01:09 pm
 زلمے خلیل زاد کی پاکستان کو دھمکی

 زلمے خلیل زاد کی پاکستان کو دھمکی

01:09 pm

افغانستان سے متعلق امریکہ کے نمائندے  زلمے خلیل زاد نے پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ افغان طالبان پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کوختم کرانے میںمدد کرے ۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ افغان طالبان پاکستان ہی کے راستے افغانستان میں داخل ہوتے ہیں اور مسلح کارروائی کرتے ہیں۔ زلمے خلیل زادنے کہا کہ اگر پاکستان نے ان کی اس تنبیہ پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا تو اس سلسلے میں پاکستان کو آئندہ بڑی مشکلات اور مصائب کا سامناکرنا پڑے گا۔ اس ہی قسم کی دھمکی آمیز لہجہ افغانستان کے صدر  اشرف غنی نے بھی اختیار کیاہے اور کہاہے کہ افغان طالبان افغانستان کے خلاف مسلح جدوجہد کی تمام حکمت عملی پاکستان کے اندر بیٹھ کر بناتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں کوئٹہ شوریٰ اور پشاور شوریٰ کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ الزام نہیں ہے بلکہ اس حقیقت سے پاکستان کے ارباب اختیار واقف ہیں۔افغانستان کے صدر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو افغا ن طالبان کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کرنی ہوگی۔ 
 چنانچہ امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد اور اشرف غنی کی پاکستان کے خلاف باتوں سے ظاہر ہورہاہے کہ امریکہ نے یوٹرن لے لیاہے۔ حالانکہ پاکستان نے امریکہ کی درخواست پر ہی افغان طالبان اور امریکہ کے مابین براہ راست بات چیت کرائی تھی جس کے نتیجے میں دوحہ امن مذاکرات کاسلسلہ شروع ہواتھا۔ امریکہ کے علاوہ یورپی ممالک نے بھی پاکستان کی افغانستان میں قیام امن کی ان کو ششوں کو سراہا تھا۔ لیکن اب صورتحال یکسر بدلتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ یعنی ایک بار پھر امریکہ پاکستان سے پرانا مطالبہ Do more کاکررہاہے۔ جس سے یہ ظاہر ہورہاہے کہ امریکہ افغانستان میں امن کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ جلد اپنی فوجوں کو افغانستان سے لے جاناچاہتاہے۔ بلکہ وہ افغانستان کی موجودہ حکومت کو یہ مشورہ دے رہاہے کہ پاکستان پر دبائوڈالاجائے تاکہ افغان طالبان افغانستان کے اندر اپنی مسلح کارروائیوں کو روک کر دوحہ امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔ تاہم جس طرح افغانستان سے متعلق امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے پاکستان کو دھمکی دی ہے اس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو مریکہ کے ساتھ براہ راست بات چیت کراکر نادانستہ طور پر ایک سنگین غلطی کاارتکاب کیاہے۔ ایک طرح سے امریکہ نے پاکستان کو ٹریپ کیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ زلمے خلیل زاد اور اشرف غنی دونوں یک زبان ہوکر کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ افغان طالبان کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے اور ان کی آمدورفت پر پابندیاں عائد کرے۔ یعنی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔
 امریکہ کا پاکستان کے خلاف یوٹرن اس بات کی غمازی کررہاہے کہ آئندہ امریکہ افغان حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف کوئی بڑی کارروائی کرسکتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ اگر پاکستان نے اس سلسلے میں کوئی واضح اقدامات نہیں اٹھائے تو نتائج کی ذمہ داری پاکستان پرعائد ہوگی۔ غالبا ً یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوجیں جلد لے جانے کا سلسلہ روک دیاہے ‘ امریکہ کے اس رویے سے خود افغان طالبان خاصے پریشان اور دل گرفتہ نظر آرہے ہیں۔ انہیں امید نہیں تھی کہ امریکہ پاکستان کی جانب سے امن کی کوششوں کے سلسلے میں الٹا پاکستان کو مورد الزام ٹھہرائے گا۔ جہاں تک افغان طالبان کاپاکستان کے ساتھ تعلقات کاتعلق ہے تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ افغان طالبان کی رشتہ داریاں پاکستان میں بسنے والے افغانیوں سے صدیوں سے چلی آرہی ہیں ۔ نیز افغان طالبان غیر ملکی فوجوں سے جنگ پاکستان کے اندر سے نہیں لڑی جارہی ہے بلکہ افغانستان کے اندر مسلح جدوجہد ہورہی ہے۔ افغان طالبان اپنے ملک کو آزاد کرانے کے لئے افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت اور غیر ملکی فوجوں سے گزشتہ بیس سالوں سے لڑرہے ہیں۔ یہ جنگ خالصتاً افغان طالبان‘ افغان حکومت اور امریکہ کے درمیان ہے۔ پاکستان کو اس جنگ میں گھسیٹنا امریکہ کی پاکستان دشمنی کو ظاہر کررہاہے۔ مزید برآں امریکہ اور برطانیہ باہم مل کر پاکستان کو مشور ہ دے رہے ہیں کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ مل کر ایک سیکورٹی معاہدہ کرلے تاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں مل کر افغان طالبان کے خلاف مورچہ زن ہوسکیں۔ واہ کیا جاہلیت پر مبنی مشورہ ہے؟۔ پاکستان کبھی بھی افغان حکومت کے ساتھ ایسا معاہدہ نہیں کرے گا کیونکہ اس طرح یہ سامراجی طاقتیں پاکستان کو افغان طالبان سے لڑاکر پاکستان کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتی ہیں۔
چنانچہ اس وقت امریکہ اور افغانستان کی حکومتوں کا پاکستان کے خلاف کھلی دشمنی کارویہ اس بات کو ظاہر کررہاہے کہ امریکہ آئندہ دنوں میں پاکستان کے لئے ایسے حالات پیداکرناچاہتاہے تاکہ معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے دوچار ہوسکے۔ جو بعد میں پاکستان کی(خدانخواستہ) تباہی وبربادی کاباعث بن سکے۔ امریکہ کی یہ دوغلی پالیسی بھی اسی بات کی غمازی کررہی ہے کہ امریکہ پر کسی قسم کا انحصار کرنا اپنے پیر پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ ماضی میں بھی امریکہ نے یہی روش اختیار کی تھی‘ جب پاکستان نے سوویت یونین کی فوجوں کے خلاف امریکہ کی ہدایت پر پراکسی وار میں حصہ لے کر غیر ملکی فوجوں کو افغانستان سے نکلنے پر مجبور کیا تھا۔ بعد میں امریکہ افغانستان سے اس طرح نکل بھاگا تھا جیسا کہ گدھے کے سر سے سینگ ؟ اب امریکہ یہ چاہتاہے کہ پاکستان افغان حکومت کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف جنگ میں حصہ لے تاکہ اس خطے میں اس کے مفادات کی نگرانی ہوتی رہی ہے۔ چاہے اس طرح پاکستان تباہ وبرباد ہوجائے۔چنانچہ مندرجہ بالا حقائق کی روشنی میں پاکستان کو اپنی افغان پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے اور اس تاثر کوختم کرناچاہیے کہ افغان طالبان پاکستان کی ہر بات کے آگے سرتسلیم خم کردیتے ہیں۔ افغان طالبان غیر ملکی فوجوں کے خلاف پہلے بھی لڑے تھے اور اب بھی لڑرہے ہیں ۔ ان کا جنگی محاذ افغانستان کے اندر ہے ناکہ پاکستان کے اندر۔ امریکہ اور اشرف غنی کو اس سلسلے میں اپنی غلط فہمی دور کرلینی چاہیے اور دھمکی آمیز جملوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز