01:21 pm
’’نکا‘‘ بننے سے انکار، دینی مدارس سے پیار

’’نکا‘‘ بننے سے انکار، دینی مدارس سے پیار

01:21 pm

یہ کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ جب ایک بڑے دینی ادارے کے سربراہ سے اس خاکسار کی ملاقات ہوئی … باتوں ہی باتوں میں انہوں نے اس خاکسار کو بتایا کہ ’’انہوں نے مجھے بھی بلایا تھا … اور سمجھانے کی کوشش کی تھی  کہ آپ کے ادارے کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیں گے، علیحدہ تعلیمی بورڈ بنا دیں گے … یہ مراعات وہ مراعات … مگر میں نے یہ کہہ کر ’’نکا‘‘ بننے سے انکار کر دیا کہ ’’مسلمان ہمارے پاس  اپنے بچے دین سیکھنے کے لئے بھیجتے ہیں … عصری تعلیم بھی ہم دیتے ہیں مگر دینی مدارس کا بنیادی مقصد قرآن و سنت کے علوم کی اشاعت اور حفاظت ہے … خیر وہ ناراض  تو ہوئے مگر میں بھی ’’نکا‘‘ بننے سے بال بال بچا، میں ’’حضرت‘‘ کی گفتگو سن کر حیران و پریشان نظر آیا تو وہ ہولے سے بولے کہ ہاشمی صاحب! موجودہ زمانے میں دینی مدارس کو ان کے بنیادی مقصد پر قائم رہتے ہوئے چلانا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ہے … ’’ابے‘‘ کو اب مولویوں میں بھی  نئے نئے ’’نکوں‘‘ کی تلاش ہے۔
آنے والے دن بتا دیں گے کہ کون سا مولوی ’’نکا‘‘ بن کر مذہبی طبقے میں توڑ کا سبب بننے کی کوشش کرے گا؟ اور پھر ہمارے کانوں نے  دینی مدارس کے نئے بورڈ بننے کی خبریں سنیں، نئے وفاق یا نئے تعلیمی بورڈ کے سرکاری اعلانات کے بعد … مذہبی حلقوں کی طرف سے ان کے خلاف منفی ردعمل کا آنا بھی ایک ’’نیا پن‘‘ ہی اپنے اندر لیئے ہوئے تھا ، 22 مئی کو جامعہ اشرفیہ لاہور   میں وفاق المدارس کے قائدین و دیگراکابر علماء کا ایک اجلاس ہوا، جس میں وفاق المدارس نے ان دینی مدارس کا الحاق ختم کرنے کا اعلان کر دیا جنہوں نے سرکار سے نئے تعلیمی بورڈ  منظور کروائے تھے۔
میری روز اول سے کوشش رہی کہ اس معاملے کو کالم میں نہ ہی زیر بحث لایا جائے …  لیکن نئے بورڈ منظور کروانے والوں کا الحاق ختم کرنے کے فیصلے کے بعد … وفاق المدارس کے جید اکابرین کے خلاف سوشل میڈیا پر جو طوفان بدتمیزی اٹھانے کی کوشش کی گئی، اس افسوسناک صورت حال نے مجھے مجبور کیا کہ کچھ باتیں ہمیں بھی کرہی لینی چاہیں … میں نے ایک دفعہ پھر اسی نامور علمی شخصیت سے رابطہ کیا کہ جنہیں ’’نامعلوموں‘‘ کی طرف سے ’’نکا‘‘ بنانے کی کوشش کی گئی تو وہ    اپنے انکار اور اللہ کے فضل سے ’’نکا‘‘ بننے سے بال بال بچ گئے تھے … مگر اس مرتبہ میرا رابطہ مواصلاتی تھا … ان کا کہنا تھا کہ ’’ابا‘‘ نے بڑی محنت کر رکھی ہے، ابھی مزید ’’نکے‘‘ بھی منظر عام پر آئیں گے ، وفاق المدارس کے بزرگ علماء نے نئے تعلیمی بورڈ بنانے والوں کا الحاق ختم کرکے ان کو یہ موقع فراہم کر دیا کہ اب وہ کھل کر کھیلیں … اپنے طلباء کو چاند کی سیر کروائیں، یا انہیں مریخ سیارے پر ریسرچ کے لئے بھیجیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے طلباء کو کلرک بنائیں ، تھانیدار بنائیں، سپرنٹنڈنٹ بنائیں ، سیکرٹری بنائیں، کرنل ، جنرل بنائیں ڈی ایس پی بنائیں، پائلٹ بنائیں ، یا کسی دفتر کا چپڑاسی بنائیں اگر وفاق ان کے راستے میں رکاوٹ تھا … تو اب یہ رکاوٹ دور ہوگئی … انہیں چاہیے کہ وہ ’’رج‘‘ کے اپنے اداروں کے ذریعے یہ سارے ہنر مند تیار کریں … باقی رہ گے دینی مدارس تو ان کی فکر نہ کریں … دینی مدارس کی بنیاد  رضائے الٰہی کے حصول پر رکھی جاتی ہے۔
جن والدین نے اپنے بچوں کو کلرک، تھانیدار یا پائلٹ بنانا  ہوتا ہے  وہ انہیں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھیجتے ہیں … دینی مدارس کا کام حافظ، قاری، عالم، مفتی تیار کرنا ہوتاہے، مخیر حضرات بھی د ینی مدارس کو اس لئے فنڈز نہیں دیتے کہ یہاں تھانیدار یا افسر بنیں گے بلکہ وہ بھی قوم کے بچوں کو حافظ ، قاری اور دینی عالم بنانے کے لئے چندہ فراہم کرتے ہیں ، ایف اے ٹی ایف اور سرکاری ایجنڈے پر چلنے کی کوشش کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ سرکار سے فنڈز لے کر اس کے ایجنڈے کی تکمیل کریں … کم از کم مخیر حضرات کی طرف سے خالصتاً دینی مدارس کے لئے دی جانے  والی زکوٰۃ ، صد قات کو تو خراب کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس سے ’’آزادی‘‘ اور ’’حریت‘‘ کا مزاج مضبوط ہوتا ہے ، سرکاری ایجنڈے پر  چلنے والے ’’درباری‘‘ تو پیدا  کرسکتے ہیں … قیامت تک الٹے بھی لٹک جائیں … رومیؒ،  غزالیؒ تو بہت دو رکی بات کوئی مفتی رشید احمد لدھیانوی نور اللہ مرقدہ حتیٰ کہ مفتی محمد نعیمؒ کا ثانی بھی پیدا نہیں کرسکتے، کوئی ان سے پوچھے کہ حضرت اقدس مفتی رشید احمد لدھیانویؒ نے کس جدید یونیورسٹی سے پڑھ کر د نیا میں علم و تصوف اور جہاد کا پرچم لہرایا تھا … حضرت مفتی محمد نعیمؒ کس آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ تھے؟ اللہ نے ان دونوں شخصیات کو دنیا بھر کے مسلمانوں میں جو مقبولیت عطا فرمائی، وہ کلرک یا تھانیدار تیار کرنے والی کسی جدید یونیورسٹی کی وجہ سے نہیں ، بلکہ دینی مدارس اور خانقاہیں قائم کرنے کی وجہ سے عطا فرمائی، یہ جو آج دینی مدارس کے معصوم طلباء کو ’’افسر‘‘ بنانے کے سہانے خواب دکھا کر انہیں دنیا داری میں فنا کرنا چاہتے ہیں … کوئی ان سے پوچھے کہ بھائی لوگو! تم نے خود سرکاری افسری کیوں نہ کی ؟ مدرے کامہتمم بننا کیوں گوارا کیا؟ تم نے اپنے بچوں میں کتنوں کو سرکاری افسر بنایا؟ ہم کسی مولوی کے سرکاری افسر بننے کی مخالفت نہیں کرتے … لیکن پورے کے پورے مدرسے اور خانقاہ کو صرف سرکاری افسر تیار کرنے پر لگا دینا،  زکوٰۃ و صدقات پر پلنے والے مولویوں اور طلباء کے چہروں پر مسنون داڑیوں کی بجائے جدید تراش خراش والی ٹیڈی داڑھیوں کارواج چل پڑنا … آخر یہ سب کیا ہے؟ علماء کا حکام سے روابط رکھنا بڑی بات نہیں ہے لیکن حکام کے احکامات جب دینی مدارس کے تعلیمی نصاب اور مدارس میں  رائج سسٹم پر اثر انداز ہونا شروع ہو جائیں تو پھر اس سے معاملات میں خرابی بڑھتی ہے، میں نے ان کی یہ طویل گفتگو بڑے صبر کے ساتھ سنی اورپھر آج کالم میں بھی بیان کر دی۔
’’نوٹ‘‘ ’’اگر دوسرا فریق  اپنا جواب دیناچاہے تو خاکسار کا کالم حاظر ہے۔‘‘

تازہ ترین خبریں

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے  پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا