12:51 pm
آج یوم القدس، ریلیاں، مظاہرے!

آج یوم القدس، ریلیاں، مظاہرے!

12:51 pm

٭آج ملک بھر میں یوم القدس منایا جا رہا ہے۔حکومت، اپوزیشن، وکلا، صحافیوں تاجروں کے مظاہرےO فلسطین پر اسرائیلی بم باری، مزید24 شہید، اسرائیلی وزیراعظم کا حملے روکنے سے انکارO شیخوپورہ، نوازشریف کی88 کنال اراضی کا نیلام روکنے کی درخواستیں مسترد!O ترین گروپ کا حکومت سے بغاوت کا کھلا اعلان، اسمبلیوں میں الگ نشستیںO نیب: کیپٹن صفدر، متعدد دوسرے بڑے افراد کے کیس بند!! O سندھ کو ناجائز پانی دیا جا رہا ہے، پنجاب محکمہ آب پاشی کا احتجاجO کراچی: بلاول ہائوس کے مویشیوں کے بارے میں مزید انکشافات و تردیدیں؟
٭دنیا کی سفارتی تاریخ میں پہلی بار چارملکوں کے وزرائے خارجہ نے اکٹھے ایک طیارے میں سفر کیا۔ پاکستان، تیونس اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ترکی میں جمع ہوئے اور پھر ترکی کے وزیرخارجہ کے ساتھ ترکی کے ایک طیارے میں نیویارک پہنچے جہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے۔ امریکہ نے سلامتی کونسل کا اجلاس روک دیا ہے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی بم باری 11 ویں دن بھی جاری رہی اس سے مزید 24 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی بم باری سے اب تک غزہ میں 50 سکول، 15 ہسپتال، 450 عمارتیں تباہ، 52 ہزار فلسطینی دربدر ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کے اخبارات ’’ٹائمز آف اسرائیل‘ اور ’ہاریز‘ Hareetz کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ پر 122 بم برسائے جب کہ حماس نے غزہ سے اسرائیل پر 50 راکٹ پھینکے اس سے اسرائیل کے تین سکولوں اور ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا اور تین اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔ ان اخبارات نے بتایا کہ امریکہ کے صدر بائیڈن نے چوتھی بار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فُون پر بات کی اور جنگ روکنے کو کہا مگرنیتن یاہو نے جواب دیا ہے کہ وہ تو اب پورے غزہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔  اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ ایران حماس کو بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود فراہم کر رہا ہے۔ دریں اثنا سعودی عرب کا اسرائیل کے بارے میں رویہ اچانک سخت ہو گیا ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم سے سعودی عرب میں خفیہ ملاقاتیں کرنے والے ولی عہد محمد بن سلمان کی بجائے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز خود اسرائیلی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز سعودی وزیرخارجہ نے پھر ایک بیان میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کی۔ یہ بات خاص طور پر نوٹ کی جا رہی ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے اسرائیل کی مذمت کا تادم تحریر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ اب ذرا گھر کی باتیں:۔
٭احتساب عدالت کے حکم کے مطابق نوازشریف کی ضبط ہونے والی جائیداد کا نیلام روکنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے تینوں درخواستیں مسترد کر دیں اور ہدائت کی کہ جس ٹرائل عدالت نے یہ حکم دیا ہے، اس سے رجوع کیا جائے۔ احتساب عدالت کے حکم پر کل بروز جمعرات شیخوپورہ کے علاقہ میں نوازشریف کی ملکیت کی 88 کنال اراضی کی نیلامی کی کارروائی شروع ہو چکی تھی، اخبارات میں باقاعدہ اشتہارات چھپ چکے تھے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں نیلام کمیٹی بھی بن چکی تھی۔ کالم کی اشاعت تک اس کارروائی کی خبر آ چکی ہو گی تاہم یہ اہم بات بھی سامنے آ چکی ہے کہ شیخوپورہ کے ایک شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ یہ اراضی سات کروڑ روپے میں خرید چکا ہے، اس پر باغات اور فصلیں اگا چکا ہے، اس کی نواز شریف کو ادائیگی بھی کی جا چکی ہے صرف یہ کہ اس خرید و فروخت کا باقاعدہ قانونی معاہدہ ہونے سے پہلے نوازشریف باہر چلے گئے اور معاہدہ نہ ہو سکا! فاضل عدالت نے اس بات کا نوٹس لیا کہ اس اراضی کو آٹھ ماہ قبل ضبط کرنے اور نیلام کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر تینوں درخواست گزار آٹھ ماہ خاموش رہے، اب اچانک ایک روز پہلے درخواستیں آئی ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں ہو سکا!کالم کی تحریر کے وقت نیلامی شروع ہو چکی تھی مگر کوئی خریدار نہیں پہنچا تھا۔
٭کراچی کے پوش ترین علاقے میں بلاول ہائوس کے مویشیوں کے باڑے نے دلچسپ شکل اختیار کر لی ہے۔ وہاں اپوزیشن اس معاملہ کو اچھال رہی ہے۔ تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول ہائوس میں زرداری خاندان کی بھینسیں بادام اور فروٹ کھا رہی ہیں اور غریب عوام بھوکے پیاسے مر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان نے جواز پیش کیا تھا کہ زرداری خاندان اور مہمانوں کی ضرورت کے مطابق بھینسیں رکھی گئی ہیں۔ اس پر تحریک انصاف کا تبصرہ آیا کہ بلاول ہائوس میں زرداری خاندان کے صرف چار افراد رہتے ہیں ان کی دن بھر زیادہ سے زیادہ 12 پیالیوں کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ چند مہمان بھی چند پیالیاں پی لیتے ہوں گے مگر یہ کہ ایک بھینس 15 کلو روزانہ دودھ دے سکتی ہے۔ اس سے چائے کی 160 پیالیاں بن سکتی ہیں، میں نے گزشتہ روز باڑے میں 12 بھینسیں گنی تھیں، گویا اس باڑے سے روزانہ کم از کم 180 کلو دودھ حاصل ہوتا ہو گا جس سے چائے کی 2100پیالیاں بنتی ہیں، مزید یہ کہ باڑے میں بہت سی بکریاں اور اونٹ کیا کر رہے ہیں؟ ایک سوال یہ کہ لاہور میں شہری آبادی میں گائے بھینسیں نہیں رکھی جا سکتیں پتہ نہیں کراچی میں کیا نظام ہے؟
٭شیخوپورہ کے ایم این اے جاوید لطیف نے بیان دیا کہ مریم نواز کو کوئی نقصان پہنچا تو پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگایا جائے گا پھر دوسرا بنگلہ دیش بن سکتا ہے۔ اس پر ایک عدالت میں غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے اور جاوید لطیف جیل میں بند ہے۔ قابل ذکر بات کہ جس روز جاوید لطیف نے یہ بیان دیا اسی روز شاہد خاقان عباسی نے اسے افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ جاوید لطیف نے نامناسب الفاظ استعمال کئے ہیں۔ مریم نواز اور اب شہباز شریف نے جاوید لطیف کے بیان کو درست اور حق کی آواز قرار دے دیا اس پر گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی نے اپنا بیان بدل دیا اور کہا ہے کہ جاوید لطیف نے حق کی بات کی اور درست جواب دیا ہے!
٭جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت میں پچھلی بات تحریک انصاف 32 ساتھی گئے تھے، اس بار دو گاڑیوں میں 26 ارکان اسمبلی گئے۔ ان میں سے چھ نے فوراً وزیراعلیٰ سے رابطہ قائم کر کے وفاداری کا اعلان کر دیا۔ جہانگیر گروپ نے واضح اعلان کیا کہ اس کا تحریک انصاف میں الگ گروپ بن چکا ہے، قومی اسمبلی میں اس کے گروپ الگ بیٹھیں گے اور ان کے اپنے اپنے پارلیمانی لیڈر ہوں گے، قومی اسمبلی میں راجہ ریاض اور پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی کو لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ دونوں اسمبلیوں کے سپیکروں سے ان گروپوں کی الگ نشستوں کے اہتمام کی درخواست کی جا رہی ہے۔ ورنہ اس علیحدگی کے ساتھ یہ عجیب بات بھی کی جا رہی ہے کہ کوئی بغاوت نہیں کی، کوئی فارورڈ گروپ نہیں بنایا، تحریک انصاف میں یہی رہیں گے اور بجٹ پاس کرائیں گے! (بجٹ کے بعد کام دکھائیں گے؟) تحریک انصاف کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اس گروپ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، گروپ کو باقاعدہ الیکشن کمیشن میں رجسٹر کرانا پڑتا ہے، اس کا منشور اور عہدیداروں کے نام بھی رجسٹر ہوتے ہیں!! قارئین خود تبصرہ کر لیں۔
٭بااثر اور طاقت وروں کے لئے قانون: نیب نے چند روز پہلے چودھری برادران کے خلاف اثاثوں کے ریفرنس ختم کئے، اب کیپٹن صفدر، سابق وزرا اور بڑے بڑے افسروں کے خلاف ریفرنس واپس! ’’قانون سب کے لئے برابر ہے‘‘ آج پھر عمران خان کا اعلان!!

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا