01:21 pm
مسجداقصیٰ کی تاریخی گواہی

مسجداقصیٰ کی تاریخی گواہی

01:21 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
اورتم لوگ جہاں ہواکرو،(نمازپڑھنے کے وقت)اسی مسجدکی طرف منہ کرلیا کرو۔ اور جن لوگوں کوکتاب دی گئی ہے،وہ خوب جانتے ہیں کہ(نیاقبلہ)ان کے پروردگارکی طرف سے حق  ہے اورجوکام یہ لوگ کرتے ہیں،اللہ ان سے بے خبرنہیں ،اوراگرتم ان اہلِ کتاب کے پاس تمام نشانیاں بھی لے کروآؤ،توبھی یہ تمہارے قبلے کی پیروی نہ کریں، اورتم بھی ان کے قبلے کی پیروی کرنے والے نہیں ہو، اوران میں سے بھی بعض بعض کے قبلے کے پیرونہیں،اوراگرتم باوجود اس کے کہ تمہارے پاس دانش (یعنی وحی خدا) آچکی  ہے، ان کی خواہشوں کے پیچھے چلوگے تو ظالموں میں(داخل)ہوجاؤگے۔ (البقرہ:(142.145
حضرت محمدﷺکی وفات کے چھ سال بعد مسلمانوں کالشکرمختلف ممالک فتح کرتاہوا یروشلم تک پہنچ گیا۔اس وقت وہاں عیسائیوں کی حکومت تھی۔وہ قلعہ بندہوگئے،اورصلح کیلئے یہ شرط  رکھی کہ مسلمانوں کے خلیفہ خودآئیں تووہ انہیں شہرکی چابی حوالے کریں گے۔ چنانچہ خلیفہ دوم حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کواس کی اطلاع دی گئی توآپ خودیروشلم گئے اوراس وقت وہاں پرقابض عیسائیوں  سے معاہدہ کرکے یروشلم کواسلامی حکومت کے ماتحت لے آئے۔آئیے اب تاریخ ملت سے کچھ اقتباسات سے استفادہ کرتے ہیں:یہیں اہل قدس کے نمائندے خلیفۃ المسلمین کی خدمت میں حاضرہوئے اورصلح کی درخواست کی۔حضرت عمرؓنے یہ درخواست منظور کی اورحسب ذیل عہدنامہ اپنے دستخطوں سے لکھ کران کو عطا فرمایا۔
’’اللہ کے بندہ عمرامیرالمومنین کی طرف سے اہل ایلیا(بیت المقدس)کویہ امان نامہ دیاجاتا ہے۔اہل ایلیاکی جان، مال، گرجوں، صلیبوں  سب کو امان دی جاتی ہے۔بیماروں، تندرستوں اورسب مذہب کے لوگوں کویہ امان شامل ہے۔وعدہ کیاجاتاہے کہ نہ ان کے عبادت خانوں پرقبضہ کیا جائے گانہ انہیں گرایاجائے گا۔ان کے دینی معاملات میں کوئی مداخلت نہ کی جائے گی اوریوں بھی کسی کوکوئی تکلیف نہ دی جائے گی۔ البتہ ان کے پاس یہودی نہ رہنے پائیں گے۔اہل ایلیاکافرض ہے کہ وہ جزیہ اداکرتے رہیں اور متحارب رومیوں کواپنے شہرسے خارج کر دیں۔   جورومی شہرسے نکلے گااس کی جان ومال سے کوئی تعرض نہ کیاجائے گاحتی کہ وہ اپنے وطن سلامتی کے ساتھ پہنچ جائے۔اگراہلِ ایلیامیں سے کوئی رومیوں کے ساتھ جاناچاہے تووہ بھی جاسکتاہے لیکن اگررومی بھی امن پسندانہ طورپررہناچاہیں توانہیں بھی ان ہی شرائط کے ساتھ رہنے کی اجازت ہے۔اس امان نامہ کی اللہ اوراس کا رسولﷺ  اورآپ کے خلفااورجملہ مومنین ذمہ داری لیتے ہیں‘‘۔
اس عہد نامہ کی تکمیل کے بعد اہل قدس نے شہرکے دروازے کھول دیے اورحضرت عمرؓ فاروق رضی اللہ عنہ نے بیت المقدس کا قصد کیا۔ بیت المقدس کے سفر کے لئے  حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک ترکی گھوڑاپیش کیا گیا۔ آپ سوارہوئے توگھوڑاالیل کرنے لگا۔ حضرت عمر ؓفاروق رضی اللہ عنہ اترپڑے اورفرمانے لگے:کم بخت!تونے یہ غرورکی چال کہاں سے سیکھی؟ اوراپنے گھوڑے کومنگواکراسی پر روانہ ہوئے۔اس واقعہ کے بعدکبھی آپ ترکی گھوڑے پر سوار نہ ہوئے۔حضرت عمرؓرات کے وقت بیت المقدس میں داخل ہوئے۔سب سے پہلے مسجد اقصیٰ میں حاضری دی او ر محراب داؤدمیں دو رکعت تحیہ المسجداداکی۔ 
بنوامیہ ے خلیفہ عبدالملک بن مروان نے اسی مسجد(جوحضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے بنوائی تھی)اس کے اوپرایک بڑی مسجد تعمیر کروائی، اس طرح حضرت عمرؓفاروق رضی اللہ عنہ کی بنائی ہوئی مسجدمکمل اس مسجدکے اندرہی آگئی اور ابھی بھی یہی تعمیرقائم ہے تاہم بعدمیں مختلف اسلامی بادشاہوں نے اس ی مرمت کاکام جاری رکھا۔ اس ے علاوہ انہوں نے ایک اورنہایت وسیع اور عالیشان عمارت تعمیرکی جس کانام قبۃ الصخر اہے، جوابھی بھی انہی بنیادوں پر قائم ہے۔قبۃ الصخرا کااگنبدسنہری رنگ کا ہے،اور اس کی چار دیواری نیلے اورخوبصورت پتھروں سے منقش ہے۔
1099میں مشترکہ صلیبی افواج نے پانچ ہفتوں کی مسلسل جنگ کے بعدیروشلم پرقبضہ کرلیا،اس دوران انہوں نے یروشلم میںکافی خون خرابہ کیااور 70 ہزارمسلمان مردوں، عورتوں اوربچوں کوقتل کردیا۔جب یروشلم پرصلیبی افواج قابض تھیں،مسلمان ہمیشہ متفکررہتے تھے کہ کس طرح سے یروشلم کوصلیبیوں کے جابرانہ تسلط سے آزادکرایاجائے،اسی فکر کے ساتھ مسلمان بادشاہ نورالدین ؒ نے اقصیٰ کے لئے  ایک بہترین منبربھی بنوایاتھا،تاکہ یروشلم کی آزادی کے موقع پراسے اقصیٰ میں نصب کیاجائے،تاہم نورالدین بادشاہ اپنے اس مبارک ارادے کی تکمیل سے پہلے اپنی نوعمری میں ہی وفات پاگئے اوریروشلم وصلیبیوں سے آزاد نہ کر اسکے۔اس کے بعدصلاح الدین ایوبی مسلمانوں کے بادشاہ ہوئے،جوبہت ہی بہادر بادشاہ تھے،انہوں نے پھرسے مسلمانوں کوجمع کیااور صلیبی افواج کے خلاف جنگ کی قیادت سنبھالی۔ 1187 میں صلاح الدین نے صلیبی افواج کوشکست دی،اور یروشلم کوایک بارپھرسے آزاد کروا لیااوراس کے بعد صلاح الدین نے وہ خوب صورت منبربھی مسجد اقصیٰ میں نصب کروادیاجونورالدین بادشاہ نے مسجد اقصیٰ کے لئے  بنوایا تھا۔بدقسمتی سے یہ منبر ایک یہودی کے ہاتھوں1969ء میں نذرآتش ہوگیا۔تاریخ ملت سے ایک اوراقتباس’’ حروب صلیبیہ‘‘  کو بھی نقل کرنابہت ضروری ہے:
سلطان نے حارم پرقبضہ کرنے کے بعد فرنگیوں سے معرکہ آرائی شروع کردی۔ 579ھ   میں فوجیں  جمع کرکے فرنگی علاقہ پرحملہ کر دیا۔  متواترچودہ سال تک نصاریٰ سے جہاد کیا ۔ شام کے تمام علاقے نصاری ٰسے بہ قوت لے لیے۔ بیت المقدس فتح کیا۔اسلام کے دشمن ریجی نالڈ کو قتل کیا۔دوسرے عیسائی حکمران گامی ،بالڈون، والڈ، کورنتی،جوسکن وغیرہ جو گرفتارتھے،ان کی جان  بخشی کی۔ اس معرکہ کے حالات تاریخ ملت کی  جلدششم میں بیان کیے جاچکے ہیں۔اس زمانہ میں موصل پرحملہ کیا۔ عزیزالدین نے اطاعت قبول کرلی۔
(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ،پٹرول8 اور ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپےفی لٹرسستا ہوگیا

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ،پٹرول8 اور ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپےفی لٹرسستا ہوگیا

پیمر ا کا نیا ضابطہ اخلاق ، ملک کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آئوٹ کرنے کی ہدایت

پیمر ا کا نیا ضابطہ اخلاق ، ملک کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آئوٹ کرنے کی ہدایت

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا