12:52 pm
نیا انتفادہ

نیا انتفادہ

12:52 pm

فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں غزہ کی گنجان ساحلی پٹی پر درجنوں بم اور خودکار اسلحے سے مسلسل شیلنگ کی گئی ۔یہ دائیں بازو کے شدت پسند یہودیوں کی پولیس کی حمایت میں مسجد اقصیٰ میں داخلے کا ردعمل تھا۔سینکڑوں فلسطینی اس دوران شہید ہوئے، جن میں 70بچے بھی شامل ہیں۔ ان کے گھروں کا ملبہ ان کی قبر بن گیا۔ اب تک دس اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
 
الجزیزہ، ایسوسی ایٹ پریس اور دیگر میڈیا تنظیموں کی دفاتر پر مشتمل بلند و بالا عمارت اسرائیلی حملے میں ڈھے گئی۔ یہ عمارت ‘Reporters without Borders’ کا بھی مرکز تھی، جس کے جنرل سیکرٹری  Christophe Deloireنے اسے ایک جنگی جرائم قرار دیا۔البتہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس حملے کو جائزٹھہرانے پر مصر ہیں ، کیوں کہ اس عمارت میں مبینہ طور پر حماس کا دفتر تھا۔
گزشتہ اتوار اقوام متحدہ کی ایمرجنسی میٹنگ کی مسلسل تیسری نشست تھی، جس میں مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ یہاں تک کہ اس معاملے پر گہری تشویش ظاہر کرنے والی قرار داد کو بھی تینوں بار امریکہ نے ویٹو کیا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے پچیس سینیٹرز کی ظاہر کردہ گہری تشویش اور جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود صدر بائیڈن سابق صدر ٹرمپ کی راہ پر چلتے ہوئے اسرائیلی پالیسی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کا مقصد یہودی آباد کاروں کے حق میں عربوںکی مسلسل بے دخلی شامل ہے اور اس کا نتیجے مقبوضہ علاقے میں عربوں کے قتل عام کی صورت سامنے آرہا ہے۔ایک ایسے شخص کے طور پرجو امریکی اقدار کا قددان ہو،جن کی تعلیم نوجوانی میں ایک شفیق راہبہ نے دی ہوں،میرے نزدیک صورت حال غیرمنصفانہ اور غیرمتوازن ہے۔آدمی صرف یہ امید رکھ سکتا ہے کہ بائیڈن کی عوام کے سامنے خاموشی کا مقصد نیتن یاہو سے نجی مکالمے میں سخت روی برقرار رکھنا ہے۔  
  1948 ء میں شروع ہونے والا اسرائیل فلسطین تنازع، جس میں ہزاروں فلسطینی اپنے گھر، آبائی علاقوں اور زندگیوں سے محروم ہوئے، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی کمیونٹی کی کوشش کے باوجود حل طلب ہے۔اس کی بنیادی وجہ اسرائیلی ہٹ دھرمی ہے، جو عرب آبادی سے سمجھوتا کرنے کے بجائے اپنی ضد پر اڑا ہوا ہے۔ایک اندازے کے مطابق چھ سے دس ملین فلسطینی مختلف ممالک میں اسائلم لے چکے ہیں، مگر اکثریت اب بھی آنکھوں میں آزاد وطن کا خواب لیے اپنی زمین پر مقیم ہے۔
کبھی ایسا لگتا تھا کہ معاملات پرسکون ہوگئے ہیں اور امید پیدا ہوئی تھی کہ یہ مسئلہ از خود حل ہوجائے گا۔اس مقصد اور مشرق وسطی میں اسرائیلی حمایت میں اضافے کے لیے صدر ٹرمپ کے یہودی داماد،Jared Kushner نے عرب دنیا کے شاہی خاندانوں سے اپنے تجارتی روابط میں اضافہ کیا۔ 
پہلے مرحلے میں Abraham Accords نامی معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات نے نہ صرف اسرائیل کو تسلیم کیا، بلکہ فوراً ہی سفارتی تعلقات قائم کر لیے، جنھیں عالمی میڈیا میں خاصی توجہ ملی۔بظاہر یہ فلسطینیوں اور ان کے مقاصد کو بالائے طاق رکھنے کا علامتی اقدام تھا،اس سے ایک بڑی غلط فہمی نے جنم لیا اور مشرقی یروشلم کے اسرائیلی آباد کارروں کی الشیخ جراح کے تاریخی علاقے میں فلسطینیوں کے گھروں پر قبضے کی حوصلہ افزائی ہوئی۔قبضہ کاروں نے اسرائیلی سپریم کورٹ کا سہارا لیا، جو عمومی طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق حکومت اور آباد کاروں کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔
البتہ وقت کی کسوٹی پر اسرائیل متحدہ عرب امارات معاہدہ(Abraham Accords) امریکی حکام اور Kushner کی امیدوں جتنا کھرا نہیں اترا۔ایک جانب جہاں عرب کے شاہی خاندان اپنے مفادات کے لیے اسرائیل سے معاہدہ کرنے کو تیار تھے، عام عربوں کے جذبات یکسر مختلف تھے۔ عام تصور کے برعکس سعودی عرب، جو فلسطین کے حقوق کا دیرینہ حامی ہے، اسرائیل کو قبول کرنے کے دبائو کا شکار نہیں ہوا۔ ترکی نے بہت پہلے اسرائیل کو تسلیم کر لیا تھا اور تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کی، مگر بعد ازاں اسرائیلی پالیسی کی وجہ سے اِسے ناممکن قرار دے دیا ۔
(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا