخر فلسطین کی مدد ہو بھی کیسے سکتی ہے؟
کسی مسلمان حکومت کو آگے بڑھنا ہوگا، یاد  رکھیے، بزدلی موت ہے اور ’’بہادر‘‘ انسان کٹ بھی جائے تب بھی اس کا نام قیامت تک زندہ رہتا ہے، وہ حکمران تاریخ کے کوڑے دان کی نذر ہوگئے کہ جنہوں نے بزدلی سے اپنی قوم کو مروایا … تاریخ کے  ماتھے کا جھومر وہی  بنے کہ جن کی روح تو پرواز کرگئی مگر تلوار پھر بھی ان کے ہاتھوں میں رہی۔


تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا