01:23 pm
مسجداقصیٰ کی تاریخی گواہی

مسجداقصیٰ کی تاریخی گواہی

01:23 pm

خانہ کعبہ دنیاکی سب سے پہلی مسجدہے جوحضرت آدم علیہ السلام نے روئے زمین پرتعمیرکی :بے شک پہلا گھر جو انسانوں کیلئے (عبادت کی غرض سے)تعمیرکی
خانہ کعبہ دنیاکی سب سے پہلی مسجدہے جوحضرت آدم علیہ السلام نے روئے زمین پرتعمیرکی :بے شک پہلا گھر جو انسانوں کیلئے (عبادت کی غرض سے)تعمیرکیا گیاوہ ہے جو مکہ میں ہے۔(آل عمران:96)حضرت آدم علیہ السلام نے مسجد اقصیٰ کوخانہ کعبہ کی تعمیرے40سال بعد تعمیر فرمایا۔خانہ کعبہ سے مسجداقصیٰ 1234 کلومیٹر کی مسافت پرہے۔بعض مورخین کے مطابق مسجد اقصیٰ حضرت آدم ؑکے زمانے سے حضرت نوح ؑکے زمانے تک مسلسل آبادرہی اورحضرت نوح  ؑکے زمانے میں آنے والے طوفان کی وجہ سے وہ بھی منہدم ہوگئی۔حضرت عیسیؑ کی آمد سے تین ہزار سال قبل اس شہرکوکنعان ے لوگوں (یبوسیوں) نے  جوعرب سے آکریہاں آبادہوگئے تھے، نے آباد کیا۔ اس سرزمین کانام (فلسطین) کنعان کے لوگوں سے شروع ہوااوریہی وہ لوگ ہیں جو صدیوں سے فلسطین میں رہتے آرہے ہیں۔بعض مورخین کایہ بھی مانناہے کہ ان ہی یبوسیوں نے حضرت ابراہیم  علیہ السلام کے آنے سے پہلے مسجد اقصی کی تعمیرنوبھی کی تھی۔حضرت ابراہیم  علیہ اسلام نے حضرت اسماعیل  علیہ   اسلام کے ساتھ خانہ کعبہ اورحضرت اسحاق علیہ اسلام کے ساتھ مسجد الاقصیٰ کی تعمیرنوکی۔
حضرت اسحاق  علیہ  اسلا م کی اولادبعدمیں یہودی اورحضرت اسماعیل علیہ  السلام کی اولاد آگے جاکرمسلمان ہلائے گئے جبکہ یہاں اس کی وضاحت کرناضروری ہے کہ ہرنبی نے دینِ اسلام کاپیغام دیا اور خودکومسلمان کہالیکن یہودیوں نے یہودہ قبیلہ کے نام پرخودکویہودی کہناشروع کردیا اور حضرت عیسی علیہ السلام کے ماننے والوں نے اپنے پیغمبر عیسی علیہ السلام کے نام پرخودکوعیسائی کہنا شروع کردیا ۔ حضرت اسحق علیہ السلام نے اپنی زندگی میں مسجد اقصیٰ کاخوب خیال رکھا،آپ کے بیٹے جلیل القدرپیغمبرحضرت یعقوب  علیہ السلام تھے جن کالقب اسرائیل تھا۔حضرت  یعقوب  علیہ السلام ؑکے تیرہ بیٹے تھے،جن میں سے ایک حضرت یوسف ؑعلیہ السلام تھے،جنہیں اللہ نے بہت سے فضائل بخشے اوروہ بہت ہی خوبصورت نوجوان تھے۔اقرآن میں ان کی کافی تفصیل سے ذکرموجودہے جس میں ہم سب کے لئے بہت سی سبق آموزپندونصائح ہیں۔حضرت یوسف علیہ السلام کے ہی زمانے میں حضرت یعقوب  علیہ السلام اوران کی اولاد(یعنی بنی اسرائیل)  مصرآ کرآبادہوئے۔حضرت یوسف علیہ السلام  کے چند سو سالوں بعد اللہ نے اپنے پیغمبر حضرت  موسیٰ علیہ السلام و حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولادکو بچانے مصرمیں بھیجا،آپ کو حضرت یعقوب کی اولاد کو بچانے اوربنی اسرائیل کی  ہدات کے لئے بھیجا گیا تھا۔ بنی اسرائیل حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ مصرسے واپس فلسطین جانے کے لئے نکلے اوریہ سفرحضرت یوشع بن نون علیہ السلام کی قیادت میں مکمل ہوا۔حضرت داؤ د ؑ نے پھرسے مسجد اقصیٰ کی تعمیرکو شروع کرایا، جوکھنڈرات میں تبدیل ہوچکی تھی۔حضرت داؤد علیہ السلام اپنی وفات سے قبل یہ کام مکمل نہیں کر پائے اوروفات پاگئے۔ان کے بیٹے پیغمبرخداحضرت سلیمان علیہ السلام نے مسجد اقصیٰ کی تعمیرکو جاری رکھا اوراس تعمیرکوآپ ہی نے مکمل فرمایا۔
587قبل مسیح میں عراق کے بادشاہ بخت نصرنے یروشلم پرحملہ کیااورمسجداقصیٰ کی اینٹ سے اینٹ بجادی، یہودیوں کے مذہبی صحیفے نذرآتش کردیئے اورایک لاکھ سے زائدیہودی مردوزن اوربچوں وقیدی بناکراپنے ساتھ بابل لے گیا۔ پھر کچھ عرصے بعد بخت نصری حکومت کو زوال آگیا، اورایران کے بادشاہ خورس نے بابل وفتح کرکے تمام بنی اسرائیل کو آزاداوریروشلم واپس جانے کی اجازت دے دی۔
حضرت زکریا علیہ السلام کے نام سے منسوب منبرآج بھی مسجدکے احاطے میں موجود ہے۔ حضرت عیسٰی ؑاوران سے متعلق بہت سے اہم مقامات یعنی حضرت عیسٰی ؑ  کوآسمان پراٹھایاجانے والا مقام بھی مسجد الاقصیٰ کے ساتھ ہی موجودہے اور اس واقعے کے70سال گزرجانے کے بعد مسجد اقصیٰ  پرروم ے لوگوں نے حملہ کرکے بہت تباہی اوربربادی پھیلائی۔صرف مسجد اقصیٰ کی چاردیواری کھڑی رہ گئی،اس ے علاوہ مکمل مسجدمنہدم ہوگئی  اور یہ بنی اسرائیل پربڑاکڑاوقت تھااورخاتم النبییںﷺ کی آمدتک مسجداقصیٰ اسی طرح رہی۔
مسجداقصیٰ کاذکر قرآن کریم میں ہوں کیاگیاہے کہ :وہ(ذات)پاک ہے جو ایک رات اپنے بندے کومسجدالحرام یعنی(خانہ کعبہ)سے مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس)تک جس کے گرداگرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں لے گیا تاکہ ہم  اسے اپنی(قدرت کی)نشانیاں دکھائیں۔بے شک وہ سننے والا(اور)دیکھنے والاہے۔ (الاسراء:1)
آپ ﷺاورتمام مسلمان12سال تک مسجد اقصیٰ کی طرف ہی منہ کرکے نمازپڑھتے تھے۔حتی کہ جب مسلمان مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ آئے تب بھی17ماہ تک مسجد اقصیٰ ہی کی  طرف منہ کرکے نمازپڑھتے رہے۔اس کے بعداللہ نے مسلمانوں کواپنامنہ مسجداقصیٰ سے خانہ کعبہ مکہ المکرمہ ی طرف موڑنے کاحکم دیا۔
ایک اورموقع پرربِ کریم نے یوں فرمایا کہ: احمق لوگ کہیں گے کہ مسلمان جس قبلے پر (پہلے سے چلے آتے)تھے اب اس سے کیوں منہ پھیربیٹھے۔تم کہہ دوکہ مشرق اورمغرب سب اللہ ہی کاہے۔وہ جس کوچاہتاہے، سیدھے رستے پرچلاتاہے اوراسی طرح ہم نے تم کوامتِ معتدل بنایاہے،تاکہ تم لوگوں پرگواہ بنواورپیغمبر (آخرالزماںﷺ)تم پرگواہ بنیں۔اورجس قبلے پر تم (پہلے)تھے،اس کوہم نے اس لیے مقرر کیا تھا کہ  معلوم کریں،کون(ہمارے) پیغمبر کاتابع رہتا ہے، اورکون الٹے پاؤں پھرجاتاہے اوریہ بات (یعنی تحویل قبلہ لوگوں کو)گراں معلوم ہوئی، مگرجن کو اللہ نے ہدایت بخشی(وہ اسے گراں نہیں سمجھتے)اوراللہ ایسانہیں کہ تمہارے ایمان  کویونہی کھودے۔ اللہ تولوگوں پر بڑا مہربان (اور) صاحبِ رحمت ہے۔(اے محمدﷺ)ہم تمہارا آسمان کی طرف منہ پھیرپھیرکردیکھنادیکھ رہے ہیں۔سوہم تم کواسی قبلے کی طرف جس کوتم پسندکرتے ہو،منہ کرنے کاحکم دیں گے تواپنا منہ مسجدحرام(یعنی خانہ کعبہ)کی طرف پھیرلو ۔ 
(جاری ہے)
 
تازہ ترین خبریں

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے  پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا