12:53 pm
صحت کے لئے مسلمانوں کی ایجادات

صحت کے لئے مسلمانوں کی ایجادات

12:53 pm

ایک وقت تھا کہ دنیا میں بڑی بڑی چیزوں کی ایجادات مسلمان سائنسدانوں کے ہاتھوں سے پایہ ٔ  تکمیل تک پہنچتی تھیں ۔ ان ایجادات سے انسانی ترقی اور خدمات کے وہ کام لئے گئے جس نے دنیا کی تاریخ ہی بدل دی۔اس بات کا اقرار مغربی دنیا بھی کرتی ہے۔آج ساری دنیا کرونا جیسی موذی مرض کی شکار ہے۔جس کا ابھی تک 100فیصد علاج ممکن نہیں ہوا۔کسی بھی مرض کے علاج کے لئے ہسپتال کا ہونا بہت ضروری ہے۔آپ شائد یہ پڑھ کر حیران ہو ں گے کہ دنیا کا پہلا ’’ہسپتال ‘‘بنانے کا سہرا مسلمانوں کے سر جاتا ہے۔یہ ہسپتال 872ء میں مصر کے شہر قاہرہ میں احمد بن طالون کے نام سے قائم کیا گیا۔اس میں داکٹرز اور نرسز ہر وقت مریضوں کے لئے موجود ہوتی تھیں جبکہ اس کے ساتھ ہی طالبعلموں کی ٹریننگ کے لئے ایک سنٹر بھی قائم تھا۔جہاں مسلمانوں کا مفت علاج کیا جاتا تھا۔ ’’یونیورسٹیاں ‘‘ ڈگری دینے والی دنیا کی پہلی یونیورسٹی بنانے کا سہرا بھی مسلمانوں کے سر ہے۔859ء میں مراکش میں دنیا کی پہلی یونیورسٹی ’’القراویون ‘‘ نے پہلی ڈگری دی۔یہ یونیورسٹی شہزادی فاطمہ الفرہی نے قائم کی تھی ۔ آج بھی وہاں تدریس کا عمل جاری ہے۔ ’’سرجری‘‘ یا آپریشن کا بانی مسلم سائنسدان الزاہروی ہے ۔انہوں نے ہی سرجری کے آلات بھی ایجاد کئے اور آپریشن کو ممکن بنایا۔’’ویکسی نیشن‘‘ آج کورونا کے مرض کے لئے ویکسین دوسرے ممالک سے درآمد کی جا رہی ہے۔
یورپ سے50سال پہلے ویکسین ترکی کے لوگ خسرہ کے لئے استعمال کررہے تھے۔یہ پھر یورپ سمیت دنیا بھر میں کیسے پہنچی، اس کا ذکر پھر آگے کالم میں تحریر کرتا ہوں ۔’’چیک‘‘ بینک چیک کا رواج بھی عربوں سے دنیا کو ملا۔عربوں کی عادت تھی کہ وہ مالی اور کاروباری لین دین میں کاغذی کاروائی کا خاص خیال رکھتے تھے۔اس کے علاوہ درجنوں بلکہ سینکڑوں ایسی ایجادات ہیں جو مسلمانوں کے ہاتھوں پایہ ٔ  تکمیل تک پہنچی۔لیکن آج چونکہ دنیا بھر میں وبائی مرض سے لوگ سخت پریشان ہیں اس لئے میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہسپتال اور ویکسین دونوں مسلمانوں کی ایجاد کردہ ہیں ۔آج ہم ویکسین درآمد کر رہے ہیں لیکن سب سے پہلے مسلمانوں نے ویکسین برآمد کرنی شروع کی تھی۔اس کی تاریخ آپ جان کر حیران ہوں گے کہ دنیا میں پہلے پہل ویکسین کے طریقہ کار کا استعمال خلافتِ عثمانیہ کے دور میں شروع ہوا۔ تاہم یہ عمل ابتدائی شکل میں تھا جو ترکی میں برطانیہ کے سفیر کی اہلیہ لیڈی میری ورٹلی مانٹیگیو کے ذریعے برطانیہ پہنچا، جہاں معالج ایڈورڈ جینر نے چیچک سے بچاؤ کی پہلی ویکسین تیار کر کے دنیا کو موذی مرض سے نجات دلائی۔امریکی میڈیا کے مطابق کہانی کی ابتدا لیڈی مانٹیگیو کے خط سے ہوتی ہے جو انہوں نے 1717ء میں استنبول سے لندن میں اپنے دوست کو لکھا۔ خط میں انہوں نے بڑی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شاہی طبیب لوگوں کے جسم پر کٹ لگا کر ایک خاص چیز لگاتے ہیں جس سے وہ چیچک سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔یو ایس لائبریری آف میڈیسن اور بیلر یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی ویب سائٹس کے مطابق لیڈی مانٹیگیو کے شوہر ایڈورڈ مانٹیگیو 1717 ء سے 1721ء تک ترکی میں برطانیہ کے سفیر تھے۔ ان کی اہلیہ میری مانٹیگیو کو چیچک کے علاج میں گہری دلچسپی رکھتی تھیںکیونکہ وہ موذی مرض کے تلخ تجربات اور مشاہدات سے گزر چکی تھیں۔برطانیہ کے امیر کبیر گھرانے کی یہ خاتون بمشکل اس مہلک وباء سے اپنی جان بچا پائی تھیں، لیکن یہ مرض ان کے جسم پر کئی بدنما داغ چھوڑ گیا تھا۔ ان کے کئی قریبی عزیز اور دوست چیچک سے ہلاک ہو چکے تھے، جس سے ان کے دل میں خوف بیٹھ گیا تھا اور وہ اپنے بچوں کو اس وباء ء سے محفوظ رکھنا چاہتی تھیں۔یہ وہ دور تھا جب چیچک کی وباء یورپ سمیت کئی ملکوں میں تباہیاں پھیلا رہی تھی۔ 
18 ویں صدی میں ہر سال صرف یورپ میں چار لاکھ کے لگ بھگ افراد اس وباء سے ہلاک ہو جاتے تھے جب کہ صحت یاب ہونے والوں میں سے ایک تہائی اپنی بینائی کھو بیٹھتے تھے اور باقی ماندہ چہروں اور جسم پر بدنما داغ پڑ جاتے تھے۔ اس دور میں ہلاکت خیز وباء کا کوئی علاج دستیاب نہیں تھا۔لیڈی میری ورٹلی اپنے شوہر ایڈورڈ مانٹیگیو کے ہمراہ جب 1717 ء میں استنبول پہنچیں تو انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ترکی میں چیچک کی وباء کنٹرول میں تھی کیونکہ وہاں لوگوں کا ایک خاص طریقے سے علاج کیا جاتا تھا جس کے بعد انہیں چیچک نہیں ہوتی تھی۔لیڈی مانٹیگیو کو اس طریقہ کار پر اس قدر بھروسہ ہوا کہ انہوں نے سفارت خانے کے معالج چارلس میڈلینڈ کے ساتھ اپنے پانچ سالہ بیٹے کو چیچک سے بچاؤ کا کٹ لگوانے کے لیے شاہی طبیب کے پاس بھجوایا۔1721ء میں جب سفارتی مدت ختم ہونے کے بعد مانٹیگیو خاندان وطن واپس لوٹا تو ڈاکٹر میڈلینڈ بھی ان کے ساتھ تھا۔ اس نے تاج برطانیہ کے معالجوں کو اس طریقہ علاج پر قائل کرنے کے لیے مانٹیگیو کی چار سالہ بیٹی کو ان کے سامنے کٹ لگا کر ایک دوا لگائی جو وہ ترکی سے اپنے ساتھ لایا تھا۔مانٹیگیو سے پہلے بھی ترکی کا سفر کرنے والے تاجر چیچک کے علاج کی خبریں لاتے تھے اور ان کے توسط سے یورپ والوں کو معلوم تھا کہ کوہ قاف اور وسطی ایشیائی روسی ریاستوں سے عثمانی سلطنت کے محل کے لیے لائی جانے والی خوبصورت لڑکیوں کو بھی اسی طریقے سے چیچک سے محفوظ کیا جاتا تھا تاکہ شاہی محل میں رہنے والے چیچک جیسے کسی مرض کا شکار نہ ہوں۔ ان میں سے کئی کنیزیں بعد ازاں طاقت ور ملکائیں بنیں اور امور سلطنت میں ان کا گہرا عمل دخل رہا۔
(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ،پٹرول8 اور ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپےفی لٹرسستا ہوگیا

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ،پٹرول8 اور ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپےفی لٹرسستا ہوگیا

پیمر ا کا نیا ضابطہ اخلاق ، ملک کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آئوٹ کرنے کی ہدایت

پیمر ا کا نیا ضابطہ اخلاق ، ملک کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آئوٹ کرنے کی ہدایت

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے