01:12 pm
’’غزہ کی مسکراہٹ‘‘

’’غزہ کی مسکراہٹ‘‘

01:12 pm

’’غزہ‘‘ مسکرا رہا ہے … بہادر فلسطینی اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں رب کے حضور سجدہ ریز ہوگئے، بہادر فلسطینی اپنے پیاروں کی تین سو سے زائد لاشیں
’’غزہ‘‘ مسکرا رہا ہے … بہادر فلسطینی اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں رب کے حضور سجدہ ریز ہوگئے، بہادر فلسطینی اپنے پیاروں کی تین سو سے زائد لاشیں اٹھا کر بھی بزدل نہیں بنے، سو بچوں کے جسموں کے ٹکڑے جمع کرکے بھی بدمزہ نہیں ہوئے … ’’غزہ‘‘ کی مسجدوں اور گھروں کی عمارتوں پر بے تحاشا بمباری کرکے تباہ کر دیا گیا … مگر شیر دل فلسطینیوں نے ہمت نہیں ہاری، عفت مآب خواتین کو گرفتار کرلیا گیا مگر فلسطینی ڈٹے رہے… اسرائیلی فضائیہ نے شفاخانے اور ہسپتال بمباری سے برباد کر ڈالے مگر فلسطینیوں نے جنگ بندی کی بھیک نہیں مانگی۔
میرا دل چاہتا ہے کہ میں آج پھر فلسطین کی ان مائوں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کروں کہ جنہوں نے بدمعاش اسرائیلی یہودیوں کے ظلم و جبر کے سامنے سر جھکانا گوارا نہ کیا …سلام ، فلسطین کی مائوں، بہنوں تمہیں سلام … فلسطین کے بہادر اور غیور مجاہدو! تمہیں سلام … فلسطین کے غیرت مند جوانوں تمہیں سلام، فلسطین کے بوڑھو! اور بچو!  تمہیں سلام، بہادرانہ مزاحمت کاری   پر ’’اہل غزہ‘‘ کو سلام ، شجاعت کی داستانیں رقم کرنے پر فلسطین کے ہر مجاہد کو سلام … زخموں سے چور چور  بدن، لیکن فتح کا جشن، تکبیر کے نعرے، مگر سر سجدے میں، معصوم پیارے بچوں کی لاشیں ، مگر مسکراتے چہرے… واہ، فلسطینیو! واہ، اس عاجز کالم نگار کی دعا ہے کہ رب کی رحمتیں تم پر سایہ فگن ہوں … تمہارے دلوں پر اطمینان اور راحت برسے، تمہارے پیاروں کے صدقے میں اللہ تمہیں آزادی نصیب فرمائے ۔ آمین
میں آج خوش ہوں … بہت خوش، خسیس اور خبیث یہودی صیہونیوں کو یہ شکست، مجاہدین فلسطین کی طاقت کی نشاندہی کرنے کے لئے کافی ہے، لیکن مجاہدین فلسطین کو نہ صرف اپنی اس طاقت کو برقرار رکھنا ہے بلکہ اس میں مزید اضافہ کرنا ہے ، عسکری صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ روحانیت کی شمعوں کو بھی فروزاں رکھنا ہے… کیونکہ ’’صیہونیت‘‘ وہ بھوت ہے کہ جس کا دماغ صرف اور صرف لاتوں سے ہی درست رکھا جاسکتا ہے ، ابھی تو دہشت گرد صیہونی حکومت کو اس کی 12 روزہ دہشت گردی کا بھی مزہ چھکانا ہے … ’’نیتن یاہو‘‘ صرف فلسطینیوں کا ہی نہیں … بلکہ پوری انسانیت کا مجرم ہے ، اس ’’مجرم‘‘  نے سو کے لگ بھگ معصوم بچوں کا قتل عام کرکے انسانیت کی جو توہین کی ہے … بے گناہ خواتین کو گرفتار کروا کر خواتین کے حقوق کو جس طرح سے پامال کیا ہے، شفاخانوں، ہسپتالوں، عوامی رہائشی علاقوں اور مسجدوں پر بمباری کروا کر جس درندگی کا مظاہرہ کیا ہے … دنیا کی کوئی ’’عدالت‘‘ اسے سزا دے یا نہ دے … مگر مجاہدین کی جہادی عدالت سے اس ’’خونی مجرم‘‘ کو جلد یا بدیر سزا ضرور ملنی چاہیے، ’’نیتن یاہو‘‘ اور ’’ مودی‘‘ جیسے درندوں کو جب تک سزا نہ ملی، تب تک یہ بے گناہ انسانوں کا خون بہاتے رہیں گے، ان بدمعاشوں کے ناپاک وجود سے انسانوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق رہیں گے۔
مسر ت کی بات یہ ہے کہ یہ بارہ روزہ  جنگ فلسطین کے تمام جہادیوں اور سیاسیوں نے متحد ہوکر لڑائی، پوری فلسطینی قوم ایک پیج پر رہی، اتحاد و اتفاق ہی وہ ’’گم شدہ‘‘ دولت ہے کہ جو اگر مسلمانوں کو مل جائے … تو یہود و ہنود کے دانت توڑے جاسکتے ہیں … اتحاد و اتفاق  کا فقدان ہی تو ہے کہ جس کی سزا آج پوری مسلم امہ بھگت رہی ہے، مسلمانوں کو متحد ہونا ہے، انہیں صوبائیت، لسانیت اور فرقہ واریت کی آلودگیوں سے بچنا ہے،  وگرنہ ان کی ہوا کو اکھڑنے سے کوئی روک نہیں   سکتا، جمعتہ المبارک کے دن پاکستان بھر میں کروڑوں انسانوں نے سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے نہ صرف پرچم جلائے، بلکہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا گزشتہ روز ، لندن میں لاکھوں انسان جمع ہوئے اور انہوں نے فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف زبردست مارچ کیا، یہ اس بات کا کھلا اظہار ہے کہ پوری دنیا کے انسان نیتن یاہو اور اس کی صیہونی حکومت کو مجرم سمجھتے ہیں، گورے ہوں یا کالے سب یہ چاہتے ہیں کہ انسانیت کے ان مجرموں کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے، پشاور میں مولانا فضل الرحمن نے جمعیت علماء اسلام کی ’’اسرائیل مردہ باد ریلی‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج پورا پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے  کہ جو دہشت گردی کی تاریخ دوہرا رہا ہے … انہوں نے کہا کہ آفرین ہے ان فلسطینی جوانوں اور خواتین پر جنہوں نے اسرائیل کو وہ مزہ چکھایا کہ وہ یاد رکھے گا … فلسطینیوں نے بہادری کی تاریخ رقم کر دی ہے، ہمارے حکمران جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سوچ رہے تھے ان کے خواب چکنا چور ہوگئے۔
یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ سعودی عرب ہو یا پاکستان … ان دونوں برادر اسلامی ملکوں نے نہ  تو ابھی تک اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کیا اور نہ ہی اس کے ساتھ سفارتی، عسکری، تجارتی یا مواصلاتی تعلقات قائم کئے، اللہ کرے کہ مستقبل میں بھی ایسا ہی رہے ، جاننے والے جانتے ہیں کہ ’’اسرائیل‘‘ امریکہ کا وہ ناجائز بچہ ہے کہ جس کو وہ ملت اسلامیہ کے خلاف ’’خنجر‘‘ کی طرح استعمال کررہا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کے اس ناجائز بچے کو متحدہ جہادی طاقت کے ذریعے کچل ڈالا جائے۔(وما توفیقی الاباللہ)
 

تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ڈالر نے پاکستانی معیشت کی کمر توڑ ڈالی، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

ڈالر نے پاکستانی معیشت کی کمر توڑ ڈالی، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا