01:23 pm
’’کوئی نیا ٹیکس نہیں ہوگا!’’ مرغی 550روپے کلو

’’کوئی نیا ٹیکس نہیں ہوگا!’’ مرغی 550روپے کلو

01:23 pm

اسرائیل کا اعتراف جرم٭کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا ، وزیر خزانہ مرغی 550روپے کلو، گندم 1400روپے 20کلو٭ بنگلہ دیش، اسرائیل کے سفر پر پابندی ختم٭ بھارت،  آج کہیں زیادہ تباہ کن ایک اور بحری طوفان٭ کراچی بلاول ہائوس میں مویشیوں کے باڑے میں 200سرکاری کمانڈو متعین، حلیم عادل شیخ ٭ چوہدری نثار علی خان کے حلف کا مسئلہ٭ ترین گروپ کی تحریک انصاف کو بجٹ پیش کرنے کے لئے ایک ماہ کی اجازت (عبوری ضمانت) ٭ فلسطین پر قیامت، نواز شریف خاموش؟
بہت سی باتیں، اہم خبریں، کالم کا آغاز، اسرائیلی اعلیٰ فوجی حکام کے اعتراف جرم سے کہ غزہ میں 400عمارتیں، خاص طور پر 13منزلہ ’’جالا‘‘ (JALA)  ٹاور کو مسمار پر بم باری شدید غلطی تھی۔ ’’جالا‘‘ ٹاور میں بین الاقوامی میڈیا گروپوں ایسوسی ائیڈ پریس، اے ایف پی،الجزیرہ اور بی بی سی وغیرہ کے ادارے کام کر رہے تھے؟ اس کے علاوہ غزہ کے علاقے کے لئے  ایک بڑا میڈیکل کمپلیکس بھی تھا۔ اس عمارت کو مسمار کرنے پر دنیا بھر کے میڈیا گروپ اسرائیل کے سخت خلاف ہوگئے، میڈیکل کمپلیکس کو تباہ کرنے کا عالمی ادارہ صحت نے بھی سخت نوٹس لیا، اس کے علاوہ کثیر تعداد میں بچوں (65) اور 34خواتین کو ہلاک کرنے پر یونیسف والے بھی برہم۔ ان باتوں سے دنیا بھر میں اسرائیل کی ساکھ بری طرح خراب ہوئی اور اسے سخت سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ (ٹائمز آف اسرائیل)
قارئین کرام! یہ باتیں اسرائیل کے یروشلم، واشنگٹن اور کیلی فورنیا سے مشہور امریکی روزنامہ ’’نیویارک ٹائمز‘‘ کے اشتراک سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت اخبار ’’ٹائمز آف اسرائیل‘‘ نے امریکہ اور یورپ کے مختلف اخبارات، گارڈین ،  واشنگٹن پوسٹ وغیرہ کے تجزیوں اور اداریوں کے حوالے سے شائع کی ہے۔
 اس کے مطابق نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے نام نہ چھاپنے کی شرط پر اسرائیلی فوج اور فضائیہ کے اعلیٰ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو غزہ میں  رہائشی اور دوسری عمارتوں پر حملے نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا مگر وزیراعظم یاہو نے بات نہ سنی اور کہا کہ غزہ کو ہر حالت میں فتح کیا جائے گا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق انسانی سطح پر یہ شدید حماقت تھی،یہ معاملہ جالا ٹائور کے مالک جواد سبدی نے عالمی عدالت میں بھی پیش کر دیا ہے، اسرائیل کو مزید مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ اس کا گہرا دوست  ٹرمپ جاچکا ہے اور نیا صدر جوبائیڈن اسرائیل سے ناراض ہو رہا ہے( سعودی عرب اور بھارت سے بھی) ان خبروں کے ساتھ یہ خبر بھی کہ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے نئے پاسپورٹوں پر اسرائیل جانے پر پابندی کے الفاظ ختم کر دئیے ہیں اب بنگلہ دیشی باشندے ملازمت وغیرہ کے لئے آزادانہ طور پر اسرائیل جاسکیں گے۔ ایک سوال پر بنگلہ دیش کے ایک وزیر نے توجیہہ پیش کی ہے کہ  بنگلہ دیش نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، ایسا ارادہ بھی نہیں مگر بین الاقوامی سفر میں یکسانیت  پیدا کرنے کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ’’دنیا بھر میں کسی پاسپورٹ پر ایسی سفری پابندی موجود نہیں، ترجمان کی بات بالکل غلط ہے پاکستان، ایران  اور ملائیشیا کے پاسپورٹوں میں یہ پابندی موجودہے۔
بھارت پہلے ہی انتہائی پریشان کن بحرانوں سے دوچار ہے۔ روزانہ کرونا سے ہزاروں افراد مر رہے ہیں، لاکھوں نئے مریض آرہے ہیں (اتوار کے روز 4041اموات، دو لاکھ 62ہزار نئے مریض) کسانوں نے کئی ماہ سے دہلی کو گھیر رکھا ہے، 26مئی کو پارلیمنٹ پر قبضہ کا اعلان آچکا ہے، مرغیوں کی وباء سے ہزاروں پولٹری فارم بند ہیں، صوبائی انتخابات میں مودی حکومت کو پے در پے شکستیں ہوچکی ہیں، حال ہی میں بحر ہند کے جنوبی بھارتی ساحلوں پر ’’توکتے‘‘ طوفان کی شدید تباہی کا ابھی اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکا کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے ’’توکتے‘‘ طوفان سے کہیں زیادہ آج شروع ہونے والے  نئے طوفان ’’یاس‘‘ کی پیش گوئی کر دی ہے اس کے مطابق خلیج بنگال میں پیداہونے والا یہ طوفان آج بروز منگل بہار کرناٹک مغربی بنگال کے ساحلوں اور سرحدی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شروع ہوگا اور کل ’’بروز بدھ‘‘ شام کے وقت سنگین ترین شدید  طوفان کی شکل اختیار کرلے گا، اس دوران 80سے 120کلو میٹر رفتار کی تیز ہوائیں چلیں گی20فٹ سے زیادہ بلند سمندری لہروں متعدد ساحلی بستیاں ڈوب سکتی ہیں۔ اس طوفان سے بھارت کے حکومتی حلقوں میں کتنا خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ طوفان کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لئے بھارتی بحریہ کے چار جنگی جہاز، متعدد طیارے، ہیلی کاپٹر، چار عام بڑے تجارتی بحری جہاز ، سینکڑوں کشتیاں، 11بڑے ٹرانسپورٹ طیار ے مختص کر دئیے گئے ہیں، ہزاوں من غذائی اشیاء اور ہزاروں خیمے بھی محفوظ مقامات پر پہنچا دئیے گئے ہیں؟ اور مودی کے خلاف پورے بھارت میں مظاہرے تیز ہوگئے ہیں۔
اب گھر کی باتیں! تادم تحریر خبر تھی کہ دوپہر کے بعد ڈھائی سال سے حلف نہ اٹھانے والے چودھری نثار علی خان پنجاب اسمبلی کے 342ویں رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے تھے مگر یہ بھی کہ پنجاب حکومت اس حلف برادری کو روکنے کی اس بنا پر پوری کوشش کر رہی تھی کہ صدر پاکستان کا آرڈیننس آچکا ہے کہ  6ماہ تک حلف نہ اٹھانے والے شخص کی اسمبلی کی رکنیت کالعدم ہوسکتی ہے۔ اس آرڈیننس کے باعث چودھری نثار علی خان حلف نہیں اٹھا سکتے۔ نثار علی خان کے قانونی حلقے کہہ رہے ہیں کہ  صدر کے آرڈینیس کا ابھی تک سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا (ممکن ہے کالم جانے کے بعد جاری ہوگیا ہو) اور نثار علی خان کا بیان کہ میں اپنے حلقے کے عوام کو  اسمبلی میں نمائندگی سے محروم نہیں کر سکتا! کیا مضحکہ خیز بیان ہے! ڈھائی سال بعد محرومی یاد آئی ہے، مزید کہا کہ حلف نہ اٹھانے کے بعد خالی نشست پر دوبارہ انتخاب حماقت ہوگی، ڈھائی سال تک حلف کیوں نہ اٹھایا؟ کوئی جواب نہیں بس یہ کہ نواز شریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والے موصوف کو صوبائی اسمبلی حقیر دکھائی دے رہی تھی! ہندی زبان کی کہاوت یاد آرہی ہے کہ  ’’ آدھی کو چھوڑ ساری کو دھائے‘‘ (دیکھے)، ساری ہاتھ آئے نہ ’’آدھی کو پائے‘‘ ویسے سمجھ میں نہیں آرہا کہ  پنجاب حکومت کیوں یہ حلف روک رہی ہے؟ چودھری نثار علی کسی الہ دین کے چراغ کے ذریعے وزیراعلیٰ بن رہے ہوں تو پنجاب کیا اقوام متحدہ کا ادارہ بھی نہیں روک سکتا مگر...مگر ایک بے بس سلطنت کا آئین، قانون، اخلاقی اصول، سرفراز سید ! ایک نوحہ اور لکھ!
نئی بات سے پہلے مرشد علامہ اقبالؒ کا ایک شعر کہ ’’خداوند! تیرے یہ سادہ دل بندے کدھر جائیں کہ ...درویشی بھی عیاری ہے سلطانی بھی عیاری!
شاعر کو آنے الے حالات کا ابہام کیسے ہوتا ہے، اسی شعر سے اندازہ لگالیں۔ اپوزیشن کے 30 سالہ دور میں ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی تھیں اور موجودہ حکومت کے دور میں  گندم کی وافر پیداوار اور 20کلو آٹا 1400روپے میں، مرغی 550روپے کلودوسرے درجے کا گھی 300روپے لٹر (کلو سے کم) اور وزیر خزانہ کا قوم پر احسان کہ نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔
وزیر خزانہ  صاحب! عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، آٹا، چینی، گھی کا صرف نام سن رہے ہیں، خریدنے کی سکت نہیں رہی، ان کا کچومر لگا کر نیا ٹیکس نہ لگانے کا تمسخرانہ اعلان، شوکت صاحب! ٹیکس تو زندہ لوگوں پر لگائے جاتے ہیں۔

 

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی