01:12 pm
  قائد حریت ، شہید محمد اشرف صحرائی 

  قائد حریت ، شہید محمد اشرف صحرائی 

01:12 pm

   سلام ہے کشمیری قوم پر ،جو بھارت سے آزادی کے لئے  تاریخ کی عظیم قربانیاں دیتے ہوئے جبر کی آگ سے کندن بن گئے ۔ یہ صبر کے
   سلام ہے کشمیری قوم پر ،جو بھارت سے آزادی کے لئے  تاریخ کی عظیم قربانیاں دیتے ہوئے جبر کی آگ سے کندن بن گئے ۔ یہ صبر کے عظیم پہاڑ ہیں ،جنہیں تاریخ حریت سلام پیش کرتی ہے ۔
 تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئر مین شہید  محمد اشرف صحرائی آج 05مئی 2021ء کو بھارتی حراست میں شہید ہوگئے۔ ان کی زیر حراست شہادت کی ذمہ دارمودی مافیا ہے ۔ یہ بطل حریت 1944 ء کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ کی وادی لولاب (یاد رہے یہ وہی وادی ہے جس پر حکیم الامت جناب علامہ اقبال ؒ نے نظم بھی لکھی ہے ،  اے وادی لولاب، ) کے گائوں ٹکی پور ہ میں پیدا ہوئے ۔ بنیادی تعلیم وہیں حاصل کی ۔ نوجوانی میں شیخ عبداللہ سے متاثر ہوئے لیکن بہت جلدشیخ عبداللہ کی بھارت نوازی کی پالیسی کے خلاف ہوکر شیخ کے سامنے کھڑے ہوگئے ۔ آپ کی ساری زندگی جدوجہد سے عبارت ہے ۔کشمیر کی آزادی کی محبت میں آپ نے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا ۔آپ کی زندگی کے 16سال کالے  قوانین کی سزائوں کے تحت جیلوں میں گذرے ، باقی عرصہ غیر اعلانیہ نظر بندیوں او ر حراستوں میں قابض بھارتی پولیس اور فوج کے تشدد کا سامنا کیا ۔ اگر یہ کہاجائے کہ قابض بھارتی ان سے اتنے خوفزدہ تھے کہ جتنے کسی اور سے نہیں تو غلط نہ ہوگا ۔آپ کی پرامن جدوجہد بے مثال تھی۔
آپ بزرگ راہنما سید علی شاہ گیلانی کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شامل کٹر حریت پسند راہنمائوں میں سے ایک تھے ۔انہیں کل جماعتی حریت کانفرنس کا چیئر مین نامزد کیا گیا تھا ۔ لیکن زندگی نے وفا نہ کی اور زیر حراست شہید ہوگئے ۔ انہوںنے طویل عرصے تک بھارتی عقوبت خانوں میں قید وبند کی اذیتیں برداشت کرنا پڑیں ۔لیکن آپ کے پایہ استقلال میں فرق نہ آیا  اور جدوجہد آزادی کے کارواں کی قیادت کرتے رہے ۔ آپ کشمیر کے ان عظیم والدین میں بھی شامل ہیں جن کے نوجوان بیٹے آزادی میںشہید ہوگئے ۔ آپ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ بیٹے جنید صحرائی ناجائز بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے بھارتی فوج سے مقابلے میں 19مئی 2020ء کو   شہید ہوئے تو بھارتی ایجنٹوں نے چاہا کہ آپ ان کے جسد خاکی کی واپسی کے لئے  منت سماجت کریں لیکن بطل حریت نے ریاض نائیکو اور برھان وانی کی طرح اپنے بیٹے کی شہادت پر قوم کے بیٹوں کو ترجیح دیتے ہوئے فرمایا ۔  ’’ میرا بیٹا شیخ عبداللہ نہیں ، قاسم نہیں ،غلام نبی آزاد نہیں ،بخشی نہیں وہ بھی ان بیٹوں جیسا ہے جو جدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں ۔ میں کیوں بھارتیوں سے درخواست کروں کہ میرے بیٹے کی لاش واپس کریں ،کیا وہ گمنام قبروں میں دفن ہزاروں کشمیریوں کا ساتھی نہیں ،وہ اپنا مذہبی اور اخلاقی فرض اداکرتے ہوئے شہید ہوا ۔میں بہت جلد اس سے دوسرے جہان میں اس کے باقی ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کروں گا۔ان شااللہ ۔گھبرانے کی کوئی بات نہیں ‘‘
قائد حریت نے اپنے جوان بیٹے کی شہادت کو میدان کارزار میں کشمیر کے دوسرے بیٹوں کا ساتھی قرار دے کر وہ تاریخی الفاظ کہے جو تحریک حریت کا سرمایہ اور نئی نسل کے لئے  مشعل راہ ہیں ۔ شہید محمد اشرف صحرائی نے اپنی ایک تاریخی تقریر میں یہ یاد گار الفاظ کہے تھے ،  ’’ میںمسلمان ہوں ،کشمیری ہوں اللہ کے سوا کسی کا کوئی خوف نہیں میر اجان مال اور اولاد سب اس پر قربان ہوجائیں تو میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے اپنی خوش قسمتی سمجھوں گا ،منزل مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں ہم نہ سہی ہماری آئندہ نسل ضرور بھارت سے آزاد ہوگی ‘‘
  محمد اشرف صحرائی کو 5اگست 2019ء کو دیگر حریت قائدین کے ساتھ گرفتا ر کیا گیا ، اور 12جولائی 2020ء کو ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جعلی مقدمہ درج کرکے اودھم پور جیل بھیج دیا گیا ۔ آپ کی عمر تقریبا ً80سال تھی اور آپ متعدد بیماریوں کا شکار تھے ۔جیل میں انہیں میڈیکل سہولتیں نہیں دی گئی ، جبکہ انہی حالات میں انہیں ذہنی اور جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا جاتا رہا ۔ خطرناک بیماری کی حالت میں انہیں جیل ہسپتال میں باقاعدہ علاج سے محروم رکھا گیا جس کی وجہ سے مودی مافیا کے ہاتھوں قتل ہوگئے ۔ آپ کی پوری زندگی جدوجہد آزادی سے منسوب ہے بلاشبہ تحریک آزادی میں آپ کے خاندان کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ 
 اشرف صحرائی کی شہادت پر پوری کشمیری او ر پاکستانی قوم کے ساتھ عالمی حریت پسند قومیں غمزدہ ہیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے  پورے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔پوری کشمیری اور پاکستان قوم شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ 
 
تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز