01:00 pm
روشنی کی کرنیں

روشنی کی کرنیں

01:00 pm

ملک میں بالآ خرزیادہ پیداوار والی فصلوں پر تحقیق کے لئے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔ وفاق آئندہ بجٹ میں فنڈز مختص کرے گا تاکہ بڑھتی ہوئی مقامی طلب کو پورا اور بنیادی غذائی اجناس کی درآمد پر انحصار کو کم کیا جاسکے۔ طلب اور رسد میں توازن قائم رکھنے کی جانب پیش رفت سے یہ ممکن ہو سکتاہے۔ بجٹ سے قبل وفاقی وزیرقومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام اور وزیر صنعت خسرو بختیار پر مشتمل 2 رکنی سب کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جسے خوردنی تیل سمیت دیگر بنیادی غذائی اجناس کی درآمد پر انحصار کو کم کرنے کے لیے متبادل ذرائع تلاش کرکے طویل المدتی انتظام کرنے کے لیے کام کرنا تھا۔ملک میں چکن کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے انکوائری رپورٹ کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں لائی گئیں۔پتہ نہیں کہ تحقیقاتی عمل کب مکمل ہوگا اور کارروائی کے لیے انکوائری رپورٹ متعلقہ محکموں اور صوبوں کو کب تک فراہم کی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے تدارک کے اقدامات نہ کئے گئے تو صرف کمیٹیاں تشکیل دینے سے کچھ حاصل نہیں ہو سکتا ہے۔ جو ملک کبھی گندم برآمد کرتا تھا وہ آج ملک میں گندم کی رسد کو مستحکم رکھنے کے لئے 40 لاکھ ٹن گندم  درآمد کرنے پر مجبورہے۔
روشنی کی دوسری کرن ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی تازہ رپورٹ میں دکھائی ہے کہ پاکستان کا کریڈٹ پروفائل ملک میں سرمایہ کاری پر مشتمل گریڈ (بی اے اے 2) مضبوط معاشی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔یہ عکاسی جی ڈی پی کی معاشی نمو، متوازن فی کس آمدنی اور عالمی مسابقت کے تناظر میں سامنے آئی۔ اس سے قبل موڈیز کی انویسٹر سروس نے کہا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت میں 1.5 فیصد اضافہ ہوگا اور انکشاف کیا گیا کہ حکومتی تعاون کی وجہ سے پاکستانی بینک مستحکم ہیں تاہم بینکاری کے شعبے کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
روشنی کی تیسری کرن یہ ہے کہ دسمبر 2020ء  سے ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ ماہانہ خسارہ ظاہردکھا رہا تھا مگر مالی سال 21-2020 کے ابتدائی 10 ماہ کے عرصے میں 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ یہ سرپلس رہا جو ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ کی وجہ سے ممکن ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل2021ء  میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تقریباً 61 فیصد کم ہو کر 20 کروڑ ڈالررہ گیا جو گزشتہ برس اسی عرصے میں 51 کروڑ ڈالر تھا۔77 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے سرپلس سے حکومت کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ ملک میں 17 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے جس سے معیشت کو طویل عرصے سے درپیش خسارے کے باعث پڑنے والے دباؤ سے نکلنے میں مدد ملے گی۔مالی سال 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا جو رواں مالی سال کے اسی عرصے کے دوران سرپلس میں تبدیل ہوا جس سے معیشت کو غیر ملکی زرِ مبادلہ اور مستحکم ایکسچینج کی صورت میں مستحکم ہونے میں مدد مل رہی ہے۔ درآمدات میں اضافہ ہو تومزید برآمداتی مصنوعات تیار کرنے اور زیادہ معاشی سرگرمیاں پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔رواں مالی سال کے 10 ماہ کے عرصے میں برآمدات 13.5 فیصد بڑھ کر 20 ارب 90 کروڑ ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ برس کے اس عرصے میں 18 ارب 40 کروڑ ڈالر تھی۔
روشنی کی ایک کرن برٹش ورجن آئی لینڈز (بی وی آئی) کی ہائی کورٹ کی طرف سے ٹیتھیاں کاپر کمپنی (ٹی سی سی) کے دائر کردہ کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آنا ہے۔ کمپنی نے ریکوڈک ہرجانے کے طور پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انویسٹمنٹ لمیٹڈ (پی آئی اے آئی ایل) کے اثاثوں بشمول نیویارک اور پیرس میں موجود روز ویلٹ ہوٹلز کے حصول کے لیے کیس دائر کیا تھا۔ ٹیتھیان کمپنی کے حاصل کردہ تمام یکطرفہ فیصلے بھی کالعدم ہوگئے ہیں۔ کمپنی نے ریکوڈک کیس میں 12 جولائی 2019 ء کو آئی سی ایس آئی ڈی کی جانب سے پاکستان کے خلاف 5 ارب 97 کروڑ ڈالر ہرجانے کے فیصلے کے نفاذ کے لیے کیس دائر کیا تھا۔بی وی آئی ہائی کورٹ کا فیصلہ پاکستان اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے بڑی قانونی کامیابی ہے۔ پی آئی اے آئی ایل کے خلاف اس سے قبل صادر ہونے والے تمام فیصلے بی وی آئی ہائی کورٹ نے واپس لئے۔عدالت نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک اور اسکرائب ہوٹل پیرس کے حصول کے لیے تعینات کردہ شخص کو بھی برطرف کردیا اور پاکستان کوقانونی کارروائی کی لاگت بھی دی جائے گی۔ ریکوڈک کا مطلب بلوچی زبان میں ’’ریت کا ٹیلہ‘‘ ہے۔یہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ایک چھوٹا ساگاؤں ہے جو ایران اور افغانستان سرحد کے قریب واقع ہےمگرریکوڈک دنیا میں سونے اور تانبے کے پانچویں بڑے ذخائر کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
 1993ء میں ریکوڈک منصوبے کا ٹھیکہ آسٹریلوی کمپنی پی ایچ پی کو دیا گیا۔بلوچستان کے 33 لاکھ 47 ہزار ایکڑ پر واقع اس منصوبے کا معاہدہ صرف ڈرلنگ کے لیے ہوا لیکن آسٹریلوی کمپنی نے حکومت بلوچستان کو اعتماد میں لیے بغیر مزید کام کرنے کے لیے اطالوی کمپنی ٹیتھیان سے معاہدہ کرلیا۔آسٹریلوی کمپنی گوادر پورٹ کے ذریعے ریکوڈک کا سونا اور تانبہ کینیڈا، اٹلی اور برازیل کو فروخت کرنا چاہتی تھی جس سے بلوچستان کو مجموعی آمدنی کا صرف 25 فیصد حصہ ملنا تھا۔ بلوچستان حکومت نے پی ایچ پی کی جانب سے بے قاعدگی کے بعد معاہدہ منسوخ کردیا۔ 2013 ء میں اُس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان حکومت اور آسٹریلوی مائننگ کمپنی کے درمیان ریکوڈک معاہدے کو ملکی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا ۔کمپنی نے عالمی بینک کے ثالثی ٹربیونل سے 2012 ء میں مدد کی درخواست کی اور ٹربیونل نے 2017ء  میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو مستردکیا اور پاکستان کے خلاف فیصلہ سنایا۔اب 24سال بعد پاکستان نے کیس جیت لیاجو کہ پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔

تازہ ترین خبریں

’ہیروں‘ کی تلاش میں شہری نے شیر کے انکلوژر میں چھلانگ لگادی،پھر جو ہوا ۔۔ اللہ معاف کرے ،دیکھیں

’ہیروں‘ کی تلاش میں شہری نے شیر کے انکلوژر میں چھلانگ لگادی،پھر جو ہوا ۔۔ اللہ معاف کرے ،دیکھیں

یا اللہ رحم فرما، جمعہ کے دن 6.1شدت کا خوفناک زلزلہ ،ہر طرف چیخ و پکار

یا اللہ رحم فرما، جمعہ کے دن 6.1شدت کا خوفناک زلزلہ ،ہر طرف چیخ و پکار

سابق وزیراعظم اور مریم نواز سُر خرو!  ن لیگ کیلئے عدالت سے بڑی خوشخبری آگئی

سابق وزیراعظم اور مریم نواز سُر خرو! ن لیگ کیلئے عدالت سے بڑی خوشخبری آگئی

180نہ ہی 190ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،قیمت کہاں تک جا پہنچی ؟جانیے

180نہ ہی 190ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،قیمت کہاں تک جا پہنچی ؟جانیے

سفری پابندیاںبرقرار۔۔ پاکستانیوں کو بڑا دھچکا لگ گیا

سفری پابندیاںبرقرار۔۔ پاکستانیوں کو بڑا دھچکا لگ گیا

قسمت ہی بدل گی۔۔۔ سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلا کوکون سا ملک لے گیا۔۔ ؟ جانیے تفصیل

قسمت ہی بدل گی۔۔۔ سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلا کوکون سا ملک لے گیا۔۔ ؟ جانیے تفصیل

جمعہ سے قبل مدینہ منورہ میں افسوسناک حادہ،شہادتیں ۔۔ متعدد زخمی، کتنے افراد متاثر ہوئے۔امت مسلمہ کیلئے افسوسناک خبر

جمعہ سے قبل مدینہ منورہ میں افسوسناک حادہ،شہادتیں ۔۔ متعدد زخمی، کتنے افراد متاثر ہوئے۔امت مسلمہ کیلئے افسوسناک خبر

انصاف دینےوالا درندہ بن گیا،سینئر جج کی طالبہ سے زیادتی۔۔۔فوری گرفتارکرلیاگیا،پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر

انصاف دینےوالا درندہ بن گیا،سینئر جج کی طالبہ سے زیادتی۔۔۔فوری گرفتارکرلیاگیا،پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر

ایک ، 2 یا 3لاکھ روپے ۔۔کترینہ کیف کتنے لاکھ روپے کی مہندی لگائیں گی۔۔؟ جانیے

ایک ، 2 یا 3لاکھ روپے ۔۔کترینہ کیف کتنے لاکھ روپے کی مہندی لگائیں گی۔۔؟ جانیے

پی ٹی کو زبردست جھٹکا ، کپتان کے سب سے اہم ترین کھلاڑی اور وزیر نے استعفیٰ دیدیا ، وجہ بھی بتا دی

پی ٹی کو زبردست جھٹکا ، کپتان کے سب سے اہم ترین کھلاڑی اور وزیر نے استعفیٰ دیدیا ، وجہ بھی بتا دی

شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

مالکان نے ملازمہ کے جسم کا کونسا حصہ لینے کیلئے شادی کا ڈرامہ رچایا؟

مالکان نے ملازمہ کے جسم کا کونسا حصہ لینے کیلئے شادی کا ڈرامہ رچایا؟

افواہیں دم تو ڑ گئیں، پیٹرول پر سارے ٹیکسز ختم ۔۔۔۔آخرکار خوشخبری آگئی

افواہیں دم تو ڑ گئیں، پیٹرول پر سارے ٹیکسز ختم ۔۔۔۔آخرکار خوشخبری آگئی

امریکی ڈالر نے روپے کو پچھاڑ ڈالا، کاروبار شروع ہوتے ہی امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

امریکی ڈالر نے روپے کو پچھاڑ ڈالا، کاروبار شروع ہوتے ہی امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی