12:54 pm
دینی مدارس، جو اللہ کے لئے وہی باقی رہے گا

دینی مدارس، جو اللہ کے لئے وہی باقی رہے گا

12:54 pm

کیا واقعی پاکستان میں امریکہ کا کوئی بھی فوجی اڈا نہیں؟ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے تو مان لیتے ہیں...نجانے پاکستانی عوام ابھی تک یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ ہمارے موجودہ حکمران بھی امریکی غلامی میں پہلی حکومتوں سے کچھ کم نہیں، بلکہ دو ہاتھ زیادہ ہی ہیں، خیر ابھی تو دفتر خارجہ کے امریکی اڈے سے انکار والے بیان کا مزہ لیتے ہیں۔ اس حوالے سے تفصیلی گزارشات کسی اور دن  پر اٹھا رکھتے ہیں۔ آج دل چاہتا ہے کہ شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی کے اس بیان کا ذکر کیا جائے کہ جو انہوں نے گزشتہ دنوں جامعہ اشرفیہ لاہور میں وفاق المدارس کے اجلاس میں کیا، انہوں نے فرمایا کہ ’’آج مجلس عاملہ کی طرف سے طے کیا گیا ہے کہ جو نئے ’’بورڈز‘‘ بنے ہیں یا بننے جارہے ہیں۔ ان کے عمل کا دائرہ کار، ان کے اہداف مختلف ہیں۔ لہٰذا وفاق المدارس العربیہ سے اپنا الحاق انہوں نے خود ختم کرلیا ہے اوراس حیثیت کو ’’وفاق‘‘ نے تسلیم کرکے نافذ کر دیا ہے۔ ان شاء اللہ اس فیصلے میں اللہ تبارک و تعالیٰ برکت ڈالیں گے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ان وفاقوں کی وفاق سے علیحدگی کی وجہ کوئی رقابت نہیں ہے۔ یہ نہیں ہے کہ ان  سے ہماری کوئی دشمنی ہے، اور یہ بھی  نہیں ہے کہ ان کے ساتھ ہم کوئی زیادتی کا معاملہ کر رہے ہیں۔ بلکہ درحقیقت مدارس دینیہ کی جو اصل بنیاد ہے، اس بنیاد کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا، بنیاد یہ ہے الحمدللہ آب سب جانتے ہیں کہ اس کی بنیاد اس مسئلے پر نہیں تھی کہ معاشرے میں ہمیں کیا سمجھا جاتا ہے؟ یا معاشرے میں ہمیں کیا مقام ملتا ہے، ان کی بنیاد صرف ایک بات پر تھی کہ اللہ تعالیٰ کس عمل سے راضی ہو جاتے ہیں، اس بنیاد پر مدارس قائم ہوئے تھے۔ مدارس کو ہر قسم کے بیرونی اثرات سے آزاد رکھ کر خالص اللہ تعالیٰ کے لئے کام کرنا، اللہ تعالیٰ کے دین کی حفاظت کرنا۔
 اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ قرآن اور نبی کریمﷺ کی سنت مطہرہ  کا نہ صرف یہ کہ تحفظ کریں بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو بلاخوف و خطر دین پہنچائیں، یہ ہے اصل مقصود، تو وہ اس بات سے پیدا ہوسکتی ہے کہ کوئی بیرونی طاقت یا بیرونی اثرات اس کو اپنے کنٹرول میں لے کر اس کو اس نہج سے ہٹانے کی کوشش کرے، اور ان کو لالچ کے ذریعے یا خوف دلا کر اپنے اس مقصود سے ہٹانے کی کوشش کرے، مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پورے وقار اور احتیاط کے ساتھ ہم اپنے اس مئوقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ لیکن ڈٹنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا اہتمام کریں کہ دوسروں کے خلاف دشنام طرازی نہیں کرنی چاہیے۔ جب حضرت امام مالکؒ نے ’’مئوطاء‘‘ لکھی تو بہت سے لوگوں نے ’’مئوطات‘‘ لکھیں انہوں نے اپنی کتابوں کا نام بھی مئوطاء  رکھا، امام مالکؒ سے کسی نے کہا کہ حضرت آپ نے مئوطا لکھی تھی تو اور لوگوں نے بھی لکھنی شروع کر دی، حضرت امام مالکؒ نے ایک جملہ کہا تھا، یہ جملہ ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ ’’ماکان للہ یبقی‘‘ جو اللہ کے لئے ہوگا وہ باقی  رہے گا، اصل چیز یہ ہے کہ ہم اپنے اندر اخلاص اور للھٰیت پیدا کریں اور خالص اللہ اور اس کے رسولﷺ کی رضا کی خاطر اپنی خدامات سرانجام دیں۔‘‘ شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی کے اس بیان کو اگر وفاق المدارس کی ’’پالیسی‘‘ بنا  دیا جائے تو خیر ہی خیر ہوگی۔
یہ بات حقیقت ہے کہ عالمی صیہونی طاقتیں پاکستانی قوم سے ایمان و غیرت کے ساتھ، ساتھ  قرآن و سنت کی عظیم تعلیمات بھی چھیننا چاہتی ہیں، اپنے ان برے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے جہاں انہیں گرفتاری یا گولی کا استعمال کرنا پڑے وہ کرتے ہیں اور جہاں ’’گڑ‘‘ سے کام چلے وہاں وہ گڑ دے کر مار ڈالتے ہیں، کیا میٹھا زہر ہے کہ دینی مدارس ’’آفیسر‘‘ تیار کریں، انجینئر تیار کریں، یہ کوئی نہیں سوچتا کہ دینی مدارس جو ’’امام‘‘ تیار کرتے ہیں، سارے ڈاکٹرز، انجینئرز، بیورو کریٹس، ان کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہونے پر مجبور  ہوتے ہیں، آفیسرز اور تھانیدار مارکہ ’’حضرات‘‘ یہ رونا بھی  بڑی شدت کے ساتھ روتے ہیں کہ امام مسجد، موذن اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہیں بہت کم ہوتی ہیں۔ یقینا یہ بات اپنی جگہ درست بھی ہے مگر اس کے باوجود میرا ان حضرات سے سوال ہے کہ وہ بتائیں کہ آج تک مولوی حضرات یا مدرسے کے اساتذہ و طلباء میں سے کتنے ہیں کہ جنہوں نے بے روزگاری، بھوک یا مفلسی سے تنگ آکر خودکشی کی ہو؟ ان 73سالوں میں ایسا کوئی ایک واقعہ بھی پیش آیا ہو تو سامنے لایا جائے۔ یہ عجیب بات ہے کہ چند ننھے، منے دماغوں میں آنے والے دنیا کمانے کے نئے نئے آئیڈیاز کو تمام دینی مدارس پر زبردستی تھوپنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ 
ارے بھائی! اگر تم اپنے اساتذہ اور طلباء کو مالدار بنانے کے چکر میں پڑ ہی گئے ہو تو اچھا ہے خود بھی خوب خوب کمائیاں کرو، مال بنائو اور اپنے طلباء کو بھی مالدار بنائو، اس لئے کہ تمہارے نزدیک معاشرے میں عزت پانے کے لئے آفیسر بننا یا مالدار ہونا ضروری ہے لیکن میں لبرلز اور سیکولرز کی دنیا میں رہنے کے باوجود تمہاری اس بات کو قبول کرنا تو درکنار سمجھنے سے بھی قاصر ہوں۔
اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ نائن الیون کی کوکھ سے برآمد ہونے والی امریکی ’’روشن خیالی‘‘ نے اپنا پہلا شکار جہاد اور حیاء کو بنایا اور پھر ’’تبدیلی‘‘ کی تلوار دینی مدارس پر بھی لٹکا دی۔ نائن الیون کے تقریباً 20سال بعد آج دینی مدارس کو اپنی بقاء کی جنگ درپیش ہے۔ اس جنگ کا فیصلہ بھی اخلاص، للھٰیت اور تقویٰ کی بنیاد پر ہی ہوگا، جو اللہ کے لئے ہوگا وہی باقی رہے گا۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی