12:57 pm
وفاق المدارس! تینوں رب دیاں رکھاں

وفاق المدارس! تینوں رب دیاں رکھاں

12:57 pm

’’وفاق المدارس العربیہ‘‘ کوئی کانچ کا برتن نہیں کہ جسے جب، جو چاہے زمین پر پھینک کر کرچی کرچی کر ڈالے، بلکہ وفاق المدارس وہ عظیم تعلیمی بورڈ ہے کہ جس کو پرویز مشرف جیسا رسوا کن ڈکٹیٹر بھی ایک بہت بڑی ایسی این اجی او قرار دیتا تھا کہ جس سے قوم  کے لاکھوں بچوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے، یاد رہے کہ جب میں ’’وفاق المدارس‘‘ کی بات کرتا ہوں  تو اس سے مراد کوئی خاص شخصیت نہیں، بلکہ وہ تعلیمی بورڈہوتا ہے کہ جس کے جھنڈے تلے ہر سال  پاکستانی قوم کے ساٹھ سے ستر ہزار بچے حافظ قرآن بنتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ واحد وہ تعلیمی بورڈ ہے کہ جس کے ساتھ 21ہزار سے زائد دینی مدارس اور ان دینی مدارس میں زیر تعلیم 30لاکھ کے لگ بھگ طلباء و طالبات وابستہ ہیں، میرا لنڈے کے لبرلز اور سیکولرز کو ایک دفعہ پھر چیلنج ہے کہ وہ ’’وفاق المدارس العربیہ پاکستان‘‘ کے مقابلے میں کوئی ایک ایسا تعلیمی بورڈ پیش کریں کہ جس کے نصاب تعلیم سے لے کر طریقہ امتحان تک ’’وفاق‘‘ سے بہتر ہو؟
وفاق المدارس کے تحت دینی مدارس کے نصاب تعلیم، طریقہ تعلیم و تربیت کو پوری دنیا کے مسلمانوں میں سراہا جاتا ہے، جبھی تو دنیا بھر کے مسلم اور غیر مسلم ممالک کے مسلمان طلباء سینکڑوں کی تعداد میں پاکستان کے دینی مدارس آکر نہ صرف داخلہ لیتے ہیں بلکہ سالہاسال تک اپنی علمی پیاس بھی بجھاتے ہیں، اس سب کے باوجود میرا یہ ماننا ہے کہ دینی مدارس کے نصاب میں اصلاح کی گنجائش موجود ہے اور میری معلومات کے مطابق وفاق المدارس اور دینی مدارس کے اکابرین وقتاً فوقتاً نصاب تعلیم میں مزید بہتری لانے کی کوششیں بھی کرتے رہتے ہیں، یادش بخیر، پاکستان کے نصاب تعلیم میں بہتری لانے کی فکر، سب سے پہلے ظلم و جبر میں بدنام زمانہ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو لاحق ہوئی تھی کہ جب انہوں نے یہ بیان دیا تھا کہ ’’میں نے صدر پرویز مشرف سے تعلیمی نظام اور نصاب میں بہتری لانے کے لئے کہا ہے اور وہ یہ کام کر رہے ہیں‘‘ پھر جب پاکستان کے اس وقت کے وزیر تعلیم جاوید اشرف قاضی  دورہ امریکہ پر گئے تو ان سے بھی کہا گیا کہ ’’پاکستان کے درسی نصاب سے عیسائیوں اور یہودیوں کے خلاف مواد خارج کیا جائے، کیونکہ یہ سب کچھ ناقابل قبول ہے‘‘  اور پھر وہ دور بھی رسواکن ڈکٹیٹر کا ہی تھا کہ جب ایک خاتون زبیدہ جلال کو وزیر تعلیم بنایا گیا، پھر انہوں نے امریکہ کا خصوصی دورہ کیا تھا، لیکن اس خاتون  وزیر تعلیم کو امریکہ میں خصوصی پروٹوکول دیا گیا، وہی زمانہ تھا کہ جب شہنشاہ عالم پناہ! امریکہ نے مدارس کو جدید خطوط پر ڈھالنے اور تعلیم  اصلاحات کے نام پر ڈالرز فراہم کرنے کا ٹھیکہ بھی اٹھا لیا، اگر آپ کی یاد تازہ ہو تو آغا خان تعلیمی بورڈ کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا کہ شدید مخالفت کے باوجود جسے قائم کیاگیا، جارج ڈبلیو بش سے لے کر ’’جوبائیڈن‘‘ تک پاکستان کے دینی مدارس کو ایک خاص زاویہ نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وہ دینی مدارس کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مراکز قرار دیتے ہیں کہ جہاں یہود و نصاریٰ کے خلاف نفرت کی تعلیم دی جاتی ہے، حالانکہ یہ بات سراسر لغو اور جھوٹ پر مبنی ہے، بہرحال امریکہ کا خیال یہ ہے کہ دینی مدارس کے نصاب کو اتنا جدید سانچوں میں ڈھال دیا جائے کہ جس میں قرآن و حدیث کی مرکزیت کو پس منظر میں دھکیل دیا جائے، دینی مدارس میں اگر قرآن و حدیث پڑھایا بھی جائے تو محض ایک  ایسے سبجیکٹ کے طور پر کہ جسے پڑھنے کے بعد مدرسے سے فارغ ہونے والا طالب علم جب عملی زندگی میں آئے تو اس کی آمدنی میں اضافہ تو ہو لیکن اس کے اندر پھڑکنے والی مخصوص اسلامی ’’رگ‘‘ اور غیرت بھی ’’آمدن‘‘ کے بوجھ تلے دب کر مصلحت کی چادر تان کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے گہری نیند میں ڈوب جائے۔
امریکہ صرف مدارس ہی نہیں بلکہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نصاب تعلیم سے بھی جہادی آیات، نامور مسلم ہیروزاور نظریہ پاکستان کو بھی نکال باہر کرنے کا خواہش مند ہے، امریکہ چاہتا ہے کہ دینی مدارس ہوں یا سکولز، کالج اور یونیورسٹیاں طلباء و طالبات کو قرآن و حدیث کی ان قیمتی تعلیمات سے دور رکھا جائے کہ جو جہاد کا درس دیتی ہیں۔‘‘ رسواکن ڈکٹیٹر پرویز مشرف سے لے کر وزیراعظم عمران خان تک اور پاکستان میں موجود امریکی پٹاری کے اینکرز، اینکرنیاں اور دانش فروش بے چار مجبور محض ہیں، انہیں وہی کچھ کہنا اور کرنا پڑتا ہے کہ جو امریکہ کہتا اور کروانا چاہتا ہے، وفاق المدارس کو آج جو اپنی بقاء کی جنگ درپیش ہے اس کا  پس منظر اس خاکسار نے مختصراً اس لئے لکھنا ضروری سمجھا تاکہ قارئین تہہ در تہہ ہونے والی سازشوں سے بھی باخبر ہوسکیں، خدا گواہ ہے کہ دینی مدارس کے حوالے سے لکھتے ہوئے میرے ذہن میں نہ تو کسی خاص شخصیت کی محبت اور نہ  ہی خاص شخصیت کی نفرت ہوتی ہے، کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ’’دینی مدارس‘‘ کسی مولوی کی جاگیر نہیں، بلکہ پاکستان کا وہ قیمتی اثاثہ ہیں کہ جن کے اعلیٰ کردار پر تاریخ ہمیشہ نازاں رہے گی، میں ’’دینی مدارس‘‘ کو جب عالمی سازشوں کے تناظر میں دیکھتا ہوں...تو مجھے ان ’’کٹھ پتلیوں‘‘ پر ترس آتا ہے کہ جو اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات  اور بوٹی کے لئے دوسروں کا پورا بیل ذبح کرنے پر تل جاتے ہیں، اس دوران دینی مدارس کو این جی اوز کے جال میں پھنسانے کی کوششیں کی گئیں اور اس حوالے سے اس خاکسار کے کالمز روزنامہ اوصاف کے ادارئیے اور خبریں ریکارڈ پر موجود ہیں۔ قوم کے 30لاکھ کے لگ بھگ بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور ان کی کفالت کرنے والے عظیم تعلیمی بورڈ ’’وفاق المدارس‘‘ سے اس کے بعض ذمہ داروں کی غلطیوں اور کوتاہیوں کے باوجود ہمیں اس لئے پیار ہے کہ گزشتہ 20سالوں سے اس نے اپنے خلاف اٹھنے والے بڑے بڑے طوفانوں میں بھی ’’علم‘‘ کی شمع کو جلائے رکھا۔

تازہ ترین خبریں

ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے

ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے

جوتوں سے پہچانا گیا   اللہ تعالیٰ کا نظام بھی کیسا عجیب ہے‘  وہ جب کسی ظالم سے نفرت کرتا ہے  تو اس کی قبر کی بھی بخشش نہیں ہوتی...

جوتوں سے پہچانا گیا اللہ تعالیٰ کا نظام بھی کیسا عجیب ہے‘ وہ جب کسی ظالم سے نفرت کرتا ہے تو اس کی قبر کی بھی بخشش نہیں ہوتی...

ناریل کے گرم پانی کے معجزات، ماہرین نے حیران کن تحقیق بیان کر دی

ناریل کے گرم پانی کے معجزات، ماہرین نے حیران کن تحقیق بیان کر دی

محمد رضوان کو محنت کا صِلہ مل گیا، آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنا دی

محمد رضوان کو محنت کا صِلہ مل گیا، آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنا دی

ایک ہفتے میں ڈالر ، سعودی ریال اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

ایک ہفتے میں ڈالر ، سعودی ریال اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

بارشیں مزید کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

بارشیں مزید کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی شادی سے پہلے ہی خوشیاں خاک میں مل گئیں

نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی شادی سے پہلے ہی خوشیاں خاک میں مل گئیں

عمران خان کی چھٹی ۔۔اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

عمران خان کی چھٹی ۔۔اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی، اب تک کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک تفصیلات جاری

بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی، اب تک کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک تفصیلات جاری

سستےگھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی شروع، ساڑھے 3 مرلہ گھر کی ماہانہ قسط کیا ہوگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

سستےگھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی شروع، ساڑھے 3 مرلہ گھر کی ماہانہ قسط کیا ہوگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

خبردار!!احتیاط کیجئے  موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ، موٹروےپولیس نے ہدایات جاری کردیں

خبردار!!احتیاط کیجئے موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ، موٹروےپولیس نے ہدایات جاری کردیں

کورونا کیسز میں اضافہ ، کئی علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ

کورونا کیسز میں اضافہ ، کئی علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کس تاریخی موقع پر پاکستان آئیں گے؟خوشخبری سنا دی گئی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کس تاریخی موقع پر پاکستان آئیں گے؟خوشخبری سنا دی گئی

کورونا کیسز میں اضافہ ، صوبائی حکومت جس نے ان ڈور شادیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی

کورونا کیسز میں اضافہ ، صوبائی حکومت جس نے ان ڈور شادیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی