01:08 pm
نیا انتفادہ

نیا انتفادہ

01:08 pm

(گزشتہ سے یوستہ)
فلسطین سے ہمارا تعلقات یک طرفہ ہیں۔ اگرچہ ہم نے ہر مرحلے پر فلسطینیوں کو حمایت کی، مگرانھوںنے کبھی کشمیر کے موقف پر ہمارا ساتھ نہیں تھا۔ اس کی وجہ حقائق کی یہ بہت بڑی تحریف ہے کہ پاکستانی دستوں نے 1970ء  میںاردن کے شاہ حسین کے خلاف ہونے والی بغاوت میں سینکڑوں فلسطینیوں کو ہلاک کیا تھا۔قصہ کچھ یوں ہے کہ پی ایل او اور پی ایف ایل پی نے 1970ء  میں عملاً عمان پر قبضہ کر لیا تھااور ہوٹل کونٹی نینٹل میں اس کے ہیڈکوارٹرز قائم تھے۔شامی بکتر بند بریگیڈ نے ان کی حمایت میں مملکت پرچڑھائی کر دی۔اربد میں تیسری آرمرڈ ڈویژن کے اردنی کمانڈر میجر جنرل قاسم نے میدان چھوڑ دیا۔ بریگیڈیر ضیا الحق نے کمان سنبھالی اور ہمارے اینٹی ایئر کرافٹ رجمنٹ کے دستوں کے ساتھ اربد میں شامی پیش قدمی کو روکا۔  
پاکستانی دستوں نے جو وسیع فوجی تجربے کی حامل تھے،جن میں میجر جنرل نوازش ملک بھی شامل تھے،عمان کے علاقے میں اردن کی بادشاہت کو(بریگیڈیر افتخار رانا کی زیر نگرانی) تحفظ فراہم کیا۔ ایئر کموڈور انور شمیم نے اردن فضائیہ کی کمانڈ کی۔ ساتھ ہی پاکستان نے اردن میں موجود بیس ہزار فوجیوں پر مشتمل عراقی آرمرڈ ڈویژن کو پی ایل او کی جانب سے مداخلت سے روکا۔ جنرل ضیا الحق سے مختلف وجوہات کی بنا پر اختلاف ہوسکتا ہے، مگر اردن میں انھوں نے خود کو ایک حقیقی ہیرو ثابت کیا۔ سچ تو یہ ہے کہ فلسطین اور پاکستان کے درمیان شاید ہی کوئی معرکہ ہوا ہو۔فلسطین سے متعلق ان جھوٹی اور گھڑی ہوئی کہانیوں کے باعث پاکستان سے متعلق میرے دکھ میں ہمیشہ اضافہ ہوا۔یاسر عرفات سے ہونے والی متعدد ملاقاتوں میں اُنھوں نے کبھی پاکستان کی بابت تلخی یا غصے کا اظہار نہیں کیا، بلکہ اردون میں پاکستان کے کردار کوہمیشہ سراہا۔ 
مئی 2018 ء میں مجھے ایسٹ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اردن کے دورے کا موقع ملا، جہاں ادارے کے چیئرمین روس پیروٹ نے ہماری شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کا اہتمام کیا۔ میں نے اس موقع پر سن ستر میں پاکستان کی نفاذ امن کی کوششوں کا ذکر کیا۔ پاکستانی فوجوں نے اردن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں،دنیا کے کسی اور مسلم ملک کے سپاہیوں نے ایسا کارنامہ انجام نہیں دیا۔ کنگ عبداللہ دوم اس زمانے میں آٹھ برس کے تھے اور ان شاہی افراد میں تھے، جن کی پاکستانی دستوں نے حفاظت کی۔ البتہ اُنھوں نے اِس تصور کویک سر رد کر دیا۔ عبداللہ کے برعکس ان کے چچاشہزادہ حسن، جنھوں نے حقیقی معنوں میں ملٹری کمان سنبھالی تھی، وہ ہمیشہ پاکستان کے ممنون رہے۔پاکستان نے اتفاقیہ طور پر لبنان میں پی ایل او اور پی ایف ایل پی کے منحرف ہونے کے اقدام کی سہولت کاری کی۔
اب صورت حال یہ ہے کہ امریکی حمایت کی وجہ سے اسرائیل کسی سمجھوتے کا خواہاں نہیں۔ ادھر Abraham Accordsجیسے معاہدوں کے باعث اس کی مداخلت بڑھ رہی ہے۔نیتن یاہو نے اِس تنازع کو اعتدال پر لانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا، بلکہ غزہ سے متعلق سخت زبان استعمال کی۔ اسی وجہ سے اسرائیل میں پرامن رہنے والے عربوں نے بھی احتجاج کا علم بلند کیا۔ بظاہر یوں لگتا تھا کہ عربوں اور عالم اسلام نے فلسطینیوں کو الگ تھلگ کر دیا ہے،مگرسڑکوں پر بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج اور اب او آئی سی کے ردعمل نے ثابت کر دیا کہ یہ اندازہ غلط تھا۔  وائٹ ہائوس میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کی مسرت کی تجدید اب مشکل ہے۔گو یہ تنازع نیتن یاہو کے لیے ایک چیلنج ہے، البتہ یہ انھیں وزارت اعظمیٰ کے حصول اور کرپشن کے چارجز سے فرار میں مدد کرسکتا ہے، جیسے کہ حالیہ انتخابات کے بعد وہ مخلوط حکومت قائم کرنے میں ناکام رہے تھے۔
عربوں اور فلسطینیوں سے تعلقات بہتر بنانا اسرائیل کے اپنے مفاد میں ہے، جن کا مطالبہ یہ ہے کہ ان کے، اپنے آبا کی زمین پر رہنے کے بنیادی حق کو تسلیم کیا جائے۔ ساتھ ہی فلسطینیوں کو امن کے لیے اسرائیل سے متعلق معروضی حقائق کو سمجھنا ہوگا۔(فاضل مصنف دفاعی اور سیکیورٹی ماہر ، کراچی کونسل آف فارن افیئرز کے چیئرمین(KCFR) اور قائد اعظم ہائوس میوزیم کے بورڈ آف مینجمنٹ کے وائس چیئرمین ہیں)

تازہ ترین خبریں

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا