12:52 pm
بشارالاسد، خامینائی، پیوٹن

بشارالاسد، خامینائی، پیوٹن

12:52 pm

26مئی کو بشارالاسد اگلے سات سال کے لئے صدر منتخب ہو جائیں گے، بشارالاسد عددی طور پر شامی علاوی یعنی نصیری عقائد رکھتی شدید ترین اقلیت کا نام ہے۔ بشارالاسد کا انہدام بالکل ممکن تھا، یہ انہدام اگر ہو جاتاتو یہ جبر و ظلم کا انہدام ہوتا، مگر بشارالاسد کو قوت ارادی، عزم، اولوالعزمی کا عطیہ ’’فطرت‘‘ نے اس وقت دیا جب بشارالاسد نے صدام حسین اور کرنل قذافی کا انہدام دیکھا۔ کرنل قذافی اگر اپنے بیٹے کی بے عقلی کا شکار نہ ہوتے۔ خود کو امریکہ کا طفیلی نہ بنا لیتے، خود کو سچ، مخلص انقلابی کمیونسٹ افریقی عرب بنائے رکھتے تو وہ یورپ و امریکہ کو اسی طرح ’’ڈیل‘‘ کر سکتے تھے جیسے چھوٹے سے کمیونسٹ کیوبا کے فیڈل کاستو نے ’’معجزہ‘‘ کر دکھایا تھا۔ امریکی خیمے میں گھسنا، فرانس کی رفاقت میں عافیت تلاش کرنا، کرنل قذافی کی خودکشی کا بنیادی راستہ تھا۔ پھر اس کی اولاد، بیٹی اور بیٹے ’’وراثت‘‘ کے حوالے سے لڑتے رہے جبکہ اس سیاسی ’’ وراثت‘‘ میں کرنل قذافی کے ساتھی شامل نہیں کئے جاتے تھے، ایک ماڈل یہ تھا بشارالاسد کے لئے ۔
دوسرا ماڈل صدام حسین کا تھا کہ وہ امریکی کلب کا ایرانی دشمنی میں ساتھی بنتا، ایران کے خلاف آٹھ سالہ عرب امریکی جنگ لڑتا رہا، پھر امریکی قانون سفیر کے ذریعے کویت پر حملہ آور ہونے کی شہہ کا شکارہو جاتا ہے ، صدام حسین کا میں ہمیشہ شدید فکری مخالف رہا، اس کے مدمقابل سعودیہ و خلیجی ریاستوں کا حامی رہا، مگر صدام حسین کو جب  غلطی کا احساس ہوا تو وہ کویت سے نکل گیا، مگر امریکہ کو سعودیہ و خلیج میں فوجیں اتارنے کا نادر جواز مل گئے۔ یہ سب فوجیں جو بش سینئر نے ارسال کیں، یہی سب کچھ تو ’’کروسیڈ‘‘ تھی بلکہ اسرائیل کے لئے فرات  ،نیل  و خلیج کی عرب  سرزمینوں کو کھول دینے کی حکمت عملی تھی۔ قذافی آخری مرحلے پر چوہے کی طرح بزدل بن گیا، صدام حسین امریکی و برطانوی استعماری عدالت  میں ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے مارتا ہوا، دلیرانہ طور پر وادی موت میں اتر گیا۔ یہی آخری لمحہ صدام کو ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگانے کے سبب شہید اور مظلوم عرب فلسطین دوست بنا گیا۔
بشارالاسد نے خود کو محاصرے میں پا کر نہ تو کرنل قذافی بننے، نہ ہی صدام حسین بننے کی راہ اپنائی، بلکہ اپنی بقاء کی جنگ لڑنے کو ترجیح دی، میں بشارالاسد کے جبر و ظلم کے سبب اس کا فکری شدید مخالف ہو کر بھی تسلیم کرتا ہوں کہ اس نے اپنی قوت ارادی، عزم کو استقامت و عزیمت کا عنوان بنا لیا تھا، دوسری طرف بشارالاسد کو انہدام سے دوچار کرنے کے مالدار عرب خواہش مند زیادہ وسائل، زیادہ اسباب رکھنے کے باوجود ناکام ہوتے گئے کیونکہ ان سب کے دل آپس میں شدید ترین نفاق، مطلب پرستی سے دوچار تھے بلکہ وہ خود جنگجو نہ تھے صدر اوبامہ سے بشارالاسد کو مروانا چاہتے تھے جسے بش جونیئر اور ٹونی بلیئر سے صدام کو مروا لیا تھا، بشارالاسد کی کہانی بہت زیادہ دلچسپ سامان مطالعہ ہے جس طرح آیت اللہ علی خامینائی کی کہانی، ایرانی عزیمت، انقلابی استقامت، خون آلود جنگ ایران  و عراق کا آخری باب ہے، خامینائی سب عربوں کو مفتوح  بنانے میں کمربستہ رہا ہے۔
اگر محض انقلاب کی خود غرض آنکھ سے دیکھا جائے، وحدت امت مسلمہ کے خواب کو بکھر جانے کی اجازت ہو تو پھر امام خمینی کی طرح آیت اللہ علی خامینائی سچا، مخلص خون آشام انقلاب آفرین کردار ہے جس کو امریکیوں نے جھانسا دے کر عربوں کے خلاف استعمال کیا، مگر خود امریکی ریفامرز کے سبب ایرانی جال میں پھنس گیا۔ میں قدامت پسندوں کی بے جا اس کامیابی کا سہرا ریفارمرز کو دیتا ہوں۔ صدر خاتمی کو، صدر حسن روحانی کو، جواد ظریف کو کہ انہوں نے امریکہ کو ’’الو‘‘ بنائے رکھا ہے۔
بشارالاسد آج کیوں بچ گیا نظر آتا ہے، پہلی بات تو اس کی قوت ارادی، حزب اللہ کا بشارالاسد کو بچانے کا کھل کر 2012ء میں اس کی مدد کو آجانا حزب اللہ کا بشارالاسد کو بچانے کا عمل، یہ بنیادی تاسیسی معاملات ہیں۔ انقلابی ایران کا غیر شیعہ ، نصیری ایسے عقائد رکھتے حکمران کو تحفظ دینا جو ان کی فقہہ میں ہرگز حسن معاملہ، مدد کا مستحق نہیں۔ ’’فقہی نظریہ ضرورت‘‘ کا معاملہ بھی ہے۔ ایران نے اس طریقے سے ثابت کیا کہ وہ فقہی طور پر سیاسی معاملات میں ایرانی قوم پرستی کو تحفظ دے سکتا ہے۔
بشارالاسد کو بچانے والا دوسرا کردار صدر پیوٹن ہے۔1963ء سے کمیونسٹ سوویت یونین آف رشیاء  شام حافظ الاسد کا محافظ ساتھی، مدد کار رہا ہے۔ جنرل جمال عبدالناصر کا بھی تھا۔ مگر جمال عبدالناصر کے ساتھ کمیونسٹ روس نے بے وفائی کی، یوں مصر سے روس کو نکال دیا گیا اور امریکی مصر میں گھس آئے جوکہ آج تک موجود ہیں۔ مگر صدر پیوٹن کے مسیحی ہوچکے۔ روس نے دلجمعی کے ساتھ  شام کے مورچے پر محاذ بنا لیا گرتے ہوئے بشارالاسد کو بچانے کے لئے امریکہ کے مدمقابل بھی آگیا۔ اوبامہ و ٹرمپ بزدل، غدار عرب اتحادی کے طور پر سامنے آئے۔ عرب اپنے داخلی نفاق، خود غرضیوں کے سبب فاتح بنتے بنتے شکست کھاتے گئے۔ اسرائیل و امریکہ نے داعش کو تخلیق کرکے ارض نیل و فرات اور شام میں نیا جو کھیل کھیلا وہ بھی خلیجی و سعودی عربوں کی پسپائی کا سبب بنا۔ آج یہی خلیجی سعودی کس وسعت ظرفی کے ساتھ بشارالاسد سے دوستی کر رہے ہیں؟ اس کا پہلا کریڈٹ ایران کو دوسرا صدر پیوٹن کو، تیسرا خود مضبوط اعصاب کے بشارالاسد کو جاتا ہے۔جبکہ مالدار عرب سیاسی و اخلاقی طور پر ناکام ہوچکے ہیں پھر بھی اپنے مال و دولت کے سبب سازشوں کی دنیا میں وہی جیت سکتے ہیں۔
 

تازہ ترین خبریں

ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے

ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے

جوتوں سے پہچانا گیا   اللہ تعالیٰ کا نظام بھی کیسا عجیب ہے‘  وہ جب کسی ظالم سے نفرت کرتا ہے  تو اس کی قبر کی بھی بخشش نہیں ہوتی...

جوتوں سے پہچانا گیا اللہ تعالیٰ کا نظام بھی کیسا عجیب ہے‘ وہ جب کسی ظالم سے نفرت کرتا ہے تو اس کی قبر کی بھی بخشش نہیں ہوتی...

ناریل کے گرم پانی کے معجزات، ماہرین نے حیران کن تحقیق بیان کر دی

ناریل کے گرم پانی کے معجزات، ماہرین نے حیران کن تحقیق بیان کر دی

محمد رضوان کو محنت کا صِلہ مل گیا، آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنا دی

محمد رضوان کو محنت کا صِلہ مل گیا، آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنا دی

ایک ہفتے میں ڈالر ، سعودی ریال اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

ایک ہفتے میں ڈالر ، سعودی ریال اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

بارشیں مزید کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

بارشیں مزید کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی شادی سے پہلے ہی خوشیاں خاک میں مل گئیں

نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی شادی سے پہلے ہی خوشیاں خاک میں مل گئیں

عمران خان کی چھٹی ۔۔اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

عمران خان کی چھٹی ۔۔اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی، اب تک کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک تفصیلات جاری

بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی، اب تک کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک تفصیلات جاری

سستےگھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی شروع، ساڑھے 3 مرلہ گھر کی ماہانہ قسط کیا ہوگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

سستےگھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی شروع، ساڑھے 3 مرلہ گھر کی ماہانہ قسط کیا ہوگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

خبردار!!احتیاط کیجئے  موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ، موٹروےپولیس نے ہدایات جاری کردیں

خبردار!!احتیاط کیجئے موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ، موٹروےپولیس نے ہدایات جاری کردیں

کورونا کیسز میں اضافہ ، کئی علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ

کورونا کیسز میں اضافہ ، کئی علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کس تاریخی موقع پر پاکستان آئیں گے؟خوشخبری سنا دی گئی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کس تاریخی موقع پر پاکستان آئیں گے؟خوشخبری سنا دی گئی

کورونا کیسز میں اضافہ ، صوبائی حکومت جس نے ان ڈور شادیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی

کورونا کیسز میں اضافہ ، صوبائی حکومت جس نے ان ڈور شادیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی