12:56 pm
                        کون لائق ہے اور کون نا لائق!

                        کون لائق ہے اور کون نا لائق!

12:56 pm

کون نالائق ہے اور کون لائق یہ تو تاریخ نے فیصلہ کرنا ہے ،جرائم کی دنیا میں بھی تو انقلاب آگیا ہے ،جرم کا چھپالینا بھی ایک ٹیکنیکل ٹاسک ہے اور اس ٹاسک پر بھی بہت اخراجات آتے ہیں ،مزے میں وہ رہ جاتے ہیں جو جرم کرنے والوں اور اس کا کھوج لگانے والوں سے بیک وقت و بیک انداز حصہ نکال لیتے ہیں تاہم لکھنے والوں کو تو موضوع اور وہ بھی موزوں درکار ہوتا ہے ۔اب یہی رنگ روڈ ،نیا تو نہیں پنڈی اور لاہور دونوں شہر بڑوں ،بڑوں کی کمائی کا ذریعہ ہیں ۔کون کون ملوث ہے اور کس کس کو ملوث کرنا مقصود ہے سب وقت کے ساتھ طشت ازبام ہوجائے گا ۔عمران خان کی صفائی کے لئے اتنا کافی نہیں کہ اس نے زلفی بخاری جیسے آدمی کے ہاتھ کھڑے کروادئیے ہیں ۔بعض قلم کے مزدور تو سارا بوجھ ہی عمران خان پر ڈال رہے ہیں اور وہ کملا ،وزیر اعظم ،کم اور مجذوب وقت زیادہ لگتا ہے ۔شکر یہ ہے کہ وزیر اعظم فائل خود پڑھنا جانتے ہیں اس لئے معاملہ ان کے ہاتھ چڑھ گیا ہے ورنہ بے چارے عثمان بزدار وہ تو اس وصف سے بھی عاری ٹھہرے ۔مجھے بعض لکھنے والوں پر بھی ترس آتا ہے کہ وہ ریٹنگ کے چکر میں زمین و آسمان کے قلابے ملا دیتے ہیں ،مگر معاملہ وہی ڈھاک کے تین پات ،آخر سب کیا ہے ؟کہ باتیں اتنی بھاری بھرکم اور وزن ککھ برابر بھی نہیں ۔
 ایک سیاسی کھلوا ڑ مچا ہے جو یاران سرپل کو ضرور معلوم ہوگا ،اس کی ایک ایک پرت  سے آگاہ ہونگے مگر چونکہ باتوں کو جس رخ سے بھی دیکھیں سر پائوں سے محروم لگتی ہیں ۔
میں بیگم نسیم ولی خان کے بارے لکھنا چاہتا تھا کہ جن کیساتھ  1977 کی پی این اے تحریک میں سیاسی کارکن کے طور کام کرنے کا موقع میسر آیا سترہ سال کی عمر بہت کچھ سیکھنے کی ہوتی ہے۔  ابن امیر شریعت سید مومن شاہ بخاری ؒ تحریک کے شعلہ بیان مقرر تھے انہیں کی شعلگی میرے اندر بھی در آئی یا یوں کہیں کہ
لبوں پہ رکھ کے مرے اپنی بولتی آنکھیں 
سکھا  دیا  مجھے  ا نداز   گفتگو    اپنا 
ایک دن تو ایسا بھی آیا کہ بھٹو حکومت کی طرف سے پیر و مرشد اور میرے ایسے وارنٹ جاری ہوئے کہ زندہ یا مردہ حاکم وقت کے بندی خانے میں پائے جانے چاہئیں ،مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک دریا کے کنارے چار چاک و چوبند مضبوط قوی ٰکے حامل گھوڑے کھڑے تھے ،رات کے اندھیرے میں ہم دونوں کو دریا کے پار ایک  گائوں کی کچی حویلی میں لے جایا گیا ۔باقی بات کسی اور وقت پر فی الحال یہ کہ ولی خان صاحب کو جب حکومت نے اپنا مہمان بنالیا تو محترمہ نسیم ولی خان ایک طاقتور سیاستدان کے طور پر ابھریں اور انہوں نے حکومت وقت کو ناکوں چنے  چبوائے یہ الگ بات کہ جب مذاکرات کی میز پر سیاسی طور پر کچھ بہتری کا فیصلہ ہوگیا تو آمر ضیاء نے جمہوریت کی بساط پلٹ دی ۔پھر جب 1979  ء میں ذوالفقار علی بھٹو کو ناحق پھانسی دے دی گئی تو فقط19 سالہ سیاسی کارکن اس کو ذہنی طور پر تسلیم نہ کرسکا اور اپنی ساری سیاسی ہمدردیاں پی پی پی کے پلڑے میں ڈال دیں۔
پھر پی پی پی کے زوال نے دل مسوس کر رکھ دیا پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ انس سا ہوا کہ شاید انصاف کی بات کرنے والے عمران خان کسی تبدیلی کا پیش خیمہ بن جائیں  ۔
مگر تمام خواب توتعبیر بھی نہیں رکھتے
براکیا جوکسی نے یہ خواہش کی 
حقیقت یہ ہے کہ عمران خان ابھی بھی اتنے برے  نہیں لگتے جتنے مارشل لائوں کی وہ پنیریاں جو غریب عوام کے لہو پر پلیں ،اپنے جرائم کاکوئی نشان نہیں چھوڑا عمران  حکومت رات دن ان جونکوں کے جسم سے قوم و ملک کا پیا لہو نچوڑنے کی کوشش میں لگی ہے اور اس ایک دھن میں عوام کے مسائل کو بھول ہی گئی ہے اور جن شعبوں میں  کوئی بہتر کارکردگی دکھائی بھی ہے تو ان کے مصاحبین نے ان کی ساری محنت و مشقت اور پیش رفت کو اندھے کنویں کی نذر کردیا ہے ۔
اس میں شک نہیں کہ عمران خان مقتدرہ خاص کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اپنے خوابوں کو حقیقت کاروپ دینے کی تگ ودو میں ہیں ،مگر یہ بھی تو کیکر پر انگور چڑھانے کی بات ہے ان کا فیض توشریفوں کے مقدر میں تھا ۔اب اس مقدر کا دھنی کون بن سکتا ہے؟

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے عمران خان کی نااہلی کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے عمران خان کی نااہلی کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

پی ٹی آئی کو چھیڑنا مہنگا پڑا ۔۔۔مولانافضل الرحما ن کو بڑادھچکا دے دیا گیا

پی ٹی آئی کو چھیڑنا مہنگا پڑا ۔۔۔مولانافضل الرحما ن کو بڑادھچکا دے دیا گیا

خواتین کو 14 سیکنڈ سے زائد گھورنا جرم قرار۔۔۔ قیدو جرمانہ کی سزابھی مقرر کر دی گئی

خواتین کو 14 سیکنڈ سے زائد گھورنا جرم قرار۔۔۔ قیدو جرمانہ کی سزابھی مقرر کر دی گئی

بچوں کی تو موجیں ہو گئیں ۔۔۔عدالت کیجانب سے نجی اور سرکاری اسکولوں کوہفتے میں تین دن چھٹیوں کا حکم آ گیا

بچوں کی تو موجیں ہو گئیں ۔۔۔عدالت کیجانب سے نجی اور سرکاری اسکولوں کوہفتے میں تین دن چھٹیوں کا حکم آ گیا

جج کی گاڑی روکی تو روکی کیوں۔۔۔ ؟اسی جرم کی بنا پر موٹر وے پولیس کے 2 سب انسپکٹر معطل کر دئیے گئے

جج کی گاڑی روکی تو روکی کیوں۔۔۔ ؟اسی جرم کی بنا پر موٹر وے پولیس کے 2 سب انسپکٹر معطل کر دئیے گئے

انا للہ و انا الیہ راجعون  شوبز انڈسٹری سےنہایت افسوسناک خبر ۔۔۔۔ لیجنڈری فنکارانتقال کر گئے

انا للہ و انا الیہ راجعون شوبز انڈسٹری سےنہایت افسوسناک خبر ۔۔۔۔ لیجنڈری فنکارانتقال کر گئے

پاکستان کے دو بڑے صوبوں میں گیس نا پید ہو گئی 

پاکستان کے دو بڑے صوبوں میں گیس نا پید ہو گئی 

آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری ۔۔۔پھر چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا، اور اب۔۔۔!

آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری ۔۔۔پھر چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا، اور اب۔۔۔!

بڑی  خبر۔۔۔پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق میں اختلافات پیدا ہو گئے

بڑی خبر۔۔۔پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق میں اختلافات پیدا ہو گئے

عمران خان کی گرفتار ی ۔۔۔آصف زرداری بھی میدان میں ۔۔۔ بڑابیان سامنے آگیا

عمران خان کی گرفتار ی ۔۔۔آصف زرداری بھی میدان میں ۔۔۔ بڑابیان سامنے آگیا

پولیس نےپی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا۔۔۔ گرفتار کر  کے کہاں لے جایا جا رہا ہے۔۔۔؟ اہم خبر

پولیس نےپی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا۔۔۔ گرفتار کر کے کہاں لے جایا جا رہا ہے۔۔۔؟ اہم خبر

اب یہ تجربہ بھی کر کے دیکھ لیتے ہیں ۔۔۔اسمبلیوں کی تحلیل روک نہ سکے تو الیکشن کرالیں گے۔۔۔ قمر زمان کائرہ نے لائحہ عمل بتا دیا

اب یہ تجربہ بھی کر کے دیکھ لیتے ہیں ۔۔۔اسمبلیوں کی تحلیل روک نہ سکے تو الیکشن کرالیں گے۔۔۔ قمر زمان کائرہ نے لائحہ عمل بتا دیا

وفاق کی جانب سے معطل سی سی پی او لاہور سپریم کورٹ سے بحال

وفاق کی جانب سے معطل سی سی پی او لاہور سپریم کورٹ سے بحال

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری