01:11 pm
اشرف غنی کا زہریلا بیان، چمن میں دھماکہ!

اشرف غنی کا زہریلا بیان، چمن میں دھماکہ!

01:11 pm

٭چمن، دھماکہ، سات شہید، 14 زخمی O ملک بھر میں ’یوم فلسطین‘ ریلیاں، مظاہرے! Oتحریک انصاف، پیسے مل گئے، بغاوت ختمO احسن اقبال کے خلاف ریفرنس نارووال سٹیڈیم، 3½ کروڑ کے اخراجات تین ارب تک پہنچا دیئےOراستہ ملنے پر فلسطین جانے کو تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان O ملک بھر میں مرغیوں کا مرض ’رانی کھیت‘ 80 فیصد مرغیاں مر گئیں۔ اخباری رپورٹO اپوزیشن کو شہبازشریف کا عشائیہO شیخوپورہ: نوازشریف سے پہلی وصولی، اراضی کی فروخت والے پونے بارہ کروڑ سرکاری خزانے میں!!
٭افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقہ ’چمن‘ میں بم دھماکہ، سات افراد شہید، 14 زخمی ہو گئے، ان میں ایک مذہبی رہنما مولانا امیر عبدالقادر بھی شامل ہیں۔ ملک بھر میں بے شمار بم دھماکوں میں ایک اور کا اضافہ، اب پھربلوچستان اور وفاقی وزیرداخلہ کے روائتی رسمی مذمتی بیانات آ جائیں گے اوربات ختم ہوجائے گی۔ اِنا للہ و انا الیہ راجعون! صرف چار روز پہلے افغانستان بلکہ صرف کابل کے شاہی محل کے صدر اشرف غنی اور اس کے ملازم وزیر دفاع نے پاکستان کے خلاف سخت زہریلا بیان دیا تھا کہ پاکستان طالبان کے ساتھ مل کر اشرف غنی حکومت کو ختم کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ اس بیان کے بعد چمن میں بم دھماکہ!! ایک طرف بھارتی پاکستان دشمن ’را‘، دوسری طرف بھارتی کٹھ پتلی اشرف غنی اور اس کی ’زُریات‘ جنہیں پاکستان کے خلاف امریکہ کی حمائت بھی حاصل ہے!! بچھو کبھی ڈنک مارنے سے باز نہیں آتا۔
٭جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ترک کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی درندگی کے خلاف عالم اسلام کی موثر نمائندگی کی۔ امریکہ کی اسرائیل نواز لابی اس پر سخت برہم ہو رہی ہے۔امریکہ کے سب سے بڑے خبررساں ادارے ’سی این این‘ کی اینکر پرسن ’ایان گولوڈریگا‘ نے وزیرخارجہ کے انٹرویو میں اس بات پر سخت برہم ہو گئیں کہ اسرائیل دہشت گرد ہے! دریں اثنا حکومت اوار مذہبی رہنمائوں کی اپیل پر ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات اور بعد میں ریلیو ںاور مظاہروں میں اسرائیلی حملوں سے 65 بچوں، 34 خواتین سمیت 232 فلسطینی باشندوں کی شہادتوں پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔
اسرائیلی بم باری سے غزہ میں فلسطینیوں کی 350 عمارتیں ملبہ کے ڈھیر بن گئی ہیں۔ 55 ہزار سے زیادہ فلسطینی باشندے دربدر ہو گئے ہیں، سر چھپانے کی جگہ، خوراک ختم حتیٰ کہ پینے کا پانی نہیں مل رہا۔ فلسطینی تباہ حال باشندوں کی دل جوئی اوار بحالی کے لئے عالمی سطح پر فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع ہو گئی ہے۔ مصر نے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیاہے۔ پاکستان میں کوئی سرکاری فنڈ تو جاری نہیں ہوا تاہم مختلف سطح پر کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے 10 کروڑ روپے دیئے اور چودھری شجاعت حسین نے اپنی پارٹی کے تمام وزراء اور ارکان اسمبلی کی ایک ایک ماہ کی تنخواہ کا فنڈ قائم کیا ہے۔ تمام بنک اور کاروباری ادارے بھی اس کار خیر میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں…اور ق لیگ کے سوا دوسری ارب پتی سیاسی جماعتوں کے کھرب پتی قائدین؟ اور… اور بیشتر مذہبی جماعتیں بہت پرزور بیانات دے رہی ہیں اور اب جب کہ جنگ ختم ہو گئی ہے، فلسطین جا کر اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے کے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ یہ جہاد تو ایران، عراق، اردن اور سعودی عرب سے گزر کر ہی ہو سکتا ہے۔ مگر مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کی سرحدیں تو آپس میں جڑی ہوئی ہیں! یہ کیوں نظر نہیں آ رہیں؟ پہلے مقبوضہ کشمیر میں جہاد کر کے تو دیکھیں!! اس وقت تو لاکھوں فلسطینی بے بس مظلوم افراد کو خوراک، علاج معالجہ، دوائوں سردی پر چھتوں کی شدید ضرورت ہے، اس بارے میں سوچیں!
ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کل شام حکومت کی مخالف جماعتوں کے پارلیمانی سربراہوں کو عشائیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اخبارات کے مطابق اس عشائیہ کے مہمانوں میں پیپلزپارٹی کے آصف زرداری، بلاول اور اے این پی کے اسفند یار ولی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اپوزیشن کے دوسرے رہنمائوں کے نام نہیں دیئے گئے تاہم مولانا فضل الرحمن کی شرکت تو ناگزیر ہو گی (مریم نواز!!) ایسے ہی ذہن میں آیا ہے کہ اس وقت جب کہ فلسطین کے جان گداز واقعات پر وہاں سوگ منایا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی غم واَلَم کی فضا طاری ہے، یہاں عشایئے؟؟ کیا لکھوں؟ لکھوں کہ یہ اخراجات روک کر فلسطینی مظلوم افراد کے لئے دوائیں! چلیں کوئی اور بات کرتے ہیں۔
٭تحریک انصاف میں بغاوت چار دن بھی نہ چل سکی۔ سب بھاگ کر واپس حکومت کے قدموں میں بیٹھ گئے، جھک جھک کر شکریہ حضور! ترقیاتی کاموں کی آڑ میں کروڑوں کے فنڈز مل گئے! فقیروں کی اور صدا کیا تھی؟ چار پانچ روز پہلے کیا کیا پرجوش بلند اعلانات کئے جا رہے تھے کہ 40 ارکان اسمبلی ساتھ ہیں، 20 اور بھی آ رہے ہیں! اسمبلیوں میں حکومتی بنچوں سے الگ نشستوں پر بیٹھیں گے، قومی اور پنجاب اسمبلیوں کے سپیکروں کو الگ نشستوں کے لئے مراسلے بھی  بھیجے جا رہے ہیں؟ قومی اسمبلی میں بغاوت کے مرکزی لیڈر راجہ ریاض اور پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی باغی گروپ کے لیڈر ہوں گے! وفاقی اور صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔ بغاوت کی وجہ کہ جہانگیر ترین کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدموں میں انصاف ملنے کی توقع نہیں، عمران خاں عدالتوں کو تالے لگا کر خود اپنی عدالت لگائیں اور باغیوں کے پاس نئے ’جہانگیر ترین‘ کے خلاف مقدمات ختم کر کے انصاف فراہم کریں! مگر پھر! بقول شاعر ’اسماعیل میرٹھی‘ ’’یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا کہ جنگل کا جنگل ہرا ہو گیا؟‘‘ خلا میں تیرتا کوئی ڈنڈا یا تجوریاں بھر جانے کی چمک دکھائی دی کہ لوگ رات کو بغاوت کی انتہا کی خبروں پر سوچ کر سوئے تھے کہ صبح اٹھیں گے تو عمران خاں کی حکومت تخت سے تختہ پر اتر آئی ہو گی! مگر سرفراز سید اور دوسرے بڑے بڑے ’دانش ور‘ صبح خبریں پڑھ کر ہکا بکا کہ بغاوت کسی تالاب میں تہِ آب چلی گئی، سارا شور شرابا ختم، کشکولوں میں ترقیاتی فنڈز بھر گئے، گلیوں محلوں میں نالیاں بنانے کے لئے کروڑوں اربوں کی بارش ہو گئی، حکومت کے خلاف سارے ہتھیار توشہ خانے میں جمع اور آتش زیر پا و شعلہ بدست باغی ’’جنگجو‘‘ عمران خاں اور عثمان بزدار کے قدموں میں بیٹھے راگ الاپ رہے ہیں کہ ہم تمہارے ہیں، ہمارا پوچھنا کیا؟‘‘ تین دن پہلے ایک باغی ایم پی اے کا واضح بیان چھپا کہ ہمارا صرف ترقیاتی فنڈ نہ ملنے کا مسئلہ ہے۔ اور فنڈز مل گئے تو قومی اور پنجاب اسمبلیوں میں باغیوں کے پارلیمانی لیڈروں، راجہ ریاض اور سعید اکبر نوانی کے انتہائی محبت بھرے عقیدت مندانہ اعلانات کہ ’’کون سی بغاوت؟ کس کی بغاوت؟ کون سا گروہ؟ الگ نشستوں کا مطالبہ؟ کس نے کیا؟ کب کیا؟ ہم تو رکوع کے عالم میں جھکے ’’شاہ‘‘ کے ہمیشہ کے وفادار!! عمران خاں اور بزدار ہمارے ازلی مائی باپ! ہم ایک تھے، ایک ہیں، ایک رہیں گے‘‘! قوم کے خزانے لُٹ گئے، سیاست سربلند!!

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز